04/05/2024
رشتوں میں گھٹ کر جینا کتنا خطرناک ہے!
اگر اپ کسی ایسے انسان کے ساتھ رہ رہے ہیں جو اپنے منفی جذبات کو ضابطے میں رکھنے کے قابل نہیں ہے تو اب تیار ہو جائیں کہ اپ کی باقی زندگی ایک مسلسل غیرضروری ذہنی تناؤ , پریشانی اور بیماریوں میں گزرے گی. مسلس پریشانی اپ کو مہلک جسمانی بیماریوں کی طرف دھکیل سکتی ہے. بہت سارے لوگ اس قسم کے خطرے کو سنجیدگی سے نہیں لیتے. اگر اپ مسلسل ایک ایسی لائف پارٹنر کے ساتھ ہیں جہاں اپ کا پارٹنر اپ کہ سچ کہنے اوراپنی ضرورت کا اظہار کرنے پر شدید غصے میں ا جائے اور اپ کی باتوں پر حد سے زیادہ منفی رد عمل کا اظہار کرے اور اپنی منفی سوچ اورعمل کا ایسے دفاع کرنا شروع کردے جیسے کہ اپ نے ان پر کوئی حملہ کر دیا ہو تو یہ رویہ اپ کے پارٹنر کی طرف سے اپ کے لیے ایک واضح پیغام ہے کہ یہاں سچ بولنے کی بہت بڑی سزا ملتی ہے اور اگر اپ سچ بولیں گے اوراپنی ضرورت بیان کریں گے تو پھر اپ کو اس شدید منفی رد عمل کوسہنا پڑے گا.
تو پھر اپ کیا کرتے ہیں…, اپ اپنے گھر کے ماحول کو "نارمل" رکھنے کے لیے اپنے سچ اور ضروریات کو اپنے اندر دبا اور چھپا لیتے ہیں اور ان دبے ہوئے جذبات کا سلسلہ کئی سالوں تک چلتار رہے تو اس نفسیاتی گھٹن کا اظہار مختلف نفسیاتی اور بڑی جسمانی بیماریوں کی صورت میں ہوتا ہے جن میں اٹو امیون ڈیزیز بھی شامل ہیں ( جسمانی نظام کی حفاظت کرنے کے بجائے مدافیتی نظام اپ کے جسم پہ حملہ کر دیتا ہے.)
اور خوشخبری یہ ہے کہ خوف صرف اپ کے اندر ہے. بھلے اپ کے پارٹنر کا رد عمل کتنا بھی شدید اور ڈرانے والا ہو وہ ظالم کے صرف ہتھکنڈے ہی ہوتے ہیں, اس حقیقت کو سمجھ کرجرات سے اپنی دل کی بات کہنا سیکھتے ہیں.
یاد رکھیں کہ خوشی کا دوسرا نام ازادی ہے.
نتیجہ اخر کار جو بھی نکلے وہ اپ کے حق میں ہی ہوگا.
- منیر