07/08/2025
مرد و خواتین کی اکثریت ہارمونز کے عدم توازن کا شکار ہو رہی ہے ۔۔ مردوں میں ٹیسٹوسٹیرون اور خواتین میں ایسٹروجن کا نارمل سطح پر برقرار رہنا جسمانی ، ذہنی اور جذباتی صحت کے لیے نہایت ضروری ہے ۔۔
اگر ان ہارمونز کی پیداوار میں کمی ہو جائے تو صحت کے متعدد مسائل جنم لیتے ہیں جیسے:
جسمانی کمزوری
تھکن اور توانائی کی کمی
فوکس نہ کر پانا
چکر آنا
نیند میں خلل
موڈ کی بے چینی یا چڑچڑاپن
زنک: ہارمونز کی صحت کا بنیادی عنصر
ہارمونز کی خرابی کی ایک بڑی وجہ زنک کی کمی ہے ،
زنک ایک ایسا ضروری منرل ہے جو ٹیسٹوسٹیرون اور ایسٹروجن کی پیداوار کو نارمل رکھنے میں کلیدی کردار ادا کرتا ہے۔ اکثر لوگ زنک کی کمی کو پورا کرنے کے لیے سپلیمنٹس کا استعمال کرتے ہیں، لیکن ہمارا جسم مصنوعی زنک کو مکمل طور پر ہضم یا جذب نہیں کر پاتا۔
قدرتی غذا ہی بہترین دوا ہے
قدرتی غذا، خاص طور پر کدو کے بیج (Pumpkin Seeds) اس کمی کو پورا کرنے کے لیے بہترین قدرتی ذریعہ ہیں ۔۔
یہ بیج نہ صرف زنک سے بھرپور ہوتے ہیں بلکہ ان میں کئی اہم غذائی اجزاء بھی شامل ہیں جو جسم کو مکمل غذائیت فراہم کرتے ہیں۔
کدو کے بیج میں موجود اہم غذائی اجزاء:
زنک : ہارمونز کی پیداوار میں اضافہ کرتا ہے ، قوتِ مدافعت میں بہتری لاتا ہے ۔۔
میگنیشیم : دل کی صحت ، نیند ، پٹھوں کی مضبوطی میں اہم کردار ادا کرتا ہے ۔۔
آئرن : کدو کے بیج میں موجود آئرن خون کی روانی بہتر بناتا ہے ، تھکن کو کم کرتا ہے ۔۔
پروٹین : پٹھوں کی تعمیر ، جسمانی توانائی کا بنیادی ذریعہ ہیں ۔۔
اینٹی آکسیڈنٹس : یہ جسم کو فری ریڈیکلز سے بچاتے ہیں ، عمر رسیدگی کی رفتار کم کرتے ہیں ۔۔
فاسفورس ، کاپر، وٹامن ای اور بی کمپلیکس مجموعی جسمانی صحت میں بہتری لاتے ہیں ، جلد اور بالوں کو صحت مند رکھتے ہیں ۔۔
کدو کے بیج کے حیرت انگیز فوائد:
ہارمونز کا توازن بہتر بناتے ہیں ،
قوتِ مدافعت میں اضافہ کرتے ہیں ،
دل ، دماغ اور آنکھوں کی صحت کو بہتر بناتے ہیں ،
نیند کو گہرا اور پرسکون بناتے ہیں
مردوں میں سپرم کوالٹی اور خواتین میں تولیدی صحت کو بہتر بناتے ہیں ۔۔
💡 روزانہ مٹھی بھر کدو کے بیج کھانا:
ایک چھوٹی سی عادت ، جو آپ کی صحت پر بڑا اثر ڈال سکتی ہے ۔۔ یہ بیج سلاد میں ، دہی میں ، یا سادہ چبانے کے لیے استعمال کیے جا سکتے ہیں ۔۔
کدو کے بیج قدرت کا وہ انمول خزانہ ہیں جو نہ صرف آپ کے ہارمونز کو متوازن رکھتے ہیں بلکہ آپ کی مجموعی صحت کو بھی نکھارتے ہیں ۔۔ ابھی واٹس ایپ پہ آرڈر کریں ۔۔
Whatsapp: 03210548484