30/12/2025
سماجی فلاحی تنظیم گلشن معمار کے معزز اراکین نے ہمارے ہاسپیٹل کا دورہ کیا ۔ اس موقع پر ہم نے انہیں ہاسپیٹل کی تمام جدید طبی سہولیات، شعبہ جات اور مریضوں کو فراہم کی جانے والی معیاری خدمات سے آگاہ کیا۔
مہمانوں نے ہمارے انتظامی و طبی نظام کو سراہا اور فراہم کی جانے والی سہولیات پر مکمل اطمینان کا اظہار کیا۔
اس خوشگوار موقع کی یاد کو محفوظ بنانے کے لیے، تنظیم کے معزز نمائندگان کو ایک یادگاری شیلڈ بھی پیش کی گئی، جو باہمی تعاون، اعتماد اور فلاحِ انسانیت کے مشترکہ عزم کی علامت ہے۔
ہم سماجی فلاحی تنظیم کے معزز اراکین کے شکر گزار ہیں اور مستقبل میں بھی اس مثبت اور تعمیری تعلق کے تسلسل کے خواہاں ہیں۔