Arooba Homeo Clinic

Arooba Homeo Clinic Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Arooba Homeo Clinic, Karachi.

06/03/2025

انسان قدرت کی بہت خوب صورت تخلیق ھے اس تخلیق کو قدرت اور فطرت کے اصولوں کے نزدیک تر رکھیں ۔

06/03/2025

افطاری میں خربوزہ ۔ سردا ۔ گرما وغیرہ کا استعمال ہرگز نہ کریں کیونکہ یہ پھل اپنے اندر پانی کی مقدار ذیادہ رکھتے ہیں اور افطاری میں میں ویسے ہی پانی ذیادہ پیا جاتا ھے جس کی وجہ سے معدہ میں بھاری پن ۔ درد ۔ متلی اور الٹی آنے کے علاؤہ موشن وغیرہ لگنے کے امکانات بہت زیادہ ہو جاتے ہیں ۔۔۔ اگر کسی کو یہ پھل بہت پسند ہیں تو افطاری کے گھنٹہ آدھا گھنٹہ بعد کھائیں اور اپنی صحت کو بہتر بنائیں ۔۔

06/03/2025

رمضان المبارک شروع ہو چکا ہے ۔۔۔ موسم خوش گوار ھے ۔۔ رات میں ٹھنڈک اور دن میں تھوڑی سی گرمی کا احساس ہوتا ھے ۔۔ ایسے موسم میں روزہ افطار کرتے وقت کچھ باتوں کا خیال رکھیں تاکہ صحت ٹھیک رہے ۔۔۔ افطاری میں ذیادہ تیز مرچ مصالحہ والی چیزوں سے دور رہیں کیونکہ خالی معدہ میں جب ترش اور تیکھی مرچوں والی خوراک جائے گی تو معدہ میں جلن اور دل میں بے چینی جیسی علامات پیدا ہو سکتی ہیں اکثر لوگ افطاری میں شربت وغیرہ پینا پسند کرتے ہیں جو تیز مرچ مصالحہ والی اشیاء کے ساتھ استعمال کرنے سے گیس ۔ تیزابیت اور متلی جیسی کیفیات کا باعث بنتا ھے اس لئے سموسے پکوڑے وغیرہ کے ساتھ املی آلو بخارہ کا شربت یا سادہ پانی بہتر رہتا ھے
۔۔

28/12/2023

آجکل کے موسم میں نزلہ زکام ، کھانسی اور بخار کی علامات بہت عام ہیں ۔ جس کی وجہ سے لوگ کافی پریشان ہیں ۔ اور مختلف قسم کی میڈیسن کھا کھا کر بے حال ہو رہے ہیں ۔ مگر افاقہ یا تو بہت کم ہو رہا ہے یا بالکل بھی آرام نہیں آرہا تو اس میں آپ ہو میو پیتھک میڈیسن کا استعمال کریں اور اپنی صحت کو بہتر بنائیں ۔۔۔۔۔ شدید نزلہ زکام اور بے تحاشا چھنیکوں کی صورت حال ہو تو ،،،،،سباڈلا ،،،، ایلم سیپا،،، بہت جلد کام کرتی ہیں
SABADA 30..... ALAM SEEPA 30 نیم گرم پانی میں 6۔6۔6 قطرے ڈال کر دن میں تین سے چار دفعہ استعمال کرنے سے بیماری کی تمام علامات ختم ہو جائیں گی ۔۔۔

27/06/2023

پانی صحت کے لئے کیوں ضروری ھے ؟
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
زندگی کو برقرار رکھنے کے لئے ہوا کے بعد سب سے ضروری چیز پانی ھے ۔ تندرستی کو قائم رکھنے کے لئے ہمیں پاک و صاف ہوا کیطرح پاک و صاف اور خالص پانی کی بھی ضرورت ھے ۔ جس طرح ہم غلیظ اور کثیف ہوا میں سانس لینے سے بیمار پڑ جاتے ہیں اسی طرح غلیظ ، کثیف اور گندہ پانی پینے سے بھی ہم مختلف بیماریوں کا شکار ہو جاتے ہیں ۔ہماری تند رستی بگڑ جاتی ھے اور معدے ، آنتوں اور جگر کی مختلف بیماریاں پیدا ہو جاتی ہیں ۔ الٹی ، دست ، پیٹ میں مروڑ وغیرہ جیسی تکلیف دہ بیماریاں جنم لیتی ہیں ۔ گنداہ اور جراثیم سے آلودہ پانی جگر اور گردوں کی خطرناک بیماریوں کا باعث بنتا ھے ۔ٹائیفائڈ ، کالرا اور ہیپاٹائیٹس جیسی موذی امراض بھی غلیظ اور جراثیم شدہ پانی سے ہی پیدا ہوتے ہیں ۔خالص اور جراثیم سے پاک پانی انسانی صحت کے لئے بہت ضروری ھے ۔ اگرچہ پانی بذات خود کوئی غذائی اجزا اپنے اندر نہیں رکھتا مگر یہ ہماری غذا ؤں کا ایک نہایت لازمی جزو ھے ۔پانی ہمارے جسم کی بناوٹ میں ستر فیصد کے قریب پایا جاتا ھے ۔ پانی کا استعمال دوسری غذاؤں کے ساتھ بہت ضروری ہوتا ھے کیونکہ یہ غذا کا رقیق بنا کر ہضم ہونے کے قابل بناتا ھے اور معدے میں انھیں سیال شکل میں رکھتا ھے ۔یہ دوسرے غذائی اجزا کو باریک رگوں تک پہنچا دیتا ھے ۔ پانی فضلات کو رقیق بنا کر بول براز اور پسینے کے راستے جسم سے خارج ہونے میں سہولت بہم پہنچاتا ھے ۔۔۔ اسی کی وجہ سے خون کا دورانیہ قائم رہتا ھے اور ہماری حیات و خیالات رواں دواں رہتے ہیں ۔پانی کی تاثیر سرد ھے یہ پی اس بجھاتا اور جسم کو گرمی کی شدت سے تسکین پہنچاتا ھے ۔ پانی کاذیادہ استعمال مختلف بیماریوں سے محفوظ رکھتا ھے ۔ مثلا جگر کی گرمی ، گردوں کا انفیکشن ، پیشاب میں جلن، گھبراہٹ ، خون میں تزابیت ، قبض اور ھاتھ پاؤں کی جلن وغیرہ ۔۔۔۔۔ پانی کا استعمال ہمارے پسینے اور پیشاب کی صورت جسم سے خارج ہو کر خون میں شامل زہرلے مادوں کو جسم سے نکال دیتا ھے ۔ کھانا کھانے کے دوران پانی کا کم استعمال کرنا چاہئیے ۔ کھانے کے دو گھنٹے بعد ہمیں پانی وافر مقدار میں مگر وقفے وقفے سے پینا چاہئیے ۔ صبح نہار منہ پانی پینا بہت مفید ھے اور یہ طریقہ ہمیں بہت سی بیماریوں سے محفوظ رکھتا ھے ۔۔۔ نہار منہ پانی ٹھندا پینا چاہئیے یا گرم ، یہ بات ہر انسان اپنی سوچ ، پسند اور جسم کی مناسبت ، ہیت مطابق کر سکتا ھے ۔۔۔ کیونکہ سب انسان ایک جیسی جسمانی ساخت تو رکھتے ہیں مگر ان کی اندورنی تاثیر اور جذبیت مختلف ہوتی ھے ۔ علم نجوم کے مطابق انسان مختلف خمیر اور اندرونی کثافت رکھتے ہیں ،،،، آگ ، پانی ، مٹی اور ہوا چار ایسے خواص ہیں جن پر انسانوں کی مزاجی اور اندورنی کثافت کا انحصار ہوتا ھے ۔۔۔ اس لحاظ سے ہر انسان کو ہر ٹوٹکا اور ہر دوا اثر نہیں کرتی ،حکماء بیماریوں کا علاج انھی خواص کو پیش نظر رکھ کر کرتے ہیں ۔۔۔کھانے کے دو گھنٹے بعد پانی کا استعمال معدے کو مضبوط اور قوی بناتا ھے اور خوارک کو جزو بدن بناتا ھے ۔کھانے کے فورا بعد پانی پینا ہاضمہ کو کمزور کرتا ھے بدن کو پھلاتا اور خون کی کمی کا باعث بنتا ھے اور جسم میں سستی اور کاہلی پیدا کرتا ھے ۔ پانی کا درجہ حرارت ہمارے جسم کے درجہ حرارت کے مطابق ہونا چاہئیے بہت ذیادہ ٹھندا پانی اور بہت زیادہ گرم چاہئے ناصرف معدے کے لئے مضر ھے بلکہ پورے جسم پہ اہستہ آہستہ بد اثرات مرتب کرتا ھے ۔ جس سے ہمارا جسم مختلف بیماریوں کی آماہ جگاہ بن جاتا ھے ۔

Address

Karachi

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Arooba Homeo Clinic posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share

Share on Facebook Share on Twitter Share on LinkedIn
Share on Pinterest Share on Reddit Share via Email
Share on WhatsApp Share on Instagram Share on Telegram