26/08/2025
میرے پیارے بہن بھائیوں اور ماؤں،
میں آپ کا خیر مقدم کرتا ہوں ہمارے بنیادی صحت مرکز میں۔ یہاں آپ کو صحت سے متعلق بہترین سہولیات مفت فراہم کی جاتی ہیں۔ اس مرکز میں حاملہ خواتین کے لیے باقاعدہ معائنے اور دیکھ بھال کی سہولت بھی موجود ہے۔ ہمارے پاس تمام ضروری ادویات بھی بالکل مفت دستیاب ہیں۔
ہماری کوشش ہے کہ کوئی بھی ضرورت مند علاج سے محروم نہ رہے۔ یہاں ڈاکٹرز اور عملہ آپ کی خدمت کے لیے ہر وقت موجود ہیں۔ اپنے یا اپنے اہل خانہ کی صحت کے لیے کبھی بھی یہاں آنے میں ہچکچاہٹ محسوس نہ کریں۔ آپ کی صحت ہماری اولین ترجیح ہے۔ شکریہ۔
منجانب
ہیلتھ منیجر، چک 4/2-L