Medi Aid Homeo Clinic

Medi Aid Homeo Clinic At Medi Aid Homeo Clinic, we are dedicated to providing holistic health solutions through homeopathy.

Our experienced practitioners focus on individualized care, using natural remedies to promote wellness and address a wide range of health concerns.

05/07/2025

آج صبح گھر کا بجلی بل آیا
میں فری بیٹھا تھا دیکھا تو 201 یونٹ پر 9508 روپے کا نسخہ بنا ہوا تھا
کچھ مزید غور کیا تو ایسے انکشافات ہوئے کہ میں سوچ میں پڑگیا.
150 سابقہ ریڈنگ ،میٹر کی تصویر پر 345 موجودہ ریڈنگ)345-150=195 یونٹ جبکہ بل میں201 یونٹ ڈال کر ایوریج ریٹ27 روپے کر دیاگیا.
بل پر ذرا غور سے دیکھیں!
Cost of electricity= 5455
پھر بل 9508 کیوں؟
کس چیز کے4053 ایکسٹرا لیے جارہے؟
اچھا مزید دیکھا تو معلوم ہوا کہ جون کے مہینے کا فیول ایڈجسمنٹ لگا ہوا ہے
مزید غور کیا تو اوپر اپریل (مطلب ایک ماہ پہلے) کا حوالہ دے کر کچھ قیمت لکھی ہوئی تھی
مزید GST , PTV Fee وغیرہ وغیرہ الگ
یہ سب تو ٹھیک ہے لیکن!
ایک سوال
صرف ایک سوال
میرے دماغ میں کھنک رہا تھا
ہمارا بل9508 آجکل ایک average بل سمجھا جاتا
جب ایک ایوریج میٹر سے آپ 4053 روپے Extra Tex وصول کررہے ہیں
تو
کروڑوں صارفین ہیں بجلی کے
لازمی بات ہے سب کا یہ نسخہ بنا ہوگا
کسی کا اس سے کم، کسی کا زیادہ
پاکستان میں سیکنڑوں ڈیپارٹمنٹ ہیں
صرف ایک واپڈا ایسی calculation لگا کر اربوں نہیں بلکہ کھربوں ماہانہ extra Tex وصول کررہا ہے۔

یہ سب دیکھنے کے بعد بے اختیار سوالات کا سلسلہ ذہن میں شروع ہوگیا
1۔اسکے باوجود پاکستان ڈیفالٹ کیوں ہے؟
2۔ پاکستان قرضوں میں کیوں ڈوبتا جارہا؟
3۔ مہنگائی کیوں بدترین سطح پر ہے...؟

جب سوچ سوچ کر جواب نہ ملا
تو دل کی گہرائیوں سے ایک ہی آہ نکلی
یا اللہ!
اے میرے اللہ!
اس ملک پر بھیڑیے کی طرح ٹوٹ کر اسکو کھانے والے (چاہے جس مرضی پارٹی سے ہیں) انکو دنیا و آخرت میں تباہ و برباد فرما

ویسے آمین نہ بولا تو ملک سے منافقت ہوگی۔۔

28/06/2025
16/06/2025

درخواست
آگے پہنچائیں.....
"یہ ایک درخواست موصول ہوئی ہے، آپ کی نظر کے لیے آگے بھیجی جا رہی ہے۔۔۔"
محترم شہریانِ پاکستان!
آپ سے گزارش ہے کہ یہ پیغام غور سے پڑھیں، اور اگر آپ اس سے متفق ہوں تو اسے اپنی رابطہ فہرست میں موجود کم از کم بیس افراد کو ضرور بھیجیں۔
اور ان سے بھی یہی کہیں کہ وہ اسے مزید بیس افراد کو بھیجیں۔
صرف تین دنوں میں یہ پیغام پورے پاکستان میں پھیل سکتا ہے۔
ہر پاکستانی شہری کو آواز بلند کرنی چاہیے۔
ریفارم ایکٹ 2018
01. پارلیمنٹیرینز کو پنشن نہیں ملنی چاہیے، کیونکہ یہ کوئی ملازمت نہیں بلکہ عوامی نمائندگی کے تحت ایک انتخاب ہے۔ اس میں ریٹائرمنٹ نہیں ہوتی اور دوبارہ منتخب ہونے کی اجازت ہوتی ہے۔
02.
اراکینِ پارلیمنٹ کی تنخواہیں مرکزی تنخواہ کمیشن کے مطابق ہونی چاہئیں۔
(فی الحال وہ اپنی تنخواہیں خود ہی ووٹنگ سے بڑھا لیتے ہیں۔)
03.
اراکینِ پارلیمنٹ کو عوام کی طرح عام صحت کی سہولیات میں شامل ہونا چاہیے۔
انہیں موجودہ وی آئی پی طبی سہولیات سے محروم کیا جائے۔
04.
تمام مراعات جیسے مفت سفر، راشن، بجلی، پانی، فون بل ختم کیے جائیں۔
(یہ نہ صرف یہ سب کچھ مفت لیتے ہیں بلکہ ڈھٹائی سے اسے مسلسل بڑھاتے بھی ہیں۔)
05.
جن اراکین پر مجرمانہ الزامات یا مقدمات ہوں، ماضی یا حال میں، انہیں پارلیمنٹ میں آنے یا الیکشن لڑنے سے مکمل طور پر روکا جائے۔
جو مالی نقصان انہوں نے عوامی عہدے پر ہوتے ہوئے ملک کو پہنچایا، وہ ان، ان کے اہلِ خانہ، بےنامیوں، نمائندوں کی جائیدادوں سے وصول کیا جائے۔
06.
اراکینِ پارلیمنٹ کو بھی وہ تمام قوانین ماننے چاہئیں جو وہ عوام پر نافذ کرتے ہیں۔
07.
جب تک تمام ایم پی ایز اور ایم این ایز کی سبسڈیز ختم نہیں ہوتیں، تب تک عوام کو اپنی سبسڈی (جیسے ایل پی جی) واپس کرنے کا کوئی مطالبہ نہ کیا جائے۔
(یہاں تک کہ پارلیمنٹ کی کینٹین میں سبسڈی والا کھانا بھی ختم ہونا چاہیے۔)
08.
سیاستدانوں کے لیے بھی ریٹائرمنٹ کی عمر 60 سال ہونی چاہیے۔
"پارلیمنٹ میں خدمات انجام دینا ایک اعزاز ہے، نہ کہ لوٹ مار کا منافع بخش پیشہ!"
🔴
اگر ہر شخص کم از کم بیس افراد سے رابطہ کرے، تو صرف تین دن میں یہ پیغام پورے پاکستان میں پہنچ جائے گا۔🌸
کیا آپ نہیں سمجھتے کہ اب یہ معاملہ اٹھانے کا وقت آ گیا ہے؟
اگر آپ ان نکات سے متفق ہیں، تو اسے ضرور آگے شیئر کریں۔جزاک اللہ خیر

Address

Shop # G-65/A, Plot # SA 5, Abbas Resideny , Gulistan-e-Johar , Block 12
Karachi
05444

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Medi Aid Homeo Clinic posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share