Eat Healthy and be Happy

  • Home
  • Eat Healthy and be Happy

Eat Healthy and be Happy Health is most important than any other thing.We can buy each and everything but ,not health.

Eating healthy and fresh food makes us healthy and happy in our life.

*جلال پور پیر والا میں پہلی بار فیمیل چائلڈ سپیشلسٹ ڈاکٹر**ڈاکٹر عروہ تحریم*ماہر امراضِ بچگان و نوزائیدگان (Pediatric & ...
05/02/2026

*جلال پور پیر والا میں پہلی بار فیمیل چائلڈ سپیشلسٹ ڈاکٹر*
*ڈاکٹر عروہ تحریم*
ماہر امراضِ بچگان و نوزائیدگان (Pediatric & Neonatal Specialist)
ڈاکٹر عروہ تحریم ایک باصلاحیت، محنتی اور ہمدرد ماہر امراضِ اطفال ہیں۔
وہ بچوں کی تمام بیماریوں کا کامیاب علاج کرتی ہیں جیسا کہ:
ٹائیفائیڈ, ملیریا, نمونیا,دمہ اور سانس کی بیماریاں, نزلہ، زکام، کھانسی, دست، قے، معدہ و آنت کی خرابیاں, خوراک کی کمی، کمزوری، خون کی کمی (Anemia), نوزائیدہ بچوں کے مسائل (پیلا پن، وزن کی کمی، سانس کا رک جانا)
🔹 بچوں میں الرجی اور جلد کے امراض
🔹 دورے (Fits / Seizures)
🔹 نمو اور نشوونما کی رفتار میں کمی یا رکاوٹ
🔹 دیر سے بولنے یا سیکھنے کے مسائل
🕒 کلینک کا وقت: روزانہ شام 3 بجے سے 7 بجے تک
📍مقام: الرحیم کڈنی سینٹر، جلال پور پیر والا
Dr.Urwa Tehreem
MBBS (QMC Bahawalpur)
FCPS Peads (Shahida Islam Hospital, Lodhran)
Contact No:
03017754546
03017588133

18/01/2026
*جلال پور پیر والا میں پہلی بار فی میل چائلڈ سپیشلسٹ ڈاکٹر**ڈاکٹر عروہ تحریم*ماہر امراضِ بچگان و نوزائیدگان (Pediatric &...
04/10/2025

*جلال پور پیر والا میں پہلی بار فی میل چائلڈ سپیشلسٹ ڈاکٹر*
*ڈاکٹر عروہ تحریم*
ماہر امراضِ بچگان و نوزائیدگان (Pediatric & Neonatal Specialist)
ڈاکٹر عروہ تحریم ایک باصلاحیت، محنتی اور ہمدرد ماہر امراضِ اطفال ہیں۔
وہ بچوں کی تمام بیماریوں کا کامیاب علاج کرتی ہیں جیسا کہ:
ٹائیفائیڈ, ملیریا, نمونیا,دمہ اور سانس کی بیماریاں, نزلہ، زکام، کھانسی, دست، قے، معدہ و آنت کی خرابیاں, خوراک کی کمی، کمزوری، خون کی کمی (Anemia), نوزائیدہ بچوں کے مسائل (پیلا پن، وزن کی کمی، سانس کا رک جانا)
🔹 بچوں میں الرجی اور جلد کے امراض
🔹 دورے (Fits / Seizures)
🔹 نمو اور نشوونما کی رفتار میں کمی یا رکاوٹ
🔹 دیر سے بولنے یا سیکھنے کے مسائل
🕒 کلینک کا وقت: روزانہ شام 3 بجے سے 7 بجے تک
📍مقام: الرحیم کڈنی سینٹر، جلال پور پیر والا
Dr.Urwa Tehreem
MBBS (QMC Bahawalpur)
FCPS Peads (Shahida Islam Hospital, Lodhran)
Contact No:
03017754546
03017588133

01/10/2025

بند گوبھی (Cabbage) شوگر کے مریضوں کے لیے بہترین سبزی ہے کیونکہ اس میں کئی ایسے خواص ہیں جو خون میں شوگر کی سطح کو متوازن رکھنے میں مدد دیتے ہیں

۰بند گوبھی میں نشاستہ بہت کم ہوتا ہے، اس لیے اسے کھانے کے بعد شوگر اچانک نہیں بڑھتی

۰فائبر ہاضمے کو سست کرتا ہے اور گلوکوز کو آہستہ آہستہ خون میں شامل ہونے دیتا ہے

۰اس میں وٹامن C اور K کے ساتھ اینٹی آکسیڈنٹس ہوتے ہیں جو جسم میں سوزش اور آکسیڈیٹیو اسٹریس کم کرتے ہیں، یہ دونوں شوگر میں عام مسائل ہیں

۰اس میں گلوکوسینولیٹس نامی قدرتی مرکبات پائے جاتے ہیں جو انسولین سینسٹیویٹی Insulin sensitivity کو بہتر بناتے ہیں

۰بند گوبھی وزن کم کرنے یا برقرار رکھنے میں مددگار ہےاور وزن کنٹرول شوگر کے مریض کے لیے ضروری ہے

بند گوبھی کو سلاد، سوپ، سبزی یا ہلکی بھاپ پر پکا کر استعمال کریں۔

28/09/2025

دہی ایک سادہ مگر طاقتور غذا ہے،
جو ذیابیطس کے مریضوں کے لیے ایک خاموش محافظ کا کام کرتی ہے۔

یہ نہ صرف شوگر لیول کو قابو میں رکھتی ہے بلکہ جسم کے کئی نظاموں کو متوازن بناتی ہے۔
دہی میں موجود کم گلائیسیمک انڈیکس ہوتا ہے خون میں شوگر کو اچانک بڑھنے سے سے بچاتا ہے۔

اس کے ساتھ دہی نظامِ ہضم کو مضبوط بناتا ہے، کیونکہ اس میں پائے جانے والے probiotics آنتوں کی صحت بہتر کرتے ہیں،
اور جب ہاضمہ بہتر ہو تو شوگر کنٹرول آسان ہو جاتا ہے۔

یہ غذائی خزانہ وزن کم کرنے میں بھی مددگار ہے، کیونکہ دہی پیٹ کو دیر تک بھرا رکھتا ہے، بھوک کم لگتی ہے، اور یوں وزن گھٹتا ہے۔

دہی انسولین کی حساسیت میں بہتری لا کر انسولین کے اثر کو بڑھاتا ہے، جو کہ ذیابیطس کے مریض کے لیے ایک بڑی نعمت ہے۔

اس کے علاوہ یہ پروٹین، کیلشیم اور وٹامنز کا بھرپور ذریعہ ہے جو ہڈیوں، پٹھوں اور مدافعتی نظام کو طاقت دیتا ہے،
اور بیماریوں سے بچاؤ میں مدد کرتا ہے۔

کم چکنائی والا دہی دل کے لیے بھی ایک سپر فوڈ ہے۔
یہ بلڈ پریشر اور کولیسٹرول کو متوازن رکھتا ہے، اور دل کی صحت کو بہتر بناتا ہے

جو ذیابیطس کے مریضوں کے لیے بے حد ضروری ہے۔
゚viralシfypシ゚viralシalシ

23/09/2025

14/09/2025

انڈے کھانے کے بارے میں عام غلط فہمیاں اور حقائق 🥚

1: انڈے گرمی پیدا کرتے ہیں
ہمارے معاشرے میں یہ غلط فہمی عام ہے کہ روزانہ انڈہ کھانے سے "گرمی" ہوجاتی ہے۔ حالانکہ حقیقت یہ ہے کہ انڈہ پروٹین سے بھرپور غذا ہے، اور ہر شخص کو اپنے وزن کے مطابق فی کلو 0.8 گرام پروٹین روزانہ چاہیے۔ ایک انڈہ اس ضرورت کا تقریباً آدھا حصہ پورا کر دیتا ہے، جو کہ بالکل نارمل اور صحت بخش عمل ہے۔
اس کے برعکس، لوگ شوق سے تیل میں تلا ہوا سموسہ کھاتے ہیں جو فیٹس سے بھرپور ہوتا ہے اور موٹاپے سمیت کئی بیماریوں کا باعث بنتا ہے۔ لیکن چونکہ "سموسے" کو صحت کے نقصان دہ اثرات کے ساتھ نہیں جوڑا جاتا، لوگ اسے ترجیح دیتے ہیں۔ حقیقت یہ ہے کہ ایک انڈہ، ایک سموسے سے کہیں زیادہ فائدہ مند ہے۔

2: دیسی انڈہ، ولایتی انڈے سے بہتر ہے
انڈے کے خ*ل کی رنگت (براؤن یا سفید) کا تعلق مرغی کی نسل اور رنگت سے ہے، نہ کہ غذائیت سے۔ تحقیق یہ ثابت کر چکی ہے کہ دیسی اور ولایتی انڈے غذائی اعتبار سے برابر ہیں۔ یہ صرف ایک نفسیاتی دھوکہ ہے کہ دیسی انڈہ زیادہ طاقتور ہے۔

3: انڈے کھانے سے کولیسٹرول بڑھتا ہے
یہ سب سے بڑی غلط فہمی ہے۔ دراصل کولیسٹرول کا تعلق انڈے سے زیادہ فیٹس کی اقسام سے ہے۔ گھی یا تیل میں موجود ٹرانس اور سیچوریٹڈ فیٹس کولیسٹرول بڑھاتے ہیں، جبکہ انڈوں میں یہ نہ ہونے کے برابر ہیں۔
لہٰذا انڈے کا کولیسٹرول دل کی بیماریوں کا باعث نہیں بنتا۔

4: انڈے کی زردی نقصان دہ ہے
اکثر لوگ سمجھتے ہیں کہ زردی فیٹس کی وجہ سے نقصان دہ ہے، جبکہ حقیقت یہ ہے کہ زردی میں موجود اومیگا تھری فیٹی ایسڈز، وٹامن بی اور دیگر منرلز جلد کو چمکدار بناتے ہیں، سوزش سے بچاتے ہیں اور جسم کو توانائی فراہم کرتے ہیں۔
لہٰذا زردی کھانا بالکل فائدہ مند ہے۔

5: روزانہ انڈے کھانا نقصان دہ ہے
جیسا کہ بتایا گیا، جسم کو روزانہ تقریباً 30 گرام پروٹین چاہیے۔ ایک انڈہ تقریباً 10 سے 15 گرام پروٹین فراہم کرتا ہے، جو بچوں اور بڑوں کی پروٹین کی بڑی ضرورت پوری کر دیتا ہے۔
انڈے میں موجود وٹامنز، منرلز اور اومیگا تھری ہمیں توانا اور صحت مند رکھتے ہیں۔ اس لیے ایک یا دو انڈے روزانہ کھانا بالکل محفوظ ہے۔

6: کچا انڈہ زیادہ طاقتور ہے
یہ بالکل غلط ہے۔ کچے انڈے میں اکثر سالمونیلا بیکٹیریا موجود ہوتا ہے جو خطرناک بیماریوں کا باعث بنتا ہے۔ لہٰذا کچے انڈے پینے سے طاقت نہیں ملتی بلکہ بیمار ہونے کے امکانات بڑھ جاتے ہیں۔

✅ یاد رکھیں:

روزانہ ایک یا دو انڈے کھانا صحت کے لیے فائدہ مند ہے۔

انڈے نہ "گرمی" پیدا کرتے ہیں اور نہ ہی یرقان کا باعث بنتے ہیں۔

اصل انتخاب یہ ہے کہ آپ پرانی غلط فہمیوں کے ساتھ جیتے ہیں یا پھر سچائی کو اپنا کر ایک صحت مند زندگی گزارتے ہیں۔

🥚✨ انڈے دراصل قدرت کی طرف سے ایک مکمل اور سستی غذا ہیں جو بچوں اور بڑوں کے لیے یکساں فائدہ مند ہیں۔

20/08/2025

Good afternoon

Address


Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Eat Healthy and be Happy posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

  • Want your practice to be the top-listed Clinic?

Share

Share on Facebook Share on Twitter Share on LinkedIn
Share on Pinterest Share on Reddit Share via Email
Share on WhatsApp Share on Instagram Share on Telegram