29/09/2025
ہارٹ اٹیک کے چار بڑے سبب
جو حقیقت میں ایک ہی ہیں
1 ۔۔خون گاڑھا ہونا
2۔ شریانوں میں کولیسٹرول جم کر راستہ تنگ ہونا
3 ۔ والو تنگ ہونا
4۔ شریانی سدہ سے اٹیک ہونا
مندرجہ بالا چاروں اسباب کے پیچھے حقیقت میں ایک ہی سبب ہے اس ایک ہی سبب کے چاروں مختلف مقامات پر اثرات ظاہر ہوتے ہیں چونکہ ان چاروں اسباب کا اصل اور حقیقی سبب ایک ہی ہے لہذا ان کا علاج بھی ایک ہی ہے
1۔۔خون گاڑھا ہونا :-
یاد رکھیں خون گاڑھا خشکی سردی یا خون میں ترشی کی زیادتی یا کولیسٹرول کے جمع ہونے سے ہوا کرتا ہے خشکی سردی یا کولیسٹرول کا مزاج عضلاتی اعصابی ہے لہذا عضلاتی اعصابی تحریک کی شدت ہی خون کےگاڑھے پن کا سبب بنتی ہے
2 ۔کولیسٹرول:-
کولیسٹرول کا مادہ بنتا ہی عضلاتی تحریک میں ترشی اور سوداویت کے اجتماع سے قانون مفرد اعضا میں کولیسٹرول کا مزاج بھی چکنائ کےساتھ نہیں بلکہ خشکی سردی یا عضلاتی اعصابی تحریک کے ساتھ ہے
3۔ دل کے والو تنگ یا بند ہونا:-
دل کے ولوں میں تنگی یا سکیڑ بھی اسی عضلاتی اعصابی تحریک کی وجہ سے ہوتا ہے یاد رکھیں سائنسی اصول کے مطابق کسی بھی چیز میں سکیڑ ہمیشہ سردی سے ہوتا ہے اس کے برعکس حرارت سے چیزیں پھیل جاتی ہیں اور رطوبات سے پھول جاتی ہیں صرف خشکی سردی سے اور خالص طور پر ایسی سردی جس میں خشکی ہو کیوں کہ خشکی والی سردی کی ٹھنڈک تری والی سردی سے کئ گنا زیادہ ہوتی ہے لہذا خون میں جب خشک سرد مزاج بڑھتا ہےتو اس خشکی سردی کی زیادتی سے شریانوں میں سکیڑ ہونا شروع ہوجاتا ہے ایسی صورت میں خون گاڑھا نہ بھی ہو تو شریانوں میں سکیڑ سے راستہ تنگ ہوکر دوران خون میں رکاوٹ ہوکر دل کے دورہ کا سبب بنتا ہے
4۔۔ شریانی سدہ:-
شریانوں میں سدہ یا کسی بھی شے میں سدہ کسی چیز کے جم جانے کے بغیر نہیں ہوتا اور کسی چیز کے جم جانے یا بستہ ہوجانے کا تصور سردی خشکی کے بغیر ناممکن ہے لہذا اگر شریانوں میں سدہ بھی آجائےتو اس کا سبب بھی وہی خشکی سردی یا عضلاتی اعصابی تحریک ہی بنتی ہے