31/12/2023
ڈاکٹر کوثر کریم کا شمار پاکستان کی ان چند گائناکالوجسٹس میں ہوتا ہے جنہوں نے میٹرنل فیٹل میڈیسن میں پوسٹ فیلوشپ یعنی اعلیٰ تعلیم حاصل کی ہے۔ ٖفیٹو میٹرنل میڈیسن گائنی کی وہ سپر اسپیشیالٹی ہے جو حمل کی پیچیدگیوں کو جدید ترین طریقہ علاج کے ذریعے حل کرنے سے متعلق ہے۔ ڈاکٹر کوثر کے پاس مریض ایک بڑی تعداد میں رخ کرتے ہیں اور اب تک حمل کے ہزاروں کیسز وہ کامیابی سے کروا چکی ہیں اور ان کے کئی تحقیقی مقالے مستند جرنلز میں شائع ہو چکے ہیں۔ چنیوٹ مدر اینڈ چائلڈ ہسپتال، ناظم آباد میں ڈاکٹر کوثر روزانہ صبح ۹ سے شام چار جبکہ سامبروز ہسپتال، نزد کریم آباد میں بدھ اور جمعرات کو شام ساڑھے چار سے ساڑھے چھ بجے او پی ڈی کرتی ہیں