Regular Updates

Regular Updates stay up-to-date with us. Dr laila 🤍✨

ایان علی زرداری اور اس ملک کا قانون !!!‏ایان علی دبئی جانے کے لیے اسلام آباد ائرپورٹ پر پہنچی جس کا نام اس وقت بےنظیر ائ...
16/08/2025

ایان علی زرداری اور اس ملک کا قانون !!!
‏ایان علی دبئی جانے کے لیے اسلام آباد ائرپورٹ پر پہنچی جس کا نام اس وقت بےنظیر ائرپورٹ رکھا گیا تھا ،
‏وہ وی آئی پی لاؤنج تک آئی اور اپنا سامان کاونٹر پر رکھا تو کسٹم حکام نے اس کا بیگ چیک کرنا چاہا ، ایان علی نے لاپروائی سے بیگ کھولا اور اعجاز چوہدری نامی کسٹم انسپکٹر نے بیگ میں پڑے دو کپڑے ہٹائے تو نیچے ڈالروں کی ڈھیروں گڈیاں پڑی ہوئی تھیں ، انسپکٹر نے ایان علی سے استفسار کیا تو اس نے لاپروائی سے کہا کہ یہ میرے ہیں ، اس نے کہا میڈم مجھے یہ رقم زیادہ لگ رہی ہے، کم و بیش پانچ ہزار ڈالرز سے زیادہ کیش لے جانا غیر قانونی ہے ، پھر اس نے گڈیاں گنی تو وہ 5 لاکھ ڈالرز تھے ، کسٹم انسپکٹر نے اپنے سنئئر کو مطلع کیا اور ایان علی کو صوفے پر بٹھا دیا ، ایان علی کو کوئی پریشانی نہیں تھی ، اس کے لئے یہ روز کا معمول تھا لیکن اعجاز چوہدری کے لئے یہ غیر معمولی بات تھی ، وہ جانتا تھا کہ ایان علی ہفتے میں دو مرتبہ دبئی جاتی ہے اور اس کے سامان کی کوئی خاص چیکنگ نہیں ہوتی اور کسٹم کا عملہ ہی اسے ہینگر تک لے کے جاتا ہے ، سنئیر حکام آ گئے اور انہوں نے اعجاز چوہدری کو ایک طرف لے جا کر کچھ سمجھانے کی کوشش کی ، اعجاز چوہدری اکڑ گیا اور اپنی قانونی پوزیشن بتانے لگا ، نیز اس نے اس دوران سی اے اے اور نارکوٹیکس کے افسران کو بھی مطلع کیا ، دوسری ایان علی بےزاری سے صوفے پر بیٹھ کر مالکوں سے مسلسل فون پر بات کرتی رہی ،
‏اسی دوران کسٹم ہی کے کسی فرد نے میڈیا کو خبر دی اور چند گھنٹوں میں پورے میڈیا میں خبر پھیل گئی کہ مشہور ماڈل ایان علی پانچ لاکھ ڈالر سمگل کرتے ہوئے پکڑی گئی اور پکڑنے والا کسٹم انسپکٹر اعجاز چوہدری ہے ،
‏بات چونکہ اب پھیل گئی تھی لہذا کسٹم حکام کو بھی مجبور ہو کر سٹینڈ لینا پڑا ، انہوں نے ایان علی کہ سفری دستاویزات اور ڈیٹا کی انکوائری کی تو صرف ایک سال میں ایان علی 43 مرتبہ دبئی کا سفر کر چکی تھی ، ایان علی نے دوران تفتیش اقرار کیا کہ وہ اپنے ذاتی اخراجات اور شاپنگ کے لیے ڈالر ہی لے کر جاتی تھی ، اس بار 43 ویں مرتبہ پکڑی گئی تھی،
‏دوران تفتیش جو کچھ ہوا اس سے ہر شخص باخبر ہے ،لیکن اس سب کے بیچ جو سب سے زیادہ متاثر ہوا وہ کسٹم انسپکٹر اعجاز چوہدری تھا ،اس کے افسران اسے ملامت کرتے ،اس کے کولیگز اسے نفرت بھری نظروں سے دیکھتے ، دوران جرح ایان علی کے وکیل اسے گالیاں اور جھڑکیاں دیتے ، عدالت کے احاطے میں اسے دھمکیاں دیتے ، اسے نا معلوم نمبروں سے کالیں آتی ، اسے قتل کرنے کی دھمکیاں دی جاتی لیکن وہ اپنی جگہ کھڑا رہا ، اسے ہر قسم کا لالچ دیا گیا لیکن وہ کیس سے ایک انچ بھی پیچھے نہیں ہٹا ، اس کی ترقی روک دی گئی اور بجائے اس کے کہ اسے انعام دیا جاتا ، اسے پابند کیا کہ جب تک کیس کا فیصلہ نہی ہوتا وہ کسٹم کاونٹر پر خدمات نہیں دے گا ۔!!!
کیونکہ اب تک مُلک کا بچہ بچہ جان چُکا تھا کہ یہ ماڈل آصف زرداری کے لیے کام کر رہی تھی اور اسکا مقدمہ پیپلز پارٹی کے اپنے نامور وکیل لڑ رہے تھے !
‏اس سب کے باوجود اعجاز چوہدری نے تمام ثبوت اکھٹے کئے اور عدالت کو دے دئیے، جب فرد جرم لگنے کی تاریخ قریب آگئی اور اسے بطور عینی گواہ پیش ہونا تھا ،اسے اپنے گھر کے سامنے دو نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے قتل کر دیا ،پولیس آئی اور اسکی لاش پوسٹ مارٹم کے لئے لے گئی ،چند دن میڈیا پر ہاہا کار رہی پھر تھانہ وارث خان پولیس نے اس کی قتل کو ڈکیتی کی واردات قرار دے کر فائل بند کردیا ،کسٹم حکام بھی بلکل خاموش ہوگئے ،اسکی بیوی سر پیٹ پیٹ کر تھانوں عدالتوں میں دھاڑیں مارتی رہی لیکن اسے ہر طرف سے دھتکار دیا گیا ،اسکے ساتھ اسکا کم سن بیٹا عدالتوں کے احاطے میں بدترین گرمی میں رلتا رہتا لیکن کسٹم حکام اور اعجاز چوہدری کے ساتھی اس سے نظریں چرا کر ایک طرف ہوجاتے ،
‏اعجاز چوہدری مر گیا تھا ۔
‏عدالت نے ایان علی کو منی لانڈرنگ کیس میں اور اعجاز چوہدری کے قتل کے ایف آئی آر میں نامزد ملزم کی حیثیت سے بری کردیا اور اسے پاسپورٹ واپس دے دیا ،
‏آج ایان علی دبئی کے سب سے مہنگے ترین علاقے میں رہائش پذیر ہے ،اسکے پاس ڈاج کی سپورٹس کار ہے ،پچھلے دنوں اس نے منی رولز رائس خریدی ہے ،وہ فائیو سٹار ہوٹلوں میں قیام کرتی ہے اور پام جمیرا میں بیچ پہ نہاتی ہے ،
‏رہا اعجاز چوہدری تو وہ قبر کے اندھیروں میں اتر گیا ،اسکی بیوی اور کم سن بیٹا تین مرلے کے مکان کی بوسیدہ دیواروں پر اسکا عکس ڈھونڈتے ہیں ،اسکے شیو کا سامان اور تولیہ اور وردی اسکی بیوی نے سنبھال کر رکھے ہیں لیکن اس نے فیصلہ کیا ہے کہ اپنے بیٹے کو کسٹم میں بھرتی نہیں کرائے گی ،اسکے سنگی ساتھی اسکی خالی کرسی کو آج بھی دکھ سے دیکھتے ہیں ،اعجاز چوہدری کی روح اسلام آباد کے پرانے ائرپورٹ کی فضاوں میں دیکھی جا سکتی ہے ،
‏آج اسلام آباد کا نیا ائر پورٹ بن گیا ہے ،وہاں اعجاز چوہدری کے موت کے سائے نہیں ہیں لیکن وہاں کے کسٹم انسپکٹر اب اعجاز
چوہدری والی غلطی نہیں دہرائیں گے ۔(منقول)

16/08/2025

اس بچے نے پاکستان کی پرچم کی توہین کی اس کی وڈیو اتنا شئیر کرو کہ یہ گرفتار ہوجاۓ

09/08/2025

بریکنگ نیوز لکی ون کے سامنے سات سے اٹھ دمپروں کو اگ لگا دی گئی
میاں بیوی اور بچے دمپل والے نے کچل دیے

09/08/2025

حيدر آباد ميگا فيسٽيول ۾ بدمزگي

Influencer Rajab Butt and several friends have become the center of a viral controversy after a private video, reportedl...
07/08/2025

Influencer Rajab Butt and several friends have become the center of a viral controversy after a private video, reportedly recorded in a hotel room, was leaked online following a heated feud. The footage, featuring Rajab and fellow creator Zahra Malik, spread rapidly across social media platforms, triggering widespread backlash and a heated debate on digital privacy and influencer accountability. Rajab Butt has since claimed the videos were leaked after their personal data was hacked, while many on social media are questioning boundaries, privacy, and the responsibilities of public figures.

07/08/2025

Exposed

29/07/2025

گلی میں کھیلنے سے منع کرنے پر بچہ خواتین کیخلاف شکایت لیکر تھانے پہنچ گیا
حیدرآباد میں پانچ سالہ بچہ کھیلنے سے منع کرنے پر خواتین کیخلاف شکایت لیے کر تھانے پہنچ گیا۔میڈیا رپورٹ کے مطابق کھیلنے سے منع کرنے پر حیدرآباد کے علاقے چوڑی پاڑا کا پانچ سالہ بچہ خواتین کے خلاف شکایت درج کرانے تھانے پہنچ گیا۔پولیس کے مطابق سخی پیر تھانے میں 5سالہ ایاز تنہاگلی میں کھیلنے سے منع کرنے پر رپورٹ درج کرانے پہنچ گیا، کمسن بچے نے محلے کی 2 خواتین کے خلاف رپورٹ درج کرائی۔درخواست گزار بچے نے کہا کہ محلے کی 2 خواتین ہمیں گلی میں کھیلنے نہیں دیتیں اور بھگا دیتی ہیں، اپنے گھر کی گلی میں نہ کھیلیں تو کہاں جائیں۔ایس ایچ او سخی پیر پولیس اسٹیشن کے مطابق کمسن بچے کی شکایت کے ازالے کےلئے پولیس افسر کو پابندکردیا ہے۔

بابوسر ٹاپ پر کلاؤڈ برسٹ کے نتیجے میں ہونے والی خطرناک لینڈ سلائیڈنگ نے قیامت صغریٰ کا منظر پیش کیا، جہاں لودھراں سے شما...
21/07/2025

بابوسر ٹاپ پر کلاؤڈ برسٹ کے نتیجے میں ہونے والی خطرناک لینڈ سلائیڈنگ نے قیامت صغریٰ کا منظر پیش کیا، جہاں لودھراں سے شمالی علاقہ جات کی سیر کو جانے والے شاہدہ اسلام میڈیکل اینڈ ٹیچنگ ہسپتال کے مالکان سعد اسلام اور فہد اسلام سمیت 22 رکنی خاندان کی گاڑی پر بھاری تودہ گرنے کا افسوسناک واقعہ پیش آیا۔ اب تک فہد اسلام اور ڈاکٹر مشعل سعد (زوجہ سعد اسلام) کی ہلاکت کی تصدیق ہو چکی ہے، جب کہ سعد اسلام کا بیٹا سیلابی ریلے میں بہہ کر لاپتہ ہے۔ سعد اسلام خود شدید زخمی ہوئے ہیں اور ان کی ٹانگ میں فریکچر کی اطلاعات ہیں تاہم وہ ہوش و حواس میں ہیں۔ یہ سانحہ صرف ایک خاندان ہی نہیں، پورے علاقے اور طبی برادری کے لیے ناقابلِ بیان صدمہ ہے۔ ہمیشہ مسکراتے رہنے والے ڈاکٹر عفان، جو فہد اسلام اور سعد اسلام کے بھائی ہیں، اس دکھ میں گہرے صدمے کی حالت میں دیکھے گئے۔ ہم ان سے دلی تعزیت کرتے ہیں اور عوام سے گزارش کرتے ہیں کہ موسم کی شدت اور خطرناک راستوں کو ہرگز معمولی نہ سمجھیں، اپنی اور اپنے پیاروں کی جان کی حفاظت کو ہمیشہ مقدم رکھیں۔

افسوس جب بھی کوئی گھٹیا فیل کرتے ہیں اور کہتے ہیں شیطان آ گیا تھا دنیا پورکی بستی فضل کالونی میں واقع جامعہ رحمت اللّٰہ ...
20/07/2025

افسوس جب بھی کوئی گھٹیا فیل کرتے ہیں اور کہتے ہیں شیطان آ گیا تھا
دنیا پورکی بستی فضل کالونی میں واقع جامعہ رحمت اللّٰہ العالمین کا مہتمم فلک شیر راندھو کا بچوں پرظلم تشدداورقید میں رکھنے لگا والدین کی شکایت پردنیاپور تھانہ سٹی پولیس نے مقدمہ درج کرکےملزم

11/07/2025

درندگی کی انتہا ہو گئی یا باقی ہے اہل کراچی؟
ملیرکے علاقے کھوپرا پار سے 13 سالہ معصوم بچی کا سفاک قاتل گرفتار۔
پولیس کے مطابق قاتل نے بچی کے ساتھ زیادتی کر کے بچی کا گلا گھونٹا اور اس کی لاش گلی میں پھینک دی۔
دو ملزمان کی گرفتاری قریب ہی خالی پلاٹ سے ہوئی جب پولیس نے اطلاع پر پلاٹ پر چھاپہ مارا تو بچی کے والد نے وہاں پڑی بچی کی چپلیں دیکھ کر پہچانا کہ یہ چپلیں ان کی بیٹی کی ہیں۔

اداکارہ حمیرا اصغر کو والدین نے کیا النور یا الہدی میں بھیجا تھا؟سارا رخ حمیرا اصغر کی طرف کر دینا بھی درست اور متوازن ر...
09/07/2025

اداکارہ حمیرا اصغر کو والدین نے کیا النور یا الہدی میں بھیجا تھا؟

سارا رخ حمیرا اصغر کی طرف کر دینا بھی درست اور متوازن رویہ نہیں۔ والدین نے اگر روکا تھا اور اس کے شوبز میں جانے کو غیر شرعی سمجھا تھا اور اس وجہ سے قطع تعلق کر لیا تھا اور ایسا سخت و سنگلاخ قطع تعلق کہ مرنے کے بعد لاش تک لینے سے انکار کر دیا ہے اور اس بنا پر وہ ہیرو بن گئے ہیں اور مرنے والی ہم سب کے طعن و تشنیع کی مستحق ہو گئی ہے تو چند سوال والدین سے بھی کر لینے چاہئیں۔
۔۔۔۔۔۔آپ نے اسے فائن آرٹس میں پرفارمنگ آرٹس کی تعلیم دلائی، اسی تعلیم کے اخراجات برداشت کئے، سوال اب یہ ہے کہ اس تعلیم کے بعد کیا وہ ڈاکٹر بنتی، النور یا الہدی میں جا کے قرآن پڑھاتی یا کسی ڈرامے میں جا کے اداکاری کرتی؟
۔۔۔۔۔۔ یہ اگر ہوگیا تو اب اگر اس کا اداکاری کرنا شرعاً غلط ہے تو آپ کا اسے پرفارمنگ آرٹس کی تعلیم دلانا کیا شرعا درست تھا؟
۔۔۔۔۔وہ شوبز میں چلی گئی، یہ آپ کو پسند نہیں آیا ،آپ نے اسے چھوڑ دیا تو آپ کا خیال ہے، آپ نے بڑا زبردست شرعی کام کیا؟ یہ کون سی شریعت ہے بھائی، جو والدین کو اولاد سے نسبی رشتہ توڑنے اور خیر خواہی کا تعلق نبھانے سے بھی روک دیتی ہے؟ اگر ایک کام اس نے غیر شرعی کیا تو جواب میں دوسرا کام غیر شرعی آپ نے بھی کیا۔یہاں وہ اکیلی مجرم اور گنہگار کیسے؟ اور آپ گنگا نہائے پاک و پوتر کیسے؟
۔۔۔۔وہ شوبز میں چلی گئی، اکیلی رہنے لگی، یہ کام غلط تھا، اس کام سے روکنے کی آپ نے اگر کوشش کی, تو یہ کوشش ترک کیوں کر دی؟ وہ تو ایک اداکارہ تھی، اس کے کردار پر اس سے زیادہ کوئی بات ہم نہیں کہہ سکتے،مگر جس کا کردار حدیث میں واضح طور پر مشکوک ہی نہیں،غلط بھی تھا، وہی فاحشہ عورت جس نے ایک کتے کو پانی پلایا تو اللہ نے اسے بخش دیا،آپ کس زعم میں ہیں؟ آپ لاش تک لینے سے انکاری ہیں، آپ تو والدین ہیں، یہاں ایک بزرگ گزرے ہیں، سید اسمعیل شہید، وہی جن کی قبر بالاکوٹ میں ہے، ایک دن شورش کاشمیری کی کتاب والے اس بازار میں چلے گئے، قرآن سنایا، وہ تائب ہو اٹھیں، بعد میں مجاہدین کے گھوڑوں کیلئے چارے کا انتظام کرتی رہیں، وہ تو بس ایک مولوی تھے، آپ تو باپ بھی تھے، اسے گمراہی میں چھوڑ دینے اور دنیا کے دوزخ میں جلتے رہنے کیلئے چھوڑ دینے کا یہ حق آپ کو کس شریعت نے دیا، کہاں لکھا ہے کہ اولاد بات نہ مانے تو اولاد کی ذمے داری والدین سے ساقط ہو جاتی ہے ،وہ بھوکی پیاسی بیٹھی رہے ،اسے مرے ہوئے تین ہفتے ہوچکے ہوں تو آپ صلہ رحمی کو بھولے رہیں؟ یہ کیا شریعت ہے؟
۔۔۔۔ سو بھائی قصور اگر ہے تو دونوں کا ہے،کسی ایک کی غلطی دوسرے کیلئے استثنا نہیں ہوسکتی۔ شریعت اسے کہتے ہیں۔ والدین نے اگر اپنی بیٹی کو باحجاب قرآن پڑھتی دیکھنا ہے تو وہ اسے فائن آرٹس کے کالج یا یونیورسٹی نہیں النور یا الہدی بھیجیں۔کوئی نافرمان بھی ہو تو بطور والدین تعلق و نصیحت سے آپ دست بردار نہیں ہو سکتے۔ عاق آپ، نہیں کر سکتے۔ کوشش آپ ترک نہیں کر سکتے۔ پوری بات یہ ہے۔ باقی سارے خام اور خواہش پر مبنی تجزئیے ہیں اور بس

09/07/2025

اداکارہ ماڈل حمیرا اصغر کی موت 6 ماہ قبل ہوئی

اکتوبر سے فلیٹ کا کرایہ اور بجلی کا بل ادا نہ کرنے پر اپارٹمنٹ کی بجلی منقطع تھی

اداکارہ حمیرا اصغر نے مئی 2024 میں آخری بل جمع کرایا تھا

چار ماہ بل کی عدم ادائیگی پر بجلی منقطع کردی گئی

اداکارہ حمیرا اصغر کے موبائل نمبر سے آخری کال بھی ستمبر 2024 میں ڈائل کی گئی

ستمبر 2024 کے بعد سے کوئی کال ریکارڈ موجود نہیں

اداکارہ کے ورثا میں والد والدہ بہن ،دو بھائی شامل ہیں

حمیرا اصغر کے اہل خانہ کل کراچی پہنچ کر قانونی کاروائی کے بعد تدفین کرینگے

Address

Karachi

Telephone

+923006758756

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Regular Updates posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Practice

Send a message to Regular Updates:

Share

Share on Facebook Share on Twitter Share on LinkedIn
Share on Pinterest Share on Reddit Share via Email
Share on WhatsApp Share on Instagram Share on Telegram