Ajmeri Herbal Medicine

Ajmeri Herbal Medicine Berries: Tempting red strawberries or indigo coloured blueberries or just any berries for that matter.

14/07/2025

۔
چولائی ساگ:- قدرتی شفا، غذائیت اور جدید سائنس کی* تائید

چولائی ساگ، جسے سائنسی زبان میں Amaranthus viridis اور انگریزی میں Green Amaranth کہا جاتا ہے، ایک مشہور سبزی ہے جو ایشیاء، افریقہ، اور لاطینی امریکہ میں قدرتی طور پر اُگتی ہے۔ یہ صرف ایک دیسی سبزی نہیں بلکہ سائنسی طور پر ثابت شدہ غذائیت سے بھرپور دوا بھی ہے، جسے ماہرینِ صحت نے “Superfood” قرار دیا ہے۔ اس ساگ کی سب سے خاص بات یہ ہے کہ یہ قدرتی طور پر اُگتا ہے، سستا ہے، اور غذائیت سے بھرپور ہے۔

چولائی میں وٹامن A، C، K، فولک ایسڈ، وٹامن B6، کیلشیم، آئرن، میگنیشیم، پوٹاشیئم، فائبر، اینٹی آکسیڈنٹس (جیسے بیٹا کیروٹین اور لیوٹین)، اور پلانٹ پروٹین وافر مقدار میں موجود ہوتے ہیں۔ ان اجزاء کی موجودگی اسے نہ صرف جسمانی طاقت کا خزانہ بناتی ہے بلکہ کئی بیماریوں کے خلاف ایک قدرتی ڈھال بھی بناتی ہے۔

جدید تحقیق کے مطابق چولائی آئرن کا قدرتی اور محفوظ ذریعہ ہے، جو خون کی کمی (Anemia) کے مریضوں کے لیے انتہائی فائدہ مند ہے۔ ایک مطالعہ جو Journal of Food Science and Technology (2018) میں شائع ہوا، اس میں بتایا گیا کہ چولائی کے پتوں کا استعمال خون میں ہیموگلوبن کی سطح کو بہتر کرتا ہے۔

اس کے علاوہ چولائی ہڈیوں کو مضبوط بنانے میں بھی کلیدی کردار ادا کرتی ہے کیونکہ اس میں کیلشیم اور وٹامن K وافر ہوتے ہیں، جو ہڈیوں کی کثافت بڑھاتے ہیں اور آسٹیوپوروسز سے بچاؤ کرتے ہیں۔ یہ بات Nutrients Journal (2020) میں شائع تحقیق سے بھی ثابت ہوتی ہے کہ سبز پتوں والی سبزیاں، خصوصاً چولائی، ہڈیوں کی صحت کے لیے نہایت مؤثر ہیں۔

بینائی کے لیے بھی چولائی انتہائی فائدہ مند ہے۔ اس میں β-Carotene موجود ہوتا ہے، جو وٹامن A میں تبدیل ہو کر آنکھوں کی روشنی بڑھاتا ہے اور رات کے اندھے پن سے بچاتا ہے۔ British Journal of Ophthalmology (2019) کی تحقیق کے مطابق بیٹا کیروٹین کا مستقل استعمال آنکھوں کی بینائی کو بہتر بناتا ہے۔

چولائی کا استعمال ذیابیطس کے مریضوں کے لیے بھی فائدہ مند ہے کیونکہ اس میں گلیسیمک انڈیکس کم ہے اور فائبر زیادہ، جو بلڈ شوگر کو قابو میں رکھتا ہے۔ Journal of Diabetes Research (2021) میں اس پر تحقیق شائع ہوئی جس میں چولائی کو بلڈ گلوکوز کنٹرول کے لیے موزوں قرار دیا گیا۔

مزید یہ کہ چولائی کے اینٹی آکسیڈنٹس جیسے flavonoids اور phenolic compounds جسم میں موجود سوزش کو کم کرتے ہیں اور قوت مدافعت بڑھاتے ہیں۔ Phytotherapy Research (2019) کے مطابق یہ مرکبات جسمانی سوزش، گٹھیا، جلدی امراض اور دیگر التہابات میں مؤثر کردار ادا کرتے ہیں۔

چولائی کا ایک اور حیرت انگیز فائدہ یہ ہے کہ یہ قدرتی پیشاب آور (Diuretic) سبزی ہے، جو گردوں کو صاف کرنے، جسم سے فاسد مادوں کے اخراج، اور پیشاب کی نالی کے انفیکشنز سے بچانے میں مدد دیتی ہے۔ اس کا پتوں کا رس یورینری انفیکشن، فیٹی لیور اور ہیپاٹائٹس کے مریضوں کے لیے مفید پایا گیا ہے۔ اس بارے میں تحقیق Journal of Ethnopharmacology (2015) میں شائع ہوئی ہے۔

ماہرانِ نیچروپیتھی اور مشہور مصنف ڈاکٹر مائیکل گریگر (Dr. Michael Greger) نے اپنی مشہور کتاب "How Not to Die" میں چولائی ساگ کو غذائیت سے بھرپور سبزی قرار دیا ہے۔ وہ لکھتے ہیں کہ سبز پتوں والی سبزیاں جیسے چولائی دل، جگر، آنکھوں، اور دماغی صحت کے لیے شاندار کردار ادا کرتی ہیں اور ان کا روزانہ استعمال عمر کو بڑھاتا ہے۔

امریکی ادارہ USDA (United States Department of Agriculture) اور NIH (National Institutes of Health) نے بھی اپنی غذائی گائیڈ لائنز میں چولائی کو "Nutrient-Dense Leafy Green Vegetable" قرار دیا ہے۔

چولائی کا استعمال نہایت آسان ہے۔ اس کا ساگ دال یا آلو کے ساتھ پکایا جا سکتا ہے۔ پتوں کا تازہ رس یا پیسٹ جلدی امراض میں جلد پر لگایا جا سکتا ہے۔ اس کے بیج بھی کارآمد ہیں اور انہیں خشک کر کے استعمال کیا جا سکتا ہے۔ البتہ گردے کی پتھری کے مریضوں کو احتیاط برتنی چاہیے کیونکہ اس میں آکزیلیٹس (Oxalates) موجود ہوتے ہیں۔

یہ مضمون حکیم سبحان اللہ (انچارج شعبہ ادویہ سازی، مومن خان دواخانہ اسلام آباد) کی زیر نگرانی جدید سائنسی، طبی اور غذائی حوالہ جات کے مطابق تیار کیا گیا ہے تاکہ قارئین کو ایک مکمل، معلوماتی اور مستند تحریر مہیا کی جا سکے۔

🔬 مستند سائنسی حوالہ جات:

1. USDA Nutrient Database – Amaranthus viridis nutritional profile

2. Journal of Food Science and Technology, 2018 – Iron content and anemia study

3. Nutrients Journal, 2020 – Bone health and leafy greens

4. British Journal of Ophthalmology, 2019 – β-Carotene and eye health

5. Journal of Diabetes Research, 2021 – Glycemic response to green amaranth

6. Phytotherapy Research, 2019 – Anti-inflammatory phytochemicals

7. Journal of Ethnopharmacology, 2015 – Liver protection and diuretic properties

8. Dr. Michael Greger, "How Not to Die" – Superfoods including green amaranth

9. NIH & USDA Guidelines – Nutrient-dense leafy green classification
حڪيم شاه محمد شيخ
اجمیری حربل کینسر دواخانه اینڈ رسرچ سینٹر
03008981241 & 03357209184

12/07/2025

صحرائی جن سنگ ، پٹ کنوار ، پھاپھوری سرائیکی میں ہرن کھاج
، Desert Ginseng ، Cistanche Tubulosa

اردو : صحرائی جن سنگ ، پٹ کنوار ،

پنجابی : بھوئیں پھوڑ ،

ھندی : بھوئی نالا ،

سندھی : پٹ کنوار ،

گجراتی : لونکی کامولا ،

سرائیکی : پھاپھوری ,

عربی : دھنون ،

لاطینی : Cistanche Tubulosa ،

انگریزی : Desert Ginseng ، Desert Hyacinth ،

خاندان : Orobanchaceae Holoparasitic ،

شناخت :
قدرت کی رعنائیاں جگہ جگہ بکھری نظر آتی ہیں زیر نظر تصویر میں بھی آپ کو قدرت کی کاریگری نظر آ رہی ہے یہ جڑی بوٹی کمال اثر جڑی بوٹیوں میں شامل ہے اس پر کافی عرصہ سے میں تحقیق کر رہا ہوں میرے ویر رانا افتخار صاحب کے تعاون سے اس بوٹی کا حصول ممکن ہوا ویسے تو بھکھر لیہ تھر اور دریا سندھ کے ڈیلٹا میں یہ جا بجا دیکھنے کو ملتی ہے لیکن پنجاب میں ہر جگہ نظر نہیں آتی اس لیے شیخوپورہ سے ایک پیارے دوست کی معاونت سے اس پر کام شروع کیا گیا باقی تحقیق مکمل ہونے تک اگلے مضمون کا انتظار کرنا پڑے گا اس کے عام فوائد آپ جان سکتے ہیں
پٹ کنوار ایک طفیلی قسم کا صحرائی پودا هے - اس میں کلوروفل نہیں ھوتا اسی وجہ سے اس میں سبز رنگ اور پتے نہیں ھوتے اور یہ میزبان پودوں سے غذائی اجزاء اور پانی حاصل کرتے هیں - یہ مفت خور پودا اکثر اوقات پیلو (جال ) یعنی مسواک کے درختوں اور آک کے درختوں کے سائے میں ملتا ھے اور زیادہ تر یہ ان مقامات پر پیدا ھوتا ھے جہاں روشنی کم پڑتی ھو - اس کے علاؤہ صحراؤں میں کھلے مقامات پر اور دریاؤں کی ریتلی زمین میں بھی یہ جڑیں بوٹی ملتی هے یہ ایک سے تین فٹ تک بلند شاخوں کے بغیر ھوتا ھے اس کا تنا سفید رنگ کا ھوتا ھے اور 4 سینٹی میٹر موٹا ھوتا ھے -
پٹ کنوار بوٹی پاکستان ، بھارت ، سری لنکا ، تائیوان ، عرب ممالک اور دیگر صحرائی علاقوں وغیرہ میں خودرو پیدا ھوتی ھے - یہ سندھ میں برسات کے موسم میں جبکہ دریائی علاقوں میں اکتوبر ، دسمبر میں ھوتی ھے - سندھ میں گھارو ، کراچی میں منگھو پیر ، میر پور خاص ، حیدرآباد ، سکھر ، تھر ، ٹنڈو محمد خان ، انڈس ڈیلٹا ، میں ملتی ھے -
پٹ کنوار پودوں کے خاندان Orobanchaceae کا ایک رکن هے جسے عام طور پر صحرائی جھاڑو کے نام سے جانا جاتا هے ۔

فوائد :

پٹ کنوار زیابیطس شکری میں مفید هے - یہ وریدوں کو کشادہ کرتا هے - پٹ کنوار اینٹی فنگل ھے - اس کے علاؤہ مثانہ میں خون آنا ، السر ، الٹی ، دست ، دردوں ، میں مفید هے - قبض میں بھی کارآمد هے اس کا تنا ابال کر دیا جاتا هے - اس کے تنے کا سفوف اونٹنی کے دودھ کے ساتھ دیا جاتا هے - گھٹنوں میں سردی کے احساس کو دور کرنے کے لئے دیا جاتا هے - تائیوان میں گردوں کی کمزوری کی وجہ سے ھونے والے ضعف باہ میں دیا جاتا هے - خواتین میں شہوت کی کمی کو دور کرنے کے لئے دیا جاتا هے - صحرائی جن سنگ سے چین میں اس سے مردانہ کمزوری کا شافی علاج کیا جاتا هے - اس میں کشتہ شنگرف بہت بہترین بنتا هے -

اس پودے کا رس دماغی فعالیت اور علمی صلاحیتوں جیسے سیکھنے اور یادداشت کو بڑھانے کے لیے استعمال کیا جاتا هے ۔ اسے روایتی طور پر بڑھاپے کے خلاف خصوصیات اور توانائی اور صلاحیت کو بہتر بنانے کے لیے بھی اھمیت دی جاتی هے ۔

تائیوان میں ، پٹ کنوار کو روایتی طور پر گردوں کے لئے ایک ٹانک دوا کے طور پر استعمال کیا جاتا هے - اس کے علاؤہ نامردی ، کمر درد اور گھٹنوں میں سردی کا احساس ، خواتین کی بانجھ پن ، اور بوڑھوں میں آنتوں کی خشکی کی وجہ سے ھونے والی قبض کو دور کرتا هے -

پٹ کنوار کے رس میں سوزش ، اینٹی فنگل اور اینٹی بیکٹیریل خصوصیات ھیں - مزید برآں ، اسے ھیضے ، گلے کی سوزش اور سانپ کے کاٹنے کے علاج کے لئے اور بالوں کی خوشبو کے طور پر استعمال کیا جا سکتا هے ۔

بھوٹان کے علاقے کے لوگ روزانہ کھاتے هیں اور اسے کاٹ کر اور پھر ایک برتن میں مٹن کے ساتھ ابال کر یا چائے یا شراب میں اچار ڈال کر تیار کرتے هیں تاکہ علاقے کے سخت ماحولیاتی حالات سے بچ سکیں ۔ یہ عادت خطے میں لوگوں کی لمبی عمر کی کلید سمجھی جاتی هے ۔

پٹ کنوار جڑی بوٹی یادداشت ، قوت مدافعت اور جنسی صلاحیت کو بہتر بنانے ، نامردی کو ختم کرنے اور قبض کو کم کرنے کی صلاحیت رکھتا هے ۔

ماڈرن تحقیقات :

فینی لیتھانائڈ گلائکوسائیڈز ۔ پی ایچ جی اس وقت پٹ کنوار کے فعال اجزاء میں مرکبات کی سب سے زیادہ زیر مطالعہ هیں ، پٹ کنوار کے اھم اجزاء میں سے ایک کے طور پر ، یہ اینٹی آکسیڈینٹس ، جگر ، مایوکارڈیل ، اعصابی خلیات کی حفاظت اور یادداشت بڑھانے میں فعال کردار ادا کرتا هے ۔

نائٹرک آکسائیڈ ایک مالیکیول هے جو خون کی شریانوں کی دیواروں کو آرام دینے میں مدد کرتا هے ، جس سے بلڈ پریشر کو کم کرنے میں مدد مل سکتی هے ۔ مطالعات سے پتہ چلتا هے کہ پٹ کنوار جسم میں نائٹرک آکسائیڈ کی پیداوار کو بڑھانے میں مدد کر سکتا هے ، جس سے بلڈ پریشر کو کم کرنے میں مدد مل سکتی هے -

حالیہ مطالعات سے پتہ چلتا هے کے پٹ کنوار مردوں میں عضو تناسل کے افعال کو نمایاں طور پر بہتر کرتا هے ۔ جدید تحقیق سے پتہ چلتا هے کہ پٹ کنوار تولیدی صحت کی مدد کرتا هے ٹیسٹوسٹیرون کی ترکیب کو بڑھاتا هے ۔ عضو تناسل کی سستی کو کم کرتا هے اور ٹائمنگ بڑھاتا هے -

تحقیقات نے اس بات کی تصدیق کی کہ پٹ کنوار کا سفوف نے مؤثر طریقے سے جنسی ھارمون کی سطح میں اضافہ کرتا هے اور سپرم کے معیار کو بہتر بناتا اور سپرم کی تعداد کو بڑھاتا هے -


پٹ کنوار جڑی بوٹی کا عرق دل کے پٹھوں کے سکڑاؤ کو کنٹرول کر کے سیلولر سطح پر دل کی دھڑکن کو بھی بہتر بنا سکتا هے ۔ خون کے دھارے میں جذب ھونے کے بعد ، نچوڑ مایوکارڈیل اڈینوسین ٹرائی فاسفیٹ ( ATP ) پیدا کرنے کی صلاحیت کو بڑھا سکتا هے ۔ اڈینوسین ٹرائی فاسفیٹ کی بڑھتی ھوئی نسل دل کے سکڑنے والے کام کو بہتر بناتی هے ۔
پٹ کنوار کے توانائی کو بڑھانے والے اثرات کے لیے استعمال کی ایک طویل تاریخ هے ۔ یہ جسم میں اڈینوسین ٹرائی فاسفیٹ ( ATP ) کی پیداوار کو بڑھانے میں مدد کرتا هے ، جو کہ خلیوں کے لیے توانائی کا بنیادی ذریعہ هے ۔

احتیاط :

کچھ لوگوں نے پٹ کنوار کی بڑی خوراک لینے کے بعد معتدل ھضم کے مسائل جیسے متلی اور الٹی کا تجربہ کیا هے ۔ مزید برآں ، اگر جڑی بوٹی کو براہ راست جلد پر لگایا جاتا هے تو کچھ لوگوں کو جلد کی جلن اور خارش ھو سکتی هے ۔
مزید اس پر اس سال کے آخر میں لکھا جائے گا ان شا اللہ تعالیٰ مکمل طبی فوائد کے ساتھ اور طب یونانی کے فا کوپیا میں بھی شامل کیا جائے گا۔ والسلام چشتی

: گزشتہ برس میں نے سسٹانچ ٹیبولوسا کے متعلق اپنے تجربے پر لکھا تھا کہ گرتے بال اور یاداشات کی شدید کمزوری نے پریشان کررکھا تھااسی دوران قاری صاحب سے ملاقات ہوئی ۔ کسی وجہ سے جیسے ہی میں اپنے مسئلے پر بات کی تو قاری صاحب سسٹانچ ٹیبولوسا پر اپنے تجربے اور اطمئنان کا تزکرہ کیا۔ تھوڑا سرچ کیا تو معلوم ہوا کہ عرب اور یورپینز اسکے کیپسول استعمال کرتے ہیں جو کافی مہنگے ہوتے ہیں ۔ قاری صاحب کی سفارش سے اسے راناافتخارانور صاحب سے حاصل کرنے میں کامیاب ہوا۔ ایک دوست جوکہ شوگر کے مرض میں مبتلا ہے اسے بھی تھوڑی گفٹ کی۔ ہم دونوں کا فیڈ بیک کافی مثبت رہا۔اس رزلٹ کے بعد گزشتہ برس میں نے ذیادہ منگوا کر کئ لوگوں کو گفٹ کی اور سب کی فیڈ بیک مثبت ملی۔ اس فیڈ بیک کے بعد میں نے گزشتہ برس پوسٹ لکھی تھی ۔ مگر وہ اسکا موسم نہ تھا اور جو سٹاک راناافتخارانور کے پاس تھا وہ یک دم ختم ہوگیا۔ مجھے کافی دوست انباکس کرتے رہے کہ میں ان کے لئے حاصل کرنے کی کوشش کروں۔ ان سب دوستوں کو بتانا ہے کہ جو اس وقت نہ حاصل کرسکے اب کرسکتے ہیں ۔ حکیم رانا افتخار انور بھائی ۔ خاندانی طور پر وراثت میں طب کا علم بھی ملا ہے۔ اس ھرب پر وہ کافی محنت کرواکر اسے حاصل اور تیار کرتے ہیں۔ اور اسکا بنیادی محرک خدمت خلق ہے.
، سسٹانچ ٹیبولوسا معجزاتی
‎ھرب۔ سیزن ٹو 2025 کے لیۓ دستیاب ھے۔
‎خون میں شوگر سو فیصد کنٹرول۔
‎وزن میں کمی
‎کولیسٹرول
‎ھائی بلڈ پریشر
‎باڈی بلڈرز مسلز
‎یاداشت کی بڑھوتری
‎دماغی تھکن
‎ڈیپریشن
‎جوڑوں کا درد
‎جسمانی تھکاوٹ
‎عصبی کمزوری
‎بھوک کی کمی
‎دائمی قبض
‎آنتوں کی سوزش
‎بواسیر تمام اقسام
‎برین ٹیومرز
‎خون کے پلیٹلیس
‎اینٹی آکسیڈنٹ خصوصیات
‎ٹیسٹوسیٹیرون پروجسٹرون ھارمونز .
‎مردانہ کمزوری، سختی، ٹائمنگ وغیرہ
‎پراسٹیٹ گلینڈ جیسے مسائل کے لیے بہترین سپر فوڈ. مزید فوائد کے لئے
گوگل کریں یا
میرے نمبر 03008981241 پر رابطہ کریں

Good newsAjmeri Herbal Cancer Dawakhana And Hijama Center has now successfully opened in Gulistan e jouhar.حجامہ کی سنت ...
12/07/2025

Good news
Ajmeri Herbal Cancer Dawakhana And Hijama Center has now successfully opened in Gulistan e jouhar.
حجامہ کی سنت تاریخ:
حجامہ سنت بھی ہے اور علاج بھی۔
Hijama Sunnah dates for MOHARRAM (JULY):

12 June : 7:30 PM TO 9:30 PM
13 June : 11:00 PM TO 7:30 PM
14 June : 7:30 PM TO 9:30 PM
15 June : 11:00 PM TO 7:30 PM
16 June : 7:30 PM TO 9:30 PM
17 June : 11:00 PM TO 7:30 PM

AFTER MAGRIB:
12 JULY, 14 JULY, 16 JULY

BEFORE MAGRIB:
13 JULY, 15 JULY, 17 JULY
مکمل حفظان صحت کی اصولوں کے مطابق حجامہ کروانے کیلے تشریف لائیں۔
اپوائنٹمنٹ اور مزید معلومات کے لیے ابھی رابطہ کریں:
03132655625
ایڈریس:

Branch 1:
7/62 Ajmeri Herbal Cancer Dawakhana And Research Center Hashim Raza Road Near Masjid Umer Bin Khitab Model Colony Karachi.
Location:
https://maps.app.goo.gl/NE8hbvmiYcZoLKtE6

Branch 2:
Shop No 3, Al Nadeem Center, Near KDA Park Gulistan-e-Jouhar, Block 14 Karachi
Location:
https://maps.app.goo.gl/Le6VSVF8TWE2q9dg6


💉💊

28/06/2025

*Give this recipe to diabetic patients, it is the best for spiritual, medical and powerful male power*
*Coat the pits of one plum and one apricot with almonds, sprinkle 12 grams of arsenic on top, then put 12 grams of ginger in the middle, make a paste in a greased pan, dry it and cook on medium heat for 24 hours,The waste will burn, clean the shriveled skin and feed it once a day, morning and evening, with butter or milk for a week. The medicine will cure. I have been giving it to patients for 42 years and I am experienced.*

31/03/2025

ایزو اسپرمیا کے لیے مکمل معجون کا نسخہ

یہ معجون سپرم کی پیداوار، حرکت، اور معیار کو بہتر بنانے کے لیے تیار کی گئی ہے۔ تمام اجزاء ہم وزن یعنی برابر مقدار میں شامل کیے جائیں گے۔

اجزاء (ہر ایک 50 گرام)

1. تخم کونچ (Mucuna Pruriens) – سپرم کی تعداد اور حرکت کو بڑھاتا ہے۔دودھ میں مدبر کرنا ہے

2. اشوگندھا (Withania Somnifera) – ٹیسٹوسٹیرون بڑھانے میں مددگار۔

3. سفید موسلی (Safed Musli) – مردانہ طاقت کو بحال کرتا ہے۔

4. عقرقرحا (Aqarqarha) – خون کی روانی اور سپرم کی پیداوار کو بہتر بناتا ہے۔

5. خولنجان (Kaunch Beej) – ہارمونی نظام کو متوازن کرتا ہے۔

6. دارچینی (Cinnamon) – قوتِ باہ میں اضافہ کرتا ہے۔

7. لونگ (Clove) – مردانہ ہارمونی توازن کے لیے مفید۔

8. زعفران (Saffron) – منی کی صحت کو بہتر بناتا ہے۔ 15گرام

9. شہد 3گنا

10. شہد (Honey) – قدرتی طور پر ہارمونی نظام کو طاقت دیتا ہے۔

تیاری کا طریقہ

تمام خشک اجزاء کو باریک پیس کر سفوف بنا لیں۔

اسے خالص شہد میں ملا کر گاڑھا معجون تیار کر لیں۔

شیشے کے برتن میں محفوظ کریں۔

طریقہ استعمال

صبح نہار منہ 1 چمچ نیم گرم دودھ کے ساتھ لیں۔

رات سونے سے پہلے 1 چمچ نیم گرم دودھ کے ساتھ لیں۔

کم از کم 3-6 ماہ مسلسل استعمال کریں۔

احتیاطی تدابیر

✅ تلی ہوئی، بازاری اور فاسٹ فوڈ سے پرہیز کریں۔
✅ روزانہ ورزش اور واک کو معمول بنائیں۔
✅ کیفین اور کولڈ ڈرنکس سے اجتناب کریں۔
✅ زیادہ دباؤ اور ذہنی تناؤ سے بچیں۔

حجامہ کی سنت تاریخ:حجامہ سنت بھی ہے اور علاج بھی۔Hijama Sunnah dates for Shaban; (FEBRUARY):15 FEB : 6 PM TO 10 PM16 FEB...
15/02/2025

حجامہ کی سنت تاریخ:
حجامہ سنت بھی ہے اور علاج بھی۔
Hijama Sunnah dates for Shaban; (FEBRUARY):

15 FEB : 6 PM TO 10 PM
16 FEB : 11 AM TO 6 PM
17 FEB : 6 PM TO 10 PM
18 FEB : 11 AM TO 6 PM
19 FEB : 6 PM TO 10 PM
20 FEB : 11 AM TO 6 PM

AFTER MAGRIB:
15 FEB, 17 FEB, 19 FEB

BEFORE MAGRIB:
16 FEB, 18 FEB, 20 FEB
مکمل حفظان صحت کی اصولوں کے مطابق حجامہ کروانے کیلے تشریف لائیں۔
اپوائنٹمنٹ اور مزید معلومات کے لیے ابھی رابطہ کریں:
03132655625
ایڈریس:
7/62 Ajmeri Herbal Cancer Dawakhana And Research Center Hashim Raza Road Near Masjid Umer Bin Khitab Model Colony Karachi.
Location:
https://maps.app.goo.gl/NE8hbvmiYcZoLKtE6


💉💊

Address

Karachi
75100

Telephone

+923357209184

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Ajmeri Herbal Medicine posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Practice

Send a message to Ajmeri Herbal Medicine:

Share

Share on Facebook Share on Twitter Share on LinkedIn
Share on Pinterest Share on Reddit Share via Email
Share on WhatsApp Share on Instagram Share on Telegram