Dr Babar Khan Niazi

Dr Babar Khan Niazi We provide complete eye care including Refraction ,Eye diseases ,Glasses, Contact lenses ,Eye surgery

I am Consultant Eye Physician
Vision Specialist
Pediatric Orthoptic Specialist
Contact Lens Specialist
Ex .Holy Family Hospital Rawalpindi
Now currently CEO and work at Basheer Eye Hospital Kamar Mushani

تحصیل عیسیٰ خیل کی عوام کیلئے خوشخبری انشااللّٰہ ایڈوانس آئی چیک آپ اور ایڈوانس آئی سرجری کیلئے بشیر آئی & میڈیکل سنٹر ک...
23/09/2024

تحصیل عیسیٰ خیل کی عوام کیلئے خوشخبری انشااللّٰہ ایڈوانس آئی چیک آپ اور ایڈوانس آئی سرجری کیلئے بشیر آئی & میڈیکل سنٹر کمرمشانی تشریف لائے ۔ انشااللّٰہ یکم اکتوبر سے 2 اکتوبر تک فری آئی کیمپ ہوگا جس میں فری چیک آپ ، فری ادوایات ، آپریشن پر 30٪ خصوصی ڈسکاؤنٹ کیا جائے گا ۔

آنکھوں کے کسی بھی قسم کے آپریشن کروانے کیلئے ہماری ٹیم سے رابطہ کریں ۔انشاءاللہ 2 اکتوبر اور 6 اکتوبر کو آنکھوں کے ہر قسم کے آپریشن کیے جائے گے ۔

سہولیات ؛

ایڈوانس اپٹیکل شاپ ۔
جدید ترین مشینری کے ساتھ چیک آپ ۔
ایڈوانس آئی سرجری امریکین فیکو لیزر کے ساتھ ۔

بشیر آئی اینڈ میڈیکل سنٹر نذد تانی خیل چنگی نمبر 1 مین روڈ کمرمشانی
0459397144
03075106565

الحمداللہ بشیر آئی & میڈیکل سنٹر کمرمشانی میں 2 روزی فری آئی اینڈ میڈیکل کیمپ صبح 9 بجے سے 3 بجے تک ۔جس میں فری چیک اپ ا...
17/09/2024

الحمداللہ بشیر آئی & میڈیکل سنٹر کمرمشانی میں 2 روزی فری آئی اینڈ میڈیکل کیمپ صبح 9 بجے سے 3 بجے تک ۔

جس میں فری چیک اپ اور فری ادوایات دی جائے گی ، اپریشن پر 30٪ رعایت کی جائے گی ۔

اسکو زیادہ سے زیادہ شیئر کریں شکریہ

ایڈریس۔ بشیر آئی & میڈیکل سنٹر نذد تانی خیل چنگی نمبر 1 مین روڈ کمرمشانی
0459397144
03075106565

آشوب چشم آج ایک مریض آیا جس کو نظر میں بھی دھندلا پن آرہا تھا ساتھ آنکھ میں لالی بھی تھی چیک کرنے پہ پتا لگا آشوب چشم ہی...
10/09/2024

آشوب چشم

آج ایک مریض آیا جس کو نظر میں بھی دھندلا پن آرہا تھا ساتھ آنکھ میں لالی بھی تھی چیک کرنے پہ پتا لگا آشوب چشم ہیں جو کہ آنکھ کے نازک حصہ کورنیا تک بھی پہنچ چکا تھا اور وہاں پہ بھی زخم کر گیا تھا ۔

ویسے زیادہ تر کیسز میں آشوب چشم آنکھ کے سفید حصہ تک ہی رہتا ہے ۔جو کہ نظر کو متاثر نہیں کرتا ۔
اس لیے احتیاط کریں

اور آج کل ہر لال آنکھ ،خارش ،پانی آشوب چشم بھی نہیں ہیں کہ باقی آنکھوں کی بی ساری بیماریاں ختم ہوگئی ہیں ۔

تحصیل عیسیٰ خیل میں آنکھوں کی بیماری آشوب چشم خطرناک حد تک پھیل چکی ہے احتیاط علاج سے بہتر ہے  آشوب چشم کیا ہے ؟آشوب چشم...
28/08/2024

تحصیل عیسیٰ خیل میں آنکھوں کی بیماری آشوب چشم خطرناک حد تک پھیل چکی ہے
احتیاط علاج سے بہتر ہے

آشوب چشم کیا ہے ؟
آشوب چشم باریک جھلی (آنکھ کی جھلی) میں سوزش کا نام ہے جو آنکھ کے سفید حصے کو ڈھانپتی ہے۔ اس جھلی کی سفید رنگت گلابی یا سرخ رنگ میں تبدیل ہو جاتی ہے۔
آشوب چشم زیادہ تر ایک وائرس
Adinovirus
کے باعث ہوتی ہے۔ یہ بیکٹیریا کے کسی انفیکشن یا الرجی کے رد عمل کے باعث بھی ہو سکتی ہے۔
آشوب چشم کو آنکھ کی جھلی کی سوزش بھی کہتے ہیں۔
🔷آشوب چشم کے نشانیاں اور علامات
آپ میں یا آپکے بچے میں مندرجہ ذیل علامات ظاہر ہو سکتی ہیں :
🔸آنکھ اور آنکھ کے پپوٹے کے اندرونی جانب سرخی
🔸پیوٹوں پر ہلکی سوجن
🔸آنکھوں میں خارش
🔸آنکھ سے صاف یا پیلے سبز مواد کا اخراج
🔸وائرس کے باعث ہونے والا آشوب چشم دونوں آنکھوں کو متاثر کرتا ہے۔ یہ دیگر زکام کی علامات کے ساتھ بھی منسلک ہو سکتا ہے۔جب بچہ نیند سے اُٹھتا ہے تو اُسکی آنکھیں چپکی ہوئی ہو سکتی ہیں، اور آنکھوں سے خارج ہونے والا مواد عام طور پر رنگت میں صاف شفاف ہوتا ہے ۔

🔷
گھر پر اپنے بچے کی دیکھ بھال کریں
آلودگی سے بچائیں
آشوب چشم وائرل ہو یا بیکٹیریئل دونوں ہی وبائی ہیں۔ یہ باآسانی مندرجہ ذیل طریقوں سے پھیل سکتے ہیں:

ایسے ہاتھوں کے ذریعے جن سے آنکھوں کو چھویا گیا ہو
تکیے،تولیے، چہرے کے کپڑوں، میک اپ، یا دیگر چہرے کی مصنوعات کو شیئر کرنے کے ذریعے
اگر کسی کو وائرل یا بیکٹریل آشوب چشم ہو، تو اُسکی اُن چیزوں کو شئیر کرنے سے پرہیز کریں جو چہرے یا آنکھوں کو چھوتی ہیں۔ ہاتھوں کو صابن اور پانی کے ساتھ اچھی طرح دھوئیں اور ا نفیکشن کی منتقلی کو روکنے کے لئے الکوحل کے بنے ہوئے ہاتھ صاف کرنے والے محلول کا استعمال کریں۔ ہاتھ صاف کرنے والے محلول کو آنکھوں میں جانے سے بچائیں، کیونکہ وہ آنکھوں میں سوزش کا باعث بنے گا.

انفیکشن ہونے کی صورت میں فورا اپنے قریبی آئی ہسپتال میں آنکھوں کے ڈاکٹرز سے چیک ایپ کروائیں - شکریہ

تحریر
ڈاکٹر محمد بابر خان
ماہر امراضِ چشم و بصارت

کلیکر بالز، 1970 کی دہائی کا مشہور کھلونا جنہیں ناکرز، ٹُک ٹُک، کلِک کلاک، کا-بینگرز بھی کہتے ہیں. دو ایکریلک گیندوں کے ...
06/08/2024

کلیکر بالز، 1970 کی دہائی کا مشہور کھلونا جنہیں ناکرز، ٹُک ٹُک، کلِک کلاک، کا-بینگرز بھی کہتے ہیں. دو ایکریلک گیندوں کے آپس میں ٹکرانے سے شدید شور والی آواز جن پر 1981 میں پابندی لگا دی گئی تھی. اس کھلونے نے پاکستان میں غیر متوقع طور پر واپسی کی ہے۔ تاروں پر یہ رنگ برنگے بال بچوں کی نئی نسل کو اپنے سحر میں مبتلا کر رہے ہیں اور جیسے جیسے یہ مقبولیت حاصل کر رہے ہیں، حفاظت کے بارے میں خدشات بڑھ رہے ہیں۔

دو ایکریلک گیندوں کے آپس میں ٹکرانے کی آواز سے بچوں کو خوشی کا احساس ہوتا ہے. بچے انہیں اوپر اور نیچے جھولاتے ہیں جس سے ایک تال اور میوزیکل آواز بچوں کو مَسْحُور کر لیتی ہے۔ دوکانیں، آن لائن اسٹور، گلی محلے کے ٹھیلے کلیکر بالز سے بھر گئے ہیں، اور بچوں کو کلاکنگ کے فن میں اس قدر مہارت حاصل ہو چکی ہے کہ ان کی ویڈیوز وائرل ہو رہی ہیں.

بحیثیت ماہرِ امراضِ بصارت، میں والدین اور گھر کے بڑوں کو سختی سے مشورہ دیتا ہوں کہ وہ اپنے بچوں کو کلیکر بالز دیتے وقت حفاظت کو ترجیح دیں:

1. کلیکر کی گیندیں مسلسل ٹکراؤ سے ٹوٹ کر بکھر سکتی ہیں اور اس کے ٹکڑے تیزی سے آنکھوں میں لگ کر آنکھ کے بیرونی حصے، کارنیہ اور آنکھ کے اندرونی حصے کو چوٹ پہنچا کر زخمی کر سکتی ہیں۔ خاص طور پر اگر کھیلتے ہوئے گیندیں ٹوٹ جائیں۔

2. اگرچہ کلیکرز 5 سال اور اس سے زیادہ عمر کے بچوں کے لیے فروخت کیے جاتے ہیں، پھر بھی والدین کی نگرانی بہت ضروری ہے۔ کم عمر بچوں کو محفوظ طریقے سے کھلنے کے لئے ضروری ہم آہنگی کی کمی ہو سکتی ہے۔

3. اب اگر چاروناچار کلیکرز بچوں کو خرید کر دینے پڑ ہی جائیں تو کوشش کریں اچھے، معیاری پائیدار کلیکر بالز خرید کر دیں۔ سستی اور غیر معیاری کلیکرز آسانی سے ٹوٹ سکتے ہیں۔

کھیلتے بچے سب کو اچھے لگتے ہیں.لیکن کھلتے بچوں کے کھیل کود اور جسمانی حفاظت کے درمیان توازن قائم کرنا چاہیے۔ آئیے اپنے بچوں کی آنکھوں کی حفاظت کو یقینی بنائیں۔

یاد رکھیں، آنکھوں کی صحت کسی بھی وائرل کھلونے سے زیادہ اہمیت رکھتی ہے۔ اپنے بچے محفوظ رکھیں!

منجانب:
ڈاکٹر محمد بابر خان
ماہر امراضِ چشم و بصارت

Case No 20 سفید موتیا کے آپریشن کے بعد لینز کا اپنی جگہ سے ہل جانا ۔
04/08/2024

Case No 20
سفید موتیا کے آپریشن کے بعد لینز کا اپنی جگہ سے ہل جانا ۔

Case No 18 آنکھ کی پُتلی میں سوزش ۔
29/07/2024

Case No 18
آنکھ کی پُتلی میں سوزش ۔

Case No 17 ناخونہ کے آپریشن کے بعد آنکھ کے پاپوتہ کا پتلی سے چپک جانا ۔
27/07/2024

Case No 17
ناخونہ کے آپریشن کے بعد آنکھ کے پاپوتہ کا پتلی سے چپک جانا ۔

Case No 16 آشوب چشم
27/07/2024

Case No 16
آشوب چشم

Case No 15 , سفید موتیا کے آپریشن کے بعد شیشہ (لینز ) کا اپنی جگہ سے ہل جانا ۔
19/07/2024

Case No 15 ,
سفید موتیا کے آپریشن کے بعد شیشہ (لینز ) کا اپنی جگہ سے ہل جانا ۔

Address

Kamar Mushani
42400

Telephone

+923003216565

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Dr Babar Khan Niazi posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Practice

Send a message to Dr Babar Khan Niazi:

Share

Share on Facebook Share on Twitter Share on LinkedIn
Share on Pinterest Share on Reddit Share via Email
Share on WhatsApp Share on Instagram Share on Telegram

Category