18/02/2026
🌙 #ـرمضان-المبارک کی پُرخلوص مبارکباد 🌙
از طرف: راشید میڈیکل سنٹر (RMC)
رمضان المبارک کا بابرکت مہینہ ہم سب پر سایہ فگن ہونے والا ہے۔
ہم راشید میڈیکل سنٹر کی طرف سے تمام اہلِ اسلام کو دل کی گہرائیوں سے رمضان المبارک کی مبارکباد پیش کرتے ہیں۔
اللہ تعالیٰ اس مقدس مہینے میں ہمیں زیادہ سے زیادہ نیکیاں کرنے، محتاجوں اور ضرورت مندوں کی مدد کرنے اور اخلاص کے ساتھ عبادت کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین 🤲
✨ مدد اور خیرات کی فضیلت ✨
حضرت محمد ﷺ نے فرمایا:
"جو شخص کسی روزہ دار کو افطار کرائے، اس کے لیے بھی اتنا ہی اجر ہے جتنا روزہ دار کے لیے ہے، بغیر اس کے کہ روزہ دار کے اجر میں کوئی کمی ہو۔"
(ترمذی)
ایک اور حدیث مبارکہ میں ہے:
"لوگوں میں سب سے بہتر وہ ہے جو لوگوں کو زیادہ نفع پہنچائے۔"
(طبرانی)
🌟 رمضان اسپیشل اعلان – یتیم بچوں کے لیے خصوصی رعایت 🌟
راشید میڈیکل سنٹر میں رمضان المبارک کے بابرکت مہینے میں یتیم بچوں کے لیے تمام طبی سہولیات پر 60٪ خصوصی ڈسکاؤنٹ دیا جائے گا۔
ہماری خدمات میں شامل ہیں:
🩺 ماہر ڈاکٹرز کی خدمات
💊 مکمل میڈیکل اسٹور
🦷 ڈینٹل بلاک
🧪 لیبارٹری بلاک
ہم سب کی ذمہ داری ہے کہ اس مبارک مہینے میں زیادہ سے زیادہ ضرورت مندوں کا سہارا بنیں۔
آئیں مل کر اس رمضان کو خدمتِ خلق کے جذبے کے ساتھ گزاریں۔
📍راشید میڈیکل سنٹر (RMC)
خدمت، اعتماد اور صحت کی ضمانت
اللہ تعالیٰ ہم سب کی عبادات اور نیک اعمال قبول فرمائے۔ آمین 🌙🤲
Rashid Medical Center -RMC
゚viralvideo