Bilal Medicin Corner

Bilal Medicin Corner We believe in to serve humanity by providing them a quality medicines and better services .

راکٹ کی طرح  اوپر جانے والا ملک ترقی کی منزل کی طرف روا دواں ۔۔ایک ھفتےکے  دوران ایک عام میڈسن قیمت کا اندازہ لگا کرایک ...
31/12/2024

راکٹ کی طرح اوپر جانے والا ملک ترقی کی منزل کی طرف روا دواں ۔۔
ایک ھفتےکے دوران ایک عام میڈسن قیمت کا اندازہ لگا کر
ایک تجربہ کار ٹیم کی وجہ اس ملک میں بہت جلد غریب ختم ھوگا۔اور دنیا میں یہ امیروں کا ملک بن جایگا۔

21/12/2024

U-shaped baby toothbursh
کیڑے لگے ہوئے دانتوں کی یقینی صفائی
بچوں کے دانتوں کی حفاظت اب ہوئی آسان
Bilal Medicin Corner
Chowk jhang bazar
Jhang sadar
03457603341

17/11/2024

✅New arrival's
Finger trainer
Adjustable Hand Exerciser Gripper Hand Grip Strengthened Workout

✅ Available now
✅ Bilal Medicin Corner
Chowk jhang bazar jhang sadar
✅03457603341

13/11/2024
مرگی ایک دائمی اعصابی عارضہ ہے جس میں دماغ غیر معمولی طور پر کام کرتا ہے اور بار بار دوروں کا سبب بنتا ہے۔ دورے دماغی مس...
24/05/2024

مرگی ایک دائمی اعصابی عارضہ ہے جس میں دماغ غیر معمولی طور پر کام کرتا ہے اور بار بار دوروں کا سبب بنتا ہے۔ دورے دماغی مسائل کی علامات ہیں جو اچانک واقع ہو سکتی ہیں اور دماغ میں غیر معمولی برقی سرگرمی، بے ہوشی، اور طویل عرصے تک آکشیپ (جسم بے قابو ہو کر ہلتا ہے) کا سبب بن سکتا ہے۔

یہ ہر عمر کے لوگوں کو متاثر کر سکتا ہے، قطع نظر ان کی جنس، نسل وغیرہ۔ زیادہ تر صورتوں میں، اس کا علاج ادویات سے کیا جا سکتا ہے۔ تاہم، مرگی والے لوگوں کے دوروں پر قابو پانے کے لیے چند معاملات میں سرجری کی ضرورت پڑ سکتی ہے۔

علامات:
قسم کے لحاظ سے علامات مختلف ہو سکتی ہیں۔ زیادہ تر، اس میں مبتلا شخص کو ہر بار ایک ہی دورے پڑتے ہیں، جس کی وجہ سے ایک جیسی علامات پیدا ہوتی ہیں۔ فرد کو ڈاکٹر سے مشورہ کرنا چاہئے، خاص طور پر اگر وہ مندرجہ ذیل علامات کا تجربہ کریں:

✅ عارضی الجھن یا شعور کا نقصان۔
✅ بازوؤں اور ٹانگوں کی بے قابو ہلچل۔
✅ شعور یا بیداری کا نقصان۔
✅ وہ شخص خوفزدہ، گھبراہٹ اور غصے کا شکار ہو سکتا ہے۔
✅ بار بار دورے پڑنا۔

وہ شخص مختصر مدت کے لیے سوچنے، رد عمل ظاہر کرنے یا بات چیت کرنے کی اپنی صلاحیت کھو دیتا ہے۔

کسی بھی طرح کی بیماری کی تشخیص اور علاج کیلئے فوراً سپیشلسٹ ڈاکٹر سے رجوع کریں۔
دعا گو -
Bilal Medicin Corner

کیا آپ کو پتا ہے ہیٹ اسٹروک کے علاج میں تاخیر سے موت بھی واقع ہوسکتی ہے؟ہیٹ ویو کے دوران انسان ہیٹ اسٹروک کا شکار ہوسکتا...
23/05/2024

کیا آپ کو پتا ہے ہیٹ اسٹروک کے علاج میں تاخیر سے موت بھی واقع ہوسکتی ہے؟
ہیٹ ویو کے دوران انسان ہیٹ اسٹروک کا شکار ہوسکتا ہے لیکن اس حوالے سے زیادہ گھبرانے کی ضرورت نہیں ہے کیونکہ آسان احتیاطی تدابیر اختیار کر کے ہیٹ اسٹروک سے بچاؤ ممکن ہے۔

جلد تشخیص اور کسی بھی طرح سے جسم کے درجہ حرارت میں کمی سے اموات کے امکانات کو کم کیا جاسکتا ہے۔

ماہرین کے مطابق چھوٹے بچے، بوڑھے افراد، کھلاڑی اور باہر کام کاج کرنے والے افراد کو ہیٹ اسٹروک کا زیادہ خطرہ ہوتا ہے۔

ہیٹ اسٹروک کی علامات
عام طور پر ہیٹ اسٹروک کے شکار افراد کو بہت زیادہ پسینہ آتا ہے یا شدید گرمی میں جِلد سرخ یا خشک ہو جاتی ہے لیکن پسینہ نہیں آتا۔

اس کے علاوہ کمزوری، سستی، سر درد، چکر آنا اور دھندلا پن، ہیٹ اسٹروک کی علامات ہیں

ہیٹ اسٹروک سے کیسے بچا جائے؟
دن کے گرم ترین وقت میں باہر جانے سے گریز، ممکن ہو تو سخت کاموں اور ورزش وغیرہ سے پرہیز کر کے ہیٹ اسٹروک سے بچا جاسکتا ہے۔

براہ راست سورج کی روشنی میں کم سے کم نکلنا اور اچھی مقدار میں پانی پینے سے بھی ہیٹ اسٹروک کے خطرے کو کم کیا جاسکتا ہے۔ اس کے علاوہ باہر نکلنے کی صورت میں سائے میں رہنے کی کوشش کرنی چاہیے۔

بیمار افراد کو کیفین اور چینی کی موجودگی والی سافٹ ڈرنکس یا چائے وغیرہ استعمال نہیں کرنی چاہیے کیونکہ یہ جسم میں پانی کی کمی کو بڑھا سکتی ہیں۔

شدید گرم موسم میں نمکین غذاؤں اور چھتری کا استعمال، سر کو ڈھکنا، ہلکے رنگ کے کپڑے پہننا اور نہانا بھی بہت فائدہ مند ہے۔

اگر گرمی کی لہر کے دوران آپ کو چکر آنے، کمزوری، بے چینی یا شدید پیاس اور سر درد محسوس ہو تو ایسے میں جلد از جلد کسی ٹھنڈی جگہ پر جا کر ٹھہر جانا چاہیے۔
دعا گو
Bilal Medicin Corner

‏*معدے کے کیپسول کے متعلق معلومات* آج کل تقریباً 80 فیصد لوگ معدے کے کیپسول کا استعمال کرتے ہیں لیکن وہ نہیں جانتے کہمعد...
10/05/2024

‏*معدے کے کیپسول کے متعلق معلومات*

آج کل تقریباً 80 فیصد لوگ معدے کے کیپسول کا استعمال کرتے ہیں
لیکن وہ نہیں جانتے کہ
معدے کے کیپسول کے فائدے اور نقصانات کیا کیا ہیں ؟

*معدے کا کیپسول کیا ہے؟*

معدے کے کیپسول کو ڈاکٹر کی زبان میں "PPI" ، "پی پی آئی" کہا جاتا ہے
لفظ پی پی آئی کا پورا مطلب ہے
"Proton Pump Inhibitor"

اردو میں اس کا مطلب ہے

معدے میں تیزاب "ہائیڈرو کلورک ایسڈ (HCL) " بنانے والی مشینوں کے کام کو کم کرنا
تا کہ مشینیں ایک حد سے زیادہ تیزاب مت بنائیں

*معدے کے کیپسول کے استمعال اور فوائد*

⚫ معدے میں تیزاب بنانے والی مشینوں کو ایک ایک حد میں کام کروانا
⚫معدے میں بننے والے تیزاب کی زیادتی کو کم کرنا
⚫ تیزاب کی زیادتی کی وجہ سے خوراک کی نالی میں ہونے والی جلن کو ختم کرنا
⚫ خوراک کو ٹھیک سے ہضم کرنا
⚫ بھوک بڑھانا
⚫ خوراک کو معدے سے خوراک کی نالی کی طرف واپس جانے سے روکنا
⚫ الٹی ، گھبراہٹ ، متلی ، اپھارہ سے بچاؤ
⚫ کچھ ادویات کھانے سے گھبراہٹ شروع ہو جاتی ہے ، اس گھبراہٹ سے بچاؤ
⚫ معدے میں ہونے والی سوزش کو ختم کرنا
⚫ معدے میں ہونے والے زخموں کو ٹھیک کرنا
⚫ معدہ درد کو روکنا

کوئی بھی مسئلہ ہو ، کسی بندے نے کہہ دیا "آپ کو معدے کا مسئلہ ہے"
پھر خود سے معدے کا کیپسول کھانا شروع کر دیتے ہیں
لیکن لوگ نہیں جانتے کہ
معدے کے کیپسول کے فائدے ہونے کے ساتھ ساتھ نقصانات بھی ہیں
جو کہ مندرجہ ذیل ہیں

*معدے کے کیپسول کے نقصانات*

"نوٹ : یہ سب نقصانات ، معدے کے کیپسول کو لمبے عرصے تک استعمال کرنے سے ہوتے ہیں"

⚫ معدے کے کینسر کا خطرہ بڑھ جاتا ہے
⚫ خوراک کی نالی کے کینسر کا خطرہ بڑھ جاتا ہے
⚫ ہڈیاں کمزور ہو جاتی ہیں
⚫ ہڈیاں ٹوٹنے کا خطرہ بڑھ جاتا ہے ، خاص طور پر "کولہے کی ہڈی"
⚫ کچھ دوائیوں کا اثر کم ہو جاتا ہے یا بلکل ختم ہو جاتا ہے
⚫ جن دوائیوں کو معدے کے کیپسول کے ساتھ لینے سے اثر ختم ہو جاتا ہے ، ان میں سے ایک کا نام ہے
"Azithromycin"
⚫ معدے میں قدرتی طور پر موجود ، آپ کو فائدہ دینے والے جراثیم مرنے لگتے ہیں
⚫ یادداشت کمزور ہو جاتی ہے
⚫ معدے میں بننے والا تیزاب بننا بند ہو جاتا ہے
⚫ کیپسول کے بغیر کھانا ہضم نہیں ہوتا

بازار میں مختلف ناموں سے ہزاروں کی تعداد میں معدے کے کیپسول ملتے ہیں ، ہر کمپنی کا ایک الگ نام ہوتا ہے لیکن
معدے کے کیپسول کے فارمولے چند ایک ہیں
معدے کے کیپسول کے فارمولے اور یہ فارمولے جن مشہور ناموں سے مارکیٹ میں موجود ہیں
ان کا نام مندرجہ ذیل ہے
Omeprazole (Risek)
Esomeprazole (Esso)
Lansoprazole (Lanzit)
Dexlansoprazole (Dexiva)
Pantoprazole (Zopent)
Rabeprazole (Rabecid)

تمام والدین یہ بات سوچتے ہیں کہ ان کے بچے کا وزن اس کی عمر کے حساب سے ٹھیک ہے یا نہیں،  بہت سے والدین حیران ہوتے ہیں کہ ...
10/05/2024

تمام والدین یہ بات سوچتے ہیں کہ ان کے بچے کا وزن اس کی عمر کے حساب سے ٹھیک ہے یا نہیں، بہت سے والدین حیران ہوتے ہیں کہ ان کا بچہ ان کی عمر کے دوسرے بچوں سے بڑا ہے یا چھوٹا ہے۔ ہر بچے کے بڑھنے کی شرح مختلف ہوتی ہے اور ایک ہی عمر کے بچوں کے درمیان وزن اور قد میں نمایاں فرق ہونا معمول کی بات ہے۔ سب سے اہم بات یہ ہے کہ آپ کا بچہ مسلسل بڑھ رہا ہے۔ آپ کے بچے کا وزن اور قد اوسط شرح سے زیادہ یا کم ہے۔ تو، پریشان نہ ہوں اس کا مطلب یہ نہیں ہے کہ کچھ غلط ہے۔

لیکن پھر بھی چائلڈ اسپیشلسٹ سے رابطہ بہتر ہے، وہ آپ کے بچے کا وزن اور پیمائش کرے گا تاکہ جان سکے کہ اس کی نشوونما درست ہے۔ وہ آپ کے بچے کے سر کے فریم کی بھی پیمائش کریں گے، جو اس کے بڑھتے ہوئے دماغ کے بارے میں معلومات فراہم کرتا ہے۔ اس اپنے بچے کی نشوونما کے متعلق مزید معلومات جاننے کے لئے ہمارے پیچ کو فولو کریں۔

کسی بھی طرح کی بیماری کی تشخیص اور علاج کیلئے فوراً چائلڈ سپیشلسٹ سے رجوع کریں۔

کیا آپ کے بچے کو پیچش (DIARRHEA) کی علامات ہیں ؟ اگر ہاں، تو پریشان نہ ہوں۔ پیچش (DIARRHEA) کی وجوہات ✅ گندے ہاتھ✅ بھیڑ✅...
08/05/2024

کیا آپ کے بچے کو پیچش (DIARRHEA) کی علامات ہیں ؟ اگر ہاں، تو پریشان نہ ہوں۔

پیچش (DIARRHEA) کی وجوہات

✅ گندے ہاتھ
✅ بھیڑ
✅ گندا پانی
✅ صفائی
✅ جانوروں کے ساتھ صحبت
✅ وائرس اور پار کائٹس
✅ ادویات
✅ غذائیت

پیچش (DIARRHEA) کی علامات

✅ ہوا
✅ پیٹ میں درد
✅ ڈھیلے پانی والے
✅ پاخانے
✅ بخار

کسی بھی طرح کی بیماری کی تشخیص اور علاج کیلئے فوراً چائلڈ سپیشلسٹ سے رجوع کریں

✅Baby Silicon finger tooth bursh✅ High Quality Baby Finger Toothbrush With Box, Baby teether Silicon Toothbrush For 1 ye...
06/05/2024

✅Baby Silicon finger tooth bursh

✅ High Quality Baby Finger Toothbrush With Box, Baby teether Silicon Toothbrush For 1 year children Soft toothbrush, Gum Brush Clear Massage Dental Care

For detail contact #
✅ Bilal Medicin Corner
Chowk jhang bazar jhang sadar
✅03457603341
✅03143412555

18/04/2024

چند ضروری میڈیسن
Some Basic Medicine
یہ دوائیاں گھر میں لازمی رکھیں۔ کیونکہ یہ دوائیاں چھوٹے موٹے مسلئے یا تکلیف میں کام آسکتی ہیں۔

سر درد اور بخار کیلئے
Panadol , Panadol Extra ,
(1+1+1)
(گر تیز بخار +102 ہو تو پھر 2+2+2 ٹیبلیٹ لی جاسکتی ہیں)

نزلہ ، زکام کیلئے اور ناک کے بندش کےلئے
Tab Arinac Fort , panadal CF
(1+0+1)

پیٹ کے درد ، موشن وغیرہ کیلئے
Cap Imodium , entox p. ORS

جسم کے کسی حصے میں درد کیلئے
Caflam 50 , Dicloran
(1+0+1)

الٹی قے وغیرہ کیلئے
Gravinate tablet / Motilium Tablet
(1+1+1) کھانے سے پہلے

گیس کے مسائل کیلئے
Gaviscon syp, Mucain syp (2+2+2)

تیزابیت سینے کی جلن اور معدے کیلئے
Cap: Risek 20/40 , omega 20/40 mg
(Khany Sy pehly lein)

زخم وغیرہ کیلئے
PolyFax cream , payodin , زخم پٹی

دانت یا داڑھ درد کے لیے
Ansaid, Caflam 50(1+0+1)

بچوں /بڑوں کے بخار کے فوری آرام کیلئے
Brofin syp and Brofin tablet

نو نہال بچے کے بخار کے لیے
Panadol Drop

نو نہال کے پیٹ درد یا بڑے پیشاب کے نہ آنے کی صورت میں یا پیٹ میں گیس کے لیے
Colic Drops / digas drops

نو نہال بچے کو زیادہ دن پیمپرز لگانے سے زخم ہونے کی صورت میں
Hydrozole Cream / kenacomb cream
اس کریم کو دن میں 2 سے 3 دفعہ لگا سکتے ہیں.

بلغمی کھانسی کے لئے

Syrup Pulomonol, Hydriline, Coferb Drop/ syrup
کوفرب سیرپ بچوں کے لیے اچھا مانا جاتا ہے،

خشک کھانسی کے لیے
Syrup cosome, Corex D, Hydriline DM

الرجی ،نزلہ, خارش وغیرہ کے لیے
Tab Rigix, cetrix / Syrup Rigix cetrix
ایک روزانہ

اور اگر کسی کو دمہ یا سانس کا مسلئہ ہو تو پھر اس کو اپنے ڈاکٹر کے مشورے سے گھر پر Rescue inhaler جیسے Ventolin inhaler وغیرہ لازمی رکھنا چاہیے۔

نوٹ: اوپر والی تقریباً ساری میڈیسن صرف علامتوں کو قابو پانے کیلئے ہیں ، لہذا کسی بھی بیماری کی تشخیص و علاج کے لیے کسی ڈاکٹر سے لازمی مشورہ کریں ، اور ڈاکٹر کی ہدایت کے مطابق میڈیسن استعمال کریں۔ شکریہ
Bilal Medicin Corner chowk jhang bazar.jhang sadar

 🍇🍒🍇🍒مزیددلچسپ انفارمیشــن کیلئےپیج  Bilal Medicin Corner   کولائک اورفالو کریں 🆕🔜🔛🔔☑☑
18/02/2024

🍇🍒🍇🍒
مزیددلچسپ انفارمیشــن کیلئےپیج Bilal Medicin Corner کولائک اورفالو کریں 🆕🔜🔛🔔☑☑

Address

Chowk Jhang Bazar
Jhang Sadar
33202

Telephone

03457603341

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Bilal Medicin Corner posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share