12/09/2025
نالج ہومیوپیتھک میڈیکل ایسوسی ایشن پاکستان کے پلیٹ فارم سے آج گوجرانوالہ میں ایک ایجوکیشنل سیمنار منعقد کیا گیا جس میں میزبانی کے فرائض ڈاکٹر ناصر کھوکھر صاحب نے انجام دیئے
پروگرام میں کامونکے اور گوجرانوالہ سے ہومیوپیتھک ڈاکٹرز کی بڑی تعداد نے شرکت کی
پروگرام کا باقاعدہ آغاز تلاوت قرآن پاک سے کیا گیا
سٹیج سیکرٹری کے فرائض ڈاکٹر رئیس ہاشمی صاحب نے بڑے ہی احسن طریقے سے سر انجام دئیے. گردوں کے پرابلم اور آٹو آمیون ڈیزیز پر سابقہ پرنسپل راجپوت ہومیوپیتھک میڈیکل کالج، گوجرانوالہ کے مایہ ناز ہومیوپیتھک ڈاکٹر پروفیسر عدنان تارڈ اور چوہدری ناصر کھوکھر صاحب نے زبردست لیکچر ڈلیور کئیے
پروگرام کے اختتام پر نالج ہومیوپیتھک میڈیکل ایسوسی ایشن پاکستان کے صدر ڈاکٹر امان اللہ بھدر صاحب نے حاضرین محفل اور ڈاکٹر ناصر کھوکھر اور عامر مزمل کا شکریہ ادا کیا اور ایک اچھا پروگرام کروانے پر انہیں مبارکباد دی