
26/04/2025
زہنی دباؤ سے نمٹنے کے لیے مثبت رویہ اپنانا بہت ضروری ہے۔ یہ سمجھنا کہ کچھ چیزیں ہمارے قابو سے باہر ہیں، ہمیں ذہنی سکون فراہم کرتا ہے۔ جب آپ اپنے جذبات، خیالات، کو غصے کی بجائے اعتماد سے بیان کرتے ہیں، تو یہ آپ کی ذہنی سکون میں اضافہ کرتا ہے اور دوسروں کے ساتھ تعلقات بہتر بناتا ہے۔ وقت کی صحیح منصوبہ بندی اور منظم طریقے سے کام کرنا تناؤ کو کم کرتا ہے، اور یہ بھی ضروری ہے کہ آپ اپنی حدود کا تعین کریں ،تاکہ زندگی میں اضافی دباؤ سے بچا جا سکے۔ اپنے مشاغل اور دلچسپیوں کے لیے وقت نکالیں تاکہ آپ ذہنی طور پر سکون میں رہیں۔ ذہنی تناو کم کرنے کے لیے سگریٹ نوشی یا منشیات کا استعمال ہرگز نہ کریں ۔ کسی ماہر نفسیات سے مشورہ کرنا ایک اچھا قدم ہو سکتا ہے تاکہ آپ بہتر طریقے سے اپنے تناؤ سے نمٹ سکیں۔
مزید معلومات اور علاج معالجه کے لیے ان نمبرز پر رابطہ کریں۔
0312-7260042
041-4310042