
13/07/2022
دانتوں کی اسکیلنگ ریموو نہیں کی جاتی، دانتوں پر لگا میل ( جو پہلے پلاق ٹارٹر اور پھر مضبوط ہوکر کیلکیولس کی شکل اختیار کرتا ہے) کو ریموو کرنے کے عمل کو اسکیلنگ کہا جاتا ہے.
اسکیلنگ سے دانت کمزور ہوجاتے ہیں؟؟
ھرگز نہیں! اگر آپ ایک قابل اور کوالیفائیڈ ڈینٹسٹ یا اورل ہائیجنسٹ سے اسکیلنگ کروائیں گے تو ہرگز کمزور نہ ہونگے، کیونکہ انہیں پتا ہوتا ہے کہ اسکیلنگ کرنے والا اسکیلر کس طرح چلانا ہے.
پہلے پہل اسکیلنگ کے نام پر دانت کی اوپری پرت (انیمل) کو کھرچ دیا جاتا تھا جس سے دانت کمزور ہوتے تھے، آج بھی عطائ یہ قبیح عمل کرتے ہیں،
آج کے دور میں الٹراسونک اسکیلر ہیں جنہیں طریقے سے استعمال کیا جائے تو بہت فائدہ ہوتا ہے.
اسکیلنگ کروائ تھی اس کے بعد ایک/دو دن ٹھنڈا گرم لگا اور زبان لگانے پر دانت بھی کمزور لگے۔ایسا کیوں؟؟؟
یہ ایک عام شکایت ہوتی ہے زیادہ تر مریضوں کی، اس کا جواب یہ ہے کہ ایک عرصہ دراز سے آپ کے دانت پر میل جم چکا تھا اور آپ کی زبان کو اسکی عادت تھی اب وہ ہٹ چکا تو آپ کو پتلا پتلا محسوس ہورہا ہے اور ٹھندا گرم ایک/دو دن اس لیے لگتا ہے کیونکہ اب دانت بالکل صاف ہیں۔ یہ ایسا ہی ہے جیسا ایک بالکل بے داغ شیشہ پر ہلکا سا بھی ٹچ کریں تو وہ نشان نظر آتا ہے، اس کے لیے آپ یہ کریں کہ جب اسکیلنگ کروائیں تو اپنے ڈینٹسٹ سے کہیں کہ پولشنگ بھی ساتھ کرے، یہ پولشنگ دانت چمکانے کی نہیں بلکہ دانت پر ایک حفاظتی تہہ لگاتی ہے جس سے دانت پر داغ دھبہ لگنے اور ٹھنڈا گرم لگنے کے امکانات معدوم ہوجاتے ہیں.
اسکیلنگ کم سے کم 4 اور زیادہ سے زیادہ 6 ماہ بعد کروانی چاہیے