01/04/2025
Behind A Well-Dressed Family, Sometimes There’s a Man Who Didn’t Shop for Himself
Yesterday, my Facebook and Instagram was full of pictures and selfies of people showing off their Eid outfits. Everyone looked great, dressed in their best clothes, celebrating with joy. But as I scrolled through, I couldn’t help but think about the quiet efforts of men—the ones who spent hours in malls, carrying bags, and waiting patiently while their wives and kids picked out their Eid clothes.
I’m sure most of these husbands haven’t even bought a new outfit for themselves this Eid. They won’t complain. They won’t ask for appreciation. That’s just what they do—put their families first so their loved ones can be happy.
Yet, many don’t even receive the basic respect they deserve. Society often ignores their struggles because men are expected to be “strong,” “providers,” and “unbreakable.” But even the strongest need to feel valued. Even men do better when they are appreciated.
Men don’t ask for gifts, celebrations, or recognition. But a simple acknowledgment can mean a lot. So, this Eid, if you see your father, brother, or husband quietly standing in a shopping mall, holding all the bags, take a moment to appreciate him.
Because it’s easy to judge when you haven’t done the work.
Tag a man who deserves appreciation this Eid!
Happy 2nd Day of Eid!
اکثر خوش لباس خاندان کے پیچھے ایک مرد ہوتا ہے جس نے اپنے لیے عید کی خریداری نہیں کی ہوتی
کل میرا فیس بک عید کے ملبوسات کی تصویروں اور سیلفیوں سے بھرا ہوا تھا۔ ہر کوئی خوبصورت لگ رہا تھا، بہترین لباس پہنے خوشی منا رہا تھا۔ لیکن اس سب کے دوران، میں ان خاموش مردوں کے بارے میں سوچ رہا تھا—وہ جو گھنٹوں مارکیٹوں میں کھڑے رہے، شاپنگ بیگز اٹھائے، صبر سے انتظار کرتے رہے جبکہ ان کی بیویاں اور بچے اپنے نئے کپڑے چن رہے تھے۔
مجھے پورا یقین ہے کہ ان میں سے زیادہ تر شوہروں نے خود کے لیے ایک نیا لباس بھی نہیں خریدا ہوگا۔ وہ شکایت نہیں کریں گے۔ وہ تعریف کی خواہش نہیں کریں گے۔ کیونکہ یہی وہ کرتے ہیں—اپنے خاندان کو خوش دیکھنے کے لیے اپنی خواہشات قربان کر دیتے ہیں۔
لیکن بدلے میں، انہیں اکثر وہ عزت بھی نہیں ملتی جس کے وہ حقدار ہیں۔ معاشرہ ان کی جدوجہد کو نظر انداز کر دیتا ہے کیونکہ مردوں سے توقع کی جاتی ہے کہ وہ "مضبوط"، "کفیل" اور "ناقابلِ شکست" ہوں گے۔ لیکن حقیقت یہ ہے کہ سب سے مضبوط لوگ بھی قدر کے محتاج ہوتے ہیں۔ مرد بھی بہتر کارکردگی دکھاتے ہیں جب انہیں سراہا جاتا ہے۔
مرد تحفے، تقریبات، یا سوشل میڈیا پر پوسٹس نہیں مانگتے۔ لیکن ایک چھوٹا سا شکریہ ان کے لیے بہت معنی رکھ سکتا ہے۔ اس لیے، اس عید پر اگر آپ اپنے والد، بھائی، یا شوہر کو مارکیٹ میں خاموشی سے کھڑے دیکھیں، ان کے ہاتھوں میں خریداری کے بیگز دیکھیں، تو بس ایک لمحہ نکال کر ان کی قدر کریں۔
کیونکہ کسی کی قربانی کو پہچاننا آسان نہیں جب تک آپ نے وہ کام خود نہ کیا ہو۔
اس عید پر ایک ایسے مرد کو ٹیگ کریں جو واقعی تعریف کا مستحق ہے!
#عید #والد #بھائی #شوہر #قربانی #احترام
باسی عید مبارک