FitLife Veterinary HealthCare Services

FitLife  Veterinary HealthCare Services Veterinary health Care Services, Pets health Care Services, Veterinary Surgeries, Veterinary Diagnos

10/11/2025

باڑے سسٹم میں پراپر ڈیری سسٹم میں فرق۔ آپ اپنے فارمنگ سسٹم کو کیسے امپروو کریں۔

09/11/2025
We have just reached 10K followers! Thank you for continuing support. I could never have made it without each and every ...
07/11/2025

We have just reached 10K followers! Thank you for continuing support. I could never have made it without each and every one of you. 🙏🤗🎉

06/11/2025

اس ساہیوال ہیفر کے پیٹ میں درد اور پھارہ تھا۔ رات کو ایمرجنسی قریباُ 12 بجے آپریشن کیا گیا۔ یہ آپریشن پانچ دن پہلے کیا گیا تھا۔ الحمد اللہ ہیفر stable اور باالکل ٹھیک ہے۔
جو لوگ کہتے ہیں کہ آپریشن کت بعد کی ویڈیوز ڈاکٹر حضرات نہیں لگاتے ان کے لیے حاضر خدمت ہے یہ ویڈیو۔

05/11/2025

بچہ دینے سے قبل پچھا مارنا:-
یہ ایک غیر جراثیمی اور غیر متعدی بیماری ہے بھینسوں میں باالعموم یہ زیادہ دیکھنے کو ملتی ہے ۔ بچہ دینے سے قبل ویجاٸنا(فرُج) باہر آتی ہے۔ بچہ دانی نہیں آ سکتی کہ اس میں بچہ ہوتا ہے اور بچہ دانی کا منہ بند ہوتا ہے۔

وجوہات میں:

ا۔ کیلشیم کی کمی:
کیلشیم کی کمی کی وجہ سے مادہ کے تولیدی اعضا کو اندر اپنی جگہ پر کھنے والے لگامنٹس (رباط) میں ڈھیلا پن آجاتا ہے۔ ایسی صورت میں جونہی جانور بیٹھتا ہے ۔ اسکے پیٹ کا دباو، جو کہ اوجڑی, بچہ دانی اور دیگر اعضاء کا ہوتا ہے، سارا پیچھے کی جانب ویجاٸنا پر آتا ہے جس وجہ سے وہ اندر سے سرکنا شروع ہو جاتی ہے ۔ دیر تک بیٹھے رہنے کی وجہ سے زیادہ ماس باہر آجاتا ہے۔ اور وہ پچھے کوصورت میں پیشاب والے رستے سے ویجاٸنا باہر آ جاتی ہے۔

ب۔ جانور کو قبض کا ہونا:

جس جانور کو قبض ہو گی وہ گوبر کرنے کے لیے زور لگاۓ گا۔ اور وہی پریشر/ زور ویجاٸنا پر بھی آۓ گا جس وجہ سے گوبر کرتے وقت جانور کی ویجاٸنا باہر آ جاتی ہے۔

ج۔ ہارمونز کا اتار چڑھاو:-

مادہ جانور کو حمل برقرار رکھنے کے لیے پروجیسٹرون ہارمون کی ضرورت ہوتی ہے یہی وہ ہارمون ہے جو بچہ دانی کا منہ بھی بند رکھتا ہے اور پچھے کو اندر روک کر رکھتا ہے۔ کسی وجہ سے مادہ کے خون میں پروجیسٹرون میں کمی اور ایسٹروجن کی زیادتی ہونا۔

د۔جانوروں کی نسل میں یا موروثی ہونا:
یہ بات مشاہدے میں آٸ ہے اور تحقیق سے بھی ثابت ہوٸ ہےکہ بعض جانوروں کی نسل میں پچھا مارنے کے جینز شامل ہوتے ہیں باالخصوص بھینسوں میں۔ مثلاً اگر جھوٹی پچھا نکالے تو اسکی ماں بھی نکالتی ہو گی اور نسل میں اسکی نانی میں بھی یہ مسٸلہ گا۔ ایسے جینز والی نسل کا سانڈ نہیں رکھناچاہیے۔

31/10/2025

لمپی سکن بیماری پورے زور شور سے وباٸ صورت اختیار کر چکی ہے۔ جن کساب بھاٸیوں کے جانور ابھی محفوظ ہیں وہ مستند کمپنی کی اچھی ویکسین کر لیں۔ ویکسین کے مطلوبہ تمام تقاضے باالخصوص درجہ حرارت, مجوزہ خوراک , طریقہ مثلاََ زیر جلد یا گوشت میں اور دیگر پورے کریں۔ بہت سارے لوگ اب بھی بضد ہیں کہ یہ ڈاکٹروں اور ویکسین کمپنیوں کی چلاٸ ہوٸ افواہ ہے۔ اس میں کوٸ صداقت نہیں ۔۔
اگر کبوتر بلی کو دیکھ کر آنکھیں بند کرے اور سمجھے کہ میں بلی کو نہیں دیکھ رہا تو اسی طرح بلی بھی مجھے نہیں دیکھ رہی تو پھر سمجھدار لوگ کبوتر کو داد تو دیں گے۔۔

قصہ مختصر یہ کہ یہ کسی کمپنی کا اشتہار نہیں محض آگاہی ہے۔ واحد حل ویکسین ہے ۔ اگر آپ وقت پر کر لیتے ہی تو بچت ہے ورنہ نہیں۔

30/10/2025

Address

Kasur
5550

Telephone

+923014599667

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when FitLife Veterinary HealthCare Services posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Practice

Send a message to FitLife Veterinary HealthCare Services:

Share

Share on Facebook Share on Twitter Share on LinkedIn
Share on Pinterest Share on Reddit Share via Email
Share on WhatsApp Share on Instagram Share on Telegram