03/11/2025
Stay safe !
پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن کے نمائندہ اور جنرل فزیشن ڈاکٹر عبدالغفور شیرو کے مطابق ’کراچی میں ڈینگی کی صورتِ حال انتہائی سنگین ہے، ان دنوں کلینکس پر آنے والا ہر تیسرا مریض ڈینگی میں مبتلا پایا جا رہا ہے‘۔ انہوں نے کہا کہ مریضوں میں پیچیدگیاں عموماً سیلف میڈیکیشن اور پانی کی شدید کمی کے باعث پیدا ہو رہی ہیں، کچھ دوائیں، خصوصاً درد کش ادویات، پلیٹ لیٹس میں کمی کا باعث بن سکتی ہیں جو خون بہنے کا خطرہ بڑھا دیتی ہیں، مریضوں کو چاہیے کہ وہ خود کو اچھی طرح ہائیڈریٹ رکھیں اور کسی مستند معالج سے رجوع کریں.
واضح رہے کہ سندھ میں بالخصوص کراچی اور حیدرآباد میں ڈینگی کی وبا میں تشویشناک صورتِ حال بدستور برقرار ہے، صوبائی محکمہ صحت نے ہفتے کو اس بیماری سے مزید 3 مریضوں کی ہلاکت کی تصدیق کی، جس سے رواں سال کے لیے اموات کی سرکاری تعداد بڑھ کر 6 ہوگئی ہے۔