07/08/2025
روح رواں سب کا مددگار شمس اللہ کا پاکستان ہیلپ لائن ویلفیئر ایسوسی ایشن ہیڈ آفس کا دورہ ، چیئرمین سید قیصر محمود صاحب سے اہم ملاقات
کراچی ( رپورٹ :سید علی شاہ ، ٹیم آزاد ریاست ڈیجیٹل) روح رواں سب کا مددگار شمس اللہ کا پاکستان ہیلپ لائن ویلفیئر ایسوسی ایشن ہیڈ آفس کا دورے ، چیئرمین پاکستان ہیلپ لائن ویلفیئر ایسوسی ایشن سید قیصر محمود صاحب سے اہم ملاقات۔ ملاقات کا مقصد "سب کا مددگار" گروپ، بالخصوص خواتین اور معذور افراد کے لیے عملی اقدامات پر بات چیت کرنا تھا — تاکہ صرف آن لائن نہیں بلکہ فزیکل میدان میں بھی حقیقی مدد فراہم کی جا سکے۔
اس موقع پر چیئرمین پاکستان ہیلپ لائن ویلفیئر ایسوسی ایشن سید قیصر محمود نے بتایا کہ اسپیشل افراد کے لیے خوشخبری ہے کہ پاکستان ہیلپ لائن ویلفیئر ایسوسی ایشن نے ملک بھر کے اسپیشل افراد کے لیے ایک انقلابی قدم اٹھاتے ہوئے بذریعہ انٹرنیٹ اور واٹس ایپ فری آن لائن کورسز کا اعلان کر دیا ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ، کراچی میں قائم ایسوسی ایشن کے ہیڈ آفس کے کمپیوٹر سیکشن میں تمام اسپیشل افراد کے لیے فزیکل کلاسز میں بھی ہر قسم کا کورس بالکل مفت کروایا جائے گا۔
یہ اقدام صرف ایک کورس یا تربیت تک محدود نہیں بلکہ ایک نئے اعتماد، خود انحصاری اور روشن مستقبل کی بنیاد ہے۔ چیئرمین پاکستان ہیلپ لائن ویلفیئر ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ: "ہمارا مقصد صرف سکھانا نہیں، بلکہ اسپیشل افراد کو معاشرے کا متحرک اور باوقار حصہ بنانا ہے۔"اس پروجیکٹ کے ذریعے اسپیشل افراد کمپیوٹر، گرافک ڈیزائننگ، آن لائن فری لانسنگ، ڈیجیٹل مارکیٹنگ، موبائل رپیئرنگ، اور دیگر ہنر سیکھ سکیں گے۔ آن لائن کلاسز کی سہولت سے دور دراز علاقوں کے افراد بھی فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔ واٹس ایپ پر بھی مکمل رہنمائی اور مواد فراہم کیا جائے گا تاکہ سیکھنے کا عمل آسان، سہل اور مو¿ثر ہو۔
یہ ایک ایسا خواب ہے جو اب حقیقت بن رہا ہے — ایک ایسا پاکستان جہاں معذوری ترقی کی راہ میں رکاوٹ نہیں بلکہ طاقت بن جائے۔
سیکھیں اور اپنی دنیا بدل ڈالیں!
الحمدللہ! عنقریب
سب کا مددگار، پاکستان ہیلپ لائن ویلفیئر ایسوسی ایشن اور AIPECT Instituteمل کر انشاءاللہ ایسے تمام افراد کو مفت تربیت فراہم کریں گے جو ہنر سیکھ کر اپنی زندگی بدلنا چاہتے ہیں۔
مفت کورسز کی فہرست:
Artificial Intelligence (AI) – ابتدائی تربیت
گرافک ڈیزائننگ
کمپیوٹر بیسکس (MS Office, Typing, Internet)
ای کامرس (آن لائن خرید و فروخت، اسٹور سیٹ اپ)
سوشل میڈیا مارکیٹنگ
فری لانسنگ گائیڈ
آن لائن کاروبار کی منصوبہ بندی
یہ تمام کورسز AIPECT انسٹیٹیوٹ کے ماہر اور تجربہ کار اساتذہ کی زیرِ نگرانی،
پاکستان ہیلپ لائن ویلفیئر ایسوسییشن ہیڈ آفس کے کمپیوٹر سینٹر میں کروائے جائیں گے۔
یہ کورسز اس قدر آسان بنائے گئے ہیں کہ آپ انہیں گھر بیٹھے صرف اپنے موبائل فون پر بھی مکمل کر سکتے ہیں۔
کورس مکمل کرنے کے بعد انشاءاللہ آپ کو سرٹیفکیٹ بھی دیا جائے گا۔
کراچی کے تمام ممبران کے لیے فزیکل کلاسز لینا لازمی ہوں گی۔
دوسرے شہروں یا دور دراز علاقوں کے افراد کے لیے آن لائن کلاسز دستیاب ہوں گی۔
اور سب سے اہم بات: یہ تمام کورسز بالکل مفت ہیں۔ کوئی فیس نہیں لی جائے گی۔
اس موقع پر بانی و سرپرست سب کا مددگار شمس اللہ نے اپنے گروپ کے تمام ممبرز سمیت تمام اسپیشل افراد سے درخواست کی کہ اگر آپ ان کورسز میں دلچسپی رکھتے ہیں، تو اس پوسٹ کو صدقہ جاریہ سمجھ کراپنے دوستوں، رشتہ داروں اور ضرورت مندوں کے ساتھ ضرور شیئر کریں۔