25/12/2025
https://www.facebook.com/share/p/14RwmbHKjFp/?mibextid=wwXIfr
یہ ڈاکٹر حضرات ہوتے ہی جلاد ہیں…
ہاں بالکل، میں نے بھی ڈاکٹر کو ہمیشہ جلاد کے روپ میں ہی دیکھا ہے۔
میں نے ڈاکٹر کو جلاد تب دیکھا
جب الیکٹریشن آیا، پورا کام کیا، اور ڈاکٹر نے پورا معاوضہ دیا — ایک روپیہ کم نہیں کیا۔
جب پلمبر آیا، صفائی والا آیا، لانڈری والا آیا — ہر ایک نے اپنی فیس لی اور ڈاکٹر نے دی۔
کیونکہ محنت کا معاوضہ دینا ڈاکٹر کو آتا ہے۔
لیکن میں نے ڈاکٹر کو سب سے بڑا جلاد تب دیکھا
جب وہی صفائی کرنے والی عورت
خاموشی سے بولی:
“ڈاکٹر صاحب… ذرا دوا لکھ دیں، پیسے نہیں ہیں”
اور وہ جلاد ڈاکٹر
نہ صرف فری مشورہ دیتا ہے
بلکہ
گھر میں پڑی ہوئی دوائیں بھی فری دے دیتا ہے۔
میں نے جلاد ڈاکٹر کو تب دیکھا
جب الیکٹریشن کو بجلی کے کام کے ساتھ
بلڈ پریشر کا مسئلہ بھی یاد آ گیا
اور ڈاکٹر نے ایک روپیہ فیس لیے بغیر چیک کر دیا۔
میں نے جلاد ڈاکٹر کو تب دیکھا
جب وہی حجام، جسے ڈاکٹر ہر بار پوری رقم دیتا ہے
ڈاکٹر کے پاس آیا
اور ڈاکٹر نے اس سے ایک روپیہ بھی فیس نہ لی۔
میں نے جلاد ڈاکٹر کو تب دیکھا
جب ہمسائے، اردگرد کے لوگ، کلینک کے پاس کے رہنے والے
آئے
اور ڈاکٹر نے کہا:
“کوئی بات نہیں، بیٹھیں… دیکھ لیتے ہیں”
اور سب سے بڑا جلاد پن
میں نے ہاؤس جاب کے دوران دیکھا۔
ڈرماٹولوجی ڈیپارٹمنٹ
ایچ او ڈی ایک خاتون تھیں
میں نام نہیں لوں گا
لیکن میں نے اپنی آنکھوں سے دیکھا
کہ وہ جلاد عورت
غریب مریضوں کو
اپنے پرس سے پیسے نکال کر دیتی تھیں اور کہتی تھیں:
“جا کر دوا لے لینا”
میں نے دیکھا
کہ مریض اس جلاد ڈاکٹر سے
دعائیں دے کر نکلتے تھے۔
تو ہاں
ڈاکٹر واقعی جلاد ہیں
اتنے جلاد
کہ اپنی فیس چھوڑ دیتے ہیں
اپنی جیب خالی کر دیتے ہیں
لیکن مریض کو خالی ہاتھ نہیں جانے دیتے۔
اگر ایک، دو، یا چند واقعات کی بنیاد پر
آپ سارے ڈاکٹروں کو قصائی، درندہ، یا جلاد کہتے ہیں
تو پھر
دعا ہے
کہ اللہ تعالیٰ
آپ کو عقل، علم اور انصاف کی توفیق عطا فرمائے۔
کیونکہ
یہ معاشرہ
جلاد ڈاکٹروں کے دم سے ہی سانس لے رہا ہے۔ اور جو لوگ ڈاکٹروں کو جلاد کہتے ہیں ان سے التماس ہے وہ اپنا چیک اپ حکیم اور Quacks سے کروائیں........