Hakeem Akhtar Hussain

Hakeem Akhtar Hussain ما ہر امراض مردانہ،معدہ و جگر، کینسر ہر قسم

29/10/2025

مولاناشمس الحق افغانیؒ سے ایک قادیانی جج نے پوچھا:
"نبوت کیا چیز ہے؟"
*مولانا شمس الحق افغانیؒ فرمانے لگے:
"نبوت اعلٰی منصب ہے، اللہ جل شانہ جِسے چاہے دے دیتاہے۔"
*قادیانی بولا:
*"جب اتنا اچھا منصب ہے تو اِسے عام کرنا چاہئے۔"
*مولانا شمس الحق افغانیؒ نے 100 روپے کا نوٹ نکال کر فرمایا:
*"یہ نوٹ کیساہے؟؟"
*اُسی زمانے میں سو روپے کا نوٹ، بڑا نوٹ تھا۔
*قادیانی بولا:
*"یہ تو اعلٰی چیز ہے۔"
*مولانا شمس الحق افغانیؒ نے فرمایا:
*"جب اتنی اعلی چیز ہے تو اِسے عام کرنا چاہئے۔ ایک مُہر میں اپنی طرف سے بناؤنگا اور جعلی نوٹ تیار کر کے عام کرتا رہونگا۔"
قادیانی جج بولا:
"یہ کام اگر آپ نے کیا تو آپ مجرم ہونگے اور سزا کے مستحق ہونگے۔ اِس کام کی اتھارٹی صرف حکومت کے پاس ہے کسی اور کے پاس نہیں۔۔"
مولاناشمس الحق افغانیؒ نے فرمایا:
ٹھیک ہے۔۔
اب یہ سمجھو کہ نبوت اگرچہ اعلٰی منصب ہے، مگر اسکی اتھارٹی صرف اللہ تعالی کے پاس ہے۔ جسکو وہ چاہے نبی بنادیتاہے۔۔ اب آپ لوگوں نے اپنا جعلی نبی بنایا ہے تو اس لئے آپ لوگ اللہ پاک کے نزدیک مجرم ہیں۔۔۔*
آج کل ہماری سب سے بڑی زمہ داری فتنہ قا دیا نیت کی سرکوبی کرنا ہے۔ اللہ ہر ایک سے دفاع ختم نبوت کا کام لے۔

اس تحریر کی ہر صاحبِ ایمان، زیادہ سے زیادہ تشہیرکرے ۔۔۔ یہ محمد صلى الله عليه واله وسلم سے محبت کا ادنٰی سا اظہار ھوگا۔
۔۔۔۔ جزاك الله خیرا کثیرا۔

29/10/2025

ایک لڑکا شادی کا ارادہ لے کر اپنے ماموں کے پاس مشورہ کرنے چلا گیا۔
کہنے لگا،
"ماموں! آپ کی شادی کو تیس سال ہوچکے ہیں، نہ کبھی لڑائی سنی، نہ ناراضی دیکھی۔ آخر یہ کون سا جادو ہے؟"
ماموں قہقہہ لگا کر بولے،
"بیٹا، سیدھی سی بات ہے۔ شادی کے پہلے دن ہی میں اور تمہاری مامی نے طے کر لیا تھا کہ گھر کے چھوٹے موٹے فیصلے وہ کرے گی اور بڑے بڑے فیصلے میں کروں گا۔"
لڑکا حیران ہو کر بولا،
"ماموں! یہ چھوٹے اور بڑے فیصلے ہوتے کیسے ہیں؟ مجھے بھی سمجھائیں۔"
ماموں مسکرا کر بولے،
"دیکھو بیٹا، چھوٹے فیصلے یہ ہیں کہ
گھر کہاں لینا ہے، کتنا مہنگا لینا ہے،
گھر میں کون سا صوفہ اور پردے لگانے ہیں،
کچن میں کیا پکانا ہے... سالن یا بریانی،
بچوں کو کس اسکول میں ڈالنا ہے، کپڑے کہاں سے سلوانے ہیں۔
عید کس کے گھر منانی ہے، کس خالہ یا پھوپھی سے صلح رکھنی ہے، کس سے ناراض رہنا ہے،
کون سی فلم دیکھنی ہے، ٹی وی کا ریموٹ کس کے ہاتھ میں ہوگا۔
میری تنخواہ کہاں خرچ کرنی ہے، نیا فون کس کا آنا ہے یا کچن کا بلینڈر بدلنا ہے۔
یہ سب چھوٹے موٹے فیصلے مامی کے اختیار میں ہیں۔"
لڑکا حیران ہو کر بولا،
"ماموں! تو پھر آپ کرتے کیا ہیں؟"
ماموں ہنستے ہنستے بولے،
"بیٹا، میں بڑے فیصلے کرتا ہوں۔
جیسے پاکستان کی معیشت کس سمت جا رہی ہے،
چین اور امریکہ کے تعلقات کیسے چلیں گے،
کشمیر کا مسئلہ کب حل ہوگا،
افغانستان میں امن کب آئے گا،
روس یوکرین کی جنگ کب تک جاری رہے گی،
پاکستان کے اگلے الیکشن میں کیا ہوگا،
یا اقوامِ متحدہ کے سیکریٹری جنرل کو کیا مشورہ دینا ہے۔
یہ سب بڑے بڑے فیصلے میرے ذمے ہیں۔"
ماموں نے آخر میں قہقہہ لگایا اور بولے،
"اور بیٹا، تب سے آج تک ماشاءاللہ گھر میں امن ہے... اور تمہاری مامی بھی خوش ہے...!"
مکمل کہانی :👇
https://zarooraterishta.com/alia-farooq-beautiful-asian-girl-for-marriage/

27/10/2025

When Pakistan Shot Down a Soviet Jet 🔥 The Untold Cold War Story ⚡

27/10/2025

What if Israel launched a massive attack on Pakistan—similar to the Qatar strike on September 9?This scenario could change global geopolitics forever.As soon...

27/10/2025

کو بہ کو پھیل گئی بات شناسائی کی
اس نے خوشبو کی طرح میری پذیرائی کی

کیسے کہہ دوں کہ مجھے چھوڑ دیا ہے اس نے
بات تو سچ ہے مگر بات ہے رسوائی کی

وہ کہیں بھی گیا لوٹا تو مرے پاس آیا
بس یہی بات ہے اچھی مرے ہرجائی کی

تیرا پہلو ترے دل کی طرح آباد رہے
تجھ پہ گزرے نہ قیامت شب تنہائی کی

اس نے جلتی ہوئی پیشانی پہ جب ہاتھ رکھا
روح تک آ گئی تاثیر مسیحائی کی

اب بھی برسات کی راتوں میں بدن ٹوٹتا ہے
جاگ اٹھتی ہیں عجب خواہشیں انگڑائی کی

پروین شاکر

27/10/2025
27/10/2025
27/10/2025
24/01/2025

Address

تاج دوا خانہ جامپور
Jampur
33000

Telephone

+923324729999

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Hakeem Akhtar Hussain posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share

Share on Facebook Share on Twitter Share on LinkedIn
Share on Pinterest Share on Reddit Share via Email
Share on WhatsApp Share on Instagram Share on Telegram