12/11/2025
🌦️احتیاط بہتر ہے علاج بعد کی مجبوری ہے!🌦️
موسم کی تبدیلی میں احتیاطی تدابیر اپنائیں اپنی اور اپنے بچوں کی صحت کا خیال رکھیں۔
📍موجودہ حالات:
کئی مہینوں سے بارش نہ ہونے کی وجہ سے موسم غیر معمولی حد تک خشک اور گرد آلود ہو چکا ہے جس کے باعث بچوں اور بڑوں میں بیماریاں تیزی سے پھیل رہی ہیں۔
🚨 عام بیماریاں:
• نزلہ زکام
• تیز بخار
• نمونیا
• سینے کی بیماریاں (چیسٹ انفیکشن)
• کھانسی اور سانس کی تکالیف
🛡️ احتیاطی تدابیر:
✅ چھوٹے بچوں کو خاص طور پر باہر جانے سے روکیں، ہسپتال پہلے ہی مریضوں سے بھرے ہوئے ہیں۔
✅ گھر سے باہر جاتے وقت ماسک کا استعمال لازمی کریں۔
✅ عصر کے وقت بچوں کو کھیلنے سے روکیں کیونکہ اس وقت گرد و غبار بہت زیادہ ہوتی ہے۔
✅ پانی کا زیادہ استعمال کریں اور گرم کپڑے پہننے کی عادت ڈالیں۔
✅ ہجوم والے مقامات سے گریز کریں۔
📢 اپنی حفاظت، اپنے بچوں کی صحت اور پورے معاشرے کے لیے احتیاط کیجئے صحت مند قوم ہی ترقی یافتہ قوم ہے!