Dr-Earam Fatima Officer Page

  • Home
  • Dr-Earam Fatima Officer Page

Dr-Earam Fatima Officer Page شکریہ جن نے پیچ فالو کیا ہے میرا ۔ اپنا کوٸی بھی مسلہ inbox

گردوں کی صحت اور بیماریوں کا مکمل حل – جدید تحقیق اور متبادل طریقہ علاج 🏥💡گردے (Kidneys) ہمارے جسم کے اہم ترین اعضا میں ...
27/03/2025

گردوں کی صحت اور بیماریوں کا مکمل حل – جدید تحقیق اور متبادل طریقہ علاج 🏥💡

گردے (Kidneys) ہمارے جسم کے اہم ترین اعضا میں شامل ہیں، جو خون کو صاف کرنے، زہریلے مادوں کو خارج کرنے، اور پانی و منرلز کا توازن برقرار رکھنے میں مدد دیتے ہیں۔ 🚰💊 لیکن جب گردے کمزور ہو جائیں یا کسی بیماری کا شکار ہو جائیں، تو ان کے افعال متاثر ہو سکتے ہیں، جس کے نتیجے میں Dialysis یا گردے فیل ہونے کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔ 😞

گردوں کی بیماری کی وجوہات ⚠️

1️⃣ ہائی بلڈ پریشر (High Blood Pressure) – مسلسل زیادہ بلڈ پریشر گردوں کو نقصان پہنچاتا ہے۔ 🩸📉
2️⃣ شوگر (Diabetes) – ذیابیطس گردوں کے فلٹریشن سسٹم کو کمزور کر سکتی ہے۔ 🍭❌
3️⃣ گردے کی جینیاتی بیماریاں (Polycystic Kidney Disease - PKD) – اس میں گردے کے اندر سسٹ (Cysts) بن جاتے ہیں جو ان کے فنکشن کو متاثر کرتے ہیں۔ 🧬🔍
4️⃣ دوائیوں کا زیادہ استعمال – پین کلرز اور اینٹی بایوٹکس کا زیادہ استعمال گردوں پر برا اثر ڈال سکتا ہے۔ 💊🚫
5️⃣ پانی کی کمی اور ناقص خوراک – مناسب مقدار میں پانی نہ پینے اور فاسٹ فوڈ کھانے سے گردے کمزور ہو سکتے ہیں۔ 🍔🥤❌

گردوں کے مسائل کی جدید طبی تشخیص 🏥🔬

✅ Creatinine اور BUN لیول کا زیادہ ہونا گردوں کی کمزوری کی نشانی ہو سکتی ہے۔ 🧪
✅ GFR (Glomerular Filtration Rate) کی کمی گردوں کے کام میں کمی کو ظاہر کرتی ہے۔ 📉
✅ الٹراساؤنڈ اور سی ٹی اسکین سے گردے کی ساخت میں سسٹ یا سوجن کی نشاندہی کی جا سکتی ہے۔ 🩺🖥️

گردوں کے مسائل میں ہومیوپیتھک علاج 🌿💊

🌟 جدید تحقیق کے مطابق، ہومیوپیتھک اور قدرتی طریقہ علاج گردوں کی بیماریوں کے علاج میں مدد دے سکتے ہیں، خاص طور پر PKD، گردے کی سوجن، اور گردوں کی کمزوری میں۔

🔹 بہترین ہومیوپیتھک ادویات

1️⃣ Apis Mellifica 🐝 – اگر گردے میں سوجن ہو اور جسم میں پانی جمع ہو رہا ہو۔
2️⃣ Lycopodium Clavatum 🍃 – اگر گردے میں سسٹ ہوں اور پیشاب میں پروٹین آرہا ہو۔
3️⃣ Berberis Vulgaris 🌱 – گردے کی پتھری اور شدید درد کے لیے بہترین دوا۔
4️⃣ Solidago Virgaurea 💧 – گردوں کے ڈیٹوکس کے لیے بہترین۔
5️⃣ Hydrangea Arborescens 🌿 – گردے کی کارکردگی بہتر بنانے کے لیے مفید۔
6️⃣ Uva Ursi 🍀 – گردے کے انفیکشن میں مددگار۔

گردوں کی صحت کے لیے غذائی تدابیر 🍎🥦

Full Information Cmnt Chek👇

وٹامن ڈی ایک نہایت اہم وٹامن ہے جو جسمانی افعال کی بہتری کارکردگی میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔ ہڈیوں کی صحت کو بہتر کرنے ا...
16/03/2025

وٹامن ڈی ایک نہایت اہم وٹامن ہے جو جسمانی افعال کی بہتری کارکردگی میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔ ہڈیوں کی صحت کو بہتر کرنے اور انہیں مضبوط بنانے کے لیے جسم میں وٹامن ڈی کی مقدار متوازن ہونا نہایت ضروری ہے۔

وٹامن ڈی کی کمی کی علامات دنیا بھر میں لوگوں کو متاثر کرتی ہیں۔ ایک تحقیق کے مطابق، دنیا میں تیرہ فیصد لوگوں کو وٹامن ڈی کی کمی کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ اس وٹامن کی کمی واقع ہونے سے ہڈیوں سمیت بہت سی بیماریوں کے خطرات بڑھ جاتے ہیں، جب کہ جسم کو کئی نیوٹرنٹس اور منرلز کو جذب کرنے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے.

⚠️ خطرناک کھلونا پستول – والدین اور دکاندار حضرات خبردار! ⚠️یہ کھلونا پستول بظاہر ایک عام کھلونا لگتا ہے، لیکن حقیقت میں...
15/03/2025

⚠️ خطرناک کھلونا پستول – والدین اور دکاندار حضرات خبردار! ⚠️

یہ کھلونا پستول بظاہر ایک عام کھلونا لگتا ہے، لیکن حقیقت میں یہ بچوں کے لیے انتہائی خطرناک ثابت ہو سکتا ہے۔ اس میں ماچس کی تیلی رکھ کر فائر کیا جاتا ہے، جس سے نہ صرف انتہائی تیز آواز پیدا ہوتی ہے بلکہ تیلی شدید رفتار کے ساتھ باہر نکلتی ہے، جو کسی بھی شخص، خاص طور پر بچوں کی آنکھوں، چہرے یا جسم کو نقصان پہنچا سکتی ہے۔

❌ اس کھلونے کے خطرات:

✅ ماچس کی تیلی کے ذریعے فائر ہونے سے چوٹ لگنے کا خدشہ۔
✅ آنکھ یا کسی حساس جگہ پر لگنے کی صورت میں شدید نقصان کا امکان۔
✅ تیز آواز بچوں کے کانوں پر منفی اثر ڈال سکتی ہے۔
✅ آگ لگنے کا بھی خطرہ موجود ہے، خاص طور پر خشک جگہوں پر۔

⚠️ والدین اور دکانداروں سے گزارش:

✅ اس کھلونے کو خریدنے اور بچوں کو دینے سے گریز کریں۔
✅ دکان دار حضرات اس کھلونے کی فروخت بند کریں۔
✅ اس پیغام کو آگے پھیلائیں تاکہ زیادہ سے زیادہ لوگ اس خطرے سے واقف ہوں۔

بچوں کی حفاظت سب کی ذمہ داری ہے!

1. بلڈ پریشر: 120/80 2. نبض: 70 - 100 3. درجہ حرارت: 36.8 - 37 4. تنفس: 12-16 5. ہیموگلوبن: مرد (13.50-18)  خواتین ( 11....
25/01/2025

1. بلڈ پریشر: 120/80
2. نبض: 70 - 100
3. درجہ حرارت: 36.8 - 37
4. تنفس: 12-16
5. ہیموگلوبن: مرد (13.50-18)
خواتین ( 11.50 - 16 )
6. کولیسٹرول: 130 - 200
7. پوٹاشیم: 3.50 - 5
8. سوڈیم: 135 - 145
9. ٹرائگلیسرائیڈز: 220
10. جسم میں خون کی مقدار:
پی سی وی 30-40%
11. شوگر: بچوں کے لیے (70-130)
بالغ: 70 - 115
12. آئرن: 8-15 ملی گرام
13. سفید خون کے خلیات: 4000 - 11000
14. پلیٹلیٹس: 150,000 - 400,000
15. خون کے سرخ خلیے: 4.50 - 6 ملین۔
16. کیلشیم: 8.6 - 10.3 ملی گرام/ڈی ایل
17. وٹامن ڈی 3: 20 - 50 این جی/ملی لیٹر (نینوگرام فی ملی لیٹر)
18. وٹامن B12: 200 - 900 pg/ml

*جو لوگ اوور پہنچ چکے ہیں ان کے لیے تجاویز:*
*40 سال*
*50*
*60*

*پہلا مشورہ:*
ہمیشہ پانی پئیں چاہے آپ کو پیاس نہ لگے یا ضرورت کیوں نہ ہو... صحت کے سب سے بڑے مسائل اور ان میں سے زیادہ تر جسم میں پانی کی کمی سے ہوتے ہیں۔ 2 لیٹر کم از کم فی دن (24 گھنٹے)

*دوسرا مشورہ:*
کھیل کھیلو یہاں تک کہ جب آپ اپنی مصروفیت کے عروج پر ہوں... جسم کو حرکت میں لانا چاہیے، چاہے صرف پیدل چل کر... یا تیراکی... یا کسی بھی قسم کے کھیل ہی کیوں نہ ہوں۔ 🚶 پیدل چلنا شروع کرنے کے لیے اچھا ہے... 👌

*تیسرا مشورہ:*
کھانا کم کریں...

ضرورت سے زیادہ کھانے کی خواہش کو چھوڑ دو... کیونکہ یہ کبھی اچھا نہیں لاتا۔ اپنے آپ کو محروم نہ کریں بلکہ مقدار کم کریں۔ پروٹین، کاربوہائیڈریٹس پر مبنی خوراک کا زیادہ استعمال کریں۔

*چوتھا مشورہ*
جہاں تک ممکن ہو، گاڑی کا استعمال نہ کریں جب تک کہ بالکل ضروری نہ ہو... اپنے پیروں پر پہنچنے کی کوشش کریں جو آپ چاہتے ہیں ( گروسری، کسی سے ملنا...) یا کسی مقصد کے لیے۔ لفٹ، ایسکلیٹر استعمال کرنے کے بجائے سیڑھیوں کا دعوی کریں۔

*پانچواں مشورہ*
غصہ چھوڑ دو...
غصہ چھوڑ دو...
غصہ چھوڑ دو...
فکر چھوڑو.... چیزوں کو نظر انداز کرنے کی کوشش کرو...

اپنے آپ کو پریشانی کے حالات میں شامل نہ کریں ... یہ سب صحت کو کم کرتے ہیں اور روح کی رونق کو چھین لیتے ہیں۔ ایک نینی کا انتخاب کریں جس کے ساتھ آپ آرام دہ محسوس کریں۔ ان لوگوں سے بات کریں جو مثبت ہیں اور سنیں 👂

D RD R Earam Fatima

امپٹائیگو   -   Impetigoامپٹائیگو ایک انتہائی متعدی جلد کا انفیکشن ہے جو چھوٹے بچوں میں بہت عام ہے۔  ہر سال برسات کے موس...
29/08/2024

امپٹائیگو - Impetigo

امپٹائیگو ایک انتہائی متعدی جلد کا انفیکشن ہے جو چھوٹے بچوں میں بہت عام ہے۔ ہر سال برسات کے موسم میں اس کے زیادہ کیسز دیکھنے کو ملتے ہیں۔ اسے عام زبان میں پانی وات بھی کہا جاتا ہے ۔ مختلف علاقوں میں مختلف نام ہو سکتے ہیں ۔

⬅️ علامات

شروع میں سرخ زخم یا چھالے بنتے ہیں لیکن بھوری اور سیاہ جلد پر سرخی دیکھنا مشکل ہو سکتا ہے۔

• جلد ہی زخم یا چھالے پھٹ جاتے ہیں اور اکثر سنہری اور بھورے دھبے چھوڑ دیتے ہیں۔

• جلد پر چپکے ہوئے کارن فلیکس کی طرح نظر آ سکتے ہیں۔

• زخم اور دھبے بڑے ہو کر جسم کے دوسرے حصوں میں پھیل سکتے ہیں۔

• زخموں میں سے پیلے رنگ کا پانی نکل سکتا ہے جس کے بعد گہرے سرخ یا سنہری رنگ کے کھرنڈ بن جاتے ہیں۔

• خارش ہو سکتی ہے اور کبھی کبھی درد بھی۔

• امپٹائیگو منہ کے گرد یا چہرے پر عام ہے، تاہم جسم پر کہیں بھی ہو سکتا ہے۔

⬅️ وجوہات

یہ انفیکشن بیکٹیریا کی وجہ سے ہوتا ہے اور عام طور پر علاج کے لئے اینٹی بائیوٹک سیرپ یا گولیوں کی ضرورت ہوتی ہے۔

⬅️ علاج

• روزانہ متاثرہ جگہوں کو صابن اور پانی سے دھوئیں(پانی لگنے کا کوئی پرہیز نہیں ہے)

• اگر جلد کا صرف ایک حصہ متاثر ہے تو ہائڈروجن پرآکسائیڈ کریم صبح شام لگائیں۔

• اگر زیادہ حصے متاثر ہیں تو اینٹی بائیوٹک کریم جیسے میوپیروسن کریم یا فیوسیڈک ایسڈ کریم صبح شام 5 سے 7 دن لگائیں۔

• اگر چھالے بن رہے ہوں تو پھر اینٹی بائیوٹک ادویات کھانی ہوں گی۔ اس کے لئے ڈاکٹر کو دکھائیں اور تجویز کردہ دوا استعمال کریں۔

• اگر امپٹائیگو بار بار ہو رہا ہو تو ڈاکٹر آپ کو ناک میں لگانے والی اینٹی بائیوٹک کریم یا آئینٹمنٹ تجویز کرتے ہیں ، ناک میں لگانے والی میوپیروسن کریم صبح شام 5 دن ۔ اس کے ساتھ اینٹی سیپٹک باڈی واش بھی تجویز کیا جاتا ہے تا کہ بیکٹیریا کا خاتمہ ہو۔

D R Earam Fatima

26/08/2024

اَلسَلامُ عَلَيْكُم

تمام خواتین سے گزارش ہے گرمیوں کا موسم  ہے اپنا لباس ٹھیک کریں اور اپنی عزت اور حیاء کا خیال رکھیںخدا کا واسطہ ہے پردہ ک...
29/06/2024

تمام خواتین سے گزارش ہے گرمیوں کا موسم ہے اپنا لباس ٹھیک کریں اور اپنی عزت اور حیاء کا خیال رکھیں
خدا کا واسطہ ہے پردہ کیا کرو بیشک گرمی لگتی ہوگی گرمی ہے لیکن آخرت میں بہت اجر ہے اس کا بےحیائی کی ٹھنڈک سے پردہ کی گرمیش اچھی ہے اللہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اہلبیت علیہ اسلام کی رضا کیلئے
پردہ میں رہوگے تو دنیا اوقات میں رہیگی پلیز لوگ ہوتے ہیں کبھی راضی نہیں ہوتت اللہ کو راضی کرو دنیاوی کاموں میں بھی کامیابی سکون آخرت میں بھی
پلیز۔۔

26/06/2024

مردانہ نظام تولید..

منی کیا ہے۔۔۔۔؟؟؟
بلوغت کے بعد خصیئوں میں مسلسل بننے والی رطوبت کو منی یا سیمن کہا جاتا ہے۔ یہ پیدا ہوکر سیمینل ویسلز seminal vessels میں جمع ہوتی رہتی ہے اور بوقت انزال خارج ہوجاتی ہے۔
یہ ایک سفیدی مائل گاڑھی رطوبت ہے اس کی مخصوص بو ہوتی ہے جسے seminal odour کہتے ہیں۔ یہ رطوبت ہلکی الکلائین ہوتی ہے۔ اس رطوبت کے دو حصے ہوتے ہیں۔
اول سیال مواد۔ liqour seminalis یہ انڈے کی سفیدی کی طرح شفاف ہوتی ہے۔
دوئم۔ دانے دار مواد۔ granules seminal یہ چھوٹے چھوٹے دانے نما ذرات ہوتے ہیں۔ ان کے اندر کرم منی پائے جاتے ہیں۔
انزال کے وقت ایک تندرست مرد کی منی دو سے پانچ ملی لیٹر ہوتی ہے۔ مادہ تولید میں۔ درجہ ذیل اجزاء پائے جاتے ہیں۔
1۔ سیرم
2۔ البیومن
3۔ گلیسیتھن
4۔ کولیسٹرین
5۔ البیومی نینیٹ
6۔ روغنی اجزاء۔

مادہ تولید میں سب سے اہم جزو حونیات منی sperms ہے۔

منی کی اقسام۔۔۔۔۔
مباشرت کے دوران خارج ہونے والی رطوبت کو چار اقسام میں تقسیم کیا گیا ہے۔

1۔ ناقص منی۔
اس میں گاڑھا پن اور حونیات منی کم ہوتے ہیں۔ ایسی منی کپڑے پر خشک ہونے کے بعد اکڑاو پیدا نہیں کرتی۔

2۔ خون آمیز منی۔
اس منی میں ہلکی سرخی پائی جاتی ہے۔ منی میں خون شامل ہونے کی وجہ احتلام۔ جلن۔ اغلام بازی۔ اور کثرت مباشرت کی وجہ سے متعلقہ اعضاء اور نالیوں کی سوزش و ورم ہونا ہے۔ کثرت مباشرت سے منی کی تھیلی منی سے خالی ہوجاتی ہے۔ اور خصیئوں کو منی تیار کرنے کا وقت نہیں ملتا تو منی کے ساتھ خون خارج ہونے لگتا ہے۔
3۔ بیکار منی۔
یہ منی پتلی۔ پانی جیسی اور کپڑے پر فورا خشک ہوجاتی پے۔ اس منی میں پس سیلز بھی پائے جاتے ہیں۔

بہترین منی۔
یہ منی کی وہ قسم ہے جو ایک تندرست انسان کے عضو سے خارج ہوتی ہے۔ ایسی منی کپڑے پر دیر سے خشک ہوتی ہے۔ اور گاڑھی ہوتی ہے۔ یہ کپڑے کو اکڑا دیتی ہے۔

چند غلط فہمیوں کا ازالہ

عموما نوجوان منی سے متعلق کچھ مغالطوں کا شکار رہتے ہیں۔ ذیل میں چند عام غلط فہمیاں اور ان کی حقیقت پیش کی جاتی ہے۔

1۔ ایک صحت مند مرد کا مادہ تولید کپڑے پر گرنے کے بعد دیر سے خشک ہوتا ہے اور کپڑے میں سختی پیدا کرتا ہے۔

2۔ اخراج منی کی مقدار اور گاڑھے پن کا عضو تناسل کی ایستادگی پر قطعا کوئی اثر نہیں ہوتا۔

3۔ عموما لوگوں کو مغالطہ ہے کہ منی کا ایک قطرہ خون کے ستر یا سو قطروں کے برابر ہوتا ہے۔ یہ قیاس بےبنیاد ہے۔

25/06/2024

✳ *حمل کا ٹیسٹ* ✳

*(Pregnancy Test)*

▪▪▪▪▪▪▪▪▪

یہ حمل کی تصدیق کا ٹیسٹ ہے اس کو کئی طریقوں سے کیا جاتا ہے عام طور پر اس کو حیض نہ آنے کے دس روز گزرنے کے بعد کیا جاتا ہے یہ بنیادی طور پر پیشاب کا ایک ٹیسٹ ہے۔ لیبارٹری میں اس کو خاص کیمیکل کے ذریعے بھی کیا جاتا ہے لیکن اس کا آسان طریقہ سٹک والا ہے۔

بازار میں حمل کے ٹیسٹ کے لئے سٹک موجود ہیں جن پر کیمیاوی اجزاء لگے ہوتے ہیں۔ ایک جار میں عورت کا پیشاب لیا جاتا ہے اور اس سٹک کو اس میں چند سیکنڈ کے لئے ڈبو کر نکال لیتے ہیں اگر اس سٹک پر ایک سرخ لائن ظاہر ہوتی ہے تو اس کا مطلب ہے کہ حمل نہیں ہے اور اگر دو سرخ لائنیں نظر آتی ہیں تو اس کا مطلب ہے کہ حمل موجود ہے۔

ایک سرخ لائن = VE-

دو سرخ لائن = VE+

اس ٹیسٹ کے لئے صبح کا پہلا سیمپل درکار ہوتا ہے اور یہ ٹیسٹ چند منٹوں میں مکمل ہو جاتا ہے۔

🔺 *نوٹ:* بعض اوقات مریضہ کو حمل ہوتا ہے لیکن وہ خاص ادویات استعمال کر رہی ہوتی ہے جن کی وجہ سے رپورٹ نیگیٹو آتی ہے۔ اس لئے اگر مندرجہ ذیل ادویات استعمال کروائی جا رہی ہوں تو ان کا استعمال 3 سے 4 دن تک بند کر کے ٹیسٹ کروائیں یہ ادویات یہ ہیں۔ 👇

Morphine

Sulfonamide

Antibiotics

Asprin

Barbiturate

Quinidine

بعض اوقات رحم کی رسولی کی صورت میں بھی ٹیسٹ پازیٹو آتا ہے اس لئے بہتر ہے کہ اس ٹیسٹ کے ساتھ الٹراساوُنڈ بھی کروا لیا جائے۔

حمل کا ٹیسٹ ایک اینٹی جن اینٹی باڈی ری ایکشن ہے اس اینٹی باڈی کو واضح کرنے کے لئے اس کو Later کے ذرات کے ساتھ منسلک کیا جاتا ہے۔ پلاسینٹا کا ایک خلیہ جو ٹروفوبلاسٹ کہلاتا ہے وہ ایک ہارمون خارج کرتا ہے۔ یہ HCG ہارمون جو ہیومن کوریا گونیڈوٹرافن کہلاتا ہے۔

اس ہارمون کا پیشاب میں اخراج ہوتا ہے یہ خون میں بھی ہوتا ہے ابتدائی دنوں میں اس کا اخراج کم ہوتا ہے حیض نہ آنے کے 10 روز بعد اس کا لیول اس قدر ہو جاتا ہے کہ اس کو پیشاب میں معلوم کیا جا سکتا ہے۔

🔺 *ٹیسٹ:* 👇

# کمپنی کی طرف سے فراہم کردہ دوا جو اینٹی باڈی ہوتی ہے اور اس کو Latex کے ساتھ جوڑا ہوتا ہے اس کا ایک قطرہ سلائیڈ پر ڈالا جاتا ہے۔

# ایک قطرہ پیشاب کا بھی شیشے کی سلائیڈ پر ڈالا جاتا ہے۔

# کسی سٹک کی مدد سے اس کو آہستہ آہستہ ملایا جاتا ہے اور تین سے پانچ منٹ کے بعد اس کو دیکھا جاتا ہے۔

# اگر اس میں Clumps نظر آئیں تو ٹیسٹ پازیٹو ہے بصورت

تخم بالنگا تخمِ بالنگا جسے عام زبان میں تخم ملنگاں بھی کہا جاتا ہے۔جیسی قدرتی نعمت کو  پاکستان میں بری طرح نظر انداز کیا...
25/06/2024

تخم بالنگا
تخمِ بالنگا جسے عام زبان میں تخم ملنگاں بھی کہا جاتا ہے۔جیسی قدرتی نعمت کو پاکستان میں بری طرح نظر انداز کیا جاتا ہے جو صحت کا ایک خزانہ ہونے کی بنا پر طبی فوائد سے بھرپور ہے۔

صرف شربت اور فالودہ بناتے وقت ہی تخمِ ملنگا کی یاد آتی ہے لیکن تاریخ میں اس بیج کو بطور کرنسی بھی استعمال کیا جاتا رہا ہے۔ ازطق سپاہی جنگ سے پہلے اسے کھاتے تھے کیونکہ یہ توانائی سے بھرپور ہوتا ہے۔ اسی بنا پر تخمِ ملنگا کو دوڑنے والے کی غذا بھی کہا جاتا ہے۔

تخمِ ملنگا کی 28 گرام مقدار میں 137 کیلوریز، 12 گرام کاربوہائیڈریٹس، ساڑھے چار گرام چکنائی، ساڑھے دس گرام فائبر، صفر اعشاریہ چھ ملی گرام مینگنیز، 265 ملی گرام فاسفورس، 177 ملی گرام کیلشیئم کے علاوہ وٹامن، معدنیات، نیاسن، آیوڈین اور تھایامائن موجود ہوتا ہے۔ اس کے علاوہ تخمِ ملنگا میں کئی طرح کے اینٹی آکسیڈنٹس بھی پائے جاتے ہیں۔

اب تخمِ ملنگا کے فوائد بھی جان لیجئے۔

جلد نکھارے اور بڑھاپا بھگائے

میکسکو میں تخمِ ملنگا پر تحقیق سے معلوم ہوا ہے کہ اس میں قدرتی فینولِک (اینٹی آکسیڈنٹ) کی مقدار دوگنا ہوتی ہے اور یہ جسم میں فری ریڈیکل بننے کے عمل کو روکتا ہے۔ اس طرح ایک جانب تو یہ جلد کے لیے انتہائی مفید ہے تو دوسری جانب بڑھاپے کو بھی روکتا ہے۔

ہاضمے کے لیے مفید

فائبر کی بلند مقدار کی وجہ سے تخمِ ملنگا ہاضمے کے لیے انتہائی موزوں ہے۔ السی اور تخمِ ملنگا خون میں انسولین کو برقرار رکھتے ہیں اور کولیسٹرول اور بلڈ پریشر کو بھی لگام دیتے ہیں۔ طبی تحقیقات سے معلوم ہوا ہے کہ فائبر پانی جذب کرکے پیٹ بھرنے کا احساس دلاتا ہے اور وزن گھٹانے کے لیے انتہائی مفید ہے۔ اس کا استعمال معدے کے لیے مفید بیکٹیریا کی مقدار بڑھاتا ہے۔

قلب کو صحتمند رکھے

تخمِ ملنگا کولیسٹرول گھٹاتا ہے، بلڈ پریشر معمول پر رکھتا ہے اور دل کے لیے بہت مفید ہے۔ اس کا باقاعدہ استعمال خون کی شریانوں کی تنگی روکتا ہے اور انہیں لچکدار بناتا ہے۔ اومیگا تھری فیٹی ایسڈ کی وجہ سے یہ دل کا ایک اہم محافظ بیج ہے۔

ذیابیطس میں مفید

تخمِ ملنگا میں الفا لائنولک ایسڈ اور فائبر کی وجہ سے خون میں چربی نہیں بنتی اور نہ ہی انسولین سے مزاحمت پیدا ہوتی ہے۔ یہ دو اہم اشیا ہیں جو آگے چل کر ذیابیطس کی وجہ بنتے ہیں۔ اسی لیے ملنگا بیج کا باقاعدہ استعمال ذیابیطس کو روکنے میں بہت مددگار ثابت ہوتا

24/06/2024

الحَمْدُ ِلله
فیس بک پر واپسی 2 سال بعد

Address


Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Dr-Earam Fatima Officer Page posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

  • Want your practice to be the top-listed Clinic?

Share

Share on Facebook Share on Twitter Share on LinkedIn
Share on Pinterest Share on Reddit Share via Email
Share on WhatsApp Share on Instagram Share on Telegram