Nikah Registrar _QAZI

Nikah Registrar _QAZI قاضی و نکاح رجسٹرار ہر وقت موجود ہیں

https://youtu.be/KrAHkDOScM4?si=x_39gEz4OfC2oS8Bمعوذ ویلفیئر کے زیر انتظام  گاوں میں افطار پروگرام
04/03/2025

https://youtu.be/KrAHkDOScM4?si=x_39gEz4OfC2oS8B

معوذ ویلفیئر کے زیر انتظام گاوں میں افطار پروگرام

Pure Village Ki Iftari Ki Taiyari | iIftar Recipes | Village Iftar Routine | Akmal Bhira Thanks for watching more videos subscribe my channel 👇 Your searche...

26/02/2025
03/02/2025

تمام ممبران سے گزارش ہے کہ اس پوسٹ کو زیادہ سے زیادہ شیئر کیجے
(مزید شرعی مسائل کی معلومات کے لئے رابطہ کریں)

0330-92-666-92

📖 زکوٰۃ کے متعلق اہم معلومات 📖

💸کچھ رقوم اور ان کی زکوۃ💸

💸40 ہزار پر ایک ہزار روپے
40000 ÷ 40=1000

💸80 ہزار پر دو ہزار روپے
80000÷40=2000

💸ایک لاکھ پر ڈھائی ہزارروپے
100000÷40=2500

💸دولاکھ پر پانچ ہزارروپے
200000÷40=5000

💸تین لاکھ پر ساڑھے سات ہزار زکوٰۃ
300000÷40=7500

💸چارلاکھ پر دس ہزار روپے
400000÷40=10000

💸پانچ لاکھ پر ساڑھے بارہ ہزار روپے
500000÷40=12500

💸دس لاکھ پر پچیس ہزارروپے
1000000÷40=25000

💸بیس لاکھ پر پچاس ہزار روپے
2000000÷40=50000

💸تیس لاکھ پر پچھتر ہزارروپے
3000000÷40=75000

💸40 لاکھ پر ایک لاکھ روپے
4000000÷40=100000

💸50 لاکھ پر ایک لاکھ 25 ہزار روپے
5000000÷40=125000

💸ایک کروڑ پر ڈھائی لاکھ روپے
10000000÷40=250000

📝زکوۃ ان چیزوں پر واجب ہے📝

✅سونا چاندی
✅سونے چاندی کے زیورات
✅نقدی یا نقد پذیر دستاویزات
✅مال تجارت
✅بیچ کر نفع کمانے کی نیت سے لیا گیا پلاٹ
✅کاروبار کی نیت سے خریدی گئی تمام چیزیں
✅کمیٹی کی جمع کرائی گئی اقساط
✅دیا گیا قرض جس کی واپسی کی امید ہو
✅انشورنس اور پرائز بانڈ کی اصل رقم
✅ شئیرز
✅زمین کی پیداوار
✅باہر چرنےوالےجانور

📝ان چیزوں پر زکوۃ واجب نہیں📝

➖ضروریات زندگی
➖رہنے کا مکان
➖واجب الادا قرضے
➖استعمال کی گاڑیاں
➖ضرورت سے زائد سامان جو تجارت کے لیے نہ ہو
➖پہننے کے کپڑے
➖یوٹیلیٹی بلز
➖ملازمین کی تنخواہیں

🔥زکوٰۃ ادا نہ کرنے کا وبال🔥

📌1۔زکوٰۃکا انکار کرنے والاکافر ہے۔(حم السجدۃ آیت نمبر6-7)
📌2۔زکوٰۃادا نہ کرنے والے کو قیامت کے دن سخت عذاب دیا جائےگا۔(التوبہ34-35)
📌3۔زکوٰۃ ادا نہ کرنے والی قوم قحط سالی کاشکار ہو جاتی ہے۔(طبرانی)
📌4۔’’زکوٰۃ کا منکر قیامت کے دن جہنم میں ہوگا۔‘‘ (کنزالعمال: ۶/۱۳۱)
📌5 ۔زکوٰۃاداکرنے والےقیامت کے دن ہر قسم کےغم اورخوف سےمحفوظ ہوں گے۔(البقرہ277)
📌6۔زکوٰۃ کی ادائیگی گناہوں کا کفارہ اور درجات کی بلندی کا بہت بڑا ذریعہ ہے۔(التوبہ103)

🔴زکوٰۃ کس پر واجب ہے؟🔴

🔹ہرعاقل،بالغ،مال دارمسلمان مرد ہو
یا
عورت پر زکوٰۃ واجب ہے

🔸بشرط یہ کہ وہ صاحب نصاب ہو۔

🔘نوٹ
سود،رشوت،چوری ڈکیتی،اور دیگرحرام ذرائع سےکمایا ہوا مال استعمال کرنا درست نہیں، اسے بغیر ثواب کی نیت کیےاللہ کی راہ میں صدقہ کرنا واجب ہے۔ ان سے زکوۃدینے کابالکل فائدہ نہیں ۔
✔صرف حلال کمائی سے دی گئی زکوٰۃ قابل قبول ہے۔

👑سونے کی زکوٰۃ👑

💠88گرام یعنی ساڑھےسات تولے سونا پر زکوۃ واجب ہے۔(ابن ماجہ1/1448)
🔴نوٹ۔سونا محفوظ جگہ ہو یا استعمال میں ہر ایک پرزکوۃ واجب ہے۔(سنن ابوداؤدکتاب الزکوۃ اوردیکھئے حاکم جز اول صفحہ 390 ۔فتح الباری جز چار صفحہ 13)

💍چاندی کی زکوٰۃ💍

💠612گرام یعنی ساڑھےباون تولے چاندی پر زکوۃواجب ہے اس سے کم وزن پر نہیں۔(ابن ماجہ)
✅زکوٰۃ کی شرح:
💠زکوۃ کی شرح بلحاظ قیمت یا بلحاظ وزن ڈھائی فیصد ہے۔(صحیح بخاری کتاب الزکوۃ)

🏡کرایہ پر دیئے گئےمکان پر زکوٰۃ🏡

💠کرایہ پردیے گئے مکان پر زکوٰۃنہیں لیکن اگراس کاکرایہ سال بھر جمع ہوتا رہے جو نصاب تک پہنچ جائے اور اس پر سال بھی گزر جائے تو پھراس کرائے پر زکوٰۃ واجب ہے۔اگر کرایہ سال پورا ہونے سے پہلے خرچ ہو جائے توپھر زکوٰۃنہیں۔شرح زکوٰۃ ڈھائی فیصد ہوگی۔

🚌گاڑیوں پر زکوٰۃ🚌

💠کرایہ پر چلنےوالی گاڑیوں پر زکوٰۃ نہیں بلکہ اس کے کرایہ پر ہےوہ بھی اس شرط کےساتھ کہ کرایہ سال بھر جمع ہوتا رہے اور نصاب تک پہنچ جائے۔

⛔نوٹ

گھریلو استعمال والی گاڑیوں،جانوروں،حفاظتی ہتھیار۔مکان وغیرہ پر زکوٰۃ نہیں۔ (صحیح بخاری)

🛅 سامان تجارت پر زکوٰۃ🛅

💠دکان کسی بھی قسم کی ہو اس کےسامان تجارت پر زکوٰۃدینا واجب ہے اس شرط کے ساتھ کہ وہ مال نصاب کو پہنچ جائے اوراس پرایک سال گزر جائے۔

⛔نوٹ

دکان کےتمام مال کا حساب کر کے اس کا چالیسواں حصہ زکوۃ دیں یعنی ۔دکان کی اس آمدنی پرزکوۃنہیں جوساتھ ساتھ خرچ ہوتی رہے صرف اس آمدنی پر زکاہ دینا ہوگی جو پورا سال پڑی رہے اور وہ پیسے اتنے ہوکہ ان سے ساڑھےباون تولےچاندی خریدی جاسکے۔

🏕پلاٹ یا زمین پر زکوٰۃ🏕

💠جو پلاٹ منافع حاصل کرنے کے لیے خریدا ہو اس پر زکوۃ ہوگی ذاتی استعمال کے لیے خریدا گیا پلاٹ پر زکوۃ نہیں۔
(سنن ابی داؤدکتاب الزکوۃ حدیث نمبر1562)

📋کس کس کو زکوٰۃ دی جا سکتی ہے؟

💠ماں باپ اور اولاد کےسوا ،اسی طرح میاں بیوی کا ایک دوسرے کے سوا سب زکوۃ کےمستحق مسلمانوں کو زکوۃ دی جاسکتی ہے۔والدین،اولاد اور بیوی پر اصل مال خرچ کریں زکوۃ نہیں۔

نوٹ
مدارس کے طلبا جو دینی تعلیم کے حصول کے لیے سال بھر مدارس میں رہتے ہیں اور حکومت سے منظور شدہ
ویلفیئر ٹرسٹ کو اپنی زکوۃ دینا زیادہ بہتر ہے

معوذ ویلفیئر ٹرسٹ حکومت سے منظورشدہ رجسٹرڈ ادارہ ہے جسمیں مدارس مساجد اور بے سہارہ ضرورت مندوں تک آپ کی زکوۃ شفاف طریقہ سے پہنچائ جاتی ہے
معوذ ویلفیئر ٹرسٹ
گلستان جوہر بلاک 18 کراچی
رابطہ نمبر

0330-92-666-92

اولین رقم بھیجنے کےلئے
Name .
muawwiz welfare trust
Bank
Esy paisa digital bank
Account number
PK33TMFB9999002203287316

19/12/2024

معوذ ویلفیئر ہینڈ پمپ پروجیکٹ

Address

سی 23کمرشل 2 رابعہ سٹی گلستان جوہر بلاک 18 کراچی
Karachi
07599

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Nikah Registrar _QAZI posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Practice

Send a message to Nikah Registrar _QAZI:

Share