15/06/2025
باپ کی عظمت ایک ایسی بات ہے جو ہر اولاد کو یاد رکھنی چاہیے۔ باپ کی زندگی میں جو مقام ہے وہ بہت اہم ہے۔ وہ اپنے بچوں کی پرورش کرتا ہے، انہیں تعلیم دیتا ہے، اور انہیں مستقبل کے لیے تیار کرتا ہے۔ باپ کی قربانیاں اور محنتیں بے مثال ہوتی ہیں، اور انہیں ہمیشہ یاد رکھنا چاہیے۔
باپ وہ ہستی ہے جو اپنے اہل خانہ کی کفالت کے لے دن رات جتا رہتا ہے۔ نہ اس کو اپنے آرام کی پرواہ ہوتی ہے اور نہ ہی اپنے صحت کی۔ وہ اپنے دن رات صرف اس جہد میں صرف کرتا ہے کہ کچھ اور محنت کرلوں تو اپنے بچوں کا مستقبل محفوظ کرلوں۔ اپنی اولاد کی ہر اس خواہش کو پوری کرنے کی کوشش کرتا ہے جو وہ اپنے بچپن میں پوری نہیں کرپایا-
اللہ پاک میرے والد محترم کا سایہ تا قیامت ہمارے سروں پر قائم و دائم رکھے-انھے صحت و تندرستی والی زندگی عطاء کرے-
آمین بجاہ النبی الامین
صلی اللہ تعالی علیہ وآلہ وسلم۔