
11/08/2025
ایک یاد گار تصویر جس میں موجود
عبداللہ جونا گڑھی حافظ اللہ تعالی
مولانا محمد جونا گڑھی مرحوم
مولانا ابرھیم جونا گڑھی حافظ اللہ تعالی
اور ساتھ ہی بھتیجے بھانجے موجود ان تین بھائیوں سے قبل ان کی سب سے بڑے بھائی مولانا حافظ عبد الرحمٰن جونا گڑھی مرحوم وفات پاچکے ہیں۔ اور اس کے بعد میرے دادا مولانا سلیمان جونا گڑھی مرحوم دنیا چھوڑ کر جا چکے ہیں
اور پہر اس دنیا فانی کو چھوڑ کر مولانا محمد جونا گڑھی مرحوم جاچکے ہیں
یاربّ یہ چہرہ جس طرح دُنیا میں مسکراہٹ کے ساتھ لوگوں سے ملتا تھا خوشی سے اور گرمجوشی سے رب العالمین تو ان مسکراہٹوں کو دوسرے جہان میں بھی ایسے ہی مسکراہٹ سجائے ہوئے نیک روحوں میں شامل کردے یقیناً میں اپنے چاچا جیسا چاچا اب نہیں لا سکتا آپ سے میں بغیر کسی ہچکچاٹ کے گفتگو کرتا تھا دوستوں جیسا ماحول تھا کبھی آپ کو حق چھوڑتے نہیں دیکھا بلکہ ہمیشہ حق والی سچی بات کو تسلیم کرتے ہوئے پایا ہے۔
مجھے اکثر ایک نصیحت کرتے تھے جو ڈھالی جھکنا نہ جانے وہ ٹوٹ جاتی ہے۔ تو صبر کر اللّٰہ راستے کھولے گا سب کچھ ہوگا اپنے وقت پر ہر چیز کا وقت لکھا ہے یقیناً آپ کے جانے کا وقت بھی لکھا تھا۔ کچھ دنوں پہلے ان سے ملاقات کے موقع پر کس بات پر انتہائی غمزدہ تھے وہ میں کسی حکمت کے تحت تذکرہ نہیں کر سکتا بہرحال میں نے کہا چاچا آپ پریشان نہیں ہو ان شاءاللہ اللّٰہ کا حکم ہوگا تو سب معاملات ہو جائیں گے آپ بس سب کچھ ٹینشن چھوڑ کر اپنے آپ پر توجہ دیں اور سکون میں رہے آپ ملاقات کے تقریباً تین دن بعد حقیقت میں پُرسکون ہوگئے اور کئ دلوں کی یاد بن کر رہ گئی بہرحال ان سے منسلک باتیں تو بہت ہیں ایک بڑا ہی خوبصورت تعلق اور وقت ان کے ساتھ گزارا ہے اس کے لیے گفتگو بہت لمبی ہو جائے گی اتنی بات کرنے کا مقصد محض بس ان کی ذات سے منسلک یادو اور باتوں کو بتانا اور دلوں کا بوجھ ہلکا کرنا مقصود ہے
اللّٰہ ان کی مغفرت فرمائے ان کے درجات بلند کرے ان کے لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے اور ان کے بچوں کو ان کے لیے صدقہ جاریہ بنائے۔ آمین