08/04/2026
"الحمدللہ!
حاجی محمد سرور اور ان کے اہل خانہ نے لندن سے اپنی مرحومہ زوجہ، پوتی، والدین اور ساس سسر کے ایصال ثواب کے لئے KIRF کمیونٹی ہسپتال جاتلاں کو 3-پارٹ ہیومیٹولوجی انالائزر عطیہ کیا ہے۔ آج اس کی افتتاحی تقریب ہسپتال کی لیبارٹری میں منعقد ہوئی، جس میں صدر KIRF محمود احمد رضا، لیبارٹری انچارج شاہ زیب، ڈاکٹر عدیل زمان، سپلائی کمپنی کے نمائندے اور دیگر کارکنان نے شرکت کی۔ صدر KIRF نے اس مشین کے پہلے ٹیسٹ کے لئے خون کا عطیہ دیا۔ اور دعا کی کہ اللہ اس عظیم قربانی کو قبول فرمائے، متوفیات کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور یہ عمل ان کے لئے صدقہ جاریہ ہو۔ آمین!
حاجی محمد سرور اور ان کے اہل خانہ کا شکریہ کہ آپ نے یہ عظیم تحفہ دیا۔ آپ کی خیرات بے شمار زندگیوں کو فائدہ پہنچائے گی۔