Bismillah Medical & General Store

  • Home
  • Bismillah Medical & General Store

Bismillah Medical & General Store This page create for Medicine & Healthcare information

30/12/2023

21/12/2023
10/12/2023

Va**ng harms your brain, which continues to develop into the early-to-mid-20s.

Don’t let va**ng harm your health.

11/10/2023

فلسطین کے لیے دعاؤں کی بہت ضرورت ہے،اسرائیلی جوابی کاروائی میں بچوں اور عورتوں کو نشانہ بنا رہے ہیں اور پہلے سے زیادہ تیز وار کر رہے ہیں۔💔💔
ہائے معصوم پھول محفوظ رہیں💦💦
غزہ خطرے میں ہے اور ہمیں اپنے مسلمان بہن بھائیوں کے لیے خصوصی دعائیں کرنی ہیں۔
وہ مسلمان ہمارے بھائی/بہن ہیں،اُنکی تکلیف ہماری تکلیف ہے۔🪔🫧


ایک فارمیسی کھولنے کیلئے کیا کیا چیزیں پوری کروائی جاتی ہیں. اے سی، فریج، پرنٹر، کمپیوٹر، ڈیجیٹل ڈیٹا لاگر، ٹمپریچر میٹر...
29/09/2023

ایک فارمیسی کھولنے کیلئے کیا کیا چیزیں پوری کروائی جاتی ہیں. اے سی، فریج، پرنٹر، کمپیوٹر، ڈیجیٹل ڈیٹا لاگر، ٹمپریچر میٹر، ہیومیڈیٹی میٹر اور نہ جانے کیا کیا.
اور دوسری سائیڈ پر کلینک کھولنے کیلئے کیا چاہیئے؟
بس آپ کے پاس ایک کرسی اور ٹیبل ہو تو لائسنس دے دیتے ہیں. کیا ہیلتھ کئیر کمیشن والے اتنا لازم نہیں کروا سکتے کہ کلینک کی رجسٹریشن کیلئے ایک لیپ ٹاپ اور پرنٹر لازمی ہو تاکہ صاف ستھرے پرنٹ نسخے ہو اور مریض کو صحیح دوا پہنچنے میں کسی قسم کا شک و شبہ نہ ہو.
پاکستان میں کتنے ہی کیسز رپورٹ ہوئے ہیں کہ اس طرح گندی رائٹنگ میں لکھے نسخوں کی وجہ سے مریض تک غلط دوائی پہنچتی ہے اور وہ اپنی جان سے ہاتھ تک دھو بیٹھتا ہے.
اور ہماری آنکھوں کے سامنے روز ان گندے نسخوں کی وجہ سے مریض تک صحیح دوائی نہیں پہنچتی.
یہ اتنا بڑا مسئلہ ہے لیکن چھوٹی سی قانون سازی نہیں ہو پا رہی. پاکستان میں آپ نے جتنا مضبوط مافیا بنایا ہوا ہے اور جتنا ہی آپ گورنمنٹ کو بلیک میل کر سکتے ہیں تو پھر آپ اتنے ہی محفوط ہے چاہے آپ لوگوں کی جانوں کے ساتھ کھیلتے پھریں.

15/09/2023

کہیں آپ زیتون کوکنگ آئل کے دھوکے میں زیتون کا مالش والا تیل تو نہیں کھا رہے؟

کچھ لوگ گھروں میں زیتون کوکنگ آئیل میں پکاکھانا پسند کرتے ہیں۔ لیکن بازار میں دستیاب زیتون کا ایک تیل ایسا بھی جو کھانے کے لئے نہیں بلکہ مالش وغیرہ کے لئے ہوتا ہے۔ اور اگر آپ مالش والا تیل کھا رہے ہیں تو یاد رکھیں کہ اس سے آپ زیتون کے فوائد حاصل نہیں کر سکتے بلکہ بعض صورتوں میں یہ آپ کی صحت کے لئے نقصان دہ بھی ثابت ہو سکتا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ سپین، نیوزی لینڈ اور جرمنی سمیت کئی ممالک نے زیتون کے مالش والے تیل یعنی پومس آئل کی فروخت پر پابندی لگا رکھی ہے۔

آئیے اب ہم آپ کو بتاتے ہیں کہ زیتون کا کھانے والا تیل کونسا مالش والا تیل کونسا ہے۔

زیتون کا پھل، شکل و صورت اور جسامت میں بیر سے ملتا جلتا ہوتا ہے۔ قدرت نے زیتون کے پھل کی گٹک (گھٹلی) اور گودے دونوں میں تیل رکھا ہوا ہے

زیتون کے ثابت پھل کو جب پہلی مرتبہ کولہو میں ڈالا جاتا ہے تو اس سے نکلنے والا تیل ایکسٹرا ورجن آئل کہلاتا ہے۔ پہلی مرتبہ نکلا ہوا تیل سب سے بہترین اور کھانے کے لئے سفارش کیا جاتا ہے۔

اب زیتون کے بچے ہوئے چُورے کو گرم کر کے پھر سے کولہو میں ڈالا جاتا ہے جس سے پھل میں موجود بچا کھچا تیل بھی نکل آتا ہے۔ پھل کے چُورے سے نکلا ہوا یہ بچا کھچا تیل ورجن آئل کہلاتا ہے جو کوالٹی میں ایکسٹرا ورجن آئل سے تو ہلکا ہوتا ہے لیکن پھر بھی کھانے کے لئے استعمال کیا جا سکتا ہے۔

اب آخر میں جو کچرا بچ جاتا ہے اس میں سے بھی تیل نکالنے کے لئے اس میں ایک خاص قسم کا کیمیکل ڈالا جاتا ہے۔ یہ کیمیکل پٹرول کی طرح کا ہوتا ہے۔ اس کیمیکل کا کام یہ ہوتا ہے کہ یہ اس کچرے میں موجود ہر طرح کے تیل دار اجزاء کو اپنے اندر حل کر کے ایک محلول سا بنا لیتا ہے۔ اس کے بعد اس محلول کی صفائی وغیرہ کر کے کیمیکل کو الگ کر لیا جاتا ہے اور باقی بچنے والا تیل ، زیتون کا پومس آئل کہلاتا ہے۔

دراصل یہی وہ تیل ہے جسے مالش وغیرہ کے لئے استعمال کیا جاتا ہے۔ پومس آئل کو اگر مالش وغیرہ کی بجائے کھانے کے لئے استعمال کیا جائے تو اس سے آپ وہ فوائد حاصل نہیں کر سکتے جس کے لئے عام طور پر زیتون کا تیل کھایا جاتا ہے۔

اگر آپ مارکیٹ میں جائیں تو زیتون کے تیل کے ہر ڈبے پر واضح طور پر لکھا ہوتا ہے کہ یہ کونسا آئل ہے یعنی ایکسٹرا ورجن آئل ہے، ورجن آئل ہے یا پومس آئل ہے۔ اس تینوں قسم کے تیل کی قیمتوں میں زمین آسمان کا فرق ہوتا ہے۔

لہذا اگرآپ زیتون کا تیل کھانے کا شوق رکھتے ہیں تو پھر ضروری ہے کہ آپ ایکسٹرا ورجن یا ورجن آئل میں سے ہی کسی ایک کا انتخاب کریں۔

Address


Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Bismillah Medical & General Store posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

  • Address
  • Alerts
  • Claim ownership or report listing
  • Want your practice to be the top-listed Clinic?

Share