16/03/2026
کراچی انسٹیٹیوٹ آف کڈنی ڈیزیزز ایسوسی ایشن میں ڈائیلاسز کے مریضوں کے علاج کے لیے انتہائی صاف اور معیاری پانی کی ضرورت ہوتی ہے۔ ایک ڈائیلاسز سیشن کے دوران تقریباً 300 لیٹر پانی استعمال ہوتا ہے، جبکہ ادارے میں روزانہ 170 سے زائد ڈائیلاسز کیے جاتے ہیں۔
اسی بڑھتی ہوئی ضرورت کو مدنظر رکھتے ہوئے KIKDA میں ایک نیا آر او واٹر پلانٹ قائم کیا گیا ہے جس کی یومیہ گنجائش 60,000 لیٹر پانی ہے۔ یہ جدید نظام ڈائیلاسز یونٹ کے لیے صاف، محفوظ اور معیاری پانی کی مسلسل فراہمی کو یقینی بناتا ہے۔
یہ سہولت ڈائیلاسز کے مریضوں کے لیے نہایت اہم ہے کیونکہ صاف پانی کے بغیر محفوظ ڈائیلاسز ممکن نہیں۔ مخیر حضرات کے تعاون سے قائم کیا گیا یہ منصوبہ سینکڑوں مریضوں کی زندگی بچانے میں اہم کردار ادا کر رہا ہے۔
آپ کی مدد سے ہی ایسے منصوبے ممکن ہوتے ہیں جو ہزاروں مریضوں کے لیے زندگی کی امید بنتے ہیں۔
Home Collection: WhatsApp: 03 333171404/ call: 021 99333389-90
Send Cheque: Karachi Institute of Kidney Diseases Association, ST-5, Block-6, Federal-B. Area Near Tahir Villa
Deposit:
Meezan Bank - Zakat A/C: 9945-0109518953 | Donation A/C: 9945-0109518970
Bank Al Habib - Zakat A/C: 1164-0981-004275-01-3 | Donation A/C: 1164-0081-004275-01-4
Karachi Institute of Kidney Diseases Association: Omeed-e-Zindagi Sab Ke Liye