Skin,Nail & Hair Clinic

  • Home
  • Skin,Nail & Hair Clinic

Skin,Nail & Hair Clinic We deal in all Types of Skin, Nail,Hair & Sexually Transmitted Diseases like
(Acne,Freckles,Melasma,

31/03/2025
19/08/2024
As summer heats up, many of us may experience miliaria rubra, commonly known as heat rash or prickly heat. This skin con...
15/08/2024

As summer heats up, many of us may experience miliaria rubra, commonly known as heat rash or prickly heat. This skin condition occurs when sweat ducts become blocked, leading to red, itchy bumps on the skin. It’s most common in hot, humid weather and can affect areas like the back, neck, and chest.

Symptoms to Watch For:

*Red, itchy bumps or rash
Sensation of prickling or tingling
Discomfort or irritation in affected areas

Tips for Prevention and Relief:

*Stay cool and avoid excessive heat
Wear loose, breathable clothing
Keep your skin cool and dry
Take cool showers or baths to soothe the skin

If you notice persistent symptoms or the rash seems to worsen, it’s a good idea to consult a healthcare professional for further advice. Stay cool and take care of your skin this summer! 🌞

سوریاسس(PSORIASIS) کے بارے میں چند سوالات اور ان کے جوابات  معلومات عامہسوریاسس کیا ہے؟ سو ریاسس  ایک بہت  بہت عام  جِلد...
07/01/2024

سوریاسس(PSORIASIS) کے بارے میں چند سوالات اور ان کے جوابات

معلومات عامہ

سوریاسس کیا ہے؟

سو ریاسس
ایک بہت بہت عام جِلدی مرض ہے جو کے کسی بھی عمر کے مرد و خواتین کو ہو سکتی ہے۔

عمومی طور پر آبادی کے ہر سو افراد میں دو سے تین افراد اس مرض سے متاثر ہوتے ہیں

سوریاسس جسم پر کیسے نظر آتی ہے ؟

اس مرض میں جِلد پر سرخ ابھرے ہوۓ نشانات (Plaques) بنتے ہیں
جن کی اوپری سطح سفید چاندی کے رنگ جیسے چھلکوں (Scales) سے ڈھکی ہو تی ہے۔
یہ نشانات چھوٹے بڑے کسی بھی سائز کے ہو سکتے ہیں

سوریاسس جسم کے کن حصّوں کو متاثر کرتی ہے ؟

سوریاسس کے نشانات عمومی طور پر کوہنیوں اور گھٹنوں اور یا بازووں اور ٹانگوں کے بیرونی حصّوں پر ہوتے ہیں
لیکن یہ جسم کے کسی بھی حصّے میں ہو سکتے ہیں
کچھ مریضوں میں جسم کا صرف ایک حصّہ متاثر ہوتا ہے جیسے کہ صرف سر یا صرف ہاتھ اور پاؤں ۔
اور کچھ مریضوں میں بہت سے جسم کے حصّے ایک ساتھ اس بیماری سے متاثر ہوتے ہیں۔ حتیٰ کہ کچھ مریضوں میں پوری کی پوری جلد ھی متاثر ہو جاتی ہے اس کو Erythrodermic Psoriasis کہتے ہیں.

سوریاسس سے متاثرہ جلد میں عمومی طور پر معمولی سی خارش ہوتی ہے ۔ مگر کچھ افراد میں خارش شدید بھی ہو سکتی ہے

سوریاسس کیوں ہوتی ہے ؟

سوریاسس جسم میں مدافعتی نظام میں خرابی کی وجہ سے ہو تی ہے۔

کیا سوریاسس کا موروثیت سے بھی کوئی تعلق ہے ؟

جی ہاں۔ سوریاسس ان لوگوں میں ہونے کے زیادہ امکانات ہوتے جن کے والدین یا نزدیکی رشتہ داروں میں سے کسی کوسوریاسس ہو

کیا۔سوریاسس چھوت کی بیماری اور کیا یہ ایک انسان سے دوسرے کو منتقل ہو سکتی ہے ؟

سوریاسس بلکل بھی چھوت کی بیماری نہیں ہے
یہ بیماری متاثرہ فرد سے دوسروں کو بلکل بھی منتقل نہیں ہو سکتی۔ اس لیے سوریاسس کے متاثرہ فرد سے ملنے جُلنے ،ہاتھ ملانے ، ساتھ رہنے یا کام کرنے میں بلکل بھی کوئی خطرہ نہیں ہے۔

کیا سوریاسس لمبا عرصہ چلنےوالی بیماری ہے ؟

جی ہاں۔ سوریاسس عمومی طور پر ایک لمبا عرصہ چلنے والی بیماری (Chronic disease) ہے۔

لیکن بیماری کی شدّت کم یا زیادہ ہوتی رہتی ہے۔ اور ایسا بھی بہت سے متاثرہ افراد میں ہوتا کہ بیماری کم یا زیادہ عرصے کے لیے بلکل غائب ہو جاتی ہے۔ لیکن اس بات کے بھی امکانات ہوتے ہیں کے یہ دوبارہ ظاہر ہو جاۓ۔ بہرحال اگر اچھا علاج کیا جاۓ تو مرض کو بہت عرصے تک غائب رکھنے میں بہت مدد ملتی ہے

کیاسوریاسس کا تعلق سگریٹ۔اور شراب نوشی سے ہے ؟

جی ہاں۔ ان کے استعمال سےسوریاسس کی بیماری بڑھ سکتی ہے ۔ لہذا ان سے اجتناب ضروری ہے۔

کیا کچھ ادویات کے استعمال سے سوریاسس بڑھ سکتی ہے ؟

جی ہاں ۔ یہ دیکھا گیا ہے کچھ ادویات کے استعمال سے سوریاسس بڑھ سکتی ہے ۔ مثلا
ملیریا کی ادویات (antimalarials)،
بلڈ پریشر میں استمال ہونے والی کچھ ادویات (ACE Inhibitors اور Beta blockers) ، درد میں استمال ہونے والی ادویات یعنی
(NSAIDS)

اسی طرح اگر سوریاسس کے علاج کیلئے سٹیرایڈ ( Steroid) کی گولیوں یا ٹیکوں کا استعمال کیا جاۓ تو پہلے تو سوریاسس بہتر ہوتی ہے مگر جلد ہی یہ نہ صرف بہت بڑھ جاتی ہے بلکے ایک خطرناک صورت اختیار کر لیتی ہے جسے Unstable psoriasis یا Pustular Psoriasis کہتے ہیں

اس لیے سوریاسس سے متاثرہ افراد کو مستند ڈاکٹر کے مشورے سے ادویات استعمال کرنی چاہییں۔ اور سٹیرایڈ کے ٹیکوں اور گولیوں کو استعمال نہیں کرنا چاہئے

کیا گلے کی سوزش یا انفیکشن سے سوریاسس کا کوئی تعلق ہے ؟

جی ہاں۔ دیکھا گیا ہے کے سوریاسس سے متاثرہ افراد کو اگر گلے کی انفیکشن ہو جاۓ تو ان کی سوریاسس کی بیماری بڑھ جاتی ہے۔ اس لیےسوریاسس سے متاثرہ افراد اپنے گلے کا خیال رکھیں۔ اور گلا خراب ہو تو ڈاکٹر کے مشورے سے اس کا بر وقت علاج کروائیں

کیا سوریاسس کا اندرونی بیماریوں سے کوئی تعلق ہے؟

جی ہاں ۔ سوریاسس سے متاثرہ افراد میں کچھ اندرونی بیماریوں کے ہونے کے امکانات زیادہ دیکھے گۓ ہیں مثلاََ شوگر ، دل کے امراض، نفسیاتی مسائل وغیرہ۔ ان بیماریوں سے بچاؤ کے لیے سوریاسس سے متاثرہ افراد کو روزانہ ورزش اور صحت مند خوراک کی عادت اپنانی چاہئیے

کیا سوریاسس ناخنوں کو بھی متاثر کر سکتی ہے ؟

جی ہاں۔ سوریاسس کی بیماری میں ناخنوں میں چھوٹے چھوٹے گڑھے پڑ سکتے ہیں اور کچھ اور تبدیلیاں بھی آ سکتی ہیں۔

کیا سوریاسس کا تعلق جوڑوں کی بیماری سے بھی ہے ؟

جی ہاں۔ سوریاسس سے متاثرہ کچھ افراد میں جوڑوں کی تکلیف بھی ہو سکتی ہے جسے Psoriatic Arthritis کہتے ہیں۔ ایسی صورت میں جوڑ سوج اور اکڑ جاتے ہیں۔ اگر اس بیماری کا علاج بر وقت کیا جاۓ تو جوڑوں کو زیادہ خراب ہونے سے بچایا جا سکتا ہے

کیا سوریاسیاس کا کوئی علاج موجود ہے ؟

جی ہاں بلکل۔ اس کے بہت سے طریقہ علاج موجود ہیں۔

1۔ جلد پر لگانے والی ادویات۔
عمومی طور پر جب سوریاسس کی بیماری کم ہو تو صرف جلد پر لگانے والی ادویات استعمال کی جاتی ہیں جو کے کریم۔ اوینٹمنٹ لوشن یا شیمپو کی شکل میں ہوتی ہیں

2۔ کھانے والی ادویات۔
جب سوریاس زیادہ ہوتی ہے یا جب لگانے والی ادویات بیماری کو کنٹرول کرنے کے لیے ناکافی ہوتی ہیں تب گولیوں یا کیپسول کا استمال کیا جاتا ہے۔

3۔ نئی قسم کی ادویات
ان کو بایولوجکس Biologics کہتے ہیں جو کے ٹیکوں کی صورت میں دستیاب ہیں۔ ان ادویات کا استعمال اس وقت کیا جاتا ہے جب اوپر والی عام ادویات کام نہیں کرتیں۔ یہ نئی ادویات کافی مہنگی ہیں۔ اس بات کو بھی
مد نظر رکھنا پڑتا ہے

4۔ روشنی سے علاج (Light Therapy)
ادویات کے علاوہ خاص قسم کی روشنی سے بھی سوریاسس کا علاج ممکن ہے۔ ایسا علاج ایک مشین کے ساتھ ہفتہ میں دو یا تین مرتبہ کیا جاتا ہے

کیا کوئی ایسا طریقہ علاج ہے جس سے گارنٹی ہو کے بیماری کبھی دوبارہ نہ ہو ؟

جی نہیں ۔ اگرچہ بہت سے ایسی ادویات ہیں جو بیماری کو نا صرف ٹھیک کرنے میں مدد دیتی ہیں بلکہ مریض کو لمبے عرصہ تک بیماری کے بغیر رکھنے میں بھی معاون ہوتی ہیں۔ لیکن پھر بھی ابھی تک ایسی کوئی دوا نہیں ہے جو گارنٹی کرے کے بیماری کبھی دوبارہ نہیں ہو گی

اگر کوئی بھی دوا اس بات کی گارنٹی نہیں دیتی کہ بیماری ہمیشہ کے لیے ختم ہو تو پھر سوریاسس کا علاج کروانے کی کیا ضرورت ہے؟

اس سوال کے جواب سے پہلے ایک انگریزی کی اصطلاح سمجھتے ہیں۔ وہ ہے QUALITY OF LIFE. یعنی ایک انسان کتنی اچھے معیار کی گزر رہا ہے۔ کیا بیماری کی وجہ سے وہ جسمانی اور ذہنی تکلیف میں مبتلا رہتا ہے ؟ کیا وہ اپنے کام۔ تعلیم۔ کاروبار اور روز مرّہ کے معمولات اور میل جول پر پوری توجہ مرکوز کر پا رہا ہے ؟

یہ دیکھا گیا ہے کے سوریاسس کا مرض متاثرہ فرد کی Quality of life یعنی زندگی کے معیار کو بہت برے طریقے سے متاثر کرتا ہے
اور سوریاسس کا سہی علاج ناصرف بیماری کو بہتر کنٹرول کرتا ہے بلکہ زندگی کے معیار کو بہتر کرنے میں بہت مدد کرتا ہے۔

کیا یہ کہنا سہی ہے کہ سوریاسس ایک نا قابل علاج مرض ہے ؟

ایسا کہنا نا صرف غلط ہے بلکہ ایک انتہائی غیر ذمہ دارانہ بات ہے ۔ زیادہ افسوس ناک بات یہ ہے کہ معاشرے کے کم علم لوگ تو ایک طرف ، بہت سے معالج بھی غیر ذمہ داری یا کم علمی کی وجہ سے ایسا کہتے ہیں۔ جس کی وجہ سے بہت سے سوریاسس میں مبتلا افراد بد دل ہو کر ڈپریشن میں چلے جاتے ہیں ، علاج نہیں کرواتے اور بیماری اور تکلیف کو اپنا مقدر سمجھ بیٹھتے ہیں۔ جس سے نہ صرف ان کو اذیت سے گزرنا پڑتا ہے بلکہ بہت سے معاشرتی ، معاشی ، کاروباری اور نفسیاتی مسائل کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔
سمجھنے کی بات یہ ہے کسی بیماری کو ہمیشہ کے لیے ختم کرنے کا نام ہی صرف علاج نہیں بلکہ یہ بھی علاج ہی ہے کہ بیماری کو قابو میں رکھا جاۓ تا کہ جسمانی اور ذہنی اذیت سے بچا جا سکے اور بہتر زندگی گزاری جا سکے

سوریاسس میں مبتلا افراد کو کیا کرنا چاہئے؟

سوریاسس میں مبتلا افراد
کو جِلدی امراض کے ماہر ڈاکٹر سے رجوع کرنا چاہیے اور باقائدگی سے ماہر ڈاکٹر کے مشورے کے مطابق اس کا علاج کرنا چاہئے ۔ تا کہ بیماری کو نہ صرف قابو میں رکھا جا سکے بلکہ ایک خوش گوار , کامیاب اور بھرپور زندگی گزاری جا سکے





Address


Opening Hours

Monday 18:30 - 21:30
Tuesday 18:30 - 21:30
Thursday 18:30 - 21:30
Saturday 18:30 - 21:30

Telephone

+923343857490

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Skin,Nail & Hair Clinic posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

  • Address
  • Telephone
  • Opening Hours
  • Alerts
  • Claim ownership or report listing
  • Want your practice to be the top-listed Clinic?

Share