27/07/2025
وزیراعلی پنجاب کی مریضوں کو بہترین طبی سہولیات کی ھدایات کے پیش نظر ایم ایس بلھے شاہ ہسپتال قصور چھٹی کے روز بھی سرگرم:
ایم ایس کیپٹن (ر) اسد اکرم نے اتوار کے روز بھی ہسپتال کے تمام شعبہ جات بالخصوص ایمرجنسی کا تفصیلی معائنہ کیا۔
انہوں نے مریضوں کو فری ادویات کی فراہمی، سٹاف کی حاضری اور صفائی کے معیار کو چیک کیا۔
انہوں نے مریضوں اور ان کے لواحقین سے بھی ملاقات کی اور علاج معالجے بارے دریافت کیا۔ مریضوں کے مسائل کو حل کرنے کے لئیے موقع پر ھدایات دیں۔
ایم ایس کا کہنا ہے کہ بابا بلھے شاہ ہسپتال قصور کو وزیراعلی پنجاب کے ویژن کے مطابق مفت سہولیات سے آراستہ بہترین ہسپتال بنانا میرا مشن ہے۔ اس مشن کی تکمیل کے لئے اپنی ٹیم کے ساتھ مل کر دن رات کام کروں گا۔