
22/07/2024
مورخہ ۲۰ جولائی بروز ہفتہ سنہء ۲۰۲۴ کو شام ۵ بجے شام شیخ ذید اسلامک ریسرچ سینٹر متصل جامعہ کراچی میں قائد اعظم رائٹرز گلڈ کے زیر اہتمام ایک عظیم ا لشان تقریب منعقد کی گئی۔ اس تقریب کے روح رواں محترم جناب جلیس سلاسل صاحب تھے جو قائد اعظم رائٹرز گلڈ کے صدر بھی ہیں - اس تنضیم کا مقصد قلم کاروں کی حوصلہ افزائی کرنا ہے جو مختلف موضوعات پر اردو اور انگریزی میں کتابیں تحریر کر کے شائع کراتے ہیں تا کہ تعلیم کے شعبہ میں اپنا حصہ ڈال سکیں۔ جلیس سلاسل صاحب نے اپنے رفقاء کے ساتھ ایسا پروگرام ترتیب دیا کہ گزشتہ تین سالوں لکھی جانے والی ۵۰۰ کتابیں جمع کی اور ایک انتہائی قابل پینل کے زریعے ۵۰ بہترین کتابوں کا انتخاب کرایا اور ان کے مصنفین کو قلم کار ایوارڈ سے نوازا۔ اس سلسلے کی ایک تقریب تین سال پہلے منعقد کی جا چکی ہے۔ زیر نظر تصاویر اس سلسلے کی دوسری تقریب کی ہیں۔ اس تقریب کی صدارت لفٹیننٹ جنرل ریٹائرذ جناب معین حیدر صاحب نے کی جو سابق گورنر سندھ اور وفاقی وزیر داخلہ رہ چکے ہیں جبکہ ڈاکٹر علامہ محمد مسعود صاحب جو اسلامک مشن کے سربراہ ہیں اور امریکہ سے تشریف لائے ہیں آپ اس تقریب کے مہمان خصوصی تھے۔ اس تقریب میں مجھ سمیت ۵۵ قلم کاروں کو ایواڈ سے نوازہ کیا۔ میں محترم جناب جلیس سلاسل صاحب اور ان کے رفقاء کا تہہ دل سے مشکور و ممنون ہوں۔