Mufeed -e - sehat dawakhana

Mufeed -e - sehat dawakhana Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Mufeed -e - sehat dawakhana, Medical and health, Malir 15 , bakra piri Road, near qutbia masjid , meeran mall, Karachi.

یورک ایسڈ کی زیادتی بعض مخصوص خوراک اور مشروبات کے زیادہ استعمال سے ہو سکتی ہے۔ یہ خوراک اور چیزیں یہ ہیں۔1. **پروٹین کی...
31/08/2024

یورک ایسڈ کی زیادتی بعض مخصوص خوراک اور مشروبات کے زیادہ استعمال سے ہو سکتی ہے۔ یہ خوراک اور چیزیں یہ ہیں۔

1. **پروٹین کی زیادہ مقدار:** گوشت، خاص طور پر سرخ گوشت اور کھال والے گوشت، یورک ایسڈ کی سطح بڑھا سکتے ہیں۔

2. **سی فوڈ:** جھینگے، مچھلی، اور کھچک والی خوراک میں بھی یورک ایسڈ کی زیادہ مقدار ہوتی ہے۔

3. **پڈینگ:** کیمیکل پر مشتمل پڈینگ اور بیکڈ اشیاء جیسے کہ پیزا اور برگر میں بھی یورک ایسڈ کی مقدار زیادہ ہو سکتی ہے۔

4. **شراب:** خاص طور پر بیئر اور دیگر الکوحل مشروبات یورک ایسڈ کی سطح بڑھا سکتے ہیں۔

5. **شکر اور میٹھے مشروبات:** زیادہ شکر والی اشیاء اور میٹھے مشروبات میں بھی یورک ایسڈ کی سطح بڑھانے والی خصوصیات ہو سکتی ہیں۔

6. **یورک ایسڈ کی حامل خوراک:** کھچک دار کھانے جیسے کہ ہڈیاں، لیموں، اور ٹماٹر میں بھی یورک ایسڈ کی زیادتی ہو سکتی ہے۔

7. **پانی کی کمی:** پانی کی کم مقدار بھی یورک ایسڈ کی سطح کو بڑھا سکتی ہے۔

8. **چاکلیٹ اور کیفین:** چاکلیٹ اور کیفین والے مشروبات بھی یورک ایسڈ کی سطح پر اثر انداز ہو سکتے ہیں۔

9. **مصنوعات میں وٹامن بی12 کی زیادتی:** وٹامن بی12 کے زیادہ استعمال سے بھی یورک ایسڈ کی سطح میں اضافہ ہو سکتا ہے۔

10. **زیادہ نمک:** نمک کی زیادہ مقدار جسم میں پانی کی کمی کا باعث بن سکتی ہے، جو یورک ایسڈ کی زیادتی میں کردار ادا کر سکتی ہے۔

یورک ایسڈ کو کنٹرول کرنے کے لیے، بہتر ہے کہ ان اشیاء کی مقدار کم کی جائے اور متوازن غذا پر توجہ دی جائے، جس میں پھل، سبزیاں، اور کم چکنائی والی پروٹین شامل ہو۔ اگر یورک ایسڈ کی زیادتی کے مسائل ہو رہے ہوں تو ڈاکٹر کی مشاورت ضروری ہے۔

کولیسٹرول اور ہمارا جسم۔ اچھا یا برا۔؟کولیسٹرول ہے کیا۔!کولیسٹرول ایک چربی جیسا مادہ ہے جو ہمارے جسم کے ہر خلیے میں پایا...
30/08/2024

کولیسٹرول اور ہمارا جسم۔ اچھا یا برا۔؟
کولیسٹرول ہے کیا۔!
کولیسٹرول ایک چربی جیسا مادہ ہے جو ہمارے جسم کے ہر خلیے میں پایا جاتا ہے۔ یہ جسم کے لئے ضروری ہے کیونکہ یہ خلیوں کی دیواروں کو مضبوط بناتا ہے، ہارمونز کی تیاری میں مدد کرتا ہے، اور وٹامن ڈی اور بائل ایسڈز کے بننے میں حصہ لیتا ہے، جو خوراک کو ہضم کرنے کے لیے ضروری ہیں۔

کولیسٹرول دو قسم کا ہوتا ہے.
(1).LDL (Low-Density Lipoprotein):** یہ "برا" کولیسٹرول کہلاتا ہے کیونکہ اس کی زیادہ مقدار خون کی شریانوں میں چربی جمع کر سکتی ہے، جس سے دل کی بیماریاں ہو سکتی ہیں۔
(2).HDL (High-Density Lipoprotein):** یہ "اچھا" کولیسٹرول کہلاتا ہے کیونکہ یہ خون کی شریانوں سے اضافی چربی کو ہٹا کر جگر تک پہنچاتا ہے جہاں اسے جسم سے نکال دیا جاتا ہے۔

کولیسٹرول کی مناسب مقدار صحت کے لئے ضروری ہے، لیکن اس کی زیادہ مقدار نقصان دہ ہو سکتی ہے۔ آئیے دیکھتے ہیں کیسے۔۔

کولیسٹرول دماغ کے لئے بہت ضروری ہے اور اس کا سیکھنے اور یادداشت پر اثر ہوتا ہے۔ اگرچہ کولیسٹرول دائریکٹ دماغ تک نہیں پہنچتا، لیکن اس کی مقدار اور جسم میں اس کا میٹابولزم دماغی صحت کو متاثر کر سکتا ہے۔
مرکزی اعصابی نظام میں کولیسٹرول کو تبدیل کرنے سے دماغی کارکردگی میں تبدیلی آ سکتی ہے، لیکن یہ تبدیلیاں اکثر ان حالات میں نظر آتی ہیں جہاں جسم پہلے ہی کسی بیماری یا خرابی کا شکار ہو۔
انسانوں پر کی گئی تحقیق میں بھی مختلف نتائج سامنے آئے ہیں۔ کچھ لوگوں میں کولیسٹرول کم کرنے والی دوائیں یادداشت کو بہتر کرتی ہیں، لیکن ہر کسی کے لئے نہیں۔ الزائمر کی بیماری میں بھی ان دواؤں کے استعمال پر بحث جاری ہے۔
مجموعی طور پر، کولیسٹرول اور دماغی صحت کے تعلق میں بہت سی پیچیدگیاں ہیں، لیکن اس پر تحقیق کرنا بہت ضروری ہے تاکہ ہم سیکھنے اور یادداشت پر کولیسٹرول کے اثرات کو بہتر طریقے سے سمجھ سکیں۔

۔Stress induced gastritis کی علامتیں، وجہ اورحل؟Stress induced gastritis? 👈 آج کے دور عموماً ہر بندے کو کسی وجہ سے سٹریس...
30/08/2024

۔Stress induced gastritis کی علامتیں، وجہ اورحل؟
Stress induced gastritis?
👈 آج کے دور عموماً ہر بندے کو کسی وجہ سے سٹریس یا انزائٹی کا مسلئہ ہو جاتا ہے , چند دنوں کے لیے یہ سب ہونا نارمل سمجھا جاتا ہے،لیکن دائمی سٹریس بہت سے جسمانی اور نفسیاتی مسائل کا سبب بن سکتا ہے، دائمی سٹریس معدے اور پیٹ کے مسائل کے ساتھ ساتھ اور بھی بہت سے مسائل کا سبب یا رسک فیکٹر بن سکتا ہے جیسے کہ موٹاپا ، شوگر کا زیادہ ہونا ، بلڈ پریشر کا زیادہ ہونا ،بے خوابی ، ڈیپریشن ، ایمون سسٹم کو کمزور کرنا اور انفیکشنز کے خطرے کو بڑھانا ، اعصابی کمزوری کا ہونا ،ہڈیوں اور یاداشت کا کمزور ہونا، مردانہ جنسی کمزوری یا نا مردی کا سب بننا وغیرہ وغیرہ
باقی آج کے دور میں سٹریس سے متاثر معدے کا مسلئہ بھی کافی عام ہے ، اور بہت لوگوں کو بدہضمی اور معدے کے مسلئے کی کوئی وجہ بھی نہیں مل رہی ہوتی ، مطلب ایسے مریضوں میں ایچ پیلوری ٹیسٹ اور گیسٹروسکوپی ٹیسٹ نیگیٹو آتے ہیں، اور اس بیماری میں مبتلا مریض مہینوں سالوں ڈاکٹرز کے پیچھے خوار ہوتا ہے، کیونکہ ڈاکٹر کو بھی کوئی معدے کی بیماری نہیں مل پاتی، اور دوسرا مریض بھی ڈاکٹر بدلتے رہتے ہیں۔
باقی سٹریس یا ڈیپریشن سے متاثر معدے کے مسلئے کو non ulcer dyspepsia بھی کہتے ہیں۔

👈۔Stress induced gastritis کی علامتیں
اسکی علامتیں ہر مریض میں کچھ مختلف ہو سکتی ہیں ، کچھ لوگوں کو صرف کسی ٹیشن یا تناؤ کے ٹائم ہی زیادہ علامتیں آتی ہیں تو کسی مریض کو کسی بھی ٹائم معدے کی علامتوں کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔
سٹریس سے متاثر معدے کی عام علاماتِ میں جیسے
1: سینے اور معدے یا پیٹ میں جلن، درد کا ہونا
2:اپھارہ یا گیس کا مسلئہ ہونا،
3: بدہضمی اور بھوک میں کمی کا ہونا
4:کھانا کھانے کے بعد پیٹ پھول جانا
5: زیادہ بھوک کے باوجود تھوڑا کھانا کھا پانا
6: سر درد اور گیس دماغ میں چڑھنا جیسا لگنا
7: قے اور برپنگ کا ہونا، کھٹے ڈکار کا ہونا
8:بے چینی اور کمزوری محسوس کرنا
9:موڈ کا خراب ہونا ،
10: مزید اسے مریضوں کے ساتھ ڈیپریشن انزائٹی کی علامتیں واضح ہو سکتی ہیں جیسے نیند کا مسلئہ ہونا یا گہری نیند کا نہ آنا ، چڑچڑاپن, ،ناامیدی ، مایوسی ، وزن میں کمی ، وہم و گمان کا شکار ہونا،ہیلتھ انزائٹی کا ہونا ,خود کو خطرناک ترین بیماریوں کا شکار سمجھنا ، اور ،ڈر، خوف میں مبتلا رہنا وغیرہ وغیرہ

(دائمی سٹریس یا تناؤ سے آئی بی ایس یا سنگرہنی یا اپھاڑا کا مسلئہ بھی ہو سکتا ہے، اور آئی بی ایس بڑی آنت کو متاثر کرتی ہے، آئی بی ایس کی عام علاماتِ جیسے کھانے کے بعد فوری پاخانہ انا ، پتلے موشن کا ہونا، یا قبض کا ہونا، کبھی قبض تو کبھی موشن کا ہونا، اپھارہ یا پیٹ میں گیس کا بھرنا، پیٹ میں درد اور مروڑ کا ہونا کبھی کچھ دن کے لیے توکبھی مہینوں تک ،تیزابیت، جلن کا ھونا اور اس کی وجہ سے منہ میں چھالے بھی پڑ جاتے ہیں اور جنسی خواہش کی کمی بھی ہو سکتی ہے)

👈 سٹریس کی وجہ یا رسک فیکٹر
اس کی وجہ ہر فرد میں مختلف ہو سکتی ہیں جیسے کہ
1:ماحولیاتی عوامل: جیسے کسی صدمے کا سامنا کرنا ،کوئی حادثہ دیکھنا ، کسی عزیز کا وفات پا جانا، وغیرہ وغیرہ

2:نیند کی خراب عادات کا ہونا اور موباٸل کمپیوٹر، لیپ ٹاپ یا کسی سکرین کا کثرت سے استعمال کرنا

3:کسی جسمانی تکلیف یا درد کا ہونا جیسے جوڑوں یا پٹھوں میں درد کا مسلئہ ہونا ، کمر درد کا مسلئہ ہونا اور عورتوں میں حمل یا ماہواری کے مسائل کا ہونا وغیرہ وغیرہ

4: گھریلوں ،کاروباری یا مالیاتی مسائل کا ہونا

5:جینیاتی رجحان :کچھ لوگ وراثتی طور پر بھی سٹریس کا جلدی شکار ہوتے ہیں ، مطلب چھوٹے سے مسلئے کو بہت بڑا مسلئہ سمجھ کر سٹریس میں مبتلا رہتے ہیں۔
(ہمارے ہاں کافی نوجوان اح**ام ، جریان یا قطروں کا نکلنا کو لے کر بھی سٹریس تنائو کا شکار ہوتے ہیں)

👈 تشخیص و علاج
سٹریس سے متاثر معدے کے مسلئے کی تشخیص ڈاکٹرز کلینیکلی کر تے ہیں، وہ بھی کچھ ضروری ٹیسٹ کروانے کے بعد ، کیونکہ یہی معدے کی علامتیں اور بھی درجنوں بیماریوں میں ہوتی ہیں جیساکہ H pylori infection, اور معدے کا السر یا زخم ،یرقان، ایسڈ ریفلیکس ، گندم سے الرجی والی بیماری وغیرہ وغیرہ
پہلے مریض کو antacid اور PPI میڈیسن دی جاتی ہیں اور اگر کسی مریض کو گیس اور معدے کے کیپسول سے فاہدہ نہ ہو رہا ہو یا زیادہ سٹریس کا مسلئہ ہو تو پھر مریض کو ڈیپریشن کی میڈیسن دی جا سکتی ہے، اور جس کو وہم یا سائیکی کا مسلئہ ہو پھر اس کو اینٹی سائیکوٹک میڈیسن بھی دی جا سکتی ہے، اور سٹریس کو کم یا کنڑول کرنے کے لیے سائیکالوجسٹ سے سیشن بھی لیے جا سکتے ہیں۔ اور اپنے ڈاکٹر کے مشورے پر عمل کرنا چاہیے اور علاج کا دورانیہ پورا کرنا چاہیے۔

👈 معدے کے مسلئے کے لیے پرہیز کا طریقہ
مریض کو ہر اس چیز یا Trigger سے پرہیز کرنا چاہیے جو بدہضمی یا معدے کے مسلئے کا سبب بنتی ہے۔ جیسے، ٹینشن کو کم کرنا چاہیے ، یا سٹریس کا علاج کرنا چاہیے اور غذائی پرہیز جیسے گوبی، آلو، چاول، بین سے بنی چیزیں میدے سے بنی چیزوں، چائے، کولڈ ڈرنکس فاسٹ فوڈ وغیرہ، سے پرہیز کرنا چاہیے۔
باقی کھانا تھوڑا تھوڑا کھانا چاہیے ، چاہے دن میں 3 سے 4 دفعہ کھانا کھا لو ، اور نوالے کو 50، 60 بار چبہ کے کھائیں، رات کو کھانے کے 2 گھنٹے بعد سونا چاہیے ، اور وزن کو لمٹ میں رکھنا چاہیے, اور روزانہ 30 منٹ تک واک ورزش کرنی چاہیے۔

بواسیر۔۔۔Hemorrhoids / Piles...بڑی آنت کے آخری حصے یعنی مقعد (a**s) کے اندر خون کی چھوٹی چھوٹی نالیاں ہوتی ہیں۔ یہ نال...
30/08/2024

بواسیر۔۔۔
Hemorrhoids / Piles...
بڑی آنت کے آخری حصے یعنی مقعد (a**s) کے اندر خون کی چھوٹی چھوٹی نالیاں ہوتی ہیں۔ یہ نالیاں اردگرد کے پٹھوں اور خلیوں کو پاخانے کے دباؤ کی وجہ سے پہنچنے والے نقصان سے محفوظ رکھتی ہیں۔ ان نالیوں کو ریشوں نے گھیرا ہوتا ہے جو ڈھیلے پڑ جائیں تو نالیاں پھول جاتی ہیں اور ان کی اوپری جلد پتلی ہو جاتی ہے۔ سائز بڑھنے اور پھولنے کی وجہ سے انہیں بواسیر (piles) کہتے ہیں۔

بواسیر کی وجوہات...
Causes Of Hemorrhoids...
یہ مسئلہ مردوں اور خواتین دونوں میں پایا جاتا ہے تاہم مردوں میں اس کی شرح نسبتاً زیادہ ہے۔ مرد حضرات میں یہ مسئلہ 25 سے 40 سال کی عمر میں جبکہ خواتین میں بالعموم حمل کے دوران ظاہر ہوتا ہے۔ اس کی وجوہات یہ ہیں:

٭ موروثیت

٭ موٹاپا

٭ بہت زیادہ دیر کھڑے رہنا

٭ بھاری کام کرنا

٭ سگریٹ نوشی

٭ کیفین کے حامل مشروبات کا زیادہ استعمال

٭ پروسٹیٹ کےمسائل

٭ دائمی قبض یا کوئی ایسی بیماری جس سے بڑی آنت پر دباؤ پڑے

مرض کی علامات...
Signs and Symptoms...
بواسیر کے چار درجا ت ہوتے ہیں اور علامات کا انحصار بھی انہی درجوں پر ہوتا ہے۔ مرض کے آغاز میں پاخانے میں خون آتا ہے، موہکے باہر آتے ہیں مگر خود ہی اندر چلے جاتے ہیں اور اس جگہ خارش اور سوجن ہوتی ہے۔ آخری درجے میں یہ باہر ہی رہتے ہیں جس کے نتیجے میں غیر معمولی درد ہو سکتا ہے اور سرجری کی ضرورت پڑ جاتی ہے۔

تشخیص اور علاج.....
Diagnosis and Treatment....
اس کی تشخیص کے لیے سب سے پہلے مریض کی ہسٹری لی جاتی ہے۔ اس کے بعد پھر پروکٹوسکوپی (proctoscopy) کے ذریعے بڑے پیشاب کی نالی کا معائنہ کیا جاتا ہے۔

بعض مریض سرجری کے ڈر سے ڈاکٹر کے پاس ہی نہیں جاتے حالانکہ ہر بواسیر کا علاج آپریشن نہیں ہے۔ ابتدائی مرحلے میں 60 سے 70 فی صد افراد میں یہ ادویات، انجیکشن یا ربر بینڈ سے ہی ٹھیک ہو جاتی ہے۔ ربر بینڈ سے خون کا بہاؤ کم ہوتا ہے اور بواسیر سکڑ کر گر جاتی ہے۔ آخری درجے میں میں سرجری کی ضرورت پیش آتی ہے۔

بچاؤ کی تدابیر...
Precautions....
٭ متوازن غذا ء کھائیں جس میں پھل، سبزیاں، دالیں اور گوشت شامل ہوں۔

٭ آٹا چوکر سمیت استعمال کریں۔ اس کے علاوہ برآن بریڈ، براؤن چاول اور ایسے پھل اور سبزیاں کھائیں جن سے فائبر حاصل ہو سکے۔ مثلاً سیب، کیلا، گرما، کینو اور مسمی وغیرہ۔

٭ جسم میں پانی کی کمی نہ ہونے دیں۔

٭ بازار کے کھانے، چٹ پٹی اور مصالحہ دار اشیاء، میدے سے بنی چیزیں، پیزا اور برگر وغیرہ کم کھائیں۔

٭ دائمی قبض کا علاج کروائیں۔ اس سے بچاؤ کے لیے زیادہ پانی، سبزیوں اور سلاد کا استعمال کریں۔

٭ کھانے اور سونے کے درمیان ایک گھنٹے کا وقفہ لازماً رکھیں۔ کھانا کھا کر فوراً لیٹنے سے گریز کریں۔

٭ رفع حاجت کے بعد پانی استعمال کریں اور مقعد کو نم ٹشو سے صاف کر لیں تاکہ انفیکشن نہ ہو۔

٭ اگر درد ہو تو اسے کم کرنے کے لیے 15 منٹ نیم گرم پانی میں بیٹھیں۔
Hakeem Ghulam Sarwar Memon

03/04/2024
03/01/2024

Address

Malir 15 , Bakra Piri Road, Near Qutbia Masjid , Meeran Mall
Karachi
75050

Opening Hours

Monday 10:00 - 13:00
17:00 - 21:00
Tuesday 10:00 - 13:00
17:00 - 21:00
Wednesday 09:00 - 17:00
17:00 - 21:00
Thursday 09:00 - 17:00
17:00 - 21:00
Friday 17:00 - 21:00
Saturday 09:00 - 17:00
17:00 - 21:00

Telephone

+923002948470

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Mufeed -e - sehat dawakhana posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Practice

Send a message to Mufeed -e - sehat dawakhana:

Share