Medico Brainy

Medico Brainy The purpose of creating this website is only to provide guidance about the knowledge of Medicine.�

کیا آپ جانتے ہیں کہ ہسپتالوں میں 80 فیصد بچے جلنے والے متاثرین گرم چائے کے بچوں پر گرنے  کی وجہ سے ہوتے ہیں؟ہم چائے کے ش...
11/04/2025

کیا آپ جانتے ہیں کہ ہسپتالوں میں 80 فیصد بچے جلنے والے متاثرین گرم چائے کے بچوں پر گرنے کی وجہ سے ہوتے ہیں؟

ہم چائے کے شوقین ہیں لیکن کیا ہمیں اندازہ ہے کہ اوسطاً 3 سے 4 بچے حادثاتی طور پر گرم چائے کے گرنے سے مر جاتے ہیں؟

مستقل معذوری اور بگڑے ہوئے چہرے کی اذیت ایک الگ باب ہے۔

پاکستان کے ہسپتالوں کے برن وارڈ سے لیے گۓ ہولناک اعدادوشمار پر ایک نظر ڈالنے کے بعد جو بنیادی وجہ سامنے آئ ہے وہ خالص گھر میں بڑوں کی غفلت ہے۔

چائے کا پیالہ لیتے وقت ہمیں محتاط رہیں اور اپنے بچوں کو دور رکھیں، ورنہ آپکے بچے پر یہ چاے کا نشان کبھی نہیں جائے گا۔

دوسروں تک اس پیغام کو زیادہ سے زیادہ پہنچائیں!

02/02/2025
غم بھی گزشتنی ہے خوشی بھی گزشتنی  کر غم کو اختیار کہ گزرے تو غم نہ ہو✨
12/10/2023

غم بھی گزشتنی ہے خوشی بھی گزشتنی
کر غم کو اختیار کہ گزرے تو غم نہ ہو✨

تمام والدین کے لیے اہم پیغام!! براہ کرم اپنے روتے ہوئے ایک سال سے کم عمر بچے کو چپ کرانے کی کوشش کرتے ہوتے  بچے کے سر کو...
09/09/2023

تمام والدین کے لیے اہم پیغام!! براہ کرم اپنے روتے ہوئے ایک سال سے کم عمر بچے کو چپ کرانے کی کوشش کرتے ہوتے بچے کے سر کو ہلانے سے گریز کریں۔
بچوں میں اور خاص طور پر تین ماہ سے کم عمر کے بچوں میں رونا بہت عام ہے کیونکہ کولک یا پیٹ کا درد ہفتے میں تین دن تک اور دن میں تین گھنٹے تک مسلسل رہ سکتا ہے جس میں بچہ روتا ہے اور بمشکل ہی چپ کرتا ہے۔
روتے ہوئے بچے کو چپ کرانے کی کوشش کرتے ہوئے والدین خود بھی بہت بے چین ہو جاتے ہیں۔ زیادہ تر بچوں کو چپ کروانے کے لیے ماٸیں اٹھا کر جھلاتی ہیں .بچے کے مسلسل رونے کی وجہ سے کچھ بے چین والدین بچے کوچپ کرواتے ہوۓ زور سے ہلا سکتے ہیں جس سے بچوں کے دماغ کو نقصان پہنچ سکتا ہے .
بچے تین ماہ کی عمر میں گردن سنبھالنا شروع کرتے ہیں اور ان کے سر کا سائز جسم کے سائز کے مقابلے میں بڑا ہوتا ہے۔ لہذا بچے کا بھاری سر اور گرن نہ سنبھالنا دماغ کے متاثر ہونے کا سبب بنتا ہے ۔
سر کو زور سے ہلانے سے دماغ اور دماغ کے اندر خون کی شریانیں پھٹ سکتی ہیں۔ اس سے ہونے والے مثاٸل مستقل ہوتے ہیں جو زندگی بھر کے لیے بچے کی معزوری کا باعث بن سکتے ہیں۔
بچوں کی مساٸل سے متعلق رہنماٸ کے لیے روزانہ کی بنیاد پر ھمارے معلوماتی پیغام پڑھتے رہیں copied
AQ-Khan

کالی مرچ کو ہاضمے کے لیے بھی اچھا کہا جاتا ہے اور یہ جسم کے زہریلے مادوں کو دور کرکے کینسر سے بچاتی ہے جب اس مصالحے کو ک...
13/08/2023

کالی مرچ کو ہاضمے کے لیے بھی اچھا کہا جاتا ہے اور یہ جسم کے زہریلے مادوں کو دور کرکے کینسر سے بچاتی ہے جب اس مصالحے کو کھانے میں شامل کیا جاتا ہے تو یہ آپ کے کھانے کا ذائقہ بہتر کرکے مصالحہ دار بنا دیتی ہے۔

11/08/2023

Night is always darker before the dawn and life is the same, the hard times will pass, everything will get better and sun will shine brighter than ever.”

05/08/2023

گردے فیل ہونے کی سب سے بڑی وجہ درد کی ادویات NSAID ہیں، (اس کے بعد ہائی شوگر اور ہائی بلڈ پریشر)۔ ہمارا المیہ یہ ہے کہ ڈاکٹرز بھی مریض کو درد کم کرنے کی ادویات بہت عرصہ تک کھلاتے رہتے ہیں اور یہ اس کے علاوہ ہے جو مریض خود میڈیکل سٹور سے لے کر کھاتا یا ڈسپنسر سے درد کے ٹیکے لگواتا ہے۔ گردے فیل ہو جائیں تو ڈائیلیسس یعنی خون صاف کرنے کی مشین پر آنا پڑتا ہے اور چند سالوں میں اللہ میاں کے پاس۔
اس لئے درد کی صورت میں صرف سپیشلسٹ ڈاکٹر کو دکھائیں اور درد کی ادویات کے گردوں پر پڑنے والے سائیڈ ایفیکٹ پر ضرور بات کریں۔ خود پڑھے لکھے ہونے کا ثبوت دیں۔
ہمارے جسم کے ہر حصے کی ضرورت مناسب خوراک ہے۔ جس طرح گاڑی کو پٹرول کی ضرورت۔ پٹرول کی جگہ کچھ اور ڈالیں گے تو مسائل ہی ہونے ہیں۔
اسی طرح اگر ہم اپنے جسم کے ہر حصے کی ضرورت خوراک سے پوری کریں گے تو ان شاءاللہ کوئی بیماری نہیں لگے گی۔
اگر خوراک کی جگہ گولیاں کھائیں گے تو ظاہری بات ہے مسائل ہی بڑھنے ہیں۔
Fortis Healthcare Health For All

Address

Karachi

Opening Hours

Friday 17:00 - 22:00
Saturday 09:00 - 17:00
Sunday 09:00 - 17:00

Telephone

+923457180574

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Medico Brainy posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Practice

Send a message to Medico Brainy:

Share

Share on Facebook Share on Twitter Share on LinkedIn
Share on Pinterest Share on Reddit Share via Email
Share on WhatsApp Share on Instagram Share on Telegram