03/01/2026
السلام علیکم ۔۔۔
سب دوستوں سے عاجزانہ درخواست ہے ۔۔۔
شجرکاری کا موسم ہے متحرک اور متحد ہو کر ایک کوشش کریں کچھ پودے لگائیں کچھ پودے تقسیم کریں۔۔۔۔
ماحول اور موسم کو بہتر بنانے کے لیے اپنا اپنا حصہ ڈالیں۔۔۔۔
اس دھرتی اس زمین نے ہمیں بہت کچھ دیا ہے ایک ایک سانس جو اس صاف فضا میں ہم نے لی ہے ہم اس کا قرض کبھی اتار نہیں سکتے۔۔۔۔
اس فضا کو صاف شفاف رکھنے کے لیے ہمیں بھی کچھ نا کچھ کرتے رہنا چاہیے ۔۔۔
بارشیں جو ہم سے روٹھ گئی ہیں ان کےلئے ہمیں کچھ نا کچھ کرنا چاہیے ۔۔۔۔
ہم کھیتوں میں درخت نہیں لگاتے تا کہ فصل اچھی ہو۔ آج درخت کم ہو جانے کی وجہ سے بادل اور بارشوں کی کمی کی وجہ سے فصلیں بھی تباہی کے دہانے پر ہیں۔۔۔۔
اب وقت ہے شجر کاری کا دوستو آگے بڑھو اور کم از کم ایک پودا لگاؤ ۔۔
یہ شجرکاری آپ کے لیے صدقہ جاریہ اور آپ کے بزرگوں کے لیے بخشش کا سامان اور آنے والی نسلوں کے لیے بہترین تحفہ ہوگی۔۔۔۔
جزاک اللّہ