28/08/2025
ابھی ایک ویڈیو دیکھی جس میں مریم نواز کشتی میں بیٹھ کر سیلاب کا "معائنہ" کررہی ہے۔ کس قسم کے میڈیا ایڈوائزر ہیں ان لوگوں کے؟ کیا کنارے سے دریا کی صورتحال نہیں دیکھی جاسکتی؟ کیا نقصانات کا اندازہ اور متاثرین کی مدد کے لیے پانی میں اترنا ضروری ہے؟ اگر کوئی حادثہ پیش آجائے تو؟
جب میں جیو کا پروڈیوسر تھا تو اپنے رپورٹرز سے کہتا تھا، خطر-ے والے مقام سے دو ہزار نوری سال دور چلے جاو۔ اپنی جان کی حفاظت پہلے کرو، رپورٹنگ بہت بعد کا معاملہ ہے۔ ایک خبر کے لیے ایک قیمتی جان کو خطر/ے میں نہیں ڈالا جاسکتا۔ یہ کیسے مشیر ہیں جو میڈیا اٹینشن کے لیے اپنی وزیراعلی کی جان خ ط ر ے میں ڈال دیتے ہیں؟
اگر یہ مریم صاحبہ کا اپنا فیصلہ تھا تو بھی سمجھ داری کا نہیں تھا۔ سینئر لوگوں کو انھیں سمجھانا چاہیے۔
مبشر زیدی