
05/06/2025
آپ سے التماس ہے کہ قربانی کی کھالیں YCDO کو دیں
تعارف YCDO
اسلام علیکم۔ YCDO یوتھ کمیونٹی ڈیویلپمنٹ آرگنائزیشن ایک فلاحی ادارہ ہے۔ جو چند دوستوں نے مل کر 1999 میں قاسمپور کالونی سے شروع کیا۔۔شروع میں YCDO نے چند کچی بستیوں اور ایسے علاقوں میں چھوٹے میڈیکل یونٹ قائم کئیے جہاں علاج معالجہ کی سہولیات موجود نہ تھیں۔۔وقت کے ساتھ ساتھ YCDO میں درد دل اور انسانیت کی خدمت کا جذبہ رکھنے والے دوستوں کا اضافہ ہوتا گیا۔
اور YCDO ایک تناور درخت بنتا گیا۔..اور اسنے اپنے بڑے بڑے فلاحی میڈیکل ہسپتال و ڈائیگناسٹک سنٹر بنائے۔ جہاں جدید ترین آلات و مشینری کے ساتھ علاج معالجہ کی تمام جدید سہولیات غریب لوگوں کے لئیے انتہائ سستی اور مستحق لوگوں اور بیوا خواتین کے لئیے با الکل مفت مہیا کی گئی ہیں۔ YCDO کے زیر انتظام 20 جدید ترین ہسپتال (جن میں سے 4 YCDO کی اپنی زمین پر قائم ہیں)، مزید 2 جدید ترین ہسپتال کا منصوبہ زیر تکمیل ہے علاؤ ازیں YCDO میڈیکل کالج کے لیے5 ایکڑ اراضی خرید لی گئی جس کی تکمیل کا تخمینہ لاگت 1.5 ارب روپے لگایا گیا ہے۔ 3 واٹر پیوریفیکیشن RO پلانٹ( سبزواری کالونی،ڈوگراں بستی، چک 389 ضلع لودھراں) ۔
اسکے علاوہ YCDO کے فورم سے ہر ماہ 200 سے زائد مستحق افراد و بیوہ خواتین میں پورے ماہ کے لئیے ماہانہ راشن بھی تقسیم کیا جاتا ہے(جسکی مالیت تقریباً 6000 روپے فی راشن ہوتی ہے)۔ YCDO اپنے انقلابی پروگرام ہنر مند خواتین کے تحت YCDO ووکیشنل ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ برائے خواتین میں خواتین کو 3 اور 6 ماہ کے شارٹ کورسز ( بیوٹیشن، پروفیشنل ٹیلرنگ، کمپیوٹر کورسز، ہینڈ ایمبرائیڈری اور بالخصوص مدرستہ اللبنات ) کروائے جا رہے ہیں تا کہ بے سہارا اور کم آمدنی والے طبقے کی خواتین ایک خوشحال اور خوددار معاشرے کو جنم دے سکیں اور ملک و ملت کی صالح شہری کی حیثیت سے خدمت کرسکیں۔ اس پروجیکٹ میں غریب اور نادار بچیوں کو مفت تعلیم کے ساتھ ساتھ ماہانہ وظیفہ بھی دیا جاتا ہے۔
علاوہ ازیں مستحق خواتین کو بعد از تصدیق مناسب جہیز کی فراہمی بھی کی جاتی ہے۔ جبکہ YCDO کچن ڈیپارٹمنٹ کے زیر اہتمام 4 مختلف کچنز کے ذریعے صرف 30 روپے میں روزانہ 4 ہزار سے زائد لوگوں کو کھانا فراہم کیا جارہا ہے ۔ YCDO کے مرکزی ہسپتال YCDO معصوم شاہ روڈ ہسپتال و ڈائیگناسٹک سنٹر میں جدید ترین سہولیات مہیا کی گئی ہیں۔ جسمیں EYE Department قائم کیا گیا ہے۔اس Eye سیکشن میں جدید ترین لیزر و کمپیوٹرائزڈ مشینیں موجود ہیں۔جو جنوبی پنجاب کے کسی اور عام eye ہسپتال میں نہیں ہیں۔اس ہسپتال میں لیپروسکوپی،اینڈوسکوپی، ڈیجیٹل ایکسرے، آرتھو پیڈک کی سرجری سے متعلق جدید ترین کمپیوٹرائزڈ مشینیں موجود ہیں۔ اس ہسپتال اسکن ڈیپارٹمنٹ ( بشمول لیزر ٹریٹمنٹ تمام جدید ترین پروسیجر پرفارم کیے جاتے ہیں) اور کنسلٹنٹ کارڈیالوجسٹ اور ایکو کارڈیو گرافی کی سہولیات بھی موجود ہیں۔
جدید ترین آٹومیٹک آٹو میشن پر مختلف ٹیسٹ کئیے جاتے ہیں۔ دیگر ٹیسٹوں کے لئیے بھی جدید ترین آلات و مشینری موجود ہے۔اس لیب و ہسپتال میں مختلف یونیورسٹیوں و کالجز کے طلباء و طالبات ٹریننگ کرنے بھی آتے ہیں۔اس ہسپتال میں فزیو تھراپسٹ، ڈینٹل ڈاکٹرز اور ڈینٹل و فزیو تھراپی کی بہترین مشینری و آلات بھی موجود ہیں۔اس طرح دیگر ہسپتال YCDO ہسپتال و ڈائیگناسٹک سنٹر حسن پروانہ، رنگیل پور، حسن آباد و قاسم پور، تونسہ شریف ، جمعہ والا ، بلاول پور کبیر والا،عبدالحکیم، بدھلہ سنت، 17 کسی ، سکندر آباد ، ایگزیکٹو ہسپتال گھنٹہ گھر ، ایگزیکٹو ہسپتال بوسن روڈ بھی جدید مشینری و آلات کے ساتھ خدمات انجام دے رہے ہیں۔
YCDO نے پہلی مرتبہ نشہ کے عادی افراد کو نشہ لت سے نکالنے کیلئے ملتان پولیس کے ساتھ مل کر پولیس اینڈ YCDOڈرگ ری ہیب ہسپتال گلگشت ملتان میں بنایا ہے جس میں نشہ کے عادی افراد جو معاشرے کی جانب سے مسترد شدہ ہیں کو روڈز سے اٹھا کر ہسپتال لایا جاتا جس میں انہیں کنسلٹنٹ ساءیکیاٹرسٹ اور کنسلٹنٹ سائیکالوجسٹ کی زیرنگرانی مکمل نشہ سے چھٹکارا کے علاج کے ساتھ ساتھ مکمل میڈیکل ٹریٹمنٹ بھی دیا جاتا ہے ، جس کے ری ہیب پراسیس میں مریض کو مکمل طور پر صحت مند سرگرمیوں ، جم، مسجد میں روحانی تربیت اور انہیں ہنر مند بنانے کیلئے مختلف ورکشاپس بنائی گئی ہیں علاؤہ ازیں مریضوں کے لیے 3 وقت کھانا اور دیگر لوازمات سے انکی خاطر مدارت کی جاتی ہے۔ ، ان افراد پر ماہانہ 60 ہزار روپے سے زائد فی کس اخراجات آرہے ہیں۔ ۔YCDO کے مختلف ہسپتالوں میں روازنہ کی بنیاد پر مختلف آپریشن بھی کئیے جاتے ہیں(سی سیکشن ڈیلیوری کیسز، پتے، پتھری،جنرل سرجری کے تمام آپریشنز)۔
ان ساری سہولیات کا از خود مشاہدہ کرنے کے لئیے براہ مہربانی YCDO کی مختلف برانچز کا از خود دورہ کریں۔YCDO کے مرکزی ہسپتال معصوم شاہ روڈ تشریف لائیں۔ایڈریسز کے لئیے آپ YCDO کی کسی بھی برانچ کو گوگل میپ پر بھی SEARCH کرسکتے ہیں
ممبر شپ
آپ YCDO کے اس کار خیر کے کارواں میں شامل ہوکر اپنا حصہ ڈال سکتے ہیں۔YCDO کی 2 طرح کی ممبر شپ ہے۔ ایک یہ کہ آپ ایک ہزار یا زائد کے ماہانہ ممبر بن جائیں۔اور ہر ماہ YCDO کا فنڈ کولیکٹر آپکی تجویز کردہ تاریخ پر آپ سے خود رابطہ کرکے ماہانہ فنڈ لے جائیگا۔اور آپکو رسید فراہم کریگا۔اس طرح آپ YCDO کے اس کار خیر کے اعزازی ممبر بن جائیں گے۔
دوسرا یہ کہ آپ ماہانہ فنڈ بھی دیں۔اور YCDO میں بطور انتظامی ممبر/عہدیدار اپنی خدمات بھی انجام دیں۔تو اسطرح آپ YCDO کے انتظامی ممبر یا عہدیدار بھی بن جائیں گے۔
ڈونیشن، زکات،صدقات
YCDO کو اپنے فلاحی کام جاری رکھنے اور جدید سہولیات مہیا کرنے کے لئیے ہمیشہ خطیر رقم درکار رہتی ہے۔اسلئے آپ YCDO کو اپنی زکات،ڈونیشن،صدقات عطیہ کرسکتے ہیں۔ڈونیشن کی رقم ایک ہزار سے لیکر کروڑوں تک ہوسکتی ہے۔ان سب عطیات کی آپکو YCDO کی جانب سے ایک مستند رسید مہیا کی جائیگی۔ آپ کوئ مشینری،آلات،ادویات وغیرہ بھی ڈونیٹ کرسکتے ہیں۔
برائے رابطہ:
03005515046 عامر ملک (کوآرڈینیٹر پراجیکٹس)
03002022008 اجلال قادر ( سنٹرل کوآرڈینیٹر)
03000798417 سرفراز شاہ( کوآرڈینیٹر)
03005923749 سہیل انور (سنٹرل اکاؤنٹنٹ)
03008325765 راؤ کاشف (فنڈ کلیکٹر)
03202827777 YCDO Bilawal pur