آپکا اپنا آن لائن طبیب

آپکا اپنا آن لائن طبیب Its an online forum that provides free assistance worldwide to all the patients who believe in herbal treatment.
(4)

19/06/2025

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ

امید ہے کہ ہمارے تمام فالورز بخیر و عافیت ہوں گے،
اللہ کریم آپ سب کو خوش و خرم رکھے، دین و دنیا کی ترقیاں عطا فرمائیں۔

طبیعت کی ناسازی اور کچھ دیگر نجی مسائل کی وجہ سے کچھ دنوں سے آف لائن ہوں، اور آپ سب بہن بھائیوں کی خدمت نہیں کر پا رہا۔ آپ سب سے دعا کی درخواست ہے کہ مجھ فقیر کے لیے لازمی دعا کیجیئے، جلد انشااللہ دوبارہ آپ سب کے لیے آپ کے۔ طبی مسائل کے حل کے ساتھ حاضر ہوں گا، بشرط زندگی

شکریہ

06/06/2025

برائے دانت درد/مسوڑوں سے خون آنا

بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ
اَلسَلامُ عَلَيْكُم وَرَحْمَةُ اَللهِ وَبَرَكاتُهُ‎

اَللّٰھُمَّ صَلِّ عَلى مُحَمَّدٍ وَّ عَلى آلِ مُحَمَّدٍ وَّ بَارِكْ وَسَلِّمْ
وَإِذَا مَرِضْتُ فَهُوَ يَشْفِينِ

[{(اپنے طبی مسائل اور انکا حل جاننے کے لیے ہمارا پیج آپکا اپنا آن لائن طبیب فالو اور لائیک کریں اور گروپ آپکا اپنا آن لائن طبیب جوائن کریں۔ مزید راہنمائی کے لیے انباکس میں اپنی رپورٹس کے ساتھ تشریف لائیں)}]

دانتوں سے خون آنا آج کل عام مسئلہ ہوتا جارہا ہے اس کی وجہ یہ ہے کہ ہم اپنے دانتوں کی صفائی کی طرف بالکل توجہ نہیں دیتے۔ ویسے بھی عید کی آمد آمد ہے، لوگ گوشت کا کثرت سے استعمال کریں گے لیکن صفائی کی طرف توجہ نہ دیں گے۔
یاد رہے پیارے نبی اکرم صلی اللە علیە وسلم کا فرمان ہے صفائی نصف ایمان ہے اور دانتوں کی صفائی ہمارے ایمان کا حصہ بھی ہےمسوڑھوں سے خون نکل کر ہمارے معدے میں جاتا ہے۔جو کئی دوسری بیماریوں کا باعث بنتا ہے ذیل میں دانتوں سے خون آنا کے علاج کا نسخہ لکھا ہے۔امید ہے کہ دانتوں سے خون آنا بند ہو جائےگا آپ اس نسخہ کو بنا کر اس مرض کا علاج کریں گے اور ہمیں دعاؤں میں یاد رکھیں گے،ذیل میں دیے گئے نسخہ کے استعمال کے علاؤہ جب بھی کھانا خصوصاً گوشت کھائیں، اسکے بعد دانتوں کا خلال لازمی کریں، اور مسواک یا ٹوتھ برش کا استعمال لازمی کریں۔
ھوالشافی::
پھٹکری برياں 20 گرام، چھوٹي ہڑہڑ 10 گرام، مرچ سياہ 30 گرام، نمک لاہوری 5 گرام، گيرو 5 گرام، عقرقرحا ڈھائی گرام، گل سوختہ 10 گرام

ترکیب تیاری : تمام ادویہ کو پیس کر باریک سفوف بنا کر رکھ لیں

طریقہ استعمال : بوقت ضرورت تھوڑا سا سفوف لے کر مسواک / برش یا انگلی سے پانچ منٹ دانتوں پر صبح شام مليں دانتوں کے درد ميں مفيد،دانتوں سے خون بہنے کو روکتا ہے۔

شفاء من جانب اللہ

نوٹ:: اولاد نرینہ کے خواہش مند افراد کے لیے مجرب دوا موجود ہے۔

میں نیت اور ایمانداری کے ساتھ اللہ کو حاضر ناظر جان کر مخلوق خدا کی خدمت کرنے کا عزم رکھتا ہوں آپ کو بلکل ٹھیک نسخے بتاتا ہوں ان میں کچھ کمی نہیں رکھتا یہ تمام نسخے میرے اپنے آزمودہ ہوتے ہیں۔
آپ کی دُعاؤں کا طلب گار
آپکا خادم
واٹس ایپ نمبر:: 03197622414

خواتین کا بانجھ پن کیا ہے؟؟بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِاَلسَلامُ عَلَيْكُم وَرَحْمَةُ اَللهِ وَبَرَكاتُهُ‎اَلل...
05/06/2025

خواتین کا بانجھ پن کیا ہے؟؟

بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ
اَلسَلامُ عَلَيْكُم وَرَحْمَةُ اَللهِ وَبَرَكاتُهُ‎

اَللّٰھُمَّ صَلِّ عَلى مُحَمَّدٍ وَّ عَلى آلِ مُحَمَّدٍ وَّ بَارِكْ وَسَلِّمْ
وَإِذَا مَرِضْتُ فَهُوَ يَشْفِينِ

[{( اپنے طبی مسائل اور انکا حل جاننے کے لیے ہمارا پیج آپکا اپنا آن لائن طبیب فالو اور لائیک کریں اور گروپ آپکا اپنا آن لائن طبیب جوائن کریں۔ مزید راہنمائی کے لیے انباکس میں اپنی رپورٹس کے ساتھ تشریف لائیں)}]

خواتین میں بانجھ پن ایک طبی حالت ہے جس میں عورت کی حاملہ ہونے کی صلاحیت کو متاثر ہوتی ہے۔ یہ اس وقت ہوتا ہے جب ایک عورت سن یاس تک پہچنے سے پہلے پہلے 12 ماہ کے باقاعدہ غیر محفوظ جنسی تعلقات کے بعد حمل حاصل کرنے میں ناکام رہتی ہے۔

علامات::
خواتین میں بانجھ پن کی متعدد علامات ہو سکتی ہیں جن میں سے سب سے بڑی علامت یہ ہے کہ پورے ایک سال کے باقاعدہ، غیر محفوظ جنسی ملاپ کے بعد حاملہ نہ ہو پانا۔
تاہم، دیگر علاماتِ ممکنہ درج ذیل ہیں۔

1) فاسد ماہانہ سائیکل 21 دن سے کم یا 35 دن سے زیادہ دیر تک کی طوالت
2) اینڈومیٹرائیوسس
3) جنسی تعلقات کے دوران درد، جسے dyspareunia کہا جاتا ہے.
4) کچھ خواتین غیر واضح وزن میں اضافہ دیکھ سکتی ہیں، یا ہارمونز کے عدم توازن کی وجہ سے چہرے کے بالوں کی نشوونما

ضروری نہیں کہ ہے کہ بانجھ پن میں مبتلا کچھ خواتین میں بانجھ پن کی علامات ظاہری ہوں، حاملہ ہونے میں دشواری کے علاوہ کوئی ظاہری علامات نہیں بھی ہو سکتی۔

وجوہات::
خواتین میں بانجھ پن کی کچھ عام وجوہات درج ذیل ہیں:

سب سے عام وجہ ovulation کے مسائل ہیں، جو زیادہ تر کیسز کا سبب بنتے ہیں۔ ان میں بنیادی وجہ Polycystic o***y سنڈروم ہے جس کو عام طور پر (PCOS) کہا جاتا ہے جس سے ہارمون کے عدم توازن متاثر ہوتے ہیں۔
فیلوپین ٹیوب کی رکاوٹ یا نقصان، جو کسی بھی قسم کی سوزش کی وجہ سے ہو سکتی ہے یا کسی سرجری کی وجہ سے بھی ممکن ہے ، سپرم کو انڈے تک پہنچنے سے روک سکتا ہے۔
اینڈومیٹرائیوسس (جس میں رحم کے ٹشوز رحم کے باہر بڑھتے ہیں) حاملہ ہونے میں مداخلت کر سکتا ہے۔
فائبرائڈز یا غیر معمولی شکلیں/رسولیاں بھی کردار ادا کر سکتی ہیں۔
سٹیناسس یا بلغم کی ناکافی پیداوار، بھی بانجھ پن کا باعث بن سکتی ہے۔
بعض صورتوں میں، وجہ غیر واضح رہتی ہے، ممکنہ طور پر دونوں شراکت داروں میں ہم آہنگی کا فقدان، یا ملاقات کے آداب سے نابلد ہونا شامل ہے

خواتین بانجھ پن کا علاج
ڈاکٹر خواتین کی بانجھ پن کا علاج بنیادی وجہ کی بنیاد پر کرتے ہیں۔ وہ زرخیزی کو بحال کرنے یا خواتین کو حاملہ ہونے میں مدد کے لیے مختلف طریقے استعمال کرتے ہیں۔

زرخیزی کی دواؤں کا استعمال سب سے زیادہ استعمال ہونے والے طریقوں میں سے ایک ہے۔ یہ ادویات بیضہ دانی کو متحرک کرنے کے لیے قدرتی ہارمونز کی طرح کام کرتی ہیں۔ یاد رہے کہ ہر زرخیزی کی دوا مخصوص زرخیزی کے مسائل کو نشانہ بناتی ہے۔
بعض صورتوں میں سرجری کے ذریعے بانجھ پن کا علاج کیا جاتا ہے۔ ان میں بچہ دانی کے مسائل کو ٹھیک کرنے کے لیے لیپروسکوپک یا ہسٹروسکوپک سرجری اور فیلوپین ٹیوب کی رکاوٹوں کو دور کرنے کے لیے ٹیوبل سرجری شامل ہیں۔
مزید پیچیدہ معاملات کے لیے، طبیب تولیدی معاونت کے طریقوں کی سفارش کر سکتے ہیں جیسے انٹرا یوٹرن انسیمینیشن (IUI) یا ان وٹرو فرٹیلائزیشن (IVF)۔

کب طبیب سے ملاقات کی جائے؟؟
35 سال سے کم عمر کی خواتین اگر 12 ماہ سے بغیر کامیابی کے حاملہ ہونے کی کوشش کر رہی ہیں تو ڈاکٹر سے رجوع کریں۔ 35 سے 40 سال کے درمیان، چھ ماہ کی کوشش کے بعد مدد حاصل کرنے کا مشورہ دیا جاتا ہے۔ 40 سال سے زیادہ عمر کی خواتین کو فوری مشاورت پر غور کرنا چاہیے۔
بعض حالات عمر سے قطع نظر، فوری طبی امداد کی ضمانت دیتے ہیں۔ ان میں فاسد یا تکلیف دہ ادوار، شرونیی سوزش کی بیماری کی تاریخ، بار بار اسقاط حمل، یا معلوم زرخیزی کے مسائل شامل ہیں۔
اگر مرد ساتھی کے منی کے تجزیہ کے نتائج غیر معمولی ہوں یا عضو تناسل یا انزال کی دشواریوں جیسے مسائل کا سامنا ہو تو صرف عورت کے بجائے دونوں کو طبیب کی مدد لینی چاہیے۔
غیر حاضر ماہواری، فاسد چکر، یا غیر معمولی طور پر زیادہ خون بہنے جیسی علامات والی خواتین کو ماہر سے رجوع کرنا چاہیے۔
پی سی او ایس، اینڈومیٹرائیوسس، یا کینسر جیسے حالات میں مبتلا افراد کو جلد طبی مشورہ لینا چاہیے۔

کیا عورت کا بانجھ پن ٹھیک ہو سکتا ہے؟
اگرچہ ہمیشہ علاج نہیں کیا جا سکتا، تاہم بہت سے علاج خواتین کو حاملہ ہونے میں مدد کر سکتے ہیں مثلاً
بیضہ دانی کو منظم کرنے کے لیے زرخیزی کی ادویات
ساختی مسائل کو درست کرنے کے لیے سرجری
۔(IUI)
ان وٹرو فرٹیلائزیشن (IVF)
انفیکشن کے لئے اینٹی بائیوٹکس
علاج کی کامیابی کا انحصار بانجھ پن کی بنیادی وجہ اور عورت کی عمر پر ہے۔

شفاء من جانب اللہ

نوٹ:: بانجھ پن کا علاج موجود ہے۔
نیز اولاد نرینہ کے خواہش مند افراد کے لیے مجرب دوا موجود ہے۔

میں نیت اور ایمانداری کے ساتھ اللہ کو حاضر ناظر جان کر مخلوق خدا کی خدمت کرنے کا عزم رکھتا ہوں آپ کو بلکل ٹھیک نسخے بتاتا ہوں ان میں کچھ کمی نہیں رکھتا یہ تمام نسخے میرے اپنے آزمودہ ہوتے ہیں۔
آپ کی دُعاؤں کا طلب گار
آپکا خادم
واٹس ایپ نمبر:: 03197622414

05/06/2025

مردانہ بانجھ پن کیا ہے؟؟

بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ
اَلسَلامُ عَلَيْكُم وَرَحْمَةُ اَللهِ وَبَرَكاتُهُ‎

اَللّٰھُمَّ صَلِّ عَلى مُحَمَّدٍ وَّ عَلى آلِ مُحَمَّدٍ وَّ بَارِكْ وَسَلِّمْ
وَإِذَا مَرِضْتُ فَهُوَ يَشْفِينِ

[{( اپنے طبی مسائل اور انکا حل جاننے کے لیے ہمارا پیج آپکا اپنا آن لائن طبیب فالو اور لائیک کریں اور گروپ آپکا اپنا آن لائن طبیب جوائن کریں۔ مزید راہنمائی کے لیے انباکس میں اپنی رپورٹس کے ساتھ تشریف لائیں)}]
بانجھ پن کیا ہے؟
در حقیقت بانجھ پن سے مراد کم از کم ایک سال تک باقاعدگی سے غیر محفوظ تعلقات رکھنے کے باوجود حاملہ ہونے سے معذوری ہے۔ یہ ایک ایسی حالت ہے جو آپ کے ساتھی یا آپ کے ساتھ کسی مسئلے یا مختلف عوامل کے مجموعہ کے نتیجے میں ہوسکتی ہے۔
اگر زوجین میں بچے کی خواہش ہے اور حمل نہیں ٹھہر رہا تو ایسی صورت حال میں تشخیص کا آغاز ہمیشہ مرد سے شروع ہوتا ہے

تشخیص کے لیے سب سے پہلے مرد کے سیمن کا تجزیہ کیا جاتا یے۔
سیمن یا تولیدی مادہ چیک کروانے سے پہلے کچھ باتوں کا خیال رکھنا چاہئیے۔ مثلاً

1) سیمن چیک کروانے اورہمبستری میں تین یا چار دن کا وقفہ لازماً ہو

2) سیمن جس لیبارٹری سے چیک کروانا مقصود ہو ، سیمپل بھی وہاں ہی لیا جائے۔

3) اگر پہلا ٹیسٹ ابنارمل ہے تو نتیجہ اخذ کرنے کے لیے ایک بار اور سیمن کا ٹیسٹ کروانا چاہیئے۔

بہت سے لوگ اپنے ٹیسٹ کی رپورٹ کو لے تذبذب کا شکار نظر آتے ہیں ان کی راہنمائی کے لیے آج سمجھتے ہیں کہ سیمن ہے کیا اور اس کے ٹیسٹ سے کیا مراد ؟

سیمن وہ مادہ ہے جو مرد جسمانی تعلق کے دوران خارج کرتا ہے ۔ ایک بار کے خروج میں اس کی مقدار قریباً ایک چائے کے چمچ کے برابر ہوتی ہے۔زیادہ تر لوگوں کے خیال میں اگر سپرمز کی گڑبڑ ہو تو اس مادے میں بھی کمی بیشی ہونی چاہیے۔ یہ خیال غلط ہے ۔ یہ مادہ بنیادی طور پر پراسٹیٹ گلینڈ اور کچھ اور غدودوں کی مدد سے بنتا ہے چاہے اس میں سپرمز ہوں یا نہ ہوں ۔

ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن نے بانجھ پن کے حوالے سے semen کے نارمل ہونے کی خصوصیات اس طرح سے ترتیب دی ہیں۔

سپرم کی تعداد: 15 سے 20 ملین/ ملی میٹر
سپرم کی تیزی سے آگے بڑھنے کی صلاحیت: 40 فیصد
سپرم کی نارمل شکل: 4 فیصد

یہ ہے وہ رپورٹ جسے پڑھ کر کوئی بھی دیکھ سکتا ہے کہ یہ نارمل ہے کہ نہیں ۔ ایک سب سے بنیادی بات یاد رکھیے نارمل رپورٹ میں پیپ والے سیلز نہیں ہونے چاہئیں۔ اگر تو پیپ/ریشہ ہو گا حمل تو شاید کسی نہ کسی طریقے سے ٹھہر جائے لیکن ٹھہرا ہوا نطفہ بعد میں خرابیوں کا شکار ہو سکتا ہے یہاں تک کہ پیدائش کے بعد بھی عارضی یا مکمل معذوری کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

جب بھی سیمن کی رپورٹ میں کچھ گڑبڑ ہو ، اسے ایک خاص نام سے لیبل کیا جاتا ہے تاکہ اہل علم کے سمجھنے اور طبیب کے لیے علاج کرنے میں آسانی ہو۔ مثلاً

1) اولیگوسپرمیا: جب سپرم مقررہ تعداد سے کم ہوں ۔
2) ایزو سپرمیا: جب سپرمز سرے سے غائب ہوں ۔
3) ایسپرمیا: جب سیمن ہی موجود نہ ہو ۔
4) ہائپوسپرمیا: جب سیمن کی مقدار کم ہو ۔
5) ٹریٹوسپرمیا: جب سیمن کے مادے میں ابنارمل شکل والے سپرمز پائے جائیں ۔
6) ایستھینوسپرمیا: جب سپرمز کی حرکت کم ہو ۔
7) نیکروسپرمیا: جب سیمن میں سارے سپرمز مردہ ہوں ۔
8) لیوکوسپرمیا: جب سیمن میں پیپ والے سیلز کافی مقدار میں پائے جائیں ۔

یاد رہے کہ کہ ہر ایک لیبل کی صورت میں طریقہ علاج مختلف ہوتا ہے اور مارکیٹ میں ہر علاج کی آگے سے ہزارہا ادویات موجود ہیں، آیا ادویات مزاج کے موافق بھی ہیں یا نہیں؟؟ یا ادویات کس صورت میں کس حساب سے لی جائیں؟؟ یہ نازک صورتحال ہوتی ہے لہذا خود سے حکیم یا طبیب بننے کی بجائے ماہر حکیم سے رابطہ کرنا چاہیئے۔

اگر سیمن نارمل ہے تو مرد کی کی طرف سے حمل میں کوئی رکاوٹ نہیں ہے ۔ لیکن اگر نارمل نہیں تب صاحب کے بہت سے اور ٹیسٹ کروانے کی ضرورت پڑ سکتی ہے۔ مثلاً
1) خون میں ہارمونز کی مقدار
2) کروموسومز
3) خصیوں کا الٹرا ساؤنڈ
4) خصیوں کی بائیوپسی

یہ ٹیسٹ ماہر طبیب/ڈاکٹر صورت حال دیکھ کر تجویز کرتا یے۔
مردانہ بانجھ پن کا علاج ہمیشہ کسی ماہر ڈاکٹر/طبیب سے کروانا چاہیئے۔ بنیادی طور پر علاج اس وجہ کا کیا جاتا ہے جو تمام ٹیسٹ کے نتیجے میں سامنے آئی ہو۔

اوپر ایزو سپرمیا کا تذکرہ آیا تھا، لگے ہاتھوں Azoospermia یعنی سپرمز کی غیر موجودگی پر تبصرہ بھی سن لیجیئے۔

‏Azoospermia دو طرح کا ہوتا ہے
1 ) رکاوٹ بھرا
2) رکاوٹ کے بنا

رکاوٹی ایزو سپرمیا میں جیسا کہ نام سے ظاہر ہے سپرمز بنتے تو ہیں لیکن کسی پیچیدگی یا رکاوٹ کی وجہ سے سیمن تک نہیں پہنچ پاتے۔ جب بھی خصیوں اور ان کی ملحقہ نالیوں میں کوئی انفیکشن ہو، ضرب لگی ہو ، کوئی پرانا آپریشن ہوا ہو یا نالیوں کی رطوبات گاڑھی ہو جائیں، سپرمز باہر نہیں نکل سکتے۔ نتیجتاً مادہ تو نکلے گا لیکن سپرمس سے خالی ہو گا۔

رکاوٹ کے بغیر Azospermia کے اسباب کی ایک لمبی فہرست ہے۔ جس میں پیدائشی طور پہ خصیوں کی غیر موجودگی، ابنارمل کروموسومز سے خصیوں کا چھوٹا رہ جانا، پیدائش کے وقت خصیوں کا پیٹ میں ہونا ، خصیوں کی رسولی، ریڈی ایشین، ہارمونز کی کمی بیشی، کن پیڑوں کی انفیکشن، خصیوں کا زندہ یا نارمل سپرمز نہ بنا سکنا، خصیوں سے خون لے جانے والی نالیوں کا ایب نارمل پھیلاؤ، ذیابیطس اور گردے کی بیماریاں شامل ہیں۔
اوپر بیان کردہ نقائص میں سب سے مشکل، وقت طلب، مہنگا اور بعض صورتوں میں تقریبا ناممکن علاج ایزو سپرمیا کا ہوتا ہے.

مردانہ بانجھ پن میں اگر علاج سے بھی سپرمز بہتر نہ ہوں اور حمل نہ ٹھہرے تب ایسے جوڑوں کو آئی وی ایف کی تجویز دی جاتی ہے۔

ٹیسٹ ٹیوب بےبی علاج کی بہت سی قباحتیں ہیں ۔ ایک تو اس کی ہوشربا فیس ( 10 سے 12 لاکھ روپے) ، دوسرا علاج کامیاب ہونے کی سو فیصد گارنٹی نہیں ۔ بہت اچھے سینٹرز میں بھی کامیابی کا تناسب بھی تیس چالیس فیصد سے آگے نہیں بڑھ پایا۔

اور سب سے اہم بات یہ سمجھ لیجیے کہ کھمبیوں کی طرح اُگے آئی وی ایف سینٹرز نے قطعی طور پہ آپ کی محبت میں یہ جھنجھٹ نہیں پالا بلکہ یہ ایک کاروبار ہے ۔ اور بدقسمتی سے بہت سے نا اہل لوگ بھی اس کاروبار کو چلا رہے ہیں ۔ یہ سوچے بغیر کہ بہت سے لوگوں کے ارمان اور جمع پونجی ان کی نااہلی کی بھینٹ چڑھ جاتی ہے ۔
مردانہ بانجھ پن سے بچاؤ کے چند ایک راہنما اصول ہیں ان پر عمل کرتے ہوئے اس سے بچا جا سکتا ہے۔جو کہ درج ذیل ہیں۔

1) وزن کم کیجیے خاص طور پہ پیٹ کی چربی کو ترجیحاً ختم کریں
2) روزانہ ورزش کریں، کم و بیش 40 منٹ کی ورزش ضروری ہے۔
3) اگر سگریٹ نوشی کرتے ہیں تو سگریٹ نوشی چھوڑ دیں۔
4) سادہ کھانا کھائیں، چینی اور چکنائی کا استعمال ترک کر دیں،
5) اگر الکوحل کا استعمال ہے تو چھوڑ دیں۔

نوٹ::ہمارے پاس مردانہ بانجھ پن کا مستند اور مجرب علاج موجود ہے۔

نوٹ:: اولاد نرینہ کے خواہش مند افراد کے لیے مجرب دوا موجود ہے۔
اللہ کریم سے دعا ہے کہ تمام پریشان حال بہن بھائیوں کو اولاد جیسی نعمت سے نواز دیں۔ آمین ثم آمین

میں نیت اور ایمانداری کے ساتھ اللہ کو حاضر ناظر جان کر مخلوق خدا کی خدمت کرنے کا عزم رکھتا ہوں آپ کو بلکل ٹھیک نسخے بتاتا ہوں ان میں کچھ کمی نہیں رکھتا یہ تمام نسخے میرے اپنے آزمودہ ہوتے ہیں۔
آپ کی دُعاؤں کا طلب گار
آپکا خادم
واٹس ایپ نمبر:: 03197622414

05/06/2025
05/06/2025

لیکوریا کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے والا دیسی نسخہ

بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ
اَلسَلامُ عَلَيْكُم وَرَحْمَةُ اَللهِ وَبَرَكاتُهُ‎

اَللّٰھُمَّ صَلِّ عَلى مُحَمَّدٍ وَّ عَلى آلِ مُحَمَّدٍ وَّ بَارِكْ وَسَلِّمْ
وَإِذَا مَرِضْتُ فَهُوَ يَشْفِينِ

[{( اپنے طبی مسائل اور انکا حل جاننے کے لیے ہمارا پیج آپکا اپنا آن لائن طبیب فالو اور لائیک کریں اور گروپ آپکا اپنا آن لائن طبیب جوائن کریں۔ مزید راہنمائی کے لیے انباکس میں اپنی رپورٹس کے ساتھ تشریف لائیں۔)}]

لیکوریا خواتین کی ایسی مہلک بیماری ہے جو نسوانی حُسن کو ماند کر دیتی ہے۔ لیکوریا کےاسباب میں سب سے بنیادی اور سب سے بڑی وجہ ورم رحم ہے۔ علاوہ ازیں عام جسمانی کمزوری، خون کی کمی وغیرہ اس کی وجوہات شامل ہیں ۔لیکوریاجیسےموذی مرض کیلئے لاجواب اور نہایت پُر اثرنسخہ تیار کیا ہے، جو کہ سیلان الرحم کا کامیاب اور مکمل علاج ہے۔
ھوالشافی
اجزائے نسخہ::

گوند موچرس ، گل نیلوفر ٫لودھ پٹھانی ٫گوند کتیرہ ٫دانہ الائچی کلاں٫ گوند کیکر ,کمرکس ,خارخسک ,چھوہارے ,مجیٹھ ٫ نشاستہ ہر ایک 50گرام
اور کوزہ مصری 100گرام

ترکیب نسخہ::
سب اشیاء کو باریک پیس لیں اور کانچ کی صاف بوتل میں محفوظ کر لیں
مقدار خوراک::
صبح و شام نہار منہ ایک کھانے والا چمچ پانی یا دودھ کے ساتھ لیں

فوائد::
لیکوریا کو جڑ سے اکھاڑتا ہے
لیکوریا کی وجہ سے ہونے والی کمزوری کو ختم کرتا ہے
جسمانی کمزوری، چہرے کی زردی، خون کی کمی، اعضاء شکنی میں مفید و موثر ہے
کیلشیم کی کمی دور کرنے کا قدرتی اور موثر زریعہ ہے.

قیمت:: 2200
نوٹ:: اولاد نرینہ کے خواہش مند افراد کے لیے مجرب دوا موجود ہے۔

میں نیت اور ایمانداری کے ساتھ اللہ کو حاضر ناظر جان کر مخلوق خدا کی خدمت کرنے کا عزم رکھتا ہوں آپ کو بلکل ٹھیک نسخے بتاتا ہوں ان میں کچھ کمی نہیں رکھتا یہ تمام نسخے میرے اپنے آزمودہ ہوتے ہیں۔
آپ کی دُعاؤں کا طلب گار
آپکا خادم
واٹس ایپ نمبر 03197622414

دواءالکبدبِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِاَلسَلامُ عَلَيْكُم وَرَحْمَةُ اَللهِ وَبَرَكاتُهُ‎اَللّٰھُمَّ صَلِّ عَلى...
04/06/2025

دواءالکبد

بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ
اَلسَلامُ عَلَيْكُم وَرَحْمَةُ اَللهِ وَبَرَكاتُهُ‎

اَللّٰھُمَّ صَلِّ عَلى مُحَمَّدٍ وَّ عَلى آلِ مُحَمَّدٍ وَّ بَارِكْ وَسَلِّمْ
وَإِذَا مَرِضْتُ فَهُوَ يَشْفِينِ

[{( اپنے طبعی مسائل اور انکا حل جاننے کے لیے ہمارا پیج آپکا اپنا آن لائن طبیب لائیک اور فالو کریں اور ہمارا گروپ آپکا اپنا آن لائن طبیب جوائن کریں ۔ مزید راہنمائی کے لیے انباکس میں اپنی میڈیکل رپورٹس کے ہمراہ تشریف لائیں)}]

اجزائے نسخہ::
ریوند چینی 120گرام
شورہ قلمی ،نوشادر،فلفل سیاہ،بالچھڑسازج ہندی ہر ایک 25گرام

ترکیب استعمال:: تمام ادویات کو باریک پیس لیں بعد ازاں ایک گرام کے کیپسول بھر لیں۔
کیپسول بھرے بغیر بھی استعمال میں لائی جا سکتی ہے۔

مقدار خوراک ؛
چار رتی تا ایک گرام
دن میں دو سے 3 مرتبہ پانی یا مناسب بدرقہ(شربت بزوری/دینار) کے ساتھ استعمال کروائیں

خواص نسخہ::
جگر کے تقریباً تمام امراض ورم جگر سوزش جگر ضعف جگر فیٹی لیور یورک ایسڈ کے لیے مفید بلکہ جامع الفوائد ہے
تیار دوا دستیاب ہے۔

اولاد نرینہ سے محروم بہن بھائیوں کے لیے مجرب دوا موجود ہے۔

میں نیت اور ایمانداری کے ساتھ اللہ کو حاضر ناظر جان کر مخلوق خدا کی خدمت کرنے کا عزم رکھتا ہوں آپ کو بلکل ٹھیک نسخے بتاتا ہوں ان میں کچھ کمی نہیں رکھتا یہ تمام نسخے میرے اپنے آزمودہ ہوتے ہیں۔

آپ کی دُعاؤں کا طلب گار
آپکا خادم
برائے رابطہ ::03197622414

برائے امساک بے مثال  بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِاَلسَلامُ عَلَيْكُم وَرَحْمَةُ اَللهِ وَبَرَكاتُهُ‎اَللّٰھُمّ...
02/06/2025

برائے امساک بے مثال

بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ
اَلسَلامُ عَلَيْكُم وَرَحْمَةُ اَللهِ وَبَرَكاتُهُ‎

اَللّٰھُمَّ صَلِّ عَلى مُحَمَّدٍ وَّ عَلى آلِ مُحَمَّدٍ وَّ بَارِكْ وَسَلِّمْ
وَإِذَا مَرِضْتُ فَهُوَ يَشْفِينِ

[{( اپنے طبی مسائل اور انکا حل جاننے کے لیے ہمارا پیج آپکا اپنا آن لائن طبیب فالو اور لائیک کریں اور گروپ آپکا اپنا آن لائن طبیب جوائن کریں۔ مزید راہنمائی کے لیے انباکس میں اپنی رپورٹس کے ساتھ تشریف لائیں)}]

آج کے اس دور میں جب کہ ہر بندہ ہی اپنے وقت خاص کو لے کر پریشان ہے، اور طرح طرح کی پریشانیوں اور الجھنوں کے گرداب میں پھنس کر رہ گیا ہے ایسے میں فقیر کا اپنے مریضوں پر آزمودہ نسخہ پیش خدمت ہے۔ یاد رہے یہ نسخہ صرف وقتی امساک کے لیے ہے،
نوٹ:: بلڈ پریشر کے مریض استعمال میں نہ لائیں۔
نسخہ حاضر خدمت ہے۔
اجزائے نسخہ::
ھوالشافی
کچلہ مدبر در داتوری والا، زنجبیل ،فلفل سیاہ ، مغز جائفل ،بسباسہ، قرنفل ، عقرقرحا،مصبر فرانس، اجوائن خراسانی ،خراطین مصفی ہر ایک 50 گرام
شنگرف رومی مدبر ،مصطگی رومی ، ثعلب مصری ،ریگ ماہی ، تخم بھنگ ، جوز ماثل ہر ایک 20گرام
زعفران کاشمیری 50گرام
عنبر اشھب 10 گرام
ترتیب:-- بمثل غبار کر کے 500 ایم جی کے کیسپول بھرلیں
ایک کیسپول آدھا کلو ٹھنڈے دودھ سے
نوٹ دوپہر کو کھانا کھانا ہے پھر شام تک کھانا نہیں کھانا کیپسول جب جمایاں آنا شروع ہوں تو تب لیں اور 20 منٹ بعد کام شروع کریں نسخہ 100 فیصد کام کرے گا ایک بار 25 منٹ ٹائمنگ دوسری بار انزال کم و بیش گھنٹہ بھر نہ ہوگا۔
تیار دوا آرڈر پر دستیاب ہے۔

نوٹ:: اولاد نرینہ کے خواہش مند افراد کے لیے مجرب دوا موجود ہے۔

میں نیت اور ایمانداری کے ساتھ اللہ کو حاضر ناظر جان کر مخلوق خدا کی خدمت کرنے کا عزم رکھتا ہوں آپ کو بلکل ٹھیک نسخے بتاتا ہوں ان میں کچھ کمی نہیں رکھتا یہ تمام نسخے میرے اپنے آزمودہ ہوتے ہیں۔
آپ کی دُعاؤں کا طلب گار
آپکا خادم
واٹس ایپ نمبر 03197622414

اے اللہ ہم سب کے حال پر رحم فرما۔۔۔۔آمین ثم آمین
02/06/2025

اے اللہ ہم سب کے حال پر رحم فرما۔۔۔۔

آمین ثم آمین

برائے گندم کی الرجیبِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِاَلسَلامُ عَلَيْكُم وَرَحْمَةُ اَللهِ وَبَرَكاتُهُ‎اَللّٰھُمَّ ...
01/06/2025

برائے گندم کی الرجی

بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ
اَلسَلامُ عَلَيْكُم وَرَحْمَةُ اَللهِ وَبَرَكاتُهُ‎

اَللّٰھُمَّ صَلِّ عَلى مُحَمَّدٍ وَّ عَلى آلِ مُحَمَّدٍ وَّ بَارِكْ وَسَلِّمْ
وَإِذَا مَرِضْتُ فَهُوَ يَشْفِينِ

[{(اپنے طبی مسائل اور انکا حل جاننے کے لیے ہمارا پیج آپکا اپنا آن لائن طبیب فالو اور لائیک کریں اور گروپ آپکا اپنا آن لائن طبیب جوائن کریں۔ مزید راہنمائی کے لیے انباکس میں اپنی رپورٹس کے ساتھ تشریف لائیں)}]

ھوالشافی::
دیسی اجوائن،الائچی کلاں ، سونف، دیسی پودینہ
تمامی اشیاء ہموزن

ترکیب نسخہ::
تمام متذکرہ بالا اشیاء کا جھاڑ پھونک کے بعد سفوف بنا لیں ۔
طریقہ استعمال::
صبح شام کھانے کے بعد ہمراہ سادہ تازہ پانی
بڑوں کے لیے 5 گرام
بچوں کے لیے 2.5 گرام
مدت کورس ایک ماہ

بہت سے لوگوں کو گندم یا گندم سے بنی اشیاء سے الرجی ہوتی ہے جن میں اکثریت بچوں کی ہوتی ہے اس چھوٹے سے نسخے کے استعمال سے ان شاءاللہ ہمیشہ کے لیے یہ الرجی ختم ہو جاتی ہے

شفاء من جانب اللہ

نوٹ:: اولاد نرینہ کے خواہش مند افراد کے لیے مجرب دوا موجود ہے۔

میں نیت اور ایمانداری کے ساتھ اللہ کو حاضر ناظر جان کر مخلوق خدا کی خدمت کرنے کا عزم رکھتا ہوں آپ کو بلکل ٹھیک نسخے بتاتا ہوں ان میں کچھ کمی نہیں رکھتا یہ تمام نسخے میرے اپنے آزمودہ ہوتے ہیں۔
آپ کی دُعاؤں کا طلب گار
آپکا خادم
واٹس ایپ نمبر:: 03197622414

برائے ڈسٹ الرجی /کیرابِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِاَلسَلامُ عَلَيْكُم وَرَحْمَةُ اَللهِ وَبَرَكاتُهُ‎اَللّٰھُمّ...
01/06/2025

برائے ڈسٹ الرجی /کیرا

بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ
اَلسَلامُ عَلَيْكُم وَرَحْمَةُ اَللهِ وَبَرَكاتُهُ‎

اَللّٰھُمَّ صَلِّ عَلى مُحَمَّدٍ وَّ عَلى آلِ مُحَمَّدٍ وَّ بَارِكْ وَسَلِّمْ
وَإِذَا مَرِضْتُ فَهُوَ يَشْفِينِ

[{(اپنے طبی مسائل اور انکا حل جاننے کے لیے ہمارا پیج آپکا اپنا آن لائن طبیب فالو اور لائیک کریں اور گروپ آپکا اپنا آن لائن طبیب جوائن کریں۔ مزید راہنمائی کے لیے انباکس میں اپنی رپورٹس کے ساتھ تشریف لائیں)}]

ھوالشافی::
اجزائے نسخہ::
اجوائن دیسی 5 گرام
دار چینی ،سونٹھ 10 10 گرام دانہ
الائچی کلاں 7 گرام
ترکیب نسخہ::

تمام متذکرہ اشیاء کو باریک سفوف بنا کر باہم ملا لیں اور کانچ کے بوتل میں محفوظ کرلیں روزانہ آدھا گرام سفوف پودینہ کے قہوہ کے ساتھ یا تازہ پانی کے ساتھ صبح شام استعمال کریں۔
فوائد نسخہ::
ہمہ قسمی نزلہ ، زکام ، ڈسٹ الرجی ، چھینکیں آنا اور کیرا

شفاء من جانب اللہ

نوٹ:: اولاد نرینہ کے خواہش مند افراد کے لیے مجرب دوا موجود ہے۔

میں نیت اور ایمانداری کے ساتھ اللہ کو حاضر ناظر جان کر مخلوق خدا کی خدمت کرنے کا عزم رکھتا ہوں آپ کو بلکل ٹھیک نسخے بتاتا ہوں ان میں کچھ کمی نہیں رکھتا یہ تمام نسخے میرے اپنے آزمودہ ہوتے ہیں۔
آپ کی دُعاؤں کا طلب گار
آپکا خادم
واٹس ایپ نمبر:: 03197622414

Address

Karor Lal Isa
31100

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when آپکا اپنا آن لائن طبیب posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share

Share on Facebook Share on Twitter Share on LinkedIn
Share on Pinterest Share on Reddit Share via Email
Share on WhatsApp Share on Instagram Share on Telegram