DR Naseem Khalid Child Specialist

DR Naseem Khalid Child Specialist the purpose of this page is to provide information to the public regarding child's diseases.

03/01/2026

NICU LIFE😊

22/12/2025

سوال : ڈاکٹر صاحب : میرے گھر میں بیٹا پیدا ہوا ہے میرے بیوی کو Hepatitis B ا کالا یرقان ہے کیا وہ بچے کو دودھ پلا سکتی ہے اس سے میرے بچے کو کالا یرقان تو نہیں ہوگا؟
جواب : انتہائی اہم سوال ہے جی بالکل کالے یرقان والی ماں اپنے بچے کو دودھ پلا سکتی ہے دودھ پلانے سے کالا یرقان نہیں ہوتا ۔کالا یرقان دو طرح کا ہوتا ہے Hepatitis B اور Hepatitis c
۔۔Hepatitis B ماں سے بچے میں verticaly آتا ہے جو ڈیلیوری کے دوران ہو سکتا ہے اس کے ہونے کے چانس Hepatitis cسے کہی زیادہ ہوتے ہیں ۔
اگر کسی ماں کو Hepatitis B ہے جو بچہ ابھی پیدا ہوا ہے اس کو 24 گھنٹے کے اندر اندر Hepatitis B کی ویکسینیشن اور Immunoglobulin لگا کر کالے یرقان سے بچایا جا سکتا ہے
DR NASEEM KHALID
CHILD SPECIALIST

⚠️ آگاہی نوٹس: Influenza H3N2 – پاکستان میں خطرناک حد تک پھیل چکا ہے1️⃣ علاماتتیز بخارگلا خراب ہونا / خراشخشک یا گیلی کھ...
11/12/2025

⚠️ آگاہی نوٹس: Influenza H3N2 – پاکستان میں خطرناک حد تک پھیل چکا ہے

1️⃣ علامات

تیز بخار

گلا خراب ہونا / خراش

خشک یا گیلی کھانسی

ناک کا بہنا یا بند ہونا

جسم میں درد، خاص طور پر ٹانگیں اور کمر

سر درد

کمزوری، تھکاوٹ

بھوک میں کمی

بعض بچوں میں الٹی یا پیٹ درد

2️⃣ احتیاطی تدابیر

بچے کو مکمل آرام دیں

پانی، جوس، سوپ اور ORS کا استعمال بڑھائیں

بخار کے لیے پیرسٹامول دیں (ڈاکٹر کے مشورے کے بغیر ibuprofen یا aspirin نہ دیں)

کھانستے وقت منہ ڈھانپیں

بار بار ہاتھ دھوئیں

بیمار بچے کو اسکول یا باہر نہ بھیجیں

گھر میں ماسک پہنیں، خاص طور پر اگر کوئی بیمار ہو

کمرہ معتدل درجہ حرارت میں رکھی

3️⃣ کب ڈاکٹر سے رجوع کریں؟

اگر یہ علامات ظاہر ہوں تو فوراً ڈاکٹر دکھائیں:

سانس لینے میں دشواری یا تیزی

سینے میں درد یا خرخراہٹ

بخار 3 دن یا اس سے زیادہ برقرار رہے

بار بار الٹی

بچہ بہت زیادہ سست، بے چین یا غنودگی میں ہو

پانی کی کمی کے علامات (خشک زبان، کم پیشاب، رونا بغیر آنسو)

بچوں میں اگر عمر 6 ماہ سے کم ہو

4️⃣ اہم بات

H3N2 اکثر سادہ گھریلو علاج یا اورل دواؤں سے فوراً بہتر نہیں ہوتا۔

علامات برقرار رہیں یا بڑھ جائیں تو فوراً ڈاکٹر سے رجوع کریں تاکہ نمونیا یا دیگر پیچیدگیوں سے بچا جا سکے۔

Dr Naseem Khalid
Child specialist

چکن پاکس()چکن پاکس ایک بہت متعدی وائرس کی بیماری ہے جو وریسیلا-زوستر وائرس (VZV) کی وجہ سے ہوتی ہے۔ زیادہ تر بچے متاثر ہ...
18/11/2025

چکن پاکس()

چکن پاکس ایک بہت متعدی وائرس کی بیماری ہے جو وریسیلا-زوستر وائرس (VZV) کی وجہ سے ہوتی ہے۔ زیادہ تر بچے متاثر ہوتے ہیں، مگر بالغ بھی ہو سکتے ہیں۔

انتقال:

متاثرہ شخص کے چھالوں یا تھوک سے براہِ راست رابطہ

کھانسی یا چھینک کے ذریعے ہوا میں

ریش آنے سے 1–2 دن پہلے سے اور تمام چھالے خشک ہونے تک متعدی

مدتِ انکوبیشن:

10–21 دن

ریش آنے سے 1–2 دن پہلے سے متعدی

علامات:

ابتدائی (1–2 دن قبل ریش): بخار، تھکن، بھوک میں کمی، ہلکا سر درد

ریش: سرخ دھبے → پانی والے چھالے → پھٹ کر خشک ہونے والے داغ

دیگر: خارش، چڑچڑاپن، کبھی ہلکی سانس کی تکلیف

پیچیدگیاں (بالغ، بچے، حاملہ یا کمزور مدافعت والے افراد میں زیادہ):

جلد کے انفیکشن

نمونیا

دماغی سوزش

پانی کی کمی

حاملہ میں پیدائشی نقائص

تشخیص:

زیادہ تر کلینیکل (ریش اور تاریخ کے ذریعے)

غیر معمولی صورت میں لیبارٹری

علاج:

زیادہ تر بچوں کے لیے سہارا دینے والا علاج:

بخار کے لیے پیراسیٹامول (بچوں میں ایسپرین نہ دیں)

خارش کے لیے اینٹی ہسٹامین

کالامین لوشن یا اوٹ میل باتھ

ناخن چھوٹے رکھیں

بالغ، شدید یا کمزور مدافعت والے مریضوں کے لیے اینٹی وائرل (Acyclovir)

احتیاط و بچاؤ:

ویکسین: دو خوراکیں (12–15 ماہ اور 4–6 سال)

متاثرہ شخص کو الگ رکھیں

صفائی: ہاتھ دھوئیں اور حساس افراد سے دور رہیں

ریش کے مراحل:

مرحلہ وضاحت دن

میکیولس سرخ دھبے 1–2
پیپیولز اُبھرتے دھبے 2–3
ویزیکلز پانی والے چھالے 3–4
پسٹولز پیپ بھرے چھالے 4–5
خشک/پھٹے چھالے 5–7
صحت یابی 1–2 ہفتے بعد

نوٹ:

نئے دھبے مختلف مراحل میں بیک وقت ظاہر ہو سکتے ہیں

تمام چھالے خشک ہونے تک متعدی

خارش سے بچیں تاکہ داغ یا انفیکشن نہ ہو

DR NASEEM KHALID
CHILD SPECIALIST

🌬️ سردیاں اور بچوں کی حفاظت — تھوڑی سی توجہ، بڑی بچت!سردیوں کی ٹھنڈی ہوا جہاں خوشگوار لگتی ہے، وہیں یہ بچوں کے لیے نزلہ،...
10/11/2025

🌬️ سردیاں اور بچوں کی حفاظت — تھوڑی سی توجہ، بڑی بچت!

سردیوں کی ٹھنڈی ہوا جہاں خوشگوار لگتی ہے، وہیں یہ بچوں کے لیے نزلہ، کھانسی، فلو اور نمونیا جیسے وائرل انفیکشنز کا موسم بھی لے آتی ہے۔ یاد رکھیں، بچوں کا مدافعتی نظام ابھی مکمل مضبوط نہیں ہوتا، اسی لیے ذرا سی غفلت بھی بیماری کا سبب بن سکتی ہے۔

👶 کچھ آسان مگر مؤثر احتیاطی تدابیر:

بچوں کو موسم کے مطابق گرم کپڑے پہنائیں، خاص طور پر سر، کان اور پاؤں ڈھانپیں۔

ہاتھ دھونے کی عادت لازمی بنائیں — کھانے سے پہلے اور باہر سے آنے کے بعد۔

ان کی غذا میں دودھ، پھل، سبزیاں، سوپ اور پانی کا مناسب استعمال یقینی بنائیں۔

چھوٹے بچوں کو ماں کا دودھ دیں — یہ قدرتی اینٹی وائرل تحفظ ہے۔

بیمار افراد سے فاصلہ رکھیں اور گھر کی ہوا صاف رکھیں۔

⚠️ فوری توجہ کی ضرورت ہو تو:
اگر بچے کو بخار، سانس لینے میں تکلیف، یا مسلسل کھانسی ہو تو انتظار نہ کریں — فوراً ماہرِ اطفال سے رجوع کریں۔

💬 یاد رکھیں:
“ایک چھوٹی سی احتیاط، آپ کے بچے کی بڑی حفاظت!”


👨‍⚕️ Dr. Naseem Khalid
Child Specialist

کل کا ایک افسوس ناک مگر سبق آموز واقعہ:کل میرے پاس حب چوکی سے ایک ڈاکٹر صاحبہ اپنی 45 دن کی بچی کو چیک اپ کے لیے لائیں۔ ...
08/11/2025

کل کا ایک افسوس ناک مگر سبق آموز واقعہ:
کل میرے پاس حب چوکی سے ایک ڈاکٹر صاحبہ اپنی 45 دن کی بچی کو چیک اپ کے لیے لائیں۔ ان کا کہنا تھا کہ بچی پچھلے دو ہفتوں سے ہر فیڈ کے بعد مسلسل قے کر رہی تھی۔ جب وہ میرے پاس آئیں تو بچی شدید ڈی ہائیڈریٹڈ (پانی کی کمی) تھی۔

میں نے صرف پانچ منٹ لگا کر تفصیلی ہسٹری لی تو شک ہوا کہ معاملہ Congenital Hypertrophic Pyloric Stenosis کا ہو سکتا ہے۔
حیرت کی بات یہ تھی کہ ان کے پاس پہلے ہی چار پرانے پریسکرپشن لیٹرز موجود تھے جو انھوں نے حب چوکی میں مختلف دو ڈاکٹرز کو دکھائے تھے۔
ان کا کہنا تھا کہ ہر بار صرف انٹی بایوٹک اور وومٹنگ کم کرنے والی انجیکشن لگائے گئے —
نہ کسی نے تفصیلی ہسٹری لی، نہ تشخیص کی کوشش کی۔

میں نے جب الٹراساؤنڈ اور ضروری رپورٹس کروائیں تو تشخیص Hypertrophic Pyloric Stenosis کی ہوئی۔
کل رات اس بچی کی سرجری ہوئی اور الحمدللہ اب وہ بہتر ہے۔

میرا مقصد کسی کو تنقید کا نشانہ بنانا نہیں بلکہ اصلاح کی نیت سے کہنا ہے کہ:
خدارا، ہر مریض — خاص طور پر بچوں — کو کم از کم پانچ منٹ دیجیے۔
ہر قے کرنے والے بچے کو “پیٹ خراب” یا “نمونیا” کہہ کر اینٹی بایوٹک اور ڈرِپ پر مت ڈال دیجیے۔
اگر کسی کیس میں شک ہو یا تشخیص واضح نہ ہو تو وقت پر ریفر کریں —
کیونکہ ایک بچہ صرف ایک کیس نہیں، ایک زندگی ہے۔

نوٹ: میں وہ پرانی پریسکرپشنز شیئر کرنا چاہتا تھا مگر میڈیکل ایتھکس اجازت نہیں دیتے۔

DR NASEEM KHALID
CHILD SPECIALIST

28/10/2025

Breastfed infants can normally go one week or even longer without a single bowel movement, and this is not considered constipation. "They may absorb nearly every drop of milk, which will be seen in urine rather than in a bowel movement.".

Dr Naseem Khalid child specialist

خدارا!بچوں کی ناف پر سورمہ یا کوئی گھریلو چیز ہرگز مت لگائیں ❌یہ عمل نقصان دہ ثابت ہو سکتا ہے اور انفیکشن، پیپ بننے یا س...
26/10/2025

خدارا!
بچوں کی ناف پر سورمہ یا کوئی گھریلو چیز ہرگز مت لگائیں ❌

یہ عمل نقصان دہ ثابت ہو سکتا ہے اور انفیکشن، پیپ بننے یا سیپسس جیسے خطرناک مسائل پیدا کر سکتا ہے۔

👶🏻 ناف کی صفائی کا درست طریقہ:

روزانہ 1–2 بار صاف روئی یا کاٹن سواب سے نارمل سیلائن (Normal Saline) لگا کر ہلکے ہاتھ سے صاف کریں۔

اگر ناف گیلی، بدبودار یا پیپ والی لگے تو فوراً ماہرِ اطفال سے رجوع کریں۔

کسی بھی قسم کا سورمہ، تیل، یا ہربل جیل مت لگائیں۔

✅ اگر صفائی کے بعد خشکی یا معمولی جلن محسوس ہو تو chlorhexidine solution (naval gel) ڈاکٹر کے مشورے سے لگا سکتے ہیں۔

اپنے نوزائیدہ بچے کی حفاظت کے لیے صرف سائنسی اور محفوظ طریقے اپنائیں ❤️

Dr. Naseem Khalid
Child Specialist

18/10/2025

👺 وہ جو ہم چنوں کی طرح antibiotics چھینک آنے پر بھی کھا لیتے ہیں ۔۔۔ اس کا نتیجہ یہ ہوا ہے کہ اب نمونیا، ٹائیفائڈ اور sepsis کے بعد پیشاب کے انفکشن میں بھی عام انٹیباؤٹکس کام نہیں کر رہیں 👺

🛑کراچی، لاہور اور پشاور کے Tertiary نگہداشت کے اسپتال پہلے ہی ٹائیفائیڈ، پیشاب کی نالی کے انفیکشن اور نمونیا کے علاج میں سیفٹریاکسون اور سیپروفلوکسین کی ناکامی کی اطلاع دے رہے ہیں۔
Klebsiella pneumoniae اور E. coli🛑
کے آدھے سے زیادہ strains جو پیٹ اور پیشاب کے انفیکشن سے منسلک ہوتے ہیں ۔۔۔اب تیسری نسل کے Cephalosporin بھی اُن پر اثر انداز نہیں ہو رہے ⬅️، جس کی وجہ سے بالکل آخری ٹائپ جو کہ صرف انجیکشن کی شکل میں ہوتے ہیں ⬅️ اُن کی طرف شفٹ ہونا پڑتا ہے

🛑راولپنڈی اور کراچی میں نوزائیدہ بچوں کے وارڈوں کی رپورٹ ہے کہ sepsis کے ساتھ داخل ہونے والے premature بچوں کو اب فرسٹ لائن تھراپی کے طور پر تیسری جنریشن کی دوائیوں پر شروع کیا جا رہا ہے ۔۔۔۔کیونکہ معمول کی اینٹی بائیوٹکس اب کام نہیں کرتیں۔
🛑خواتین میں ڈیلیوری کے بعد انفیکشن بھی ختم ہونے میں زیادہ وقت لے رہے ہیں، جس سے صحت یابی کا وقت اور علاج کی لاگت دونوں میں اضافہ ہوتا ہے۔
Copied

🩺 ویکسین لگوائیں – صحت مند زندگی پائیں!ویکسین صرف ایک ٹیکہ نہیں،یہ آپ اور آپ کے بچوں کے بہتر مستقبل کی ضمانت ہے۔ 💉پولیو،...
16/10/2025

🩺 ویکسین لگوائیں – صحت مند زندگی پائیں!

ویکسین صرف ایک ٹیکہ نہیں،
یہ آپ اور آپ کے بچوں کے بہتر مستقبل کی ضمانت ہے۔ 💉

پولیو، خسرہ، ٹی بی، ہیپاٹائٹس اور دیگر خطرناک بیماریوں سے بچاؤ ممکن ہے —
بس وقت پر ویکسین لگوائیں اور دوسروں کو بھی ترغیب دیں۔ 🌸

✅ ہر بچہ، ہر ویکسین، محفوظ پاکستان! 🇵🇰

Dr Naseem Khalid
Child specialist

10/10/2025
06/10/2025

⚠️ اہم پیغام تمام والدین کے نام ⚠️

خدارا چھوٹے بچوں کو سیرپ کولڈریکس (Coldrex) یا اس جیسے نزلہ زکام کے سیرپ ہرگز استعمال نہ کروائیں۔

یہ سیرپس بعض اجزاء جیسے pseudoephedrine، phenylephrine اور antihistamines پر مشتمل ہوتے ہیں جو بچوں میں دل کی دھڑکن میں خرابی، بے چینی، نیند میں خلل اور بعض اوقات خطرناک دل کے مسائل پیدا کر سکتے ہیں۔

افسوس کی بات ہے کہ ہمارے ہاں اب بھی بہت سے غیر تربیت یافتہ ڈاکٹرز اور عطائی حضرات بچوں کے لیے یہ سیرپس تجویز کرتے ہیں — لیکن یاد رکھیں، یہ بچوں کے لیے بالکل محفوظ نہیں ہیں۔

👉 بخار یا ہلکے نزلہ زکام کی صورت میں صرف پیرایسٹا مول (Paracetamol) اور زیادہ پانی/دودھ دینا کافی ہوتا ہے۔
👉 کوئی بھی دوا دینے سے پہلے ہمیشہ ماہر اطفال (Child Specialist) سے مشورہ کریں۔

🚫 کولڈریکس اور اس جیسے سیرپس سے بچوں کو محفوظ رکھیں۔
بچے کی حفاظت کسی وقتی آرام سے کہیں زیادہ اہم ہے۔ ❤️

— ڈاکٹر نسیم خالد
ماہر اطفال (Child Specialist)

Address

Karachi
Karachi

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when DR Naseem Khalid Child Specialist posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share

Share on Facebook Share on Twitter Share on LinkedIn
Share on Pinterest Share on Reddit Share via Email
Share on WhatsApp Share on Instagram Share on Telegram