Dr,IMS With Natural Health

  • Home
  • Dr,IMS With Natural Health

Dr,IMS With Natural Health Medical Field and Home Remedies.

12/06/2024
25/07/2023

کل سے کچھ دوستوں نے انباکس مردانہ کمزوری کے نسخے کا کہنا شروع کیا تو ان سے عرض کی کہ مرض کی وجہ جانے بغیر میں کیسے کچھ ع*ص کر سکتا ہوں ان کا اصرار تھا کہ ایسا نسخہ دیں جو ہم جس کو بھی بنا کر دیں بس وہ ہمارا مرید ہو جائے

مجبوری میں پھر اس موضوع پہ کچھ تھوڑا سا لکھنا پڑا امید ہے حق موضوع ادا کر سکوں گا

مردانہ کمزوری جسے مردانہ جنسی کمزوری بھی کہا جاتاہے اس کے مختلف نام ہیں مردانہ کمزوری کو قوت باہ کی کمی اور ضعف باہ بھی کہا جاتاہے۔ اس سے مراد مردانہ قوت میں کمی اور دوران مباشرت یعنی ج**ع (ہمبستری ) بوجہ کمی انتشار مطلوبہ کارکردگی میں ضعف یا کمزوری کا پیدا ہوجانا جس کے باعث وظیفہ ج**ع صحیح طور پر سرانجام نہ دے سکنا ہے۔
بعض لوگ مردانہ کمزوری کو نامردی کا نام بھی دے دیتے ہیں اگرچہ نامردی بھی مردانہ کمزوری ہی ہوتی ہے لیکن ان میں فرق یہ ہے کہ نامردی میں مرد کو نہ تو انتشار ہوتا ہے اور نہ ہی وظیفہ ج**ع کی دلچسپی ہوتی ہے بلکہ مردانہ عضو تناسل ایک بے جان گوشت کا لوتھڑا ہوتاہے جس میں نہ ہی انتشار ہوتا ہے اور نہ ہی سختی آتی ہے
جبکہ مردانہ کمزوری میں ج**ع کی اہلیت تو رہتی ہے لیکن انتشار میں کمی اور عضو مخصوص میں سختی کامل نہیں ہوتی۔مردانہ کمزوری ایریکٹائل ڈس فنکشن(Erectile Dysfunction ) کی علامات اور کچھ وجوہات درج ذیل ہیں

مردانہ کمزوری کی علامات

جسمانی قوت میں کمی کے باعث مباشرت کرنے کے عمل میں دشواری کا پیدا ہوجانا

عضو تناسل میں نامکمل ایستادگی اور شہوت کی کمی

جنسی خواہش میں کمی اور عدم دلچسپی ہوجانا

ج**ع کا دورانیہ چند لمحوں تک محدود ہوجانا

مباشرت سے قبل عضو تناسل سے لیسدار قطروں کا اخراج

اعصابی کمزوری و جسمانی دردیں

مردانہ کمزوری یا ضعف باہ کی وجوہات

مردانہ جنسی جوش ایک پیچیدہ عمل ہے جس میں دماغ، ہارمونز، جذبات، اعصاب، عضلات اور خون کی شریانیں شامل ہوتی ہیں۔ مردانہ کمزوری کا مرض ان میں سے کسی کے ساتھ کسی مسئلے کے نتیجے میں پیدا ہوسکتی ہے۔ اسی طرح،ذہنی تناؤ اور دماغی صحت کے پیچیدہ معاملات مردانہ جنسی کمزوری کا سبب بن سکتے ہیں جس سے مردانہ کمزوری لاحق ہوسکتی ہے۔

بعض اوقات جسمانی اور نفسیاتی مسائل کا مجموعہ بھی مردانہ کمزوری کا سبب بنتا ہے۔ کیونکہ ان اسباب کی وجہ سے مردانہ اعضائے تناسلیہ میں خون کی باہم مقدار نہیں پہنچ پاتی جس کے سبب مردانہ کمزوری کا مرض پیدا ہو جاتاہے۔

کثرت مباشرت

مباشرت کا عمل کثرت سے کرنا اور تسلسل سے برقرار رکھنا مردانہ کمزوری کا باعث بن سکتاہے کیونکہ کثرت ج**ع سے اعصاب میں کمزوری پیدا ہوجاتی ہے جس کے سبب مردانہ کمزوری لاحق ہوسکتی ہے۔جنسی عمل کی زیادتی کے سبب خزانہ منی بھی خالی ہوجاتے ہیں جس کیوجہ سے ضعف باہ یعنی مردانہ جنسی کمزوری وجود میں آسکتی ہے۔

غیر فطری جنسی حرکات و انزال

مباشرت سے ہٹ کر دیگر غیر فطری جنسی اعمال جیسے مشت زنی ، مردانہ ہم جنس پرستی یا اسی جیسے شہوت و انزال کے تمام غیر فطری تجربات مردانہ جنسی کمزوری کا باعث بنتے ہیں۔چونکہ غیر فطری طریقہ انزال سے مردانہ عضو تناسل پر غیر ضروری طاقت اور رگڑ صرف ہوتی ہے اور اس بناء پر اس کی رگیں و پٹھے بھی کمزور ہوجاتے اور عضو مخصوص میں کجی آجاتی ہے جس سے نامردی کا بھی خطرہ ہوتاہے۔

تسلسل کے ساتھ جنسی قوت کی ادویات کا استعمال کرنا

جنسی شہوت انگیز ادویات کا مسلسل استعمال بھی مردانہ کمزوری کا باعث بن سکتاہے۔جنسی شہوت انگیز یعنی شہوت کو برانگیختہ کرنے والی Aphrodisiac ادویات چونکہ خون کے دورانیے کو تیز کردیتی ہیں جس سے مردانہ قوت کو تقویت ملتی ہے لہذا ایسی ادویات کا مسلسل استعمال اعصاب و اعضائے تناسلیہ کو ان ادویات کا عادی بنادیتی ہیں اور جب استعمال کنندہ ایسی ادویات کو ترک کرتا ہے تو تسلسل کے ساتھ ایسی ادویات کے عادی اعصاب اپنی تحریک میں ماند پڑجاتے ہیں۔

ذیابیطس

ذیابیطس یعنی Diabetes کا مرض جنسی قوت میں کمی کا باعث بن کر مردانہ کمزوری کا سبب بن سکتاہے۔ذیابیطس میں چونکہ عروقی نظام کو پہنچنے والے نقصان سے خون کا بہاؤ کم ہو سکتا ہے اور اعضائے تناسلیہ میں خون کی مطلوبہ مقدار نہ پہنچنے کے سبب مردانہ کمزوری ظاہر ہوسکتی ہے۔

ٹیسٹوسٹیرون کی کمی

مردانہ جنسی ہارمون جس کو ٹیسٹوسٹیرون (Testosterone) کے نام سے جانا جاتا ہے مردانہ جنسی قوت کی بڑھوتری میں سب سے اہم کردار ادا کرتا ہے اس سے مردانہ عضو مخصوص میں سختی اور ایستادگی آتی ہے لہذا جب خون میں اس مردانہ جنسی ہارمون کی کمی واقع ہوجاتی ہے تو مردانہ کمزوری بہت نمایاں ہوجاتی ہے اور جنسی خواہش میں بتدریج کمی واقع ہوتی ہے۔

مردانہ کمزوری کا علاج کیسے کرنا چاہئیے

مردانہ کمزوری ایک ایسا مرض ہے جس کے بہت سارے اسباب اور اقسام ہیں کیونکہ بعض صورتوں میں مردانہ جنسی کمزوری نفسیاتی اور دماغی مسائل کی بناء پر معرض وجود میں آتی ہے اور کئی دفعہ اس کا سبب کثرت ج**ع، غیر فطری طریقہ انزال اور اعصابی امراض ہوتے ہیں۔

کبھی مختلف جنسی امراض جیسے ذکاوت حس، سرعت انزال ، جریان منی و مذی اور آتشک و سوزاک مردانہ جنسی کمزوری کا سبب ہوتے ہیں اور کبھی جنسی بے راہ روی، ذیابیطس یا ہارمونز کے مسائل اس مرض کے پیدا ہونے کی وجہ بنتے ہیں۔

لہذا اس مرض کا علاج ہمیشہ ایک ہی طرح اور سوشل میڈیا پہ موجود نسخہ جات سے خود ہی نہیں کرنا چاہئیے سبب کے مختلف ہونے سے علاج کا طریقہ بھی مختلف ہی ہو گا ایک قابل طبیب نسخہ وضع کرنے سے پہلے آپ کی صحت کے سارے پہلووں پہ غور و فکر کرتا ہے پھر ترتیب اور تدریجی طریقہ کار سے جسم کی حالت کو درست کرتا ہے اور یہی علاج کا درست طریقہ کار ہے جلد بازی یا اشتہاری چیزیں مردانہ کمزوری کو نامردی تک لے جا سکتی ہیں اس کے علاوہ اس کمزوری کو دور کرتے کرتے جسم کو جگر گردے اور دل کے امراض کی طرف دھکیل دینا بھی مریض کے ساتھ ظلم عظیم ہے۔ یاد رکھئیے اس کا علاج وقت لیتا ہے جسم کو اس قابل بنانا وقت لیتا ہے مکمل علاج وقت لیتا ہے

بلڈ شوگر ٹیسٹ دو قسم کے Blood Sugar Test 1. فاسٹنگ بلڈ شوگر یہ نہارمنہ لیا جاتا ہے۔2. رینڈم بلڈ شوگر یہ ہے ترتیب شوگر کا...
21/07/2023

بلڈ شوگر ٹیسٹ دو قسم کے Blood Sugar Test
1. فاسٹنگ بلڈ شوگر یہ نہارمنہ لیا جاتا ہے۔

2. رینڈم بلڈ شوگر یہ ہے ترتیب شوگر کا ٹیسٹ دن میں کھانا پینا کے بعد لیا جاتا ہے۔

فاسٹنگ بلڈ شوگر Fasting blood sugar صبح نہار منہ یا فاسٹنگ ٹیسٹ ایک ایسا ٹیسٹ ہے جو 8-12 گھنٹے کے روزے کے بعد (کھائے پیے بغیر) مریض کے پلازما گلوکوز کی سطح کی پیمائش کرتا ہے۔
جیسا کہ نام سے ظاہر ہے روزے کا مطلب ہے آٹھ گھنٹے تک پانی کے علاوہ کوئی بھی مائع کھانے یا پینے سے پرہیز کرنا۔

عام روزہ رکھنے والے خون میں گلوکوز کی تعداد کی متوقع قدر 70mg/dl(3.9mmolL) کے درمیان ہے۔
اور 100mg/dl(5.6mmol/l)

بے ترتیب خون کی شکر Random Blood Sugar
(کھانے پینے کے بعد شوگر کا ٹیسٹ )

نارمل کھانے کے بعد گلوکوز لیول 10.0 mmol/L تجویز کرتے ہیں۔

21/07/2023

بلند فشار خون المعروف ہائی بلڈ پریشر
خاموش قاتل قسط نمبر پانچ
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
بہت سے احباب مجھ سے اس بات کے مدعی ہوتے ہیں کہ ہائی بلڈ پریشر کا علاج لکھیں
تو یاد رکھیے طب یونانی میں ہائی بلڈ پریشر کو بطور علامت تصور کیا جاتا ہے
طب یونانی اور اس کی جزئیات کے علماء کا یہ ماننا ہے کہ آپ اصل وجہ تلاش کر کے اسے دور کر دیں بلڈ پریشر جان چھوڑ دے گا
بلکہ جدید سائنس کے ماہرین ابھی تک یعنی جس وقت اپ یہ پوسٹ پڑھ رہے ہیں یہ بتانے سے قاصر ہیں کہ بلڈ پریشر کیوں ہائی ہوتا ہے
اسی جملے کو الٹ کر اس کے عکس میں سمجھیں
کہ بلڈ پریشر کی ہائی ہونے کی ایک سے زیادہ وجوہات ہو سکتی ہیں
اشارہ
غذا انتہائی سادہ رکھیں
متحرک زندگی گزار ریں
خوش رہیں
صرف نظر کی عادت ڈالیں
صبح کی سیر کو معمول بنائیں
مسواک کو معمول بنائیں
کریم مالک کی بارگاہ سے امید ہے کہ اپ کا بلڈ پریشر نارمل ہو جائے گا
عمومی علاج
چھوٹی چندن پانچ گرام
سبز الائچی 10 گرام
سفوف بنا لیجئے
اور انتہائی قلیل خوراکوں میں استعمال کیجئے
اب یہ سوال ہرگز نہیں انا چاہیے کہ پانی کے ساتھ کھائیں یا دودھ کے ساتھ کھائیں کھانے سے پہلے کھائیں یا کھانے کے بعد کھائیں
بس ایک گزارش ہے کہ کھائیں اور بلڈ پریشر پر توجہ رکھیں۔
اور معالج سے رابطے میں رہیں
گزارش
میں عمر کے اس حصے میں یہ چاہ رہا ہوں کہ اس عفریت کی شرح اور جزیات کا
مکمل احاطہ کروں طبی گروپس میں نامور علمائے ابدان موجود ہیں آپ کسی سے بھی رابطہ کرنے میں آزاد ہیں
اس لیے بصد ادب گزارش ہے کہ مجھے نسخہ جات کی جانب نہ الجھائیں تدریجا میں اپنے مجربات آپ کی خدمت میں رکھوں گا
بات کو آگے بڑھاتے ہیں
ایک بات غلط العام مشہور ہے
کہ میری عفت مائیں بہنیں بیٹیاں ان امراض کا شکار نہیں ہوتی
یعنی دل کی بیماریاں بلند فشار خون یعنی کہ ہائی بلڈ پریشر مردوں کی بیماریاں ہیں
اسان لفظوں میں یوں سمجھیے کہ عورتوں کو نظر انداز کر دیا جاتا تھا اور تقریبا ہے
اور حقائق یہ ہیں کہ دل کی بیماریاں مرد و زن کے لیے موت کا پیغامبر ثابت ہوتی ہے
اور بالعموم ہماری یہ عفت ماب صنف نازک چھاتی اور رحم کے کینسر سے زیادہ خوف زدہ ہیں بنسبت دل کی بیماریوں کے
اگر عمیق نظروں سے مطالعہ کیا جائے تو یہ بات اظہر من الشمس ہو جاتی ہے
کہ اگر 10 عورتوں کو چھاتی کا کینسر ہو جائے تو ان میں سے ایک عورت کا انتقال ہوتا ہے
جبکہ دل کی بیماری میں ہر دوسری عورت موت کے منہ میں چلی جاتی ہے
علماء ابدان کی نظر
نامعلوم وجوہات کی پیش نظر خواتین مردوں سے مختلف ہوتی ہیں
مردوں میں دل کے دورے یا انجائنا کی علامات
کچل دینے والا سینے کا درد
بائیں کندھے سے بازو کی طرف پھیلنے والا درد
بد ہضمی کا احساس
جبڑے کا درد میں جکڑا جانا
یہ علامات عورتوں میں نہیں پائی جاتی
بلکہ مسلسل اور بغیر وجہ کے تھکاوٹ
سستی اور کاہلی کا احساس
جذباتی ڈسٹربنس
درجہ بالا علامات ہوتی ہیں اگر ایسا مریض اپ کے پاس ائے تو اس کی تشخیص پر توجہ دیجیے
یہ وہ باریک نقطہ ہے جس پر توجہ فرما کر ہم عفت بیٹیوں کی زندگی کو آسانیوں کی جانب دھکیل سکتے ہیں
ایک بنیادی چیز اگر کسی خاتون کی سسٹولک بلڈ پریشر میں دس درجے کا اضافہ ہو تو دل کی بیماری میں مبتلا ہونے کا خطرہ پڑ جاتا ہے یاد رکھیں کہ ہائی بلڈ پریشر کے باعث دل کو جسم میں خون فراہم کرنے کی خاطر زیادہ کام کرنا پڑتا ہے اور جس کا نتیجہ دل کے سائز کے بڑھ جانے کی صورت میں نکلتا ہے اور دل کی کارکردگی میں کمی آجاتی ہے
اس پوسٹ کی اخری گزارش
بہت سے دوست تھی یہ سوچ رہے ہوں گے کہ ظہور احمد رضا اب کس جانب نکل پڑا ہے
تو اس کے جواب میں میں یہ بات عرض کر رہا ہوں کہ
مجھے ہائی بلڈ پریشر کی مکمل جزیات کا احاطہ کرنا ہے اس لیے بہت کچھ نا مانوس چیزیں بھی ذکر کروں گا اللہ کریم اپ کا حامی و ناصر ہو
اللہ حافظ

21/07/2023

ٹانسلز گلے اور حلق کے تمام امراض کی شافی دوا.
یہ دوا خاص ٹانسلز ,گلے کے غدود ,ورم گلو ,خنازیر کنٹھ مالا, بحتہ الصوت, خناق,ورم لوزتین ,ورم حلق,ورم حنجرہ, کے لیے مفید ترین اور موثر ترین دوا ھے یہ دوا ہر طرح کے ٹانسلز خواہ نئے ہوں یا پرانے مفید ھے ٹانسلز بننے کی کئئ وجوھات ہیں یہ مورثی بھی ھوتی ہیں اور بےاحتیاطی کی وجہ سے بھی معرض وجود میں آتی ہیں . ترش کھٹی ٹھنڈی یا گرم گرم چیزیں کھانے سے گلہ خراب ہوتا ھے اور
ٹانسلز غدود میں سوجن ہو کر یہ اپنے قدرتی سایز سے بڑھ جاتے ہیں ان میں سرخی ہوجاتی ھے جسکے باعث گلے میں شدید درد تکلیف شروع ہو جاتی ھے رفتہ رفتہ بخار چڑھتا ھے گلہ سوجنا شروع ہو جاتا ھے ھلکی سردی لگتی ھے سر اور جسم میں درد نبض تیز ہوجاتی ھے سستی کاھلی سانس لینے میں دشواری ہوتی ھے غذا نگلنے میں دشواری ہوتی ھے حتی پانی پینے میں دشواری کا سامنا کرنا پڑتا ھے منہ سے ناگوار بو آتی ھے ناک سے پتلا رقیق پانی بھی حلق میں گرتا ھے اس سبب آوز خراب ہو جاتی ھے . دنیا اسکا حل آپریشن جانتی ھے مگر یہ سراسر نقصان اور زیادتی ھے قدرت نے یہ غدود گلے کے محافظ کے طور پر دئیے ہیں جو گلے کو مختلف مسایل اور خطرات سے بچاتے ہیں اس لیے بچوں یا بڑوں کا قطعی آپریشن مت کروایے اور یہ دوا استعمال کریں.
آج کا نسخہ حقیر حکیم سید نادر حسین شاہ اطبا حکما کے لئے یادگار تحفہ کے طور پر پیش کر نے کی سعادت حاصل کر رھا ھے یہ نسخہ ع*صہ دراز سے مطب الشیرازی پر بنا یا جاتا ھے فلاح انسانی کے جزبہ کے پش نظر نسخہ پیش کر دیا ھے یہ نسخہ جہاں ٹانسلز کا بہترین علاج ھے وہیں یہ حلق کے تمام امراض کو ختم کرتا ھے گلے کے بڑھے ہوے غدود پر نافع ھے آوز کو صاف کرتا ھے خوش الحانی کو پیدا کرتا ھے خطبا واعظین مقررین نعت خواں حضرات کے لیے بہترین تحفہ ھے اگر دوران خطابت مقرر کا گلہ بیٹھ جاتا ھے تو یہ دوا گھنٹوں تقریر کرنے پر بھی آوز کو کویل کی طرح بلند اور صاف کرتی ھے . گلہ کو صاف شفاف کر کے تمام عوارضات کو ختم کرنا اسکا ادنی سا کرشمہ ھے .گلے اور حلق سے مربوط تمام امراض پر آنکھیں بند کر کے اس دوا کو استعمال کریں اور کرشمہ طب ملاحظہ فرمایے برسوں پرانے سوجھے بیٹھے ٹانسلز زدہ خراب گلے چند دن میں درست ہوجایں گے نسخہ خاص حاضر ھے.
ست ملٹھی, ست کاکڑا سنگھی, ست الایچی, ست سونف, ست سفیدہ ,تمام 6گرام فی کس, رس توت سیاہ200 گرام شہد ۵۰ گرام گودہ املتاس ۵۰ گرام سب کویکجا کر لیں اور ھلکی آنچ پر گرم کریں اورتمام مواد یکجا ہونے پر اتار کر ٹھنڈا کر لیں .مقدار خوارک ایک چمچ صبح و دوپہر شام. دوا سے قبل مریض نیم گرم پانی میں نمک و ھلدی ملا کر ۳ غرارے کرے پھر دوا استعمال کرے.
یہ شربت( دافع ٹانسلز وجملہ امرض حلق ) کے نام سے مطب الشیرازی پر ع*صہ دراز سے تیار کیا جاتا ھے. .

Address


Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Dr,IMS With Natural Health posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Practice

Send a message to Dr,IMS With Natural Health:

  • Want your practice to be the top-listed Clinic?

Share

Share on Facebook Share on Twitter Share on LinkedIn
Share on Pinterest Share on Reddit Share via Email
Share on WhatsApp Share on Instagram Share on Telegram