02/06/2023
*نفسیاتی طریقہ علاج*
*انسانی نفسیات کو سمجھنا* :
معالج میں انسانی نفسیات کو سمجھنے کی صلاحیت ہونی چاہیے ۔ مسائل کو حل کرنے کی اہلیت ؛ باہمی تعاون بہت ضروری ہے ۔ کسی بھی پچیده قسم کے مسائل کو حل کرنے کے لئے مشاورت بہترین عمل ہے ۔
*شخصیت و کیفیت کا ادراک* :
معالج کو چاہیے کہ وه مریض کا بغور جائزہ ليں ۔ جیسے ہی مریض کمرے میں داخل ہو تو اسکی شخصیت اور کیفیت وغیرہ کا بخوبی جائزہ لے ۔ مریض کو ٹھنڈا پانی پیش کریں ۔
*خوف میں مبتلا ہونا* :
مریض کی صورتحال کا جائزہ لے کہ آیا مریض کسی قسم کے خوف کا شکار تو نہیں ۔ اگر ایسا کچھ ہو تو تسلی دیں ۔
*جسمانی تبدیلیاں* :
مریض میں پیدا ہونے والی جسمانی تبدیلیوں کا مشاہدہ کریں ۔ مثلا جسم کی کپکپاہٹ ، پسینہ ، دل کی دھڑکن تیز ہونا ، مریض کی چال چلن وغیرہ ۔
*مثبت رویہ اپنائیں * :
مریض کو بیٹھنے کا بوليں ۔ اور اس کے بعد نہایت شائستگی سے پیش آئیں ۔ مریض کو دیکھتے ہی سوالات کا سلسلہ نہ شروع کر لیا جائے ۔ مریض سے مسکرا کر بات کریں ۔ ہر گز اونچی آواز میں بات نہ کی جائے ۔
*دوستانہ رویہ اپنائیں* :
مریض سے دوستانہ رویہ اپنائیں ۔ معالج میں مریض کے ساتھ خوشگوار تلعقات قائم کرنے کی اہلیت ہونی چاہئے ۔ معالج کو چاہیے کہ مریض سے همدردی سے پیش آئے تاکہ مریض تمام تر مسائل کو اچھے طریقے سے بیان کر سکے ۔
*غور سے سننيں* :
جب مریض آپکو کچھ بتانا چاہے تو درمیان میں ہر گز نہ ٹوکیں ۔ کونسلر کو چاہیے کہ مریض کی آنکھوں میں آنکھيں ڈال کر بات کریں ۔ مریض کے ساتھ خوش دلی سے پیش آئیں تاکہ اندر کے راز معلوم کئے جا سکيں ۔
*کونسلنگ میں پوچھے جانے والے سوالات* :
کونسلر کو چاہیے کہ شروع میں سوالات کا سلسلہ روک کر رکھے ۔ درمیان میں بھی زیادہ پوچھ گوچھ نہ کی جائے ۔ اگر وہ کچھ نہ بتانا چاہ رہا ہو تو ماہر نفسیات کو چاہیے کہ کوئی دوسری تکنیک لاگو کرے ۔
*قطع کلامی ہر گز نہ کريں* :
مریض سے قطع کلام نہ کیا جائے ۔ معالج کو چاہیے کہ مریض سے اسکی پسندیدہ اور نا پسندیدہ چیزوں کے حوالے سے پوچھے اس کے بعد جس ٹاپک پر وہ باتيں کرنا پسند کرتا ہے اس موضوع پر ہی سوالات کریں تاکہ وه بہتر طریقے سے کسی خوف یا ڈر کے بغیر آپ کو متعلقہ معلومات فراہم کر سکے ۔
*توجہ طلب کرنا* :
مریض کو غور سے سننیں اور یہی احساس دلاتے رہیں کہ آپ ٹھیک کہ رہے ہ
*توجہ طلب کرنا* :
مریض کو غور سے سننیں اور یہی احساس دلاتے رہیں کہ آپ ٹھیک کہ رہے ہیں جب تک آپ اپنے مقصد میں کامیاب نہیں ہو جاتے اس کے بعد اپنے طریقے سے مریض کو سمجھائیں ۔
*مریض کو حوصلہ دینا* :
مریض کو درمیان میں بار بار حوصلہ دیتے رہیں کہ آپ کی اور میری باتیں ہمارے درمیان رہيں گی اور آپ کچھ بھی بتانا چاہتے ہیں تو بلا جھجھک بتا سکتے ہیں۔
معالج میں اتنی ہمت اور حوصلہ ہونا چاہیے کہ وہ مریض کے مسائل کو پوری تفصیل اور حوصلہ سے سن سکے ۔
*جاننے والے کو شامل کرنا* :
جب تک مریض خود کونسلگ میں اپنے کسی تلعق والوں کو شامل کرنے کی اجازت نہ دے تب تک آپ ایسا نہیں کر سکتے ۔
*گھریلوں افراد کو شامل کرنا* :
مریض اگر کونسلگ میں گھریلوں افراد کو شامل کرنا چاہے تو کر سکتا ہے شرط یہ بھی ہے کہ اگر مریض کی حالت ایسی نہیں ہے کہ اس سے سوالات پوچھيں جائیں تب ضروری ہے کہ کسی گھر کے فرد کو کونسلنگ میں شامل کیا جائے ۔
*ماہر طب سے علاج* :
کوشش کریں کہ مریض کی حالت کو مد نظر رکھتے ہوئے انکو دوبارہ سیشن کا وقت دیں ۔ اگر حالت تشویشناک ہو تو ماہر طب کے پاس ریفر کر دیں ۔
*معلومات اکھٹی کرنا* :
تمام معلومات کو اکھٹا کر لیں تاکہ مرض کی جلد تشخيص ممکن ہو ۔ اور جلد مریض کی حالت کو بہتر بنایا جا سکے ۔