
29/08/2025
نشہ ایک ایسی بیماری ہے جو انسان کی صحت، عزت، خاندان اور مستقبل سب کچھ تباہ کر دیتی ہے۔ لیکن یہ بات یاد رکھنی چاہیے کہ یہ بیماری لاعلاج نہیں ہے۔ جیسے ہر بیماری کا علاج موجود ہے، ویسے ہی نشے کا بھی علاج ہے۔ فرق صرف اتنا ہے کہ پہلا قدم مریض نے خود اُٹھانا ہوتا ہے۔
ہمارے ساتھ یہاں ڈاکٹر سید عباس علی شاہ موجود ہیں، جو کہ ایک تجربہ کار ماہرِ نفسیات (Psychiatrist) اور اسسٹنٹ پروفیسر ہیں۔ ڈاکٹر صاحب کئی سالوں سے نفسیاتی مسائل اور منشیات کے مریضوں کا کامیاب علاج کر رہے ہیں۔ ان کا مقصد صرف دوائی دینا نہیں بلکہ مریض کو ایک نئی زندگی اور ایک نیا حوصلہ دینا ہے تاکہ وہ معاشرے میں دوبارہ عزت اور وقار کے ساتھ جی سکے۔
ہیلتھی مائنڈ ہسپتال میں ماہر ڈاکٹرز اور ایک سپورٹ کرنے والی ٹیم موجود ہے جو دن رات آپ کی خدمت کے لیے تیار ہے۔ آپ یا آپ کا کوئی پیارا اگر نشے کا شکار ہے تو آج ہی قدم بڑھائیں۔ کیونکہ زندگی اللہ کا سب سے قیمتی تحفہ ہے اور اسے بہتر بنانا آپ کے اپنے ہاتھ میں ہے۔"