Khairpur Student's Olympic Association R

Khairpur Student's Olympic Association R sports organiser

پیغامِ پاکستان اولمپک گیمز خیرپور 2025 کے تحت منعقدہ اسپورٹس ایونٹ میں مجموعی طور پر 12 مختلف کھیلوں کا کامیاب انعقاد کی...
28/12/2025

پیغامِ پاکستان اولمپک گیمز خیرپور 2025 کے تحت منعقدہ اسپورٹس ایونٹ میں مجموعی طور پر 12 مختلف کھیلوں کا کامیاب انعقاد کیا گیا، جن میں کھلاڑیوں نے بھرپور جوش، محنت اور اسپورٹس مین اسپرٹ کا مظاہرہ کیا۔ آج اس شاندار ایونٹ کی اختتامی تقریب منعقد ہوئی، جس میں معزز مہمانوں کی شرکت نے تقریب کو مزید باوقار بنا دیا۔
اختتامی تقریب کے چیف گیسٹس میں محمد علی اسسٹنٹ کمشنر خیرپور، علی گل ملاح آئی بی آفیسر، شاہزیب عوان ڈسٹرکٹ اسپورٹس آفیسر، حُما رضوان فوکل پرسن ایجوکیشن، ڈاکٹر سعید اعوان چیف وارڈن سول ڈیفنس، ڈاکٹر وجے کمار فزیو تھراپسٹ ، اشرف باجوہ صدر پیغامِ پاکستان سکھر ڈویژن، عبدالرازق کھوسو ہیڈ رانا لیاقت نرسنگ کالج شامل تھے۔
تقریب کے دوران کامیاب کھلاڑیوں اور ٹیموں میں میڈلز اور ٹرافیاں تقسیم کی گئیں، جبکہ معزز مہمانوں کو ان کی خدمات کے اعتراف میں اعزازی شیلڈز پیش کی گئیں۔ مہمانانِ خصوصی نے ایونٹ کے کامیاب انعقاد کو سراہتے ہوئے پیغامِ پاکستان کی کاوشوں کی تعریف کی۔
یہ اولمپک گیمز نوجوانوں کو مثبت سرگرمیوں کی جانب راغب کرنے، کھیلوں کے فروغ اور قومی یکجہتی کو مضبوط بنانے کی ایک بہترین مثال ثابت ہوئے۔

27/12/2025

Address

Citizen Colony Khairpur Mir
Khairpur

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Khairpur Student's Olympic Association R posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share

Share on Facebook Share on Twitter Share on LinkedIn
Share on Pinterest Share on Reddit Share via Email
Share on WhatsApp Share on Instagram Share on Telegram