Homeopathy Clinic By Dr.Aliza

Homeopathy Clinic By Dr.Aliza My page is about To provide people some information about Homeopathy ..and to provide consultation a

29/04/2024

تھوجا۔
بند مزاج۔۔۔
سخت مزاج۔۔۔۔
سرد مزاج ۔۔۔۔
آبی مزاج ۔۔۔۔
آرام پسند۔۔۔
دائیں جانب۔۔۔۔
منافق۔۔۔
مطلب پرست۔۔۔
جاسوس
ہر وقت تاک میں رہنا کہ دوسرا کیا کر رہا ہے؟ ہر ایک کو پرکھنے اور کریدنے کی عادت۔۔۔۔
تنہائ پسند ،الگ تھلگ رہنے والے لوگ۔۔۔
کنجوس۔۔۔
متکبر۔۔۔
ضدی۔۔۔
پیاز سے شدید نفرت یا شدید خواہش۔۔۔۔

مستقبل کا ڈر،آگے کی طرف گرنے کا ڈر۔۔۔
اونچائ سے گرنے کے خواب۔۔۔
دائیں جانب خصوصا دایاں گردہ کی تکالیف۔۔۔
گول لمبے موہکے،پیلا سرخی مائل بد گوشت، باسور،گوبھی نما مسے۔۔۔
چیچک کے دانے اور اثرات بد، چیچک کے ٹیکے کے اثرات بد،حفاظتی ٹیکوں کے اثرات بد۔۔۔۔
زانی،بلکہ مفعول بننے کی خواہش۔۔۔
کھانے کے بعد تکالیف میں اضافہ۔۔۔
معدے میں کسی جانور کے گھومنے یا موجودگی کا احساس۔۔۔
شہوت کا غلبہ۔۔۔
سگریٹ نوشی اور شراب نوشی کی عادت۔۔۔
گرم ہو جانے، دھوپ سے،زیادہ چائے پینے سے ہونے والا سر درد۔۔۔
بستر کی گرمی سے تکالیف کا بڑھنا۔۔۔۔
صبح اور دوپہر 3 بجے تکالیف کا بڑھنا۔۔۔۔

27/04/2024

نیٹرم میور ریشوں میں چشتی اور چالاکی پیدا کرتا ہے۔اور یوریا کو خارج کرتا ہے۔اسلئے مزمن خنازیری تکلیفات میں،جن کا اثر غدودں،آنتوں اور جلد پر پڑتا ہے،مفید ہے۔اسکا اثر خون پر ،نظام جازبہ پر، ہاضمہ کی نالی کی بلغمی جھلیوں پرجگر اور تلی پر ہوتا ہے۔یہ خون کے اندراور زندگی کی دوسری رطوبتوں پر اثر پذیر ہو کر ورم پیدا کرتا ہے۔جو زخم کی شکل میں ہو جاتے ہیں۔ نیز ملیریا ،بخار کا سا،کونین کا سا بخار پیدا کرتا ہے۔اسلئے مندرجہ بالا کیفیتوں میں کام آتا ہے۔
نشوونما کی کمی۔
نشوونما کی کمی اور لاغری بھی نیٹرم میور سے درست ہوتی ہے۔ڈاکٹر ہاکس لکھتے ہیں کہ عمدہ عمدہ غذاوں کے کھانے کے باوجودبھی لاغر ہوتے جانا نیٹرم میور کا مخصوص فعل ہے۔ خون کی کمی، خون میں پانی کی زیادتی، خون میں نیلاپن، سبز بھس اور سکروی کیفیت کے لئے نیٹرم میور بہترین دوا ہے۔پانی کی سی رطوبت کا سیلان اس دوا کا مخصوص فعل ہے۔
جسم کے کسی حصے میں درد کے لئے جب اسکے ساتھ تھوک کی زیادتی، آنسوؤں کی زیادتی، پانی یا بلغم کی قے ساتھ ہو تو نیٹرم میور بہت اچھا کام کرتی ہے۔ ہر جگہ کی بلغمی جھلیاں اس سے ماوف ہوتی ہیں۔ان کے اندر اسفنج کی سی کیفیت اور ورم پیدا ہو جاتا ہے۔اسلئے ہر قسم کی بلغمی جھلیوں کے نزلے کےلئے جن کے ساتھ رطوبتیں، پانی کی سی چمک دار ،موٹی یا جھاگ دار ہوںمفید ہے۔تمام ایسے دانے جن کے اندر پانی ہو،جو پھوٹ جائیں،جن کے اوپر پتلا کھرنڈ بن جائے، مفید ہے۔
نیٹرم میور کی زبان
نیٹرم میور کی زبان صاف اور چمکدار ہوتی ہے۔ یا اسکے کناروں پر چھوٹے چھوٹے بلبلےہوتے ہیں۔یا زبان چوڑی،پیلی اور پھولی ہوئ ہوتی ہے۔جس کے اوپر میل دکھائ دیتا ہے۔

27/04/2024

خون کی کمی اور نیٹرم میور۔
نیٹرم میور خون کی کمی،کمی بھس کی کامیاب دواوں میں سے ایک ہے۔بلا لحاظ اس بات کہ یہ بھس عطوبات زندگی کے ضائع ہو جانے سے(چائنا اور کالی کارب ) پیدا ہوا ہو۔حیض کی خرابیوں سے پلساٹیلا
منی کے ضائع ہو جانے سے فاسفورک ایسڈ، چائنا
غم سے یا دیگر دماغی تکلیفات سے ان سب بھس کے کیسوں میں جہاں نیٹرم میور دوا ہوا کرتی ہے۔ہمیں جسم پر عموما پیلاپن دکھائ دیتا ہے۔ عمدہ غذا کھانے کے باوجودبھی دن بدن لاغر ہوتا جاتا ہے۔
سر درد
تپکن والے درد سر، سانس میں چھوٹاپن،خصوصا زینہ چڑھنے پر،یا دیگر جسمانی محنت پر،حیض میں کمی، کم و بیش قبض ، عام پشت حوصلگی نیٹرم میور کا ایک مخصوص نشان ہے۔
نیٹرم میور کا مریض پلساٹیلا کی طرح بہت روتا ہے لیکن فرق صرف اتنا ہے کہ پلساٹیلا کا مریض دلاسہ سے تسلی حاصل کرتا ہے جبکہ نیٹرم میور کا مریض اور زیادہ پھوٹ پھوٹ کر روتا ہے۔ان سب کیسوں میں قریب قریب دل میں بے حد پھڑکن، دھڑکن اور بعض وقت میں دل کے
فعل میں ضربت چھوڑنا بھی پایا جاتا ہے۔
نیٹرم میور مزمن سر درد کا ایک بہترین دوا ہے۔جو دورے کی شکل میں آتے ہیں۔اور انکی نوعیت تپکن والی ہوتی ہے۔ ایسی حالت میں فزیشن کو ہمیشہ بیلاڈونا کا خیال آتا ہے مگر ایسے درد سر کے مریض زیادہ تر بھس والے ہوا کرتے ہیں۔ان کا چہرہ پیلا ہوا کرتا ہے۔اور چہرے پر کسی قدر تمتماہٹ ہوتی ہے۔اگر چہرہ سرخ اور جلتا ہوا ہو ، آنکھوں میں سرخی ہو،درد کوٹنے، پیٹنے والا ہو تو ہمیں ملی لوٹس اور بیلاڈونا یا نکس وامیکا کا خیال آتا ہے۔ مگر ایسی صورت میں ہمیں متعلقہ علامات کو دیکھنا چاہیے۔ نیٹرم میور کا درد سر حیض کے بعد،خون کے ضائع ہو جانے سے ہو سکتا ہے۔
ایسی حالت میں چائنا بھی سر درد کی دوا ہے۔ چائنا کے سر درد بھی تپکن والے ہوتے ہیں۔ یاد رہے کہ نیٹرم میور کے تپکن والے سر درد حیض کی کمی یا زیادتی ہر دو صورتوں میں ہوا کرتے ہیں۔ نیٹرم میور سکول کالج کی طالب علم لڑکیوں کے لئے درد سر کی بہترین دوا ہے۔
یہاں کلکیریا فاس سے تفریق کرنا کسی قدر دشوار کام ہے۔ یہ سر درد اکثر بینائی پر زور دینے سے،مسلسل مطالعہ کرنے سے، باریک سلائ سے، یا اسی طرح کا کوئ اور کام کرنے سے پیدا ہوتے ہیں۔درد کے ساتھ ضعف بصر بھی پایا جاتا ہے۔ ایسی حالت میں ارجنٹم اور روٹا کو بھی دیکھنا چاہیے۔

27/04/2024

بھوک پیاس اور نیٹرم میور۔
نیٹرم میور میں بھوک پیاس ،خواہش و نفرت کی بہت سی علامات ملتی ہیں۔ یہ بات یاد رکھنے کے قابل ہے کہ نیٹرم میور کا مریض خاصا کھاتا ہے۔ لیکن عمدہ غذا کھانے کے باوجود وہ لاغر ہوتا ہے۔(ایسی ٹیک ایسڈ، ابراٹینم،آئیوڈیم،سینی کولا ،ٹیوبر کولینم)
آئیوڈیم میں بھی درندوں والی بھوک لاغری کے ساتھ ہوتی ہے۔لیکن نیٹرم میور کا مریض کھانے کے بعد تھکاوٹ اور نیند محسوس کرتا ہے جبکہ آئیوڈیم کا مریض کھانے کے بعدبہتر محسوس کرتا ہے۔
نیٹرم میور کا مریض کھانے کے بعد بھاری تھکا ہوا،معدے میں بھراو اور بے آرامی محسوس کرتا ہے۔ جوں جوں کھانا ہضم ہوتا ہےوہ بہتر محسوس کرتا جاتا ہے۔ جبکہ آئیوڈیم کا مریض ہر وقت کھاتے رہنا چاہتا ہے کیونکہ وہ بھرے ہوئے معدے کے ساتھ بہتر محسوس کرتا ہے۔
ایسی بہت سی ادویہ ہیں جن میں مریض کھانے کے بعد آرام پاتا ہے۔ جیسے کہ۔
اناکارڈیم،چیلیڈونیم،پٹرولیم،نیٹرم میور اور آئیوڈیم ۔
ان بھوکی ادویہ کی فہرست میں چائنا اور لائیکو پوڈیم کو بھی شامل کیا جا سکتا ہے۔
اناکارڈیم میں درد ہوتا ہے۔جو ریڑھ تک جا پہنچتا ہے۔اور کلیجہ بیٹھنے کا احساس بھی ہوتا ہے جس کو کھانے سے آرام آتا ہے۔ یہ درد دو گھنٹے بعد دوبارہ شروع ہو جاتا ہے۔کہ مریض کو دوبارہ کھانا پڑتا ہے۔
چیلیڈونیم کے مریض کا معدہ ذکی الحس ہوتا ہے۔معدے میں بیٹھنے کے احساس کے ساتھ ، بعض اوقات یہ احساس درد اور پریشانی تک جا پہنچتا ہے۔ اسکی تکلیف بھی کھانے سے آرام ہوتا ہے۔
چائنا،لائیکو پوڈیم اور نیٹرم میور کی بھوک میں مریض جلد جلد معدہ کو بھر لیتا ہے۔اور اس کے بعد مریض ابھار، ریاح اور معدے میں بے چینی پیدا ہو جاتی ہے۔یہاں تک کہ کھانا ہضم ہو جاتا ہے۔
نیٹرم میور اس وقت بھی مفید ہوتا ہے جبکہ نمک کی خواہش حد سے زیادہ ہوتی ہے۔مریض ہر چی میں نمک ہی نمک کھانا چاہتا ہے۔ ایسی حالت میں نیٹرم میور نہ صرف نمک کی خواہش کو کم کرتی ہے بلکہ بقیہ تکالیف کو بھی ٹھیک کوتی ہے۔
کاسٹیکم میں بھی یہی علامات پائ جاتی ہیں۔لیکن دوسری علامات اس کا تصفیہ کرتی ہیں۔ بے شک نمک کی شدید خواہش اور شدید پیاس ذیابیطس میں اکثر پائ جاتی ہے۔اسلئے اگر علامات ملتی ہوں تو نیٹرم میور ذیابیطس کے لئے اکسیر بن جاتا ہے۔

04/10/2023

Need some serious help with your skin and hair? Say goodbye to pigmentation, uneven skin tone, dandruff, short hair, and frizzy hair! Contact me now for a fabulous transformation! 💁‍♀️✨

My page is about To provide people some information about Homeopathy ..and to provide consultation a

04/10/2023

*‏ﺟﺲ ﮐﻮ ﺍﻟﻠّٰﻪ ﻧﮯ ﺩﻋﺎ، ﺗﻮﺑﮧ ﺍﻭﺭ ﺷُﮑﺮ ﮐﯽ ﺗﻮﻓﯿﻖ ﺩﯼ ﮨﻮ ﻭﮦ ﮐﺒﻬﯽ ﺑﻬﯽ ﻗﺒﻮﻟﯿﺖ، ﺑﺨﺸﺶ ﺍﻭﺭ ﻧﻌﻤﺖ ﺳﮯ ﻣﺤﺮﻭﻡ ﻧﮩﯿﮟ ﺭﮨﮯ ﮔﺎ. دﺭاصل تکبر سے پاک گفتگو، لالچ سے پاک خدمت اور خود غرضی سے پاک دعا سچے رشتےکی دلیل ہے. الله پاک آپ کو، مجھے اور ہمارے گھر والوں کو اچھی صحت،‏ وسیع رزق، ہر بیماری سے شفاء کامل اور کامل ایمان عطا فرمائے*
آمیـــــــــــــن یارب العالمین

Address

1226/IBIX/3. New Eid Gah Road . Shamsi Colony Jhang
Jhang Sadar
35200

Opening Hours

Monday 09:00 - 17:00
Tuesday 09:00 - 17:00
Wednesday 09:00 - 17:00
Thursday 09:00 - 17:00
Friday 09:00 - 17:00

Telephone

+923416733787

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Homeopathy Clinic By Dr.Aliza posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Practice

Send a message to Homeopathy Clinic By Dr.Aliza:

Share

Category