Al-Nisa Charity Medical Center & Maternity Home

Al-Nisa Charity Medical Center & Maternity Home For Appointment & Query, Please Contact
MR MINHAJ ALI MIRZA

غور طلب تشویش :::ایک تو کھارا پانی سے جلدی امراض پھیلنے کا خطرہ ۔میٹھا پانی بھی اتنی گندگی والا جیسے گٹر سے ڈائریکٹ آرھا...
17/06/2019

غور طلب تشویش :::

ایک تو کھارا پانی سے جلدی امراض پھیلنے کا خطرہ ۔
میٹھا پانی بھی اتنی گندگی والا جیسے گٹر سے ڈائریکٹ آرھا ھو ، اس قدر گندگی ملے پانی سے ٹائیفائڈ ، گردن توڑ بخار ، ناک کان آنکھ حلق کے شدید انفیکشن ، ھیپاٹائٹس اور معدہ کی سوزش اور خصوصاً پیشاب کے امراض کے مریضوں کی تعداد میں اضافہ دیکھا گیا ھے ۔
پانی کے مسئلے پہ سیاست کرنے والے اللہ و رسول کا خوف کھائیں۔ عوام میں دفاعی امراض پھیل رھے ھیں۔ جسے میڈیکلی اسطلہ میں resistance کھا جاتا ھے۔ مطلب یہ کہ عام سے مرض پہ دوائی اثر انداز نہیں ھو پا رھی جس سے جراثیم اپنا دفاع مضبوط کرلیتا ھے اور مجبوراً ڈاکٹر کو دوائی کی مقدار بڑھانی پڑتی ھے جس سے مریض پہ بھی اضافی خرچے کا بوجھ بڑھ جاتا ھے ، نئی حکومت نے دوائی کی قیمتوں میں اضافے سے ایک نیا مسئلہ کھڑا کر ھی دیا ھے۔

Resistance کے باعث علاج کی مدت میں بھی اضافہ ھوجاتا ھے جس پہ مریض ڈاکٹر پہ ھی چیختا چلاتا ھے کہ اتنے دن سے مرض ٹھیک نہیں ھو رھا۔
اب جب کہ نا چاہتے ہوئے بھی گٹر کی گندگی والا پانی وضو کرنے نھانے دھونے میں استعمال کرنا پڑتا ھے جس سے مختلف بیماریاں اپنا زور پکڑتی جا رھی ھیں۔ براہ کرم پانی جیسی بنیادی ضروریات پہ سیاست سے گریز کریں ۔ اس بنیادی ضروری مسئلے پہ فوری توجہ دی جائے۔

پبلک سروس میسج۔
النساء میڈیکل سینٹر
ڈاکٹر شاہ خالد مشھدی

follow me on Instagram:


+92 300 2960252
sms call WhatsApp

💚💚💚

شوگر سنٹر سروسز ھسپتال لاھور کے مطابق پاکستان میں شوگر کے مریضوں کی تعداد 70 لاکھ سے زائد ہے تاہم اگر اس سے بچاؤ کے لیے ...
18/05/2019

شوگر سنٹر سروسز ھسپتال لاھور کے مطابق پاکستان میں شوگر کے مریضوں کی تعداد 70 لاکھ سے زائد ہے تاہم اگر اس سے بچاؤ کے لیے عوام میں شعور بیدار نہ کیا گیا اور موثر اقدام نہ کیے گئے تو 2040 میں شوگرکے مویضوں کی تعداد ایک کروڑ 40 لاکھ سے تجاوز کر جائے گی اور پاکستان شوگر کے مرض کے حوالے سے دنیا میں ساتویں سے چوتھے نمبر پر آجائے گا۔
٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭
شوگر ۔۔۔۔ DIABETES
------------------------------
یاد رکھیے شوگر کوئی بیماری نہیں آپ کا لائف اسٹائل ہے اسے تبدیل کیجئےاور شوگر کے مریض ہونے سے بچئے۔

• کھانا زندہ رہنے کے لیئے کھائیں یعنی کم کھائیں۔
• رات کا کھانا سونے سے ڈھائی گھنٹے پہلے کھائیں۔
• ورزش کو معمول بنائیے ۔۔۔ صبح میں چہل قدمی کیجئے۔
• بہت ہی کم فاصلے کے لیے بجائے موٹر سائیکل کے پیدل چلنے کی عادت ڈالئے ۔
• میٹھے کا استعمال کم کیجیے ( کوشش کریں کہ قدرتی میٹھا استعمال کریں جیسے شہد ، کھجور ، دیگر فروٹس) ۔
• ہر موسمی پھل ضرور کھائیں
• چینی زہر ہے ، ہوسکے تو '' گڑ اور شکر '' استعمال کریں اس میں کیمیکل نہ ہونے کے برابر ہوتے ہیں۔
• تیس سال کی عمر کے بعد چینی کی جگہ مصنوعی میٹھا '' کینڈرل یا میڈیکم سویٹنر '' استعال کریں وہ بھی کم اسکے اپنے سائیڈ افیکٹ ہیں۔
• سبزی سلاد کا استعمال زیادہ کیجئے۔
• کولڈ ڈرنک سے مکمل پرہیز کریں۔
• تلی ہوئی چیزیں بجائے پیٹ بھرنے کے ، صرف ذائقے کے لئے استعمال کریں۔
• چکنائی سے پاک دودھ اور دہی استعمال کریں۔
• بناسپتی گھی اور کوکنگ آئل کو مکمل چھوڑ کر دیسی گھی یا سرسوں کا تیل یا زیتون کا تیل استعمال کریں شوگر کے علاوہ ہائی بلڈ پریشر . فالج. ہارٹ اٹیک. یورک ایسڈ. نزلہ زکام کھانسی بلغم کا گلے میں گرنا. ختم کرتا ہے اور قوت مدافعت کو مضبوط کرتا ہے ۔
• آٹھ سے دس گلاس پانی پینا پورے دن میں معمول بنالیجئے۔
• بہترین زندگی کے لیے سادگی اپنائیے
----------------------------------------
نوٹ : شوگر کے مریضوں کو ٹانگوں کی جلد خشک و کھردری ھونے کہ سبب خارش ھوتی ھے جسے بے دھیانی یا نیند میں زور سے کھجا دینے سے زخم بننے کا اندیشہ رھتا ھے ۔
----------------------------------------
شوگر کے مریضوں کی خشک جلد کے لئے ملیشیاء سے خصوصی امپورٹڈ اولیویرا سکن لوشن جنت کلینک پہ دستیاب ھے ۔

ٹائیفائڈ کا خطرناک جرثومہ جسے "سپر بَگ" کہا جا رہا ہے، تشویش ناک تیزی سے پھیل رہا ہے. سپر بَگ اس جرثومے کو کہتے ہیں جس پ...
18/02/2019

ٹائیفائڈ کا خطرناک جرثومہ جسے "سپر بَگ" کہا جا رہا ہے، تشویش ناک تیزی سے پھیل رہا ہے. سپر بَگ اس جرثومے کو کہتے ہیں جس پر متعدد اینٹی بائیوٹکس اثر نہ کریں.
ٹائیفائڈ مہلک بیماری ہے. علاج سے بہتر پرہیز اور احتیاطی تدابیر ہیں.

کرنے کے کام:

• ٹائیفائڈ کی ویکسین 2 سال سے بڑی عمر کے ہر فرد کو لگوائیں

• بازار سے ہرگز کوئی ایسی شے نہ کھائیں جو مکمل طور پر پکی ہوئی نہ ہو، مثلاً فروٹ چاٹ، چھلے ہوئے پھل، دہی بڑے، سلاد وغیرہ

• پانی ہمیشہ ابلا ہوا یا مستند کمپنی کا استعمال کریں. محلوں میں لگے فلٹرز قابل اعتماد نہیں. سب سے بہتر حل یہ ہے کہ اپنے گھروں میں "آر او" فلٹرز لگوائیں. شروع میں تقریباً 15 ہزار کا خرچہ ہے لیکن بعد کا لمبا سکون. سپر بگ کے علاج پر اس سے بھی زیادہ خرچہ آتا ہے

• کھانے سے پہلے اور بیت الخلاء کے استعمال کے بعد اچھی طرح ہاتھ دھوئیں

• پیپر کرنسی کی ایک نحوست جراثیم کا پھیلاؤ بھی ہے. لہٰذا نوٹ گننے کے بعد بھی ہاتھوں کو اچھی طرح دھوئیں

• ریسٹورنٹس میں کھاتے وقت برتن اور کٹلری کی صفائی کے بارے میں اطمینان کر لیں.

اللہ ہمیں اپنی حفظ و امان میں رکھے... آمین

النساء میڈیکل سینٹر ، نزد بیسٹ چلڈرن اسکول ، نیو کمہار واڑہ ، ھری مسجد ۔

Location address :

https://maps.google.com/?q=24.875366,67.002888

25/01/2019

Address

Al-Nisa Charity Medical Center & Maternity Home , Near Best Children School , Hari Masjid , New Kumharawara , Liyari
Karachi
75660

Opening Hours

Monday 11:00 - 01:00
Tuesday 11:00 - 01:00
Wednesday 11:00 - 01:00
Thursday 11:00 - 01:00
Friday 11:00 - 01:00
Saturday 11:00 - 01:00
Sunday 17:00 - 01:00

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Al-Nisa Charity Medical Center & Maternity Home posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share

Share on Facebook Share on Twitter Share on LinkedIn
Share on Pinterest Share on Reddit Share via Email
Share on WhatsApp Share on Instagram Share on Telegram