H.Doctor Rizwan ul Haq Siddiqui

H.Doctor Rizwan ul Haq Siddiqui I am H/Dr. Rizwan Ul Haq Siddiqui and I am Practicing as A Homoeopath since Last 15 Years. So Everyo

آج ملتان میں ریئل اسٹیٹ کا کام کرنے والے وقاص رضا نامی  خوبرو نوجوان نے خودکشی کر لی. فوت ہونے سے پہلے فیملی کو میسج کیا...
21/06/2025

آج ملتان میں ریئل اسٹیٹ کا کام کرنے والے وقاص رضا نامی خوبرو نوجوان نے خودکشی کر لی. فوت ہونے سے پہلے فیملی کو میسج کیا کہ "میری ڈیڈ باڈی آفس سے آ کر لے جائیں."

ابھی یہ خبر فیس بک پر دیکھی تو دکھ ہوا. اتنا خوبصورت جوان ہمیشہ کے لیے چلا گیا. اللہ جانے وجہ کیا تھی اور اس نے اتنا بڑا قدم کیوں اٹھایا. لیکن سمجھتا ہوں کہ ہمیں تعلیمی اداروں میں اردو، انگریزی اور سائنس وغیرہ سے پہلے اپنے بچے بچیوں کو زندگی جینے کی مہارتیں (Life Skills) کی تعلیم دینی چاہیے.

جینا کیسے ہے، گر کر کیسے اٹھنا ہے، مایوسی ڈپریشن سٹریس وغیرہ سے کیسے بچنا یا نبٹنا ہے، ہمت نہیں ہارنی، زندگی کی جنگیں کیسے لڑنی ہیں، اپنی ایموشنل مینجمنٹ کیسے کرنی ہے وغیرہ وغیرہ اور ان جیسی ڈھیروں لائف سکلز ہیں جن کا جاننا ہر لڑکے لڑکی کے لیے بےحد ضروری ہے. اس سے مایوسی، خودکشی اور ڈپریشن جیسے بہت سارے مہلکات پر قابو پایا جا سکتا ہے. اس کے علاوہ یہ کہ ہمیں اپنے آس پاس لوگوں کا خیال رکھنا چاہیے اور اگر خدانخواستہ ایسا ویسا کوئی خطرناک رحجان نظر آئے تو اسے سمجھانا اور روکنا چاہیے۔

اگر آپ یا آپ کا کوئ عزیز خدانخواستہ ڈپریشن کا شکار ھیں تو آج ھیں ھم سے کونسلنگ کوچنگ و ٹریٹمنٹ کے لیے رابطہ کریں

رابطہ 03100222679 وٹس ایپ
ایچ/ڈاکٹر رضوان الحق صدیقی
B.Sc, D.H.M.S, R.H.M.P
موٹیویشنل ٹرینر، اسپیکر
ازدواجی و ذاتی کوچنگ کنسلٹنٹ
سابق لیڈ ٹرینر ، کریکٹر ایجوکیشن فاؤنڈیشن پاکستان

***de

06/01/2025

السلام علیکم

روح کے زخم۔
جسم پر لگے زخم کہیں سے بھی ٹھیک ہو سکتے ہیں۔
لیکن روح پر لگے ہوں تو ہومیوپیتھی سے۔
اس طریقہ علاج میں نہ صرف جسمانی بلکہ ذہنی اور جذباتی معاملات اور کیفیات پر بھی خصوصی فوکس کیا جاتا ہے۔
مثلاً ڈیپریشن، اینگزائٹی، بے خوابی، سٹریس۔ غم و غصہ، بے عزتی، دھوکہ دہی، بزنس لاس کے بُرے اثرات سے نمٹنے کے لیے خصوصی دوائیں موجود ہیں۔
اپنے معالج کو ساری کیفیات سے تفصیلاً آگاہ کیجیے۔
ان شااللہ شِفا ہو گی
مسقل مزاجی شرط ہے

کلینک کے اوقات
ایچ/ڈاکٹر رضوان الحق صدیقی
ایچ/ڈاکٹر سیدہ ذھین زہرہ
روانہ شام 30 :5 تا رات 00 : 9
تعطیل : بروز : اتوار
محمدی ہومیو پیتھک کلینک بالمقابل اردو یونیورسٹی گلشن اقبال کراچی
موبائل نمبر # 03333102203
واٹس ایپ۔ 03100222679
Location

Lady H. Doctor Senior H.Dr. Syeda Zaheen RizwanD.H.M.S, R.H.M.P, F.A.M.SH.Dr. Rizwanul Haq SiddiquiBSc, D.H.M.S, R.H.M.P...
02/01/2025

Lady H. Doctor
Senior H.Dr. Syeda Zaheen Rizwan
D.H.M.S, R.H.M.P, F.A.M.S

H.Dr. Rizwanul Haq Siddiqui
BSc, D.H.M.S, R.H.M.P

#خوشخبری آپ اپنی بیماری کے متعلق تمام مکمل معلومات بمعہ میڈیکل رپورٹس ٹیسٹ وغیرہ کے ساتھ واٹس ایپ پہ فراہم کرکے آن لائن( online )بزریعہ کوریئر میڈیسن منگوا سکتے ہیں
#نوٹ یہ سہولت کسی بھی شہر اور بیرون ملک سے تعلق رکھنے والے مریضوں کے لیے فراہم کی گئی ہے ۔
#واٹس ایپ نمبر نوٹ فرمالیں۔
03312022864
03100222679

29/12/2024

نوجوانوں کے لئیے پیغام

1. اپنے standards بلند رکھیں اور کسی چیز پر صرف اس لیئے سمجھوتہ نہ کریں کہ وہ دستیاب ہے۔

2. اگر کوئی آپ سے زیادہ ذہین ہو تو اس کے ساتھ کام کریں، مقابلہ نہ کریں۔

3.آپ کے مسائل حل کرنے کوئی نہیں آئے گا۔ آپ کی زندگی کی 100% responsibility آپ کی ہے۔

4.ان لوگوں سے مشورہ نہ لیں جو وہاں نہیں ہیں جہاں آپ جانا چاہتے ہیں۔

5.پیسہ کمانے کے نئے طریقے تلاش کریں اور مذاق اڑانے والوں کو ignore کریں۔

6.سو کتابوں کی ضرورت نہیں، action اور self-discipline سب کچھ ہے۔

7.منشیات سے دور رہیں۔

8. یوٹیوب سے ہنر سیکھیں اور نیٹ فلکس پر وقت ضائع نہ کریں۔

9.کوئی آپ کی پرواہ نہیں کرتا، شرم چھوڑیں اور اپنے مواقع خود بنائیں۔

10.آرام سب سے بری عادت اور depression کا آسان راستہ ہے۔

11.اپنے خاندان کو ترجیح دیں، ان کی حفاظت کریں، چاہے وہ غلط ہوں یا ٹھیک۔

12.نئے مواقع تلاش کریں اور اپنے سے آگے کے لوگوں سے سیکھیں۔

13.کسی پر بھروسہ نہ کریں، سوائے اپنے۔

14.معجزات کا انتظار نہ کریں، خود ممکن بنائیں۔

15.محنت اور determination سے سب کچھ ممکن ہے۔ Humility سے کامیابی ملتی ہے۔

16.اپنے آپ کو دریافت کرنے کا انتظار نہ کریں، خود کو create کریں۔

17.کوئی آپ پر قرضدار نہیں۔

18.زندگی ایک "single-player game" ہے، آپ اکیلے پیدا ہوتے ہیں اور اکیلے مرتے ہیں۔

19.آپ کی زندگی آپ کو کمزور اور مایوس رکھنے کے لیے بنائی گئی ہے، لیکن صرف آپ ہی خود کو اور اپنے پیاروں کو بچا سکتے ہیں۔

20.ہر کوئی آپ کی طرح ایماندار نہیں ہوتا، لوگ اپنا فائدہ اٹھا کر چھوڑ دیتے ہیں۔ Stay woke.

21. 25 سال کی عمر تک آپ کو سمجھدار ہونا چاہیے کہ:
→ دوسروں کی کامیابی پر خوش ہوں۔
→ حسد اور جلن سے بچیں۔
→ کھلے ذہن کے ساتھ رہیں۔
→ اندازے لگانے سے پرہیز کریں۔
→ نیت کے ساتھ عمل کریں۔
→ شکر گزار رہیں۔
→ ایمانداری سے بات کریں۔
→ روزانہ ورزش کریں۔
→ غیبت سے بچیں۔
→ صاف ستھرا کھائیں۔
→ معاف کریں۔
→ سنیں۔
→ سیکھیں۔
→ محبت کریں۔

نیند! وہ خوبصورت چیز جو ہمیں دنیا کے جھمیلوں سے چند گھنٹے کی آزادی دیتی ہے۔ لیکن افسوس کہ آج کل ہم اسے عیاشی یا وقت کی ب...
19/12/2024

نیند! وہ خوبصورت چیز جو ہمیں دنیا کے جھمیلوں سے چند گھنٹے کی آزادی دیتی ہے۔ لیکن افسوس کہ آج کل ہم اسے عیاشی یا وقت کی بربادی سمجھ بیٹھے ہیں۔ حقیقت تو یہ ہے کہ نیند کی کمی ہمارے تعلیمی ریکارڈ، کاروباری کارکردگی اور حتیٰ کہ مزاج کو بھی ' گاربیج بن ' میں ڈال دیتی ہے۔

تحقیق کہتی ہے کہ ایک عام بالغ انسان کو 7 سے 9 گھنٹے کی کوالٹی نیند درکار ہے۔ لیکن کراچی میں رات 2 بجے بھی گلیوں میں آوازیں آ رہی ہوتی ہیں، 'فوڈ پانڈا والا آیا، اس سے کھانا لے لو!' اور صبح یہ لوگ، جنہوں نے صرف 4 گھنٹے نیند لی ہوتی ہے، دفتر میں یا تو غائب دماغ بیٹھے ہوتے ہیں یا کلاس روم میں استاد کے سوالوں پر 'نیند میں چلنے والے روبوٹ' کی طرح گھور رہے ہوتے ہیں۔

دوسری طرف، فن لینڈ جیسے ممالک میں لوگ نیند کو اتنا سنجیدہ لیتے ہیں جتنا ہم بریانی کو۔ جاپان میں تو بات یہاں تک پہنچ گئی کہ دفاتر میں نیند کے کمرے (نیپ روم) بنائے گئے ہیں تاکہ ملازمین تازہ دم ہو سکیں۔ اب ذرا سوچیں، اگر ہمارے یہاں بھی یہ سہولت فراہم کی جائے، تو شاید نیند کے بہانے آدھا دفتر نیپ روم سے باہر ہی نہ آئے! :)

بات یہ ہے کہ موبائل فونز کی نیلی روشنی، رات گئے چائے اور کافی، اور پارٹیوں کی بھرمار ہماری نیند کی دشمن بن گئ ہے۔ سچ تو یہ ہے کہ اگر ہم نیند کی کمی کو سنجیدگی سے نہ لیں تو نہ کاروبار اچھا چلے گا، نہ بچے امتحان پاس کرسکیں گے، اور نہ ہی ہم کبھی 'پڑوسی ملک سے آگے' نکل سکیں گے۔

تو حل کیا ہے؟
موبائل فون سونے سے پہلے دور رکھیں، چائے کو شام 6 بجے کے بعد الوداع کہیں، اور رات کو وقت پر سو جائیں۔ کیونکہ نیند صرف نیند نہیں، بلکہ اگلے دن کی کامیابی کا 'چارجنگ پوائنٹ' ہے۔

آئیں، نیند کے ساتھ اپنی دوستی مضبوط کریں اور ایک ایسا معاشرہ بنائیں جہاں لوگ اپنی زندگی کے بڑے فیصلے نیند پوری کرنے کے بعد کریں، نہ کہ رات دیر تک جاگنے کے بعد!

بڑھے ہوئے پروسٹیٹ (Prostate Enlargement) کا ہومیوپیتھک علاجپروسٹیٹ گلینڈ کا بڑھ جانا، جسے میڈیکل اصطلاح میں بینائن پروسٹ...
15/12/2024

بڑھے ہوئے پروسٹیٹ (Prostate Enlargement) کا ہومیوپیتھک علاج
پروسٹیٹ گلینڈ کا بڑھ جانا، جسے میڈیکل اصطلاح میں بینائن پروسٹیٹک ہائپرپلازیا (BPH) کہا جاتا ہے، عام طور پر عمر رسیدہ مردوں میں پایا جاتا ہے۔ اس کی علامات میں پیشاب کرنے میں دشواری، بار بار پیشاب آنا (خاص طور پر رات کو)، اور مثانے کا مکمل خالی نہ ہونا شامل ہیں۔ ہومیوپیتھی میں اس مسئلے کے علاج کے لیے کئی مؤثر دوائیں موجود ہیں، جو نہ صرف علامات کو کم کرتی ہیں بلکہ پروسٹیٹ کے سائز کو کم کرنے میں بھی مددگار ثابت ہوتی ہیں۔

اہم ہومیوپیتھک دوائیں
1. (Sabal Serrulata) Q
استعمال: پروسٹیٹ گلینڈ کے بڑھنے، پیشاب کی رکاؤٹ، اور بار بار پیشاب آنے کے لیے بہترین دوا۔
خوراک: دن میں 3 بار، 20 قطرے آدھا کپ پانی میں۔
خصوصیات: پیشاب کی جلن کو کم کرتی ہے اور پروسٹیٹ کے سائز کو معمول پر لاتی ہے۔
2. (Conium Maculatum) 30
استعمال: پروسٹیٹ کے بڑھنے کے ساتھ ساتھ پیشاب کرنے میں سستی یا کمزور دھار کے لیے مفید۔
خوراک: روزانہ دو بار، 5 قطرے یا 4 گولیاں۔
خصوصیات: پروسٹیٹ کی سختی اور سوجن کو کم کرتی ہے۔
3. سیپیا (Sepia Officinalis) 200
استعمال: بار بار پیشاب آنا اور مثانے کی کمزوری کے لیے مفید۔
خوراک: ہفتے میں دو بار ایک خوراک (5 قطرے یا 4 گولیاں خالی پیٹ)۔
خصوصیات: مثانے کی صحت کو بہتر بناتی ہے اور پیشاب کے دباؤ کو معمول پر لاتی ہے۔
4. سٹافی سیگریا (Staphysagria) 30
استعمال: پیشاب کرنے کے دوران جلن یا درد کے لیے مفید۔
خوراک: دن میں دو بار، 5 قطرے یا 4 گولیاں۔
خصوصیات: پیشاب کی نالی کی صحت کو بہتر بناتی ہے اور سوزش کم کرتی ہے۔
5. بریٹا کارب (Baryta Carb) 200
استعمال: پروسٹیٹ کے بڑھنے کے ساتھ ساتھ عمر رسیدہ مریضوں کی عمومی کمزوری کے لیے بہترین دوا۔
خوراک: ہفتے میں ایک بار ایک خوراک (5 قطرے یا 4 گولیاں خالی پیٹ)۔
خصوصیات: پروسٹیٹ کے سائز کو کم کرنے میں مدد دیتی ہے اور جسمانی کمزوری کو دور کرتی ہے۔
6. چائنا (China Officinalis) 30
استعمال: بار بار پیشاب آنے اور جسمانی تھکن کے لیے۔
خوراک: روزانہ دو بار، 5 قطرے۔
خصوصیات: مثانے کی قوت کو بحال کرتی ہے اور توانائی فراہم کرتی ہے۔
دیگر ہدایات
پانی کی مقدار: دن میں مناسب مقدار میں پانی پئیں لیکن سونے سے پہلے پانی پینے سے گریز کریں۔
غذا: کم چکنائی والی غذا اور زیادہ سبزیاں اور پھل استعمال کریں۔
ورزش: روزانہ ہلکی پھلکی ورزش کریں، جیسے واکنگ، تاکہ خون کی روانی بہتر ہو۔
کیفین اور مصالحہ دار کھانے: ان سے پرہیز کریں کیونکہ یہ علامات کو بڑھا سکتے ہیں۔
باقاعدہ فالو اپ: ہر 3-6 ماہ بعد پروسٹیٹ کا معائنہ کروائیں تاکہ علاج کی پیش رفت کو جانچا جا سکے۔
نوٹ
یہ دوائیں مریض کی علامات اور عمومی صحت کے مطابق تجویز کی جاتی ہیں۔ دوا کا استعمال کسی ماہر ہومیوپیتھ کی رہنمائی میں کریں تاکہ مکمل اور مؤثر علاج ممکن ہو۔
ساتھ ساتھ پروفائل کو فالو بھی کرتے جائیں۔ شکریہ 🌹

ایچ/ڈاکٹر رضوان الحق صدیقی

03100222679

الحمدللہ چکن گونیا کے بے شمار مریض شفایاب ہو چکے ہیں ہومیوپیتھک ایک مکمل طریقہ علاج ہے جس میں بیماری کی دوا نہیں ہوتی بل...
05/12/2024

الحمدللہ چکن گونیا کے بے شمار مریض شفایاب ہو چکے ہیں


ہومیوپیتھک ایک مکمل طریقہ علاج ہے جس میں بیماری کی دوا نہیں ہوتی بلکہ دوا دینے کے لیے علامات کا جاننا لازم ہوتا ہے
چکن گونیا بخار کے لیے در ج زیل علامات درکار ہوتی ہیں
بخار کا ہونا
وومٹنگ کا ہونا
سر کا درد ہونا
جوڑوں میں درد ہونا
جوڑوں میں سوجن
جوڑوں میں چبن
جوڑوں میں کھنچاؤ
جوڑوں میں ریڈنس
جسم پر نشان
ان سب علامات کو دیکھتے ہوئے میڈیسن تجویز کی جاتی ہے
میڈیسن تجویز کرنے کے بعد ڈاکٹر بیماری کی شدت کو دیکھتے ہوئے دوا کی مقدار کا تعین کرتا ہے
اور مریض کی طبیعت میں بہتری کے بعد دوا کی مقدار اور طاقت بھی تبدیل کرنے کی

Lady H. Doctor
Senior H.Dr. Syeda Zaheen Rizwan
D.H.M.S, R.H.M.P, F.A.M.S

H.Dr. Rizwanul Haq Siddiqui
BSc, D.H.M.S, R.H.M.P
گردے و مثانہ کی پتھری۔بواسیر اور ٹانسلز کا بغیر أپریشن کامیاب ہومیو پیتھک علاج ,
مردانہ امراض ، بانجھ پن ، مہروں کا درد، جوڑوں کا درد

#خوشخبری آپ اپنی بیماری کے متعلق تمام مکمل معلومات بمعہ میڈیکل رپورٹس ٹیسٹ وغیرہ کے ساتھ واٹس ایپ پہ فراہم کرکے آن لائن( online )بزریعہ کوریئر میڈیسن منگوا سکتے ہیں
#نوٹ یہ سہولت کسی بھی شہر اور بیرون ملک سے تعلق رکھنے والے مریضوں کے لیے فراہم کی گئی ہے ۔
#واٹس ایپ نمبر نوٹ فرمالیں۔
03312022864
03100222679

سردیوں میں ہونٹوں کو پھٹنے سے کیسے محفوظ رکھیں چند گھریلو ٹوٹکے اور ہومیوپیتھک علاج سردیوں کا موسم شروع ہوتے ہی لوگ اپنے...
26/11/2024

سردیوں میں ہونٹوں کو پھٹنے سے کیسے محفوظ رکھیں چند گھریلو ٹوٹکے اور ہومیوپیتھک علاج

سردیوں کا موسم شروع ہوتے ہی لوگ اپنے ہونٹوں کو لے کر بہت زیادہ فکر مند ہوجاتے ہیں، خشک موسم میں ہونٹ خراب ہونے کے ساتھ ساتھ قدرتی رنگ بھی کھو دیتے ہیں، جبکہ خواتین کی جانب سے ہونٹوں کو بہتر رکھنے کے لئے مہنگے لوشنز کا استعمال بھی کیا جاتا ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ بعض افراد کے ہونٹ ان کے جینیاتی عوامل کی وجہ سے سیاہ ہوتے ہیں لیکن خون کی کمی بھی ایک وجہ ہو سکتی ہے۔ جبکہ سورج کی روشنی یا پانی کی کمی بھی آپ کے ہونٹوں کا رنگ ختم کرنے میں بنیادی کردار ادا کرتی ہے۔

قدرتی گلابی ہونٹوں کو دوبارہ حاصل کرنے کے چند گھریلو ٹوٹکے:

شہد کو ہونٹوں پر لگائیں، کیونکہ شہد ہونٹوں کی نمی کو برقرار رکھنے میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔ 15 سے 20 منٹ تک لگا رہنے دیں اور پھر دھو لیں۔

تازہ لیموں کا رس اپنے ہونٹوں پر لگائیں اور چند منٹ کے لیے چھوڑ دیں پھر دھو لیں۔لیموں کے رس میں سٹیرک ایسڈ ہوتا ہے جو سیاہ ہونٹوں کو ہلکا کرنے میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔

ہونٹوں پر عرق گلاب لگائیں اور چند منٹ بعد دھو لیں کیونکہ گلاب کا پانی اپنی ہائیڈریٹنگ اور سکون بخش خصوصیات کے لیے جانا جاتا ہے، جو آپ کے ہونٹوں کے لئے انتہائی فائدہ مند ہے۔

اپنے ہونٹوں پر تھوڑا سا بادام کا تیل لگائیں اور اسے دھونے سے پہلے چند منٹ لگا رہنے دیں، بادام کا تیل وٹامنز سے بھرپور ہوتا ہے اور ہونٹوں کو نمی بخشنے اور ان کی حفاظت میں مددگار ثابت ہوتا ہے۔

کھیرے میں ہائیڈریٹنگ خصوصیات پائی جاتی ہیں، اس لیے کھیرے کا رس اپنے ہونٹوں پر 10 سے 15 منٹ تک لگا رہنے دیں یا کھیرے کے پتلے ٹکڑے اپنے ہونٹوں پر رکھیں۔

ناریل کو انگلی کی مدد سے ہونٹوں پر لگائیں اور کچھ دیر کے لیے چھوڑ دیں۔ناریل کا تیل ہونٹوں کو نمی بخشنے اور ان کی ساخت کو بہتر بنانے میں مدد کرتا ہے۔ ناریل کے تیل میں پائی جانے والی خصوصیات سے آپ کے ہونٹ محفوظ رہیں گے۔

ہومیوپیتھک علاج
1) پیٹرولیم 200
2)آرسنک البم 30
3)ایسڈ نائیٹریکم 30
4) نیٹرم میور 6x
5) کیلنڈولا مرہم

احتیاطی تدابیر
خود سے کوئی دوا استعمال نا کریں تمام ادویات کسی مستند ہومیو پیتھک ڈاکٹر کے مشورے سے استعمال کریں

مشورہ اور معلومات کے لئیے
ایچ/ ڈاکٹر رضوان الحق صدیقی
BSc, DHMS, RHMP
03100222679

موسم تبدیل ہو رہا ہے مطب پر زیادہ تر مریض گلے کی خراش ، نزلہ زکام اور چھینکوں کی شکائیت والے آرہے  ہیں۔تھکاوٹ جسم ٹوٹنا ...
21/11/2024

موسم تبدیل ہو رہا ہے مطب پر زیادہ تر مریض گلے کی خراش ، نزلہ زکام اور چھینکوں کی شکائیت والے آرہے ہیں۔تھکاوٹ جسم ٹوٹنا اور بیزاری کی کیفیت بھی عام ہے ۔۔
1950 سے 2005 تک چونکہ نو فیصد سے 31 فیصد تک زیادہ فوٹو سنتھیسز کی وجہ سے پولن کی مقدار میں اضافہ ہوا ہے ۔ یہ اضافہ الرجی کی علامات جیسے کہ چھینک، کھانسی، آنکھوں میں خارش، سر درد اور کان میں درد کو مزید بڑھانے کا باعث بنتا ہے ۔
۔۔
موسم کی تبدیلی سے آپ خود میں کیا تبدیلی محسوس کرتے ہیں ۔

Online Consultation and Medicines Delivery Available
Contact, Whatsapp 03100222679

کبھی کبھی ایک ہومیوپیتھ کو اس وقت بڑی پریشانی ہوتی ہے جب کھانسی کے لئے ہر دوا آزمائی جاتی ہے لیکن کھانسی نہیں رکتی۔ کھان...
20/11/2024

کبھی کبھی ایک ہومیوپیتھ کو اس وقت بڑی پریشانی ہوتی ہے جب کھانسی کے لئے ہر دوا آزمائی جاتی ہے لیکن کھانسی نہیں رکتی۔ کھانسی کے لئے ویسے بھی اتنی زیادہ ادویات کی بھرمار ہے کہ بعض اوقات ایک اچھے تجربہ کار ہومیوپیتھ کو بھی دوا کی سلیکشن میں پریشانی ہوتی ہے۔ آج کی اس پوسٹ میں ہم آپ کو ایک ایسا نسخہ بتائیں گے جو ہر قسم کی کھانسی کے لئے انتہائی مجرب ہے۔ خشک کھانسی، دموی کھانسی، بلغمی کھانسی، الرجی والی سخت کھانسی، ٹانسلز کی وجہ سے کھانسی، بچوں کی کھانسی، نان سٹاپ کھانسی سب کے لئے کامیاب ترین ہے۔ زیادہ سے زیادہ 30 منٹ میں آرام ہو جاتا ہے۔ ابھی حال ہی میں ایک 6 سال کا بچہ ہمارے کلینک پر لایا گیا ، جسکی کھانسی کیلئے والدین کے نامی گرامی ہاسپٹلز کی ایمرجنسی میں دکھایا لیکن آرام نہیں آرہا تھا، یہ الرجی والی نان سٹاپ کھانسی تھی جو ہر دو تین منٹ کے بعد شروع ہو جاتی تھی، بچے نے کھانس کھانس کر برا حال کر لیا تھا، والدین سخت پریشان تھے، ہاسپٹلز والوں نے بچے کو ایمرجنسی میں دو تین گھنٹے رکھا ، نیوبولائز کیا، انجیکشن لگائے، سیرپ ، منہ میں رکھنے والی دمہ والی مائی ٹیکا گولیاں سب کچھ دیا لیکن کھانسی رک نہیں رہی تھی۔ ہم نے بچے کو ایک ایک ڈوز ایکونائیٹ 200، ہیپر سلفر 200 اور سپونجیا 200 دی اور ساتھ نیٹرم میور 30 شروع کروا دی۔ اللہ تعالیٰ کے فضل وکرم سے بچے کی نان سٹاپ کھانسی 30 منٹ میں رک گئی۔ اس نسخے میں جواصل دوا ہے وہ نیٹرم میور ہے اور یہ 30 پوٹنسی میں کمال کام کرتی ہے۔ اگر کبھی آپ کے ساتھ بھی ایسی صورتحال ہو کہ مریض کی کھانسی رک نہ رہی ہو تو آپ جو بھی دوا سلیکٹ کریں اسکے ساتھ لیکوڈ ڈوز ز میں نیٹرم میور 30 لازمی دیں ، انشااللہ مریض ٹھیک ہو جائے گا۔

ALHUMDULILLAH I've just reached 1.5K followers! Thank you for continuing support. I could never have made it without eac...
18/11/2024

ALHUMDULILLAH

I've just reached 1.5K followers! Thank you for continuing support. I could never have made it without each one of you. 🙏🤗🎉

اگر آپ Type 2 ڈائیبیٹک  ہو چکے ہیں اور ادویات اور انسولین لینے کے باوجود 350 سے کم شوگر نہیں آ رہی، کیونکہ آپ صبح دوپہر ...
08/11/2024

اگر آپ Type 2 ڈائیبیٹک ہو چکے ہیں اور ادویات اور انسولین لینے کے باوجود 350 سے کم شوگر نہیں آ رہی، کیونکہ آپ صبح دوپہر شام گندم کی روٹیاں کھا رہے ہیں۔ لیکن آپ کا ڈاکٹر کے آگے دعوی صرف یہ ہے کہ میں میٹھا نہیں کھا رہا۔۔تو یہ بے فضول ہے۔۔اصل شوگر تو آپ کی گندم کی روٹی ، چاول اور آلو بڑھا رہے ہیں۔

اس کی بجائے آپ صبح ناشتے میں جو white oats کا دلیہ کھائیں۔ اور دوپہر کو یہ تصویر میں نظر آ رہا ایک meal ہے۔ اس کو آپ سلاد نا بولیں۔ اس کے اجزاء، ابلا ہوا راجمہ(لال لوبیا)، کھیرا، ٹماٹر، پیاز، زیتون، حزب ذائقہ نمک، کالی مرچ، لیموں کا رس ، یہ سب ملا کر آپ دوپہر کے لنچ کے طور ایک پلیٹ پیٹ بھر کے کھائیں۔

آپ لال لوبیے کی جگہ، سفید ابلے چنے، یا کالے چنے، سفید یا براون لوبیا ابال کر بھی استعمال کر سکتے ہیں۔ اس میں آپ کو plant based پروٹین ، کمپلیکس کاربوہائیڈریٹس کے ساتھ بہترین antioxidant اور وٹامنز کے ساتھ محفوظ انرجی ملے گی۔

رات کو آپ ملٹی گرین آٹے کی 100 گرام کی پکی چپاتی کے ساتھ کوئی بھی ایسا سالن کھا سکتے ہیں جس میں آلو نا ہوں۔ چاول بھی آپ لے سکتے ہیں لیکن پکے ہوئے صرف 120 گرام۔

اس کے ساتھ سالن یا سلاد کی مقدار زیادہ رکھ لیں ، تا کہ پیٹ بھر جائے۔ رات کا یہ کھانا سونے سے کم از کم تین گھنٹے پہلے کھا لیں۔ اور کھانے کے ڈیڑھ گھنٹے بعد 30 سے 45 منٹ واک یا کوئی فزکل ایکٹیویٹی کریں۔

صرف دو دن میں آپ کی شوگر دھڑم سے نیچے آ گرے گی۔
آپ کو شوگر کی ادویات کم یا بالکل چھوڑنا پڑ جائیں گی۔

کیونکہ آپ کے لبلبے کے beta cells پر سے گندم کے ہیوی glycemic کا لوڈ انتہائی کم کر دیا گیا ہے۔ beta cells ریلیکس ہوتے ہیں اور دوبارہ اتنی انسولین بنانا شروع کر دیتے ہیں کہ آپ کی خوارک کو انرجی میں بدل کر آپ کے جسم میں دوبارہ پہنچنا شروع ہو جاتی ہے۔ اگر آپ ایسا دو ماہ کر لیتے ہیں تو آپ کی diabetes ریورس ہو سکتی ہے۔ آپ ایک نارمل انسان کی طرح سو فیصد تندرست ہو جائیں گے۔

پاکستان diabetes میں بد ترین پہلے نمبر پر آ گیا ہے۔۔لوگ 30 سال میں ہی ڈائیبیٹک ہو رہے ہیں۔۔اور کچھ پتا نہیں کیا کھانا ہے کیا نہیں اور 50 تک جاتے جاتے امراض دل و گردوں کے عارضوں میں مبتلا ہوکر فوت ہو جاتے ہیں۔

پری میچور ڈیتھ سے ایک پورا خاندان اجڑ جاتا ہے۔
اپنے اردگرد بہت سے لوگوں کو کھانے پینے کا لائف سٹائل دیکر ان کی جانیں بچائیں ہیں۔ جو اپنے taste buds ہر سمجھوتہ نہیں کرتے تو ان کو اپنی صحت تباہ کرکے قیمت چکانی ہوتی ہے۔
باقی آپ کا جسم آپ کی مرضی۔

ایچ ڈاکٹر رضوان الحق صدیقی
محمدی ہومیو کلینک
شاپ نمبر 2 القدوس اپارٹمنٹ بالمقابل اردو سائنس یونیورسٹی گلشنِ اقبال کراچی
03100222679

Address

Mohammadi Homeopathic Clinic Al Quddoos Apartment Shop# 2 Opposite Urdu University Gulshan E Iqbal 13-C
Karachi

Opening Hours

Monday 17:00 - 21:00
Tuesday 17:00 - 21:00
Wednesday 17:00 - 21:00
Thursday 17:00 - 21:00
Friday 18:00 - 21:00
Saturday 05:00 - 21:00

Telephone

+923100222679

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when H.Doctor Rizwan ul Haq Siddiqui posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Practice

Send a message to H.Doctor Rizwan ul Haq Siddiqui:

Share

Category