Chughtai Lab Jauharabad

Chughtai Lab Jauharabad Chughtai Lab

17/01/2022
31/10/2019
Dengue Fever.ڈینگی وائرس کا بخار ڈینگی وائرس جسم میں داخل ہونے کے تین دن کے اندر بخار کا باعث بن سکتا ہے۔ ان تین دنوں می...
21/10/2019

Dengue Fever.
ڈینگی وائرس کا بخار
ڈینگی وائرس جسم میں داخل ہونے کے تین دن کے اندر بخار کا باعث بن سکتا ہے۔ ان تین دنوں میں ڈینگی وائرس کا ٹیسٹ مثبت آئے گا۔ اس کے ساتھ تیز بخار ہوگا۔ اگر بخار کی میعاد تین دن سے زیادہ ہے تو کا ٹیسٹ مثبت آئے گا۔ اسکے بعد مریض یا اس کے معالج کو چاہیے کہ وہ CBC Test کروائے۔ جس میں اور ہیموگلوبن یا پرخصوصی نظر رکھے۔ Platelets کی نارمل تعداد 150000-450000 تک ہوتی ہے۔ ڈینگی وائرس کے بخار میں اگر ان کی تعداد 100000 سے بھی نیچے آجائے تو پریشانی کی کوئی بات نہیں۔ ڈاکٹر کے مشورے سے کسی اچھی بخار کش دوا کا استعمال کریں اور دن میں 3-4 لٹر ORS ملا پانی استعمال کریں۔ اگر Platelets کی تعداد 50000 سے نیچے آجائے تو مریض کو ہسپتال منتقل کر دیا جائے۔ اور اسکے جگر اور گردوں کے ٹیسٹ بھی کروا لیے جائیں۔ Platelets کا 10000 سے نیچے آ جانا انتہائی خطر ناک ہو سکتا ہے۔ ایسے مریض کو Platelets mega unit by Apharesis کی ضرورت ہوتی ہے۔
ڈینگی وائرس کے بخار میں 3-7 دن critical ہوتے ہیں۔ اسکے بعد مریض ٹھیک ہونا شروع ہو جاتا ہے۔ مریض کے Platelets اگر 50000 سے زیادہ ہو جائیں تو ہسپتال میں ٹھہرنے کی ضرورت نہیں ہوتی۔
اگر جسم میں خون کی مقدار یعنی ہیموگلوبن یا Hematocrit زیادہ ہو جائے تو اس کا مطلب ہے کہ جسم میں پانی کی کمی ہو گئی ہے۔ اسکے لیے ORS ملا پانی دن میں3-5 لٹر پلائیں یا Ringer Lactate Infusion کی ڈرپ لگائیں۔ اگر جسم میں White Blood Cells کم ہو رہے ہوں تو یہ ڈینگی وائرس کی تعداد بڑھنے کی علامت ہے۔ اگر جسم میں خون کی مقدار یعنی ہیموگلوبن یا Hematocrit یک دم کم ہو جائے تو یہ خون کے بہہ کر ضائع ہونے کو ظاہر کرتا ہے۔ اس کے لیے مریض کو تازہ خون لگا نے کی ضرورت پڑ سکتی ہے۔
ڈینگی وائرس سے خوف زدہ ہونے کی کوئی ضرورت نہیں۔ ڈینگی وائرس سے جاں بحق ہونے والے زیادہ تر مریض یا تو جگر اور گردوں کی پیچیدہ امراض میں مبتلا تھے یا پھر غفلت سے اور دیر سے ہسپتال لائے گئے اور جاں بر نہ ہو سکے۔

Address

College Chowk Civil Hospital Road
Jauharabad
41200

Opening Hours

Monday 07:00 - 22:00
Tuesday 07:00 - 22:00
Wednesday 07:00 - 22:00
Thursday 07:00 - 22:00
Friday 07:00 - 22:00
Saturday 07:00 - 22:00
Sunday 07:00 - 22:00

Telephone

+923464839281

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Chughtai Lab Jauharabad posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Practice

Send a message to Chughtai Lab Jauharabad:

Share

Share on Facebook Share on Twitter Share on LinkedIn
Share on Pinterest Share on Reddit Share via Email
Share on WhatsApp Share on Instagram Share on Telegram