فواد دواخانہ

فواد دواخانہ Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from فواد دواخانہ, Medical and health, Fawad dawakana QUAIDABAD, Karachi.

15/01/2024

میڈیسن کے لیے ڈاکٹر صاحب سے ڈائریکٹ رابطہ کریں بس اس لنک پر کلک کریں

https://wa.me/923304633425

15/01/2024

Treatment of kidney stones Without any operation
Dr Muslim from Karachi
Contact: 03304633425

مفرح قلب و جگر، تسکین جاں "پان و گلقند کا شربت گرمیوں اور رمضان المبارک کا خاص الخاص بِسْمِ اللَّه الرَّحْمَن الرَّحِيم ...
15/05/2019

مفرح قلب و جگر، تسکین جاں "پان و گلقند کا شربت گرمیوں اور رمضان المبارک کا خاص الخاص
بِسْمِ اللَّه الرَّحْمَن الرَّحِيم ۔ الْحَمْدُ لِلَّهِ رَبِّ الْعَالَمِين ۔
اَللّٰھُمَّ صَلِّ عَلٰی سَیِّدِنَا مُحَمَّدٍ بِقَدَرِ حُسْنِہِ وَجَمَالِہِ وَکَمَالِہ ۔

اجزاء بمطابق

1- پان کے پتے سات عدد
2- گلقند پانچ کھانے کے چمچ
3- تخم بالنگو / ملنگا آدھا کھانے کا چمچ ایک گلاس پانی میں بھگو دیجئے
4- دودھ چار کپ / ایک لیٹر یخ ٹھنڈا
5- گلاب کا شربت یا عرق ایک کھانے کا چمچ اگر دستیاب ہو تو
6- ڈرائی فروٹ باریک کوٹا ہوا دو کھانے کے چمچ (بادام،پستہ، کاجو، انجیر)

ترکیب / specification:-

پان کے پتوں کو دھو کر بلینڈر میں تھوڑے سے پانی کے ساتھ خوب اچھی طرح بلینڈ کر لیجئے- سل بٹے یا کونڈی ڈنڈے سے بھی پیس سکتے ہیں- اب ایک برتن میں دودھ ڈال کر اس میں بلینڈ کئے ہوئے پان کے پتے ڈال کر اچھی طرح مکس کر لیجئے پھر گلقند اور گلاب کا شربت یا عرق ڈالیں اور تخم بالنگو / ملنگا پانی سے نکال کر وہ بھی ڈال دیجئے اور ڈرائی فروٹ بھی ڈال کر خوب اچھی طرح مکس کر لیجئے۔ مزید ٹھنڈا کرنا ہو تو فریج میں رکھ دیجئے یا کوٹی ہوئی برف ڈال کر مکس کر لیجئے- انتہائی عمدہ مفرح قلب و جگر و تسکین جاں شربت تیار ہے-

دوسرا طریقہ:-

اس میں ذائقہ تھوڑا مختلف ہو گا- پان کے پتوں کو بلینڈ کرنے کے بعد بلینڈر میں دودھ، گلقند، تخم بالنگو / ملنگا (پانی سے نکال کر)، گلاب کا شربت یا عرق، ڈرائی فروٹ اور کوٹی ہوئی برف ڈال کر خوب اچھی طرح بلینڈ کیجئے اور مزیدار، مفرح قلب و جگر و تسکین جاں پان و گلقند کا شربت افطار میں پیش کیجئے-

جزاک اللہ، سلامت رہیں، شاد و آباد رہیں آمین ثم آمین یا رب العالمین۔

اللہ کریم آپ اور آپ کے پیاروں کو صحت و تندرستی کے ساتھ خوشیوں اور خوشحالی والی کامیاب و بابرکت زندگی عطاء فرمائے اور ہر شر سے محفوظ رکھے آمین ثم آمین یا رب العالمین۔

میرا نام عرفان حیدر بٹ ہے- میرا نام لے کر میرے، میرے والدین، اساتذہ، بیوی بچوں، بہن بھائیوں، محسنین کرام اور سب مسلمانوں کے لئے دعا ضرور کیا کریں۔ جزاک اللہ۔

گھر پر جب بھی کچھ کھانے کو بنائیں تو کسی مستحق / سفید پوش / عیال دار / بیوہ / یتیم کے گھر بھیج کر اللہ کریم کی نعمتوں کا عملی شکر بھی ادا کیجئے- اللہ کریم ہم سب کو اپنی رحمتوں اور نعمتوں سے نوازے آمین ثم آمین یا رب العالمین۔

اللہ کریم سب بیٹیوں کو بہترین نصیب عطاء فرمائے اور خیر و عافیت کے ساتھ خوشیوں اور خوشحالی والی کامیاب و بابرکت زندگی عطاء فرمائے اور ہر شر سے محفوظ رکھے آمین ثم آمین یا رب العالمین-

اللہ کریم ہم سب کو ہدایت عطاء فرمائے، صحت و ایمان کی سلامتی کے ساتھ خوشیوں اور خوشحالی والی کامیاب و بابرکت زندگی عطاء فرمائے اور سب بیماروں کو صحت کاملہ عطاء فرمائے، سب بیٹیوں اور بیٹوں کے نصیب اچھے فرمائے، اور خیر و عافیت و سلامتی سے رکھے آمین ثم آمین یا رب العالمین۔

میرے لئے بھی خصوصی دعاوں کی درخواست یے اللہ کریم ہم سب کو اپنی رحمت کے صدقے صحت و سکون کے ساتھ خوشیوں اور خوشحالی والی بابرکت و کامیاب زندگی عطاء فرمائے آمین ثم یا رب العالمین-

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
تصویر بشکریہ گوگل
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
پلیز اس میسج کو زیادہ سے زیادہ شئیر کیجئے۔جزاك الله خيراً کثیراً في الدارین۔

13/05/2019
خون کی کمی دور کرنے کا سب سے آسان نسخہتھوڑی سی کشمش لیں اور اسے ہمارے بتائے طریقے سے استعمال کرلیں اور پھر گالوں کی لال...
12/05/2019

خون کی کمی دور کرنے کا سب سے آسان نسخہ

تھوڑی سی کشمش لیں اور اسے ہمارے بتائے طریقے سے استعمال کرلیں اور پھر گالوں کی لالی چیک کریں۔ کشمش کو تو آپ نے دیکھا ہی ہوگا جو کہ انگور خشک کرکے بنائی جاتی ہے اور اس کی رنگت گولڈن ، سبزیا سیاہ ہو سکتی ہے۔ یہ مزیدار میوہ عام استعمال کیا جاتا ہے مگر کیا آپ کو معلوم ہے کہ اگر اس کا روز استعمال کیا جائے تو آپ کیا فائدہ حاصل کرسکتے ہیں ؟ اگر نہیں تو ضرور جان لیں۔

قبض سے نجات۔۔۔۔۔۔۔
فائبر سے بھرپور ہونے کے ساتھ ساتھ کشمش میں ٹارٹارک ایسڈ بھی شامل ہوتا ہے جو ہلکے جلاب جیسا اثر دکھاتا ہے۔ ایک تحقیق کے مطابق آدھا اونس کشمش روزانہ کا استعمال کرنے والے افراد کا نظام ہاضمہ دوگنا تیزی سے کام کرتا ہے۔

خون کی کمی دور کرے۔۔۔۔۔
کشمش آئرن سے بھرپور میوہ ہے ، جو خون کی کمی دور کرنے کے لیے اہم ترین جز ہے ، کشمش کو آسانی سے دلیہ ، دہی یا کسی بھی میٹھی چیز میں شامل کرکے کھایا جاسکتا ہے بلکہ ویسے کھانا بھی منہ کا ذائقہ ہی بہتر کرتا ہے۔ تاہم ذیابیطس کے شکار افراد کویہ میوہ زیادہ کھانے سے گریز کرنا چاہئے یا ڈاکٹر کے مشورے سے ہی استعمال کریں۔

بخار سے تحفظ دے۔۔۔۔
کشمش میں موجود اینٹی آکسیڈنٹس وائرل اور بیکٹیریا سے ہونے والے انفیکشن کے نتیجے میں بخارکے عارضے کا علاج بھی فراہم کرتے ہیں۔

معدے کی تیزابیت ختم کرے۔۔۔
کشمش میں پوٹاشیم اور میگنیشیم ہوتا ہے جو کہ معدے کی تیزابیت میں کمی لاتے ہیں ، معدے میں تیزابیت کی شدت بڑھنے سے جلدی امراض ، جوڑوں کے امراض ، بالوں کے گرنا، امراض قلب اور کینسر تک کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔

آنکھوں کی صحت بہتر کرے۔۔۔۔۔۔۔

کشمش میں موجود اجزائ: آنکھوں کو مضر فری ریڈیکلز سے ہونے والے نقصان سے تحفظ دیتے ہیں جبکہ عمر بڑھنے کے ساتھ پٹھوں کی کمزوری ، موتیا اور بینائی کی کمزوری سے تحفظ ملتا ہے۔ اس میوے میں موجود بیٹاکیروٹین ، وٹامن اے اور کیروٹین بھی بینائی کو بہتر بنانے میں مدددیتے ہیں۔

جسمانی توانائی بڑھائے۔۔۔۔۔۔۔
کاربوہائیڈریٹس اور قدرتی چینی کی بدولت یہ میوہ جسمانی توانائی کے لیے بھی اچھا ذریعہ ہے ، کشمش کا استعمال وٹامنز ، پروٹین اور دیگر غذائی اجزاء کو جسم میں موثر طریقے سے جذب ہونے میں بھی مدددیتا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ باڈی بلڈرز اور ایتھلیٹس کشمش کا استعمال عام کرتے ہیں۔

بے خوابی سے نجات دلائے ۔۔۔۔۔۔۔
میوے میں موجود آئرن بے خوابی یا نیند نہ آنے کے عارضے سے نجات دلانے میں مدددیتا ہے جبکہ نیند کا معیار بھی بہتر ہوتا ہے۔

بلڈ پریشر ۔۔۔۔۔۔۔
آئرن، پوٹاشیم ، بی وٹامنز اور اینٹی آکسیڈنٹس بلڈ پریشر کو معمول پر رکھنے میں مدددیتے ہیں ، خاص طور پر پوٹاشیم خون کی شریانوں کے تناؤ کو کم کرتا ہے اور بلڈپریشر کو قدرتی طور پر کم کرتا ہے۔ اسی طرح قدرتی فائبر شریانوں کی اکڑن کو کم کرتا ہے جس سے بھی بلڈپریشر کی سطح میں کمی آتی ہے۔

ہڈیوں کو مضبوط بنائے۔۔۔۔۔
میوے میں موجود کیلشیم ہڈیوں کی صحت کے لیے فائد ہ مند ہے جو ہڈیوں کی مضبوطی برقرار رکھنے میں مدددیتا ہے۔ گردوں کی پتھری کا خطرہ کم کرے : پوٹاشیم سے بھرپور ہونے کی وجہ سے ان کا استعمال معمول بنانا گردوں میں پتھری کا خطرہ کم کرتا ہے۔مفت مشورہ۔۔تمام بیماریوں کے علاج کیلئے ہمارا یہ پیج لائک اور وزٹ کریں ۔۔مزیدتفصیلات کے لئے موبائل پر کال یا واٹسیپ پر میسج کرے۔۔
03304633425 watsup kary plz

Address

Fawad Dawakana QUAIDABAD
Karachi
75120

Telephone

+923304633425

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when فواد دواخانہ posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share

Share on Facebook Share on Twitter Share on LinkedIn
Share on Pinterest Share on Reddit Share via Email
Share on WhatsApp Share on Instagram Share on Telegram